تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالممزاح

’دس مرچیاں‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔ شفیق زادہ

by Editor2 11/10/2018
written by Editor2 11/10/2018
104

Valerisan jane molly

خبر: ایوانکا سلامتی کونسل میں ڈاینامائٹ ثابت ہوں گی
مرچی: یہی تو ہم کب سے کہہ رہے ہیں کہ سسری ‘بم ‘ ہے۔ نیکی ہیلی کے جانے کے بعد ایوانکا سے زیادہ آتش گیر بھلا اور کون ہوگا۔ اس شعلہ صفت نے پہلے ہی پناہ گزینوں سے ان کے بچے چھیننے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ سٹھیائے سٹھیائے ٹرمپ کو پمپ رکھنے کے لیے ایسی ہی دھماکہ خیز مواد کی ضرورت تھی جو بہ خوبی پوری ہو رہی ہے۔

خبر: چیئرمین سینیٹ نے فواد چوہدری اور مشاہد اللہ میں صلح کروا دی
مرچی: سارا خاندان پی آئی اے میں بھرتی کرا کے ادارے کا بیڑہ غرق کر دیا (فواد چوہدری)۔ اپنے علاج پر 54 ہزار پونڈ لگوا دئیے (فواد چوہدری)۔ یہ منحوس ہے، فراڈ ہے ( مشاہد اللہ خان) میرے بھائی کے خلاف لندن میں انتقامی کاروائی شروع کر دی گئی (مشاہد اللہ خان)۔ آج بلوچ جرگہ کام آگیا (چیئرمین سینیٹ) ۔ مذاکرات کامیاب منحوس فراڈیے اور ایک ڈاکو لٹیرے  قربا پرور میں صلح ہو گئی، ایوان میں واپسی، ممبران کا ڈیسک بجا کر خیر مقدم۔ عوام کا کولہے مٹکا مٹکا کر بھائی چارے اور مفاہمت کو خراج تحسین، باقی جو بچا اس کی ایسی کی تیسی۔ یو یو ہنی سنگر!!

خبر: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی یوم ذہنی صحت پر پیغام
مرچی: اس دن کے مناسبت سے ان سے بہتر پیغام رساں ڈھونڈنا مشکل تھا۔ ابھی کل ہی بابا رحمتے سے ڈانٹ پڑی ہے اور آج ہی ہوش ٹھکانے آگئے کہ ’یوم صحت‘ پر پیغام چھوڑ دیا۔ پیغام میں کہا گیا ہے ’دماغ جسم کا اہم ترین جزو ہے‘۔ اہل پنجاب اس جانکاری دینے پر داد و تحسین کے ڈونگرے برسا رہے ہیں۔ اور راوی وہ تو اب صرف چین چین ہی لکھتا ہے، پاک چین دوستی زندہ باد۔

خبر: اسٹیٹ بینک نے رپے کی قدر میں کمی پرپالیسی بیان جاری کر دیا
مرچی: اسٹیٹ بینک صاحب فرماتے ہیں کہ بزرگوار ’ناخوشگوار اتار چڑھائو کی صورت میں مداخلت کے لیے تیار ہے‘۔ بیان میں مزید فرماتے ہیں کہ ’صورت حال کی مسلسل کڑی نگرانی جاری رہے گی‘۔ اب یہ مالی چوکیدار کس چکر میں ہے اور کس کے چڑھنے اور اترنے کی نگرانی کر رہے ہیں، پتہ نہیں کیوں کہ عوام تو چلّا چلاّ کر کہہ رہے ہیں

خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک

خبر: حالات بہت خراب ہیں اور مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں (چیف جسٹس پی کے)
مرچی: واہ واہ واہ، مکرّر ارشاد۔ کیا دانشمنداندانہ بات کہی، بہت عمدہ۔ بھئی دل خوش ہو گیا، یقین مانیے جناب جج صاحب کا یہ ریمارک سن کر سیروں خون بڑھ گیا۔ ایک عجیب سے جولانی طولانی اورلن ترانی محسوس ہو رہی ہے۔ بھئ کوزے کو دریا میں بند کرنے کا فن کسی نے سیکھنا ہے تو سیکھ لے، روز روز ایسے گوہر نایاب کہاں جھڑتے ہیں۔ ہمارا خیال ہے اتنی واہ واہ، جے جے ہا ہا کار ’کنٹوپ آف کورٹ‘ سے پتلی گلی پکڑنے کے لیے کافی ہے۔

خبر: کینیڈا میں غائب ہونے والی ائیر ہوسٹس کا سراغ مل گیا
مرچی: بیچاری بچی! اچھے مستقبل کے چکر میں بری حرکت کر بیٹھی۔ اگر کوئی ایسا ویسا کام کرنا ہی تھا تو عیان علی سے ہی کوئی سبق کوئی کوچنگ لے لیتی۔ صفائی سے نکل بھی جاتی اور کسی کے کان میں جوں بھی نہ رینگتی۔ اب تم چونکہ عوام الناس سے ہو تو ہر فرض شناس خوابیدہ افسر کے کانوں میں جوں کے بجائے خر شریف رینکنا شروع کر دیں گے۔

خبر: جعلی ڈگریوں پر دو وکلاء کی بار کونسل رکنیت منسوخ
مرچی: جعلی وکیل بھی سوا لاکھ کا ہوتا ہے، اسی لیے بار کونسل نے رکنیت منسوخ کرنے کی کڑی سزا دی تا کہ اشرافیہ وکلا کے مزاج نازک پر گراں نہ گذرے۔ اگر ہما شما ایسی کوئی حرکت کرتا تو جعلسازی کا چھوٹا موٹا کیس تو بنتا ہی ہے نا؟ ویسے بھی اگر کیس بنتا بھی تو کسی عدالت میں ہی جاتا نا اور پھر وکیلوں کی دھما چوکڑیاں اور کمرہ عدالت میں دما دم مست قلندر، اس سے بہتر ہے بس رہنے ہی دو، عزت بھی رہ جائے گی اور انصاف بھی بچ جائے گا۔

خبر: ملک میں اقتصادی کے ساتھ جمہوری بحران بھی ہے (سینیٹر شیری رحمان)
مرچی: محترمہ آپ کی حکومتوں میں تو ان دو بحرانوں کے ساتھ ایک اور بھی ہوا کرتا ہے جسے’ اخلاقی بحران‘ کہتے ہیں۔ تھر کے قحط زدہ باسی اور بھوک سے دم توڑتے بچے کبھی خواب میں آکر سوال کرتے ہیں کہ نہیں؟۔ کارو کاری کے شکار مقتول، خاندانی غلام ہاری، نجی جیلیں اور ترقیاتی فنڈ کے کھربوں روپوں کی دھکم پیلی ، نیند کیسے آتی ہے؟

خبر: ڈونکی کنگ اپنی نوعیت کی بہترین کاوش ہے (فواد چوہدری)
مرچی: جی بس کوشش تو بہت کی ہے کہ امیدوں کو پورا کرے، سینیٹ میں روز اس کا ٹریلر بھی دیکھ رہے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ باکس آفس پر کتنے دن اور کیسا پرفارم کرتی ہے۔ پنجاب حکومت نے تو ’پخ‘ کو وقت سے پہلے ہی ملٹی پلیکس سے اتار کر بلبل ٹاکیز میں لگا دیا ہے۔ اب روپے کی ساری امیدیں بہ قول آپ کے ’ ڈونکی کنگ ‘سے ہی وابستہ ہیں۔ ویسے بھی قوم کو ڈونکی ڈونٹس اچھے لگتے ہیں، ڈونگی کنگ بھی پسند آئے ہی جائے گی۔ اس کا سیکوئل بھی بنے گا کہ نہیں بہ نام ’ڈونکی کوئن۔ ’اسٹوری آف اے سروائیوور‘۔

خبر: انٹرنیٹ استعمال کرنے میں امریکی سب سے آگے (سروے)
مرچی: انٹر نیٹ میں ’کام‘ کی چیز ڈھونڈنے، دیکھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے میں سب سے آگے کون؟ بوجھو تو جانیں۔ اس کام کی چیز کی ڈھنڈائی اور بصارت کی ٹھنڈائی میں برادران پی کے اوّل نمبر ہیں۔ آخر قصور کی بے قصور بچیاں یونہی تو پامال نہیں ہوتی رہیں۔ امریکی انٹرنیٹ استعمال کرنے میں سب سے آگے ہوں گے مگر ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ ہم پیچھے رہ کر بھی ان کے آگے ہیں۔

Facebook Comments Box
featuredایوانکاایوانکا سلامتی کونسلبابا رحمتےتھرٹرمپچیف جسٹسدس مرچیاںسلامتی کونسلسندھشیری رحمانقحط سالیکینیڈا
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor2

previous post
پرانے مغرب معاشرے کی کچھ یادیں —– مدیحی عدن
next post
بیگمات کی مختصر تاریخ (1) ——- ڈاکٹر مریم عرفان

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.