تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
آپ بیتی، خاکہ، تذکرہتازہ ترینعلم و ادب

علامہ اقبال فراق گورکھپوری کی نظر میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اعجاز الحق اعجاز

by Editor2 27/11/2018
written by Editor2 27/11/2018
177

رگھوپتی سہائے فراق گورکھپوری(1896تا 1982) اردو کے ایک بلند پایہ شاعر اور نقاد ہیں۔ بیسویں صدی کی غزل میں ان کا ایک خاص مقام ہے اور انھوں نے جدید غزل کے لیے راہ ہموار کی۔ ان کے تنقیدی مضامین اور تبصرے بہت بصیرت افروز ہیں۔ غزلستان، گل نغمہ، نغمہ نما، شعلہ ساز، رمزوکنایات، روح کائنات، شبنمستان (کلیات)، شعرستان (کلیات) ان کے شعری مجموعے ہیں جب کہ اندازے، حاشیے، اردو غزل گوئی اور اردو کی عشقیہ شاعری ان کے تنقیدی مجموعے ہیں۔

فراق گورکھپوری کی شاعری پہ علامہ اقبال کے اثرات پائے جاتے ہیں۔ مگر یہ ہمارے زیر نظر مطالعے کا موضوع نہیں۔ اس پر الگ سے روشنی ڈالی جائے گی۔ فراق اقبال کی شاعری کے مرتبہ شناس تھے۔ جب کچھ شعرا اور ناقدین کی جانب سے اقبال پر بے جا تنقید کی جارہی تھی تو فراق نے آگے بڑھ کر اس کا دفاع کیا۔ فراق، اقبال سے نظریاتی اختلاف ضرور رکھتے تھے مگر وہ اقبال کی عظمت کو بھی دل سے تسلیم کرتے تھے۔ فراق نے اپنی کتاب ’’اردو غزل گوئی‘‘ میں اردو غزل پہ اٹھائے جانے والے اعتراضات کا بہت مدلل جواب دیا ہے۔ اسی ضمن میں انھوں نے اقبال کی غزل کا بھی بھرپور دفاع کرنے کی کوشش کی ہے۔ وہ لکھتے ہیں:

’’مجھے سر محمد اقبال کی شاعری میں اگرچہ ملت اسلام اور حجازیت کی رٹ پسند نہیں لیکن موجودہ اسپرٹ اور عمرانیات کے مطالعے نے نیز پنجاب کی آب و ہوا نے حیات کے وہ نئے اور قیمتی عناصر ان کی غزلوں میں بھر دیے ہیں جو دور ماضی اور دور حاضر کے کسی غزل گو کے یہاں نہیں ملتے۔ یہ کہنا کہ اقبال غزل گو شاعر نہیں ہے قابل رحم تنقیدی سہل پسندی ہے۔ تمام ہندوستان کے غزل گو ـ’’کبھی اے حقیقت منتظر۔‘‘ والی غزل پہ طبع آزمائی کر کے دیکھ چکے ہیں لیکن آج تک اس کا جواب نہیں ہوا۔‘‘

فراق نے اقبال کی غزل گوئی کو ’’مفکرانہ پرجوش غزل سرائی‘‘ سے تعبیر کرتے ہوئے اس کے محاسن پہ روشنی ڈالی ہے۔ اپنے ایک مضمون میں وہ لکھتے ہیں:

’’دنیا کی قدیم سے قدیم شاعری سے لے کر آج تک کی شاعری میں جو کئی زبانوں پر مشتمل ہے اس کا اونچے سے اونچا لہجہ اور اس کی انتہائی بلندی سب کچھ اقبال کے اردو اور فارسی کلام میں مل جاتی ہے اور دنیا کے بڑے سے بڑے شاعروں کے ہاں جو خوبیاں ہیں اقبال کے یہاں موجود ہیں۔‘‘

جوش ملیح آبادی ایک دور میں اقبال کے خلاف کمر بستہ ہوگئے تھے۔ فراق گورکھپوری نے جب جوش کا یہ غیر معقول اور متعصبانہ رویہ دیکھا تو اسے سخت ناپسند کیا۔ بلکہ ایک خط لکھ کر ان کی گوشمالی کی۔ یہ ایک تاریخی خط ہے جو فراق نے جوش کے نام الہ آباد سے 2 جنوری 1975 کو تحریر کیا۔ اس میں وہ جوش کو مخاطب کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

’’تمھارا جو ایک خفیہ انٹرویو تھا یعنی اس کو تمھارے مرنے کے بعد شائع ہونا چاہیے تھا مگر تمھارے حاشیہ برداروں نے اس کو قبل از وقت شائع کرکے راز کو فاش کر دیا اور تمھارے اوپر عتاب نازل ہونے لگے۔ میرے نزدیک یہ تمھاری غلطی تھی۔ صحیح بات تو یہ ہے کہ تم اقبال کو سمجھ بھی نہیں سکتے۔ کیوں کہ اقبال نے دین اسلام کا گہرا مطالعہ کیا ہے اور اس کی افادیت میں اعلیٰ پیمانے کی گہر افشانی کی ہے۔ ان کا علم اس معاملے میں مکمل ہے۔ تم دین سے واقف ہی نہیں اور دین کی گہرائیوں کا مطالعہ کرنے کے لیے علم کم ہے اور اس پر طرفہ یہ کہ تم دھریے بھی ہو۔

تم آفاق کے کفر میں گم
اقبال دین کی ہمیشگی سے لبریز

تمھاری شاعری اس لیے نہیں مانی جا سکتی کہ اس میں تضاد ہے۔ میں نے جو اقبال پر اعتراضات کیے ہیں ان کی نوعیت الگ ہے۔ وہ ملت کی شاعری اگر نہ بھی کرتے تو بھی عظیم ترین شاعر ہوتے۔ لیکن ملت کی شاعری پر بھی میں تنقید نہیں کرسکتا کیوں کہ میں اسلامی مسائل سے نابلد ہوں اور اگر واقف ہوتا بھی تو بھی مجھے اس کا حق نہیں کہ کسی کے دینی معاملات میں دخل دوں۔ ملت کی شاعری کے علاوہ اقبال نے جو کہا ہے وہ بھی بہت کچھ ہے۔ تمھاری تنقید اقبال پر ہر اعتبار سے غیر معتبر ہے۔ کیوں کہ تم اس تضاد کا شکار ہو کہ کبھی تم دہریے بن جاتے ہو اور کہیں پر مرثیے میں اپنے جوہر دینی طور پر دکھانے لگتے ہو۔۔۔۔ میں میر انیس، محسن کاکوروی، تلسی داس وغیرہ کو اس لیے نہیں مانتا کہ وہ مذہبی شاعر تھے بلکہ ان کی فنکارانہ صلاحیتیں ادبی دنیا کا عظیم ذخیرہ ہیں۔ اقبال کی شاعری میں جو تضاد ہے وہ بھی عقل و دانش کا پہلو لیے ہوئے ہے۔ تمھاری شاعری کا بنیادی تضاد مشق سخن پر دلالت کرتا ہے۔ مذہبی دائو پیچ، سیاسی جوڑ توڑ یہ سب شاعری میں ابھرنے کے لیے ہیں۔تم اقبال کو برا کہہ کر اقبال سے بلند ہونے کی کوشش نہ کرو۔ کیوں کہ یہ گناہ گناہ عظیم ہے۔ وقت کی کسوٹی نے جتنا کھرا تم کو مان لیا ہے اسے کھوٹا نہ کرو۔ پچھلے حالات و واقعات کی تلافی اس صورت سے ہوسکتی ہے یا تو تم توبہ کر لو یا خدائی کا دعویٰ کر دو۔‘‘

یہ ایک خط نہیں تھا بلکہ ایک آئینہ تھا جو فراق نے جوش کو دکھانے کی کوشش کی۔ جوش نے اقبال پہ جو اعتراضات کیے تھے وہ زیادہ تر یہی تھے کہ اقبال کیوں اسلام کے تابناک ماضی کے نغمہ گر ہیں۔ جوش نے اس اعتراض کو جوش پر الٹتے ہوئے کہا ہے کہ جوش کی اپنی شاعری اس وقت تضاد کا شکار ہوجاتی ہے جب وہ ایک طرف شاعری میں کسی مذہبی نظریے کے پرچار کو جرم قرار دیتے ہیں اور دوسری طرف خود مرثیے لکھے جارہے ہیں۔ فراق اصل میں یہ حقیقت آشکار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مذہبی نظریے کی ترجمانی سے شاعری کو کم تر یا برتر قرار نہیں دیا جا سکتا۔ مذہبی نظریہ ہو یا سیاسی نظریہ دونوں ہی شاعری میں پیش کیے جانے پہ کوئی قدغن نہیں اور شاعری کو اس کے فنی حوالوں ہی سے پرکھا جانا چاہیے اور اس حوالے سے بھی اقبال ایک عظیم شاعر ہیں۔

Facebook Comments Box
Allama IqbalEjaz ul Haq EjazfeaturedFiraq Gorakhpuriiqbalاعجاز الحق اعجازاقبالاقبالیاتعلامہ اقبافراقفراق گورکھپوری
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor2

previous post
معاصر اردو فکشن: ہیئت اور اسلوب کے تجربات —– محمد حمید شاہد
next post
وحید مراد اور ہمارا عہد: قومی تھیٹر —- قسط 2 — خرم علی شفیق

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.