تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
پڑھنے کے لیے ۶ اچھی اردو کتابیں اور...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگز

صوبائی تعصب اور پنجاب پُلس کا ناکہ

by ویب ڈیسک 26/02/2017
written by ویب ڈیسک 26/02/2017
165

کچھ دن پہلے ایک ویب سائیٹ کے رائیٹر نے لکھا تھا کہ شہباز شریف نے قہقہے لگا کر بلوچستان سے آئے ہوئے طلباء کے سوالوں کا مذاق اڑا دیا، اب یہ لکھا جا رہا ہے کہ پنجاب آپریشن پختونوں کے خلاف ہے، دو تین دن سے پنجابیوں اور پنجاب گورنمنٹ کے خلاف پھر وہی کچھ لکھا جا رہا ہے جس سے نفرت کی بو آتی ہے۔

یہ وہی پنجاب اور شہباز شریف ہے جو 2010 میں اٹھارہویں ترمیم کے وقت زرداری صاحب کی فرمائش پر چھوٹے صوبوں کیلئے اپنے جائز ترین حق سے خوشدلی کیساتھ دستبردار ہو گیا تھا، یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی بلکہ اس پس قدمی سے پنجاب کو اربوں روپے سالانہ کا خسارہ اٹھانا پڑ رہا ہے۔

پنجاب اپنے 57.88% حصے میں لگ بھگ 6% رضاکارانہ تخفیف کرکے 51.74% پہ جا کھڑا ہوا جس کا نیٹ ایفیکٹ 81 ارب روپے سالانہ بنتا ہے جو پنجاب کے فنڈ سے کم ہوا، پنجاب اور شہباز شریف کی اس مالی قربانی سے ماضی کے مقابلے میں اس بار بلوچستان کو 175 فیصد بجٹ زیادہ ملا، کے۔پی کو 79 فیصد اور سندھ کو 61 فیصد زیادہ ملا بلکہ مسلسل ملتا رہے گا، اس کی مکمل تفصیل آپ میرے بیس قسطوں پر محیط طویل تھیسس "معیشت اور عوام کا نصیب” میں بھی پڑھ سکیں گے۔

(صوبائی فنڈز میں اس اضافے کو آپ ڈائریکٹ پڑتال سے کنفرم نہیں کر سکتے، اس کے بیک۔اینڈ پہ فائنانس کے تین قسم کے کلیئے ہیں جن سے یہ فرق نکلتا ہے). igor-andreev asian onlyfans

پنجاب کی اس 81 ارب روپے سالانہ کی مالی قربانی پر زرداری صاحب اور گیلانی صاحب کے علاوہ تینوں صوبوں سے تجزیہ کاروں کے کوئی دادوتحسین یا "شکریہ پنجاب” کے دو الفاظ ڈھونڈ کے لا دیجئے تاکہ مجھے شکر گزار اور ناشکرے لوگوں کا فرق دیکھنے کو مل جائے۔

پھر پنجاب کی اس قربانی پر پنجاب بھر سے کسی احتجاج تو دور کی بات ہے کسی تجزیہ کار اور کسی پنجابی کا ایک تجزیہ، صرف ایک تجزیہ دکھا دیں کہ پنجاب کے ساتھ یہ زیادتی ہے، یا پنجاب کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا یا ہم کسی کو اپنا حق کیوں چھوڑیں…؟

زرداری صاحب کے بعد شہباز شریف سے بہتر لیڈر مجھے کوئی نظر نہیں آتا لیکن ان دونوں کا کامن مسئلہ صرف یہ ہے کہ انہیں مثبت سوچ کے مشیر میسر نہیں ہیں، مجھ جیسا مشیر ان کو میسر آجائے تو میں 70/30 کے کرپشن ریٹ کو انورس کرکے عوام کو انہی کے ہاتھوں سے سونے چاندی میں تُلوا دوں۔

پنجاب میں پٹھانوں کو کاروبار کرنے کی کھلی چھٹی ہے اور یہ کام وہ برسوں سے کر بھی رہے ہیں، اسی طرح دوسرے صوبوں میں پنجابیوں کو بھی مزدوری کرنے کی کھلی چھٹی ہے اور برسوں سے پنجابی ان خطوں میں آباد بھی ہیں لیکن قوم پرستوں کی طرف سے ان پر کڑی نظریں رکھی جاتی ہیں اور لاشیں بھی روانہ کی جاتی ہیں پھر بھی پنجاب سے صوبائی نفرت کی کبھی کوئی آواز نہیں آتی، اگر ایسی کوئی نفرت انگیز آواز پنجاب کے اندر کہیں سے کبھی اٹھی ہو تو ہمیں بھی ضرور مطلع کیجئے۔

پنجاب کا آپریشن جرائم پیشہ اور شدت پسند عناصر کیخلاف ہے اسے ہونا چاہئے، اس میں پٹھانوں کا تو کوئی ذکر نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کے شدت پسندوں کا بالخصوص ذکر موجود ہے لیکن پنجاب اور پنجاب سے کوئی ردعمل کی آواز نہیں لیکن مخصوص علاقائی کیمپوں سے روز دھواں دھار زہر اگلا جا رہا ہے، کہیں چور کی داڑھی میں تنکا والی بات تو نہیں…؟

دو تین دن سے آپریشن ردالفساد کو لیکر فیس بک پر پنجاب کے خلاف جو صوبائی عصبیت کا فساد مچایا جارہا ہے اس فساد کے برپا کرنیوالے زرا ٹھنڈ رکھیں تو اچھی بات ہے، پنجاب کسی کے خلاف نہیں بلکہ آپ جس تعصب کا بیج بو رہے ہیں یہ اگر پنجاب کی فراخدل زمین پر اگ آیا تو پھر بڑی مشکل ہو جانی اے……

بس یوں سمجھ لیں کہ یہ پوسٹ پنجاب پولیس کا ناکہ ہے، یہاں سے تعصب کا نعرہ لگا کر عزت سے گزرنا ہے تو اپنا تمام تر علم و فضل بروئے کار لا کر پنجاب کی اس محبت و قربانی کو جھٹلا دیں جو اس بیرئیر پہ لکھ دی گئی ہے، ہم سر نیچا کرکے اپنے گریبان میں ضرور جھانکیں گے ورنہ یہ پنجاب پلس کا ناکہ سمجھیں جہاں سے تعصب برتنے والے آکڑ خانوں کو ناک سے لکیریں نکلوا کے ہی بھیجا جاتا ہے۔

پولیس کا تذکرہ آیا ہے تو لگے ہاتھ پولیس کے طریقہ کار کا ایک قصہ بھی سن لیں کہ جب مشرف صاحب نے میاں صاحبان کو گرفتار کرلیا تو بہاولپور کے ایس۔ایچ۔او تھانہ صدر نے رات کی گشت کے دوران چند ٹرک روکے جن میں لوہے کا سکریپ تھا، مال پانی پہ ان کی بحث ہوئی بالآخر انہیں تھانہ صدر میں لاکر بند کر دیا گیا، تھانیدار نے ایس۔پی صاحب کو خوشخبری سنائی کہ میں نے نواز شریف کے ٹرک پکڑ لئے جن کے پاس کسٹم ڈیوٹی کی کوئی رسید نہیں ہے، اسے پتا ہی نہیں تھا کہ کراچی کی سکریپ مارکیٹ اور گڈانی سے روزانہ درجنوں ٹرک لاہور کی فرنسوں میں ڈھلائی کیلئے روانہ ہوتے ہیں جن کا کسٹم پیڈ مال سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، ان ٹرکوں کے پاس صرف ٹرک اڈے کی بلٹی ہوتی ہے۔

ایس۔پی صاحب نے فون اٹھا کے کمانڈر بہاولپور کینٹ کو کر دیا، انہوں نے فون اٹھا کے جی۔ایچ۔کیو میں خبر کر دی، اس طرح مار دھاڑ کا سلسلہ پندرہ دن تک جاری رہا جس میں درجنوں ٹرک روک لئے گئے، اس بات کا کوئی حل ہی نہیں تھا کہ کس طرح انہیں کسٹم پیڈ نوازشریف کے یا بزنس سیکٹر کے نان۔کسٹم۔ریلیٹڈ ثابت کر سکیں بالآخر بزنس ایسوسی ایشنز نے اس معاملے کو اعلٰی سطح پر طے کیا اور ملتان کسٹم ہاؤس کی نگرانی میں بہاولپور ٹیکس آفس نے انہیں مناسب ثبوت دیکھ دیکھ کر چھوڑنا شروع کیا، ہر آدمی کوئی کراچی سے اور کوئی لاہور سے ثبوت لیکر بہاولپور گیا اور اپنا اپنا مال چھڑوایا، اس پریکٹس میں نتیجے تک پہنچنے کیلئے پورا ایک ماہ صرف ہوا جس کے دوران ٹرک ڈرائیوروں کے پاس جیب خرچہ بھی ختم ہو گیا تھا اور انہوں نے پریس کلب بہاولپور کے سامنے مظاہرے بھی کئے تھے، اس کی تصدیق بہاولپور کے ٹیکس آفس اور پریس کلب سے بھی کی جاسکتی ہے۔

اس ڈرامے میں سارا قصور پولیس کی ایفیشئینسی دکھانے کا شوق یا مال پانی کیلئے بلیک میل کرنے کی عادت کا تھا، پنجاب گورنمنٹ، بہاولپور کینٹ، کسٹمز اور مشرف صاحب کا قطعاً کوئی ہاتھ نہیں تھا، اس لئے گزارش ہے کہ پولیس گردی کو پولیس گردی کہیئے، اسے پنجاب گورنمنٹ یا پنجاب سے تعصب و نفرت کی سیڑھی مت بنائیے، پنجابیوں اور پختونوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی اس کوشش کو ناکام بنانا ہر پاکستانی پر فرض ہونا چاہئے بلکہ اس پوسٹ کو نفرت پیدا کرنیوالے کے سامنے پنجاب پلس کا ناکہ بنا کے کھڑے ہو جائیں اور کسی متعصب کو اس راستے پر چلنے نہ دیں۔

Facebook Comments Box
پٹھانپنجاب پولیس
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ویب ڈیسک

Daanish webdesk.

previous post
افغانستان: دنیا کے کمزور ترین ملکوں میں سے ایک۔ کاشف نصیر
next post
سیاسی پیش گوئیاں ۔ احسان اللہ آخوند

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.