تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیسیاسیکالممذہبی

ایں سعادت بزور بازو نیست ——– علی عبد اللہ

by علی عبداللہ 22/03/2019
written by علی عبداللہ 22/03/2019
83

چونکہ "العلماء ورثۃ الانبیاء” یعنی علما [حق] انبیاء کے وارث ہیں، لہٰذا وہ ان کے علم، حلم، تقوی اور عجز کا ایک نمونہ بھی ہیں۔ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو علم کا سمندر ہونے اور اعلی عہدوں پر فائز ہونے کے باوجود ظاہری و باطنی طور پر نہایت سادہ اور عاجزی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ریٹائرڈ جسٹس مفتی محمد تقی عثمانی صاحب چند ایسے ہی لوگوں میں شامل ہیں جو علم کا دجلہ و فرات و نیل ہونے کے باوجود نہایت معتدل مزاج اور سادگی کا پیکر ہیں۔ ایک دن پہلے ہی مفتی تقی صاحب کے ٹوئیٹر ہینڈل پر یہ ٹویٹ ہوا، ’’کسی فرد يا گروپ کے انفرادی عمل کو اسکے دین سے و ابستہ نہیں کیا جا سکتا نہ اسکی ذمہ داری پوری کمیونٹی پر ڈالی جا سکتی ہے نیوزی لینڈ کے حادثے نے یہ حقیقت واضح کر دی‘‘ اور آج ان پر قاتلانہ ہو گیا۔ یقیناً حملہ کرنے اور کروانے والے ملک و قوم اور اسلام دشمن ہیں۔

مفتی تقی عثمانی صاحب وہ شخصیت ہیں جن کو شیخ عبد الفتاح ابوغدہ "تفاحۃ الہند و با کستان” کے لقب سے یاد کرتے تھے اور ایک مرتبہ ازراہ محبت فرمایا "لوکنت تفاحۃ لاکلتک”۔ شیخ یاسین الفادانی المکی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی تمام اسناد آپ کو دیکر آپ کے نام کتابی شکل میں شائع کی جس کا نام ” الفیض الرحمانی باجازۃ فضیلۃ الشيخ محمد تقی العثماني” ہے۔

اسی طرح شاہ حکیم محمد اختر صاحبؒ آپ کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے تھے ” آپ ہمارے پاکستان کے علی میاں (ابو الحسن علی ندوی) ہیں اور مفتی اعظم مولانا محمد شفیعؒ کہتے تھے کہ” دیکھنا تقی ایک دن مجھ سے بھی آگے نکل جائے گا”۔ ایسے القابات اور عزت ہر ایک کو نہ عطا ہوتی ہے اور نہ ہی راس آتی ہے۔ لیکن مفتی تقی عثمانی عجز و انکساری کا وہ پیکر ہیں جن کا لفظ لفظ دلوں میں سرائیت کرتا ہوا محسوس ہوتا ہے اور بے پناہ مقبولیت کے باوجود سادگی کا دامن پکڑے ہوئے ہیں۔

اکتوبر 1943 میں پیدا ہونے والے مفتی تقی عثمانی صاحب 2019 کے بااثر ترین 50 اسلامی شخصیات میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 1967 میں کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور 1970 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی ادب نمایاں پوزیشن سے مکمل کیا۔ تخصص فی الفقہ کے بعد درس حدیث کی اجازت انہیں مختلف جید علماء سے ملی جن میں مفتی محمد شفیع، مولانا ادریس کاندھلوی، قاری محمد طیب، عبد الفتاح ابو غدہ اور مولانا محمد زکریا کاندھلوی وغیرہ شامل ہیں۔ مفتی صاحب اسلامی بینکنگ میں بین الاقوامی سطح پر معروف ہیں۔ اسلامک فنانشل انسٹیٹیوٹ بحرین کے چیئرمین اور بین الاقوامی اسلامی فقہ اکیڈمی کے مستقل ممبر بھی ہیں۔ علاوہ ازیں ساٹھ سے زائد عربی، انگریزی اور اردو کتب کے مصنف بھی ہیں جن میں آسان ترجمہ قران، اسلام اور ہماری زندگی، اسلام اور سیاسی نظام جیسی معروف کتب بھی شامل ہیں۔ جبکہ تین سو جلدوں پر مشتمل حدیث انسائکلو پیڈیا اور تجارتی فقہ پر مشتمل کتابوں پر کام جاری ہے۔

مفتی محمد تقی صاحب عالم اسلام اور پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور دین و ملت کے لیے ان کی بے شمار خدمات ہیں۔ معتدل مزاجی کے باعث ہر طبقہ میں مقبول عام ایسے علماء پر قاتلانہ حملے باعث تشویش ہیں۔ حکومت کو فوری اس حملے کا نوٹس لے کر سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں تا کہ مزید ایسے واقعات دوبارہ جنم نہ لے سکیں۔

Facebook Comments Box
جمعیت علماء اسلامعلماء دینمفتی محمد تقی عثمانی
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
علی عبداللہ

دو دریاؤں اور سلطان باہو کے شہر جھنگ سے تعلق رکھنے والے علی عبداللہ پیشے کے لحاظ سے ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروفیشنل ہیں- کتب بینی اور لکھنے لکھانے کا شوق رکھتے ہیں اور مختلف مجلوں، ویب سائٹس اور اخبارات میں ان کی تحاریر شائع ہوچکی ہیں۔ ادب، تاریخ، مذہب اور ٹیکنالوجی ان کے پسندیدہ موضوعات ہیں جن پر گفتگو اور تحقیق کرنا پسند ہے۔

previous post
آٹو میشن ایج کی دستک اور تھری ڈی پرنٹر —— ہمایوں مجاہد تارڑ
next post
نوجوانوں میں شدت پسندی کی لہر —– حلیمہ سعدیہ

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.