تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیکالم

حادثات میں سڑک کے ڈیزائن کا کردار ———— قانون فہم

by دانش ڈیسک 19/05/2019
written by دانش ڈیسک 19/05/2019
82

پاکستان میں سڑک پر گاڑیوں کے حادثات اور پھر ان حادثات میں اموات کی شرح، ترقی یافتہ دنیا کے مقابلہ میں بہت ہی زیادہ ہے۔ حتی کہ ایسے ممالک جو انفراسٹرکچر یعنی سڑکوں اور گاڑیوں کی کوالٹی میں پاکستان کے مقابل آنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، ان ممالک سے بھی ہماری شرح دونوں صورتوں میں بہت ہی بری ہے۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو جب 1988 میں الیکشن میں آئی تھیں، تو نیو سوشل کنٹریکٹ پیش کیا تھا۔ جس میں پاکستان میں سنگین ترین مسائل میں دہشت گردی، سینی ٹیشن اور ٹریفک حادثات کا بھی خصوصیت سے ذکر تھا ۔ حیرت کی بات ہے کہ بینظیر بھٹو اپنی زندگی میں روڈ انجنیئر اور ٹریفک انجنیئر کی پاکستان میں تعلیم کیلئے کوشش کرتی رہیں مگر مختلف وجوہات کی بنا پر ممکن نہ ہو سکا۔ مجھے علم نہیں کہ سندھ میں یہ دونوں مضامین سپیشلٹی کے طور پر پڑھائے جاتے ہیں یا نہیں۔ مجھے خوف ہے کہ پنجاب میں کسی یونیورسٹی میں یہ ڈگریاں موجود نہیں ہیں۔

ہمارے ہاں سڑک کی ڈیزائننگ کا کام سول انجنیئر کرتا ہے جو جیک آف آل ٹریڈز قسم کا انسان ہوتا ہے۔ اس کی مہارت سڑک کے میٹیریل کی بابت ہی ہوتی ہے۔ اسے ہرگز یہ علم نہیں ہوتا کہ ایک مخصوص سپیڈ پر چلنے والی گاڑی سڑک پر کس کس طرح behave کرتی ہے اور کر سکتی ہے۔

ہماری سڑکوں پر اکثر حادثات کی بنیادی وجہ روڈ ڈیزائیننگ کی غلطیاں ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ 2006 میں لاہور گوجرانوالہ ایکسپریس وے پر کام تقریبا مکمل ہو چکا تھا۔ گوجرانوالہ کے ایک معروف ہوٹل میں افطار کیلئے گیا تو میرے شہر کا ایک انجنیئر جو وہاں افطار کیلئے الگ سے آیا تھا۔ مجھے دیکھ کر میرے پاس آیا ملا اور اس نے مجھے اپنے جنرل میننجر این ایچ اے سے ملوایا جو اس پروجیکٹ کو ہیڈ کر رہے تھے۔ گپ شپ میں روڈ ڈیزائیننگ کی بات چلی تو میں نے ان سے اس سڑک پر ہوٹل کے سامنے ایک protected u turn کے ڈیزائن پر اعتراض کیا اور ذکر ہوا کہ ایک روز قبل ایک حاضر سروس ڈی آئی جی اس مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئے تھے۔

جنرل مینیجر موصوف نے زوردار قہقہہ لگایا اور بتایا کہ تین یوم قبل اسی یو ٹرن پر وہ خود بھی حادثہ میں بمشکل بچ پائے۔ میں نے ان سے protected u turn بنانے کے ڈیزائن کی بابت پوچھا تو انہوں نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس موضوع پر ہر گز کچھ نہیں جانتے ہیں۔اور انہوں نے اندازہ سے اسے ڈیزائین کیا ہے۔ میں نے انہیں تجویز کیا کہ اس یوٹرن کی لمبائی سڑک پر اجازت شدہ رفتار کے حساب سے ہونا چاہئے ۔ انہوں نے دلچسپی دکھائی تو میں نے انہیں بتایا کہ ٹریفک قوانین ایک سو کلومیٹر کی رفتار پر چلتی ہوئی گاڑی کیلئے 120 گز جگہ درکار مانگتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ یوٹرن انہوں نے محض 65 فٹ میں بنا دیا ہے۔
اب آپ خود ہی حساب لگا لیں کہ سڑک کی ٹاپ لین میں جہاں کوئی گاڑی ایک سو کلومیٹر کی رفتار سے کم نہیں جا رہی اچانک ایک curve آجائے اور بریک لگانے کیلئے محض 20 گز کے قریب جگہ دستیاب ہو تو حادثات کی شرح کس قدر زیادہ ہو گی۔

اس اتفاقی ملاقات کا یہ فائدہ ہوا کہ اس ایک یو ٹرن کے علاوہ اس مصروف ترین سڑک پر باقی یو ٹرن میری سفارش پر سو گز میں بنائے گئے۔ اور اسے بھی مزید بہتر اور نمایاں کرنے کیلئے کیٹ آئیز وغیرہ زیادہ لگا دی گئیں۔

اسی طرح ماچھیوال ضلع وہاڑی میں آبادی کے درمیان مشیگن separater بنایا گیا جسے عام الفاظ میں ڈیوائیڈر بھی بولا جاتا ہے۔ وہ رات کو نظر نہیں آتا تھا۔ جب محکمہ ہائی وے کے ایکسین کی گردن دبوچی تو پتہ چلا کہ سڑک FWO بنا رہا ہے اور اس کا کپتان محکمہ ہائی وے کے افسران کی بات نہیں سنتا۔ دو ماہ میں دس سے زیادہ افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ مجھے علم ہوا تو میں نے کپتان کو سمجھایا مگر کپتان صاحب عرش بریں سے بول رہے تھے۔ میں نے بالآخر کپتان کو بتایا کہ متعلقہ تھانہ میں اقدام قتل کے کئی مقدمات درج کرنے کی درخواستیں اس کیخلاف پینڈنگ ہیں اور میں اب روکنے کی پوزیشن میں نہیں رہا ہوں
تو اگلے روز کپتان صاحب مجھے ہمراہ لے کر موقع پر گئے تو وہ موقع راتوں رات ٹھیک ہو چکا تھا، ڈیڑھ کلومیٹر پہلے اور بعد میں دونوں طرف کیٹ آئیز اور ریفلیکٹرز نصب کئے جا چکے تھے۔

عرض کرنے کا مقصد محض یہ ہے کہ ہمارا نظام collapse ہو چکا ہے۔ ہم میں سے کوئی اپنا کام سیکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ لاہور اسلام آباد موٹروے اور حتی کہ اسلام آباد کے اندر ایوینیوز کی تعمیر میں سنگین ڈیزائیننگ کی غلطیاں ہیں۔ فاسٹ سپیڈ لین بنا کر ایک مہینہ کے اندر اندر آپ کو وہاں 70 کلومیٹر حد رفتار کے بورڈ لگانا پڑیں تو کسی نہ کسی اتھارٹی میں اس قدر شعور ہونا چاہئے کہ وہ ان غلطیوں سے سبق سیکھے اور آیندہ نہ ہونے کی منصوبہ بندی کرے ۔

Facebook Comments Box
AccidentsMotor WayNHARoad AccidentsRoad EngineeringRoad safetyحادثہحادثہ، حادثاتروڈ حادثاتروڈ ڈیزائنروڈ سیفٹیسڑک حادثہسڑک ڈیزائنقانون فہم
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
کیا ہم لالی پاپ کی قوم ہیں؟ ——— احمد اقبال
next post
میں کھلاڑی تو اناڑی

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.