تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیصنف/ جینڈرکالم

چڑیا، چڑے کی کہانی اور جدید زندگی کا المیہ —— ڈاکٹر مریم عرفان

by دانش ڈیسک 20/11/2018
written by دانش ڈیسک 20/11/2018
121

بچپن کی ایک کہانی اب تک ذہن نشین ہے کہ چڑیا لائی دال کا دانا چڑا لایا چاول کا دانا۔ دونوں نے مل کر کھچڑی پکائی اور مل کر کھائی۔ گویا کھچڑی اور بھوک دونوں ایسے محرکات سے جڑے ہیں جن کی تکمیل کے لیے چڑے اور چڑیا کو زندگی بھر تگ و دو کرنا پڑتی ہے۔ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں اور ملتے زمین پر ہیں پھر یہ جوڑے گھونسلے بنانے میں جت جاتے ہیں اور کہانی ختم ہوجاتی ہے۔ آج میری دو ساتھی استاد ریٹائر ہو گئیں، ان کے چہروں پر بکھری اداسی اور اضمحلال صاف طور پر محسوس کیا جاسکتا تھا۔ ادارے کو زندگی کے بتیس سال دے کر دونوں گویا شب غم گزار کر رخصت ہوئیں۔ دونوں کی زندگی بھی ان بہت ساری خواتین کی طرح محنت مشقت میں کٹ گئی جس کا تجربہ ہر نوکری پیشہ عورت کرتی ہے۔

ساری زندگی ایک گھر بنانے کے لیے تنکا تنکا جوڑنے میں صرف ہوتا ہے۔ کمیٹیاں ڈالی جاتی ہیں، پرائز بانڈ خرید کر رکھے جاتے ہیں، لائف سیونگ سرٹیفکیٹ لیے جاتے ہیں اور پھر عورتیں اپنا زیور بیچ کر ایک گھونسلا خرید لیتی ہیں۔ بقول شاعر:

عہد جوانی رو رو کاٹا، پیری میں لیں آنکھیں موند
یعنی رات بہت تھے جاگے، صبح ہوئی آرام کیا

مجھے اکثر و بیشتر اتنی محنت کش عورتیں دیکھ کر خوف سا آتا ہے۔ پیپر چیکنگ، امتحان ڈیوٹی اور نجانے کتنی مشقت کا بار اٹھاتی ہوئی یہ محنت کش خواتین اپنے شوہروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہیں۔ اس اختلاط کا انجام تو دیکھیے کہ ماں باپ کے مرتے ہی اولاد اس چاؤ سے بنے گھر کا بٹوارہ کر لیتی ہے۔ خاک اور خمیر ایک ہو جاتے ہیں، یوں چڑیا اور چڑے کی کہانی بھی انجام بخیر ہوتی ہے۔ کبھی وہ وقت تھا جب ایک بڑے سے صحن کے گرد بنے کمروں میں خاندان کے پچاس افراد مقیم ہوتے تھے، کچن ایک ہوتا تھا اور ایک کمانے والا دس کا پیٹ پالتا تھا۔ تب زندگی کی دوڑ اتنی تیز رفتار نہیں ہوئی تھی، تب بیٹیوں کی شادی کرنا بھی اتنا مشکل نہیں تھا جتنا کہ آج ہے۔ زندگی نشاطِ کل تھی اور محنت کش کی نیندیں بھی اس کی رفیق تھیں۔ میری پھوپھو کا گھر بھی ایساہی دو کمروں پر مشتمل تھا، جہاں دن رات ہنسی کے فوارے پھوٹتے تھے۔ بارہ لوگوں کا کنبہ ایک کمرے میں ایسے سمایا ہوا تھا جیسے آسمان کی وسعتیں ان کے لیے کہکشاں ہوں۔

اتنی بہت سی مشقت نے ہمارے جذبوں کو لوریاں دے کر سلا دیا ہے۔ کاش وقت یہیں رک جائے، مہنگائی کا ناگ خود کو ڈس لے، مہنگی زمینوں پر کیکر اگ جائیں، گاڑیاں ہوا میں اڑ جائیں، سمور و کتاں اور خلعت فاخرہ تار تار ہو جائے، دیسی ناشتوں کی خوشبو سے برگر، پیزے اور ڈونٹس گھبرا کر وطن کو خیر باد کہہ دیں، بریکنگ نیوز سو جائے اور زمانے کے صحن میں چارپائیاں بچھ جائیں

پھر گھر بدل گیا اور دو کمروں کے مکین کنال سے تجاوز کرتی کوٹھیوں میں آباد ہو گئے۔ جہاں کبھی رویوں کی باتیں ہوتی تھیں اب لاکھوں کا تذکرہ ہوتا ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ محنت کشوں کے کاندھوں پر ہل لاد دیا گیا ہے۔ اب وہ فرصتیں اور فرحتیں نہیں رہیں، اب پیسے کی فراوانی نے نئے جہانِ معنی ڈھونڈ لیے ہیں۔ زندگی کے ٹریک پر محنت کی یہ گاڑی رواں دواں ہے، اب دلوں میں ولولے اور جذبے نہیں رہے۔ اب اسی گھر میں میری بہن آباد ہے لیکن ہم دونوں ایک دوسرے سے بس فون پر ملاقات کرتے ہیں۔ یہ وقت پتا نہیں پر لگا کر کہاں اڑ گیا ہے، اتنی بہت سی مشقت نے ہمارے جذبوں کو لوریاں دے کر سلا دیا ہے۔ کاش وقت یہیں رک جائے، مہنگائی کا ناگ خود کو ڈس لے، مہنگی زمینوں پر کیکر اگ جائیں، گاڑیاں ہوا میں اڑ جائیں، سمور و کتاں اور خلعت فاخرہ تار تار ہو جائے، دیسی ناشتوں کی خوشبو سے برگر، پیزے اور ڈونٹس گھبرا کر وطن کو خیر باد کہہ دیں، بریکنگ نیوز سو جائے اور زمانے کے صحن میں چارپائیاں بچھ جائیں جہاں شب بھر ستارے گننے والی آنکھیں مسکراتی رہیں۔ کاش ایسا ہو سکتا لیکن یہ سب کچھ اب میں بہت پیچھے چھوڑ آئی ہوں۔ اب زندگی کی دوڑ نے بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے، اب ’’ پوری نہیں پڑتی‘‘ کی گردان ازبر ہو چکی ہے۔ پچاس ہزار میں بھی چار لوگ نہیں پلتے، ہر طرف افراتفری اور ہنگامہ سا مچا ہے۔

میں بھی مشقت کے آرے میں گردن دے چکی ہوں، ان تمام محنت کش عورتوں کی طرح جنہیں چڑیا اور چڑے کی طرح گھر بنانا اور بسانا ہوتا ہے۔ بس فرق اتنا ہے کہ مجھے اپنے آج میں جینا اچھا لگتا ہے، میں نے اپنا کل اللہ کے سپرد کر دیا ہے اور تخیل کی آنکھ سے گھونسلے کے تنکے جوڑ رہی ہوں۔ کاش زندگی کچھ دیر کے لیے تھم جائے اور وہی پرانے دن واپس لوٹ آئیں۔ جب گھرسے زیادہ گھر والوں کی چاہت مقدم ہوتی تھی، سٹیٹس کی اس جنگ میں جیت تو ہماری نسلوں کی ہو گی لیکن ہم کہیں ہار جائیں گے۔ اتنی محنت کے باوجود اگر تحفے میں ذیابطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض لگوا کر ہی مرنا ہے تو یا اللہ مجھے جیسی تمام کام چور عورتوں کو چڑیا بنا دے۔ مجھے تو وہ گھونسلا عزیز ہے جہاں بس چڑیا اور چڑا دال چاول کھا کر اپنے پنجے صاف کرتے ہیں کیونکہ کہانی اگر شروع ہو جائے تو پھر ختم نہیں ہوتی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: پاکستانی سماج اورعورت معاشی خود مختاری کاجھانسہ — نجیبہ عارف
Facebook Comments Box
featuredجدید زندگیجدید عورتعورتعورت کی ملازمتمریم عرفان
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
خوشبو کی تصویر: حلیہ شریف ——- شاہد اعوان
next post
جناب رسالت مآبؐ کا ادبی تبصرہ — علامہ اقبال

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.