تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالم

پائلٹ واپسی اور ہندوستانی دانشوروں کا مثبت ردعمل —– سمیع اللہ خان (بھارت)

by دانش ڈیسک 28/02/2019
written by دانش ڈیسک 28/02/2019
95

پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی واپسی کے اعلان پہ جہاں ایک جانب بھارتی میڈیا اور اینکرز نے اسے اپنی ’فتح‘ قرار دیتے ہوئے واویلا مچارکھا ہے تو دوسری جانب سماج کے سنجیدہ و فہمیدہ دانشوروں نے پاکستان کے اس عمل کی تحسین کرتے ہوئے عمران خان کو سراہا ہے۔ ملاحظہ کیجئے بھارت سے موصولہ ایک رپورٹ۔


پاکستان کی جانب سے ” گرفتار پائلٹ ابھینندن” کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا آفیشل تیسرا پیغام ہندوستانی حکومت اور ہندوستانی عوام کے نام آچکا ہے، ہم فی الحال اپنی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ نا کرتے ہوئے اپنے امن پسند قارئین کی خدمت میں اس سلسلے میں ہندوستان کے سیکولر ، انٹلکچول اور تقریباً ہر طبقے کے ممتاز اور معزز اسکالرز کے موقف پیش کررہے ہیں:

ہندوستان میں پاکستان کے اس اقدام اور وزیراعظم عمران خان کے بیان پر معزز اہل قلم اور سماجی شخصیات کی طرف سے ملے جلے تبصرے سامنے آرہے ہیں:

آج کے دن عمران خان اخلاقی سطح پر فتحیاب ہیں۔ راج دیپ سردیسائی

مشہور صحافی اور مصنف راج دیپ سردیسائی لکھتے ہیں:
"ہمارے یہاں بھارت میں گرچہ یہ پسند نا کیا جائے لیکن خالص نظریات کو دیکھا جائے تو آج کے دن عمران خان اخلاقی سطح پر فتحیاب ہیں… دہشت گردی کا کیس مضبوط ہے لیکن ہمارے کئی رہنما فی الحال ووٹ کی گنتی میں مصروف ہیں۔

ایوارڈ یافتہ فلم ہدایتکار اور سابق نیشنل نیوز ایڈیٹر ونود کاپری پاکستان کے اس اقدام پر ہندوستانی میڈیا کے رویّے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
"جھک گیا پاکستان، پاکستان نے گھٹنے ٹیکے، ڈر گیا پاکستان”۔ یہ سب لکھنے والے وہی لوگ ہیں، جو خود ڈر کر کل تک ابھینندن کی (گرفتاری کی) خبر تک دبا دبا کر چلا رہے تھے، ایک پڑوسی کے بڑکپن کو کم سے کم ڈر تو مت کہیے۔

سماجی کارکن، کالم نگار اور مصنف سدھیندرا کلکرنی لکھتے ہیں:
” وزیر اعظم عمران خان صاحب براہ کرم تہہ دل سے میرا خراج تحسین قبول فرمائیں، آپ نے ثابت کردیا کہ آپ امن پسند انسان ہیں، میری دعا ہے کہ: اب آپ اور نریندرمودی جی ملکر کسی بھی طرح نئے ہندوستان اور نئے پاکستان کی تعمیر کریں اور اس کو کامیابی سے ہمکنار فرمائیں۔

تمل ناڈو کی معروف خاتون قلمکار اور مصنفہ جیوتھی منی لکھتی ہیں:
عمران خان کی طرف سے ہمارے ہردلعزیز فوجی کی غیر مشروط رہائی کا استقبال ہے، دونوں ملکوں کو باہمی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے ،یہ ایک اچھی شروعات ہے ،امید کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت ووٹ بینک کی سیاست سے اوپر اٹھ کرسوچے گی اور ابھینندن کی عزت کرے گی۔

ماہرِ قانون سینئر وکیل ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن لکھتے ہیں:
گرفتار شدہ پائلٹ کی غیر مشروط رہائی عظیم اور سلجھی ہوئی امن کی تحریک ہے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے، امید کرتے ہیں کہ اس سے تناؤ اور ٹینشن میں کمی واقع ہوگی اور دونوں ملک سنجیدہ اور صحت مند سمت میں اقدامات کرینگے ، دونوں ہی ملک جنگ برپا نہیں کرنا چاہتے۔

حکومت ہند کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف جرنلسٹ آدتیہ مینن لکھتے ہیں:
عمران خان کی طرف سے امن کی تحریک کے طور پر فوجی ابھینندن کی رہائی پر حکومت پوری طرح سے انجان بنی ہوئی ہے، وزیراعظم نریندر مودی ایوارڈ فنکشن میں مصروف ہیں، مسلح افواج کی پریس کانفرنس ملتوی ہوچکی ہے، کوئی بھی ایمانداری کے ساتھ اسے حکومت کے حق میں نہیں کرسکتا۔

عمران خان نے ایک سلجھے ہوئے لیڈر کی طرح برتاؤ کیا ہے۔ اشوک سوائن

صحافی نونیت مدھرا اور ماہر معاشیات تجزیہ نگار اجے شکلا نے اسے پاکستان کی نظریاتی اور اخلاقی جیت قرار دیا ہے۔

معروف پروفیسر اور اقوام متحدہ میں لکچر پرسن رہ چکے اسکالر اشوک سوائن صاحب لکھتے ہیں:
عمران خان نے ایک سلجھے ہوئے لیڈر کی طرح برتاؤ کیا ہے، ان کی جانب سے گرفتار شدہ ہندوستانی پائلٹ کی غیر مشروط اور غیر متوقع رہائی ایک عظیم تحریک/ ایک اعلیٰ سطحی پیغام ہے،اور نریندر مودی کی جانب سے بعض وجوہات نے اس تنازعے کو طول دیا، مودی اس ٹکراؤ میں بری طرح ہارے ہیں اور اس ہار کے لیے وہ خود زمہ دار ہیں، پائلٹ کی رہائی کے پاکستانی اعلان کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے ایک سائنسی ایوارڈ تقریب میں خطاب کیا اور اس میں اشاروں ہی اشاروں میں اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ” ابھی ابھی ایک پائلٹ پروجیکٹ ہوگیا ، ابھی حقیقی کرنا ہے یہ تو پریکٹس تھا”
اس پر تبصرہ کرتے ہوئے پروفیسر اشوک صاحب نے لکھا ہے کہ ” بے شرم انسان ! اس نے اپنا سنگھی کیریکٹر اور علم سے عاری شخصیت/ جہالت کا مظاہرہ کردیا۔

معروف سماجی و علمی شخصیت، انصاف پسند مراٹھی صحافی نکھل واگلے لکھتے ہیں:
وہ لوگ جو عمران خان کی تحریک کو مودی کی جیت بتارہے ہیں، وہ اس بات میں آزاد ہیں کہ اپنی خیالی جنت میں مست رہیں لیکن حقیقت تو یہی ہے کہ عمران خان نے مودی کو ایک خاموش جنگ میں ایک بڑی شکست دی ہے۔

پاکستان کی جانب سے تحریک امن کو ہندوستانی میڈیا نے مودی کی جیت اور پاکستان کی شکست سے تعبیر کرنا شروع کیا تو معروف صحافی ابھیشار شرما،خاتون صحافی روچیکا تلوار سمیت کئی سیکولر دلت و ہندو دانشور مبصرین نے اسے کم ظرفی اور ابھینندن کی اخلاقی رہائی میں غیر اخلاقی حرکت سے تعبیر کیا، وہیں پاکستان کے تعلیمیافتہ سوشل میڈیا صارفین نے ہندوستانی میڈیا کے اس رویے پر دل شکنی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ از:سمیع اللہ خان مہاراشٹر انڈیا


Facebook Comments Box
featured
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
ہم جنس پرستی (گے ازم) ایک المیہ —— علی عبداللہ
next post
الفاظ و اظہار کی محدودیت اور آرٹ و ریاضی —– عزیز الرحمان

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.