تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالم

مخالفین! اک ذرا حوصلہ۔۔۔۔۔۔۔۔ عمارہ خان

by Editor2 28/07/2018
written by Editor2 28/07/2018
102

ہم سب کو اسلامی جمہوری پاکستان کا نیا وزیراعظم مبارک ہو۔ الیکشن دھندلی کے زیر سایہ تھے یا بائیکاٹ کے ساتھ بوٹوں کا آشیرواد تھا یا ڈالرز آگے پیچھے تھے۔ اب اس لکیر پیٹنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اس وقت ضروری ھے تو سمجھدار ردعمل کی، صبر و تحمل کی تاکہ ملک ترقی کے سفر پہ گامزن ہو سکے ۔

ہمیں ہر صورت عمران خان کو کم از کم سال چھ مہینہ دینا ھے تاکہ وہ اندرونی و بیرونی ’’معاملات‘‘ سمجھ سکے، کل سے ہی یعنی حلف اٹھانے سے بھی پہلے راشن پانی لے کے اس پہ چڑھنا ایسا ہی ہوگا جیسے کسی ’’نئ نویلی دلہن کو گھر کے لاؤئج میں بٹھا کے درجن بھر بچوں کے نام پوچھنا‘‘ اور جب ’’نئ نویلی دلہن نام نا بتاسکے تو فوراً طلاق دینے کی دھمکی دینا‘‘ یا شادی کے پہلے ہی ہفتے بہو بیگم کے ہاتھ اچار کی پھانک دیکھ کے ’’نومولود کا نام سوچ لینا‘‘ اور جب رزلٹ حسب توقع نا ملے تو ’’خاندان کو اہمیت نہی دینا اور بانجھ پن‘‘ کے الزامات کی بوچھاڑ کر دینا۔

ہمیں بھولنا نہی چاہیے کچھ ہی ہفتوں بعد قرضے کی قسط جانی ہے، جہاں جہاں پچھلی حکومت گند کرا کے گئی تھی، ابھی اسکی سڑاند اٹھے گی، ساتھ ہی وہ اعلیٰ قیادت جو ابھی تک خفیہ عہدے اور مال مفت کا مزہ لے رہے تھے ان کو سرکاری و غیر سرکاری مراعات واپس کرنا، جان دینے کے مترادف لگے گا اس کے نتیجے میں یہ ’’بروکن ایرو‘‘ خلاء میں تیر چلاتے ہوئے اپنے مدار کو جائیں گے۔

اور ۔۔۔۔۔ اور یہ سب عمران خان کے بائیس سالہ جدوجہد کے بلکل الٹ ھے، کیونکہ اب اونٹ اصل پہاڑ کے نیچے آیا ھے، یقیناً بوکھلاہٹ میں کچھ نادانستگی میں تھوڑی بہت غلطیاں بھی ہونگی اور اس وقت ہمارا ظرف یہ ہونا چاہیئے کہ ہم بہ حیثیت ایک عاقل و بالغ پاکستانی ہونے کے ناطے ہم سب عمران خان کو انسان سمجھ کے ٹریٹ کریں۔

بجائے بچگانہ روئیے کو اختیار کرنے سے زرا شعور کے ساتھ فیصلہ کیجیے۔ وزیراعظم (عمران خان) کو جادو کی چھڑی (کرسی) دے کے 24 گھنٹوں میں معجزے کا انتظار نہیں کرنا۔ ہمیں نا ہی یہ تصور کرنا ہے کہ بس اب ملک سر پٹ دوڑےگا یا سورج کی اگلی کرن کے ساتھ ہی کڑوڑوں نوکریاں نکل آئیں گی۔ راتوں رات امریکہ و لندن پاکستان دوستی کے گن گانے لگیں اور انڈیا اپنی ازلی دشمنی بھول کے بارڈر پہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے بےتاب ہو جائے گا۔

آج ایک بار پھر پاکستان کی امید بن کے وہ (عمران خان)  ابھرا ھے اور یقیناً ہر داغ دھو دے گا۔ نئی مزلیں ہماری منتظر ہیں، لیکن بس اک زرا حوصلہ درکار ھے۔

جس طرح عمران خان نے اپنی کامیاب اور شہرت بھری زندگی کو 22 سال تیاگ کے ہماری خاطر 120 دنوں تک کنٹینر اور عام لوگوں کے ساتھ رہا ھے، ٹھیک اسی طرح اب ہمارا فرض ھے اس انسان کو کم از کم سال چھ مہینے حکومتی معاملات سمجھنے کا موقع دیں۔

انشاءاللہ زندگی رہی تو ہم سب دیکھیں گے عمران خان کیسے اپنے وعدے پورے کرتا ھے اور عوام کے لیئے پلان بناتا ھے، کس طرح پاکستان کو انٹرنیشنل پلیٹ فارم تک بہترین پالیسی کے تحت اپنے ازلی اعتماد کے ساتھ پیش کرتا ھے۔

مجھے اس بندے پہ پورا یقین ھے، انشاءاللہ یہ ہمارے اعتماد پہ کھڑا اترے گا۔ اس یقین اور بھروسے کی دو بنیادی وجوہات بھی آپ کے سامنے ہیں۔

پہلی وجہ
ہم اس بندے کا ماضی جانتے ہیں۔ کرکٹر اور اب سیاست دان ہونے کے باعث عمران خان کی زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہی جو ڈھکا چھپا ہو۔ پہلی شادی جس حسین، باوقار اور باوفا عورت سے ہوئی ایک دنیا جانتی ھے، جمائما کیسے اپنا ملک، آسائش اور مذہب کے ساتھ مغربی پہناوہ چھوڑ کے پاکستان جیسے دقیانوسی غریب ملک میں رہنے چلی آئی، کون نہیں جانتا اس امیر زادی پہ جو ’’ماربل کیس‘‘ دائر تھا اس کی حقیقت جان کے خود ہی ہنسی آ جاتی ھے۔ جب عمران خان اس دولت مند اور پرکشش خاتون کو پاکستان کے لیئے چھوڑ سکتا ھے تو کم از کم خان کو کوئی زنانہ وجود یا ڈالرز سے نہیں خرید سکتا۔

دوسری وجہ
نمل یونیورسٹی، جو بندہ نو سال ’’بیڈفورڈ یونیورسٹی‘‘ کا چانسلر رہا اور بدلے میں اسی یونیورسٹی کی ڈگڑی اپنے ملک میں متعارف کرا دی، آپ اسکو کیا کہیں گے، کونسا لالچ چھپا تھا اس کام کے پیچھے؟

عمران خان کے دو بیٹے ہیں جو اپنی ماں کے ساتھ شدید قسم کے صاحب جائیداد ہیں، ( یہودی نانا کا پیسہ ہی سہی) باہر رہنے کے باعث وہ پاکستان میں نہیں پڑھتے، عمران خان کو کیا ضرورت تھی اپنے انٹرویو میں یہ شرط رکھنے کی
’’میں آپ کی آفر اسی وقت قبول کرسکتا ہوں، جب آپ اپنی ڈگری میرے ملک میں متعارف کرائیں گے‘‘

اور دنیا نے دیکھا ایک اسکالر 1886 کے بعد نو سال تک یونی ورسٹی چانسلر رہا اور اپنے غریب ملک کے ہونہار جوانوں کے لیئے نمل یونیورسٹی بنا کے بیڈفورڈ کی ڈگری کھینچ لایا۔

کیا یہ دو وجوہات کافی نہیں تھی عمران خان کی سپورٹ کے لیئے اور اس کو ایک موقع دینے کے لیئے ’’وہ جب کچھ نہیں تھا تو کرکٹ ٹیم کا عام سا کپتان تھا، وہی کپتان جس نے تھرڈ ورلڈ کنٹری (پاکستان) کو ورلڈ کپ جتوایا تھا، جہاں نا فٹنس کلب نا معاشی سکون نا ہی ٹرانسپورٹ کی سہولت لیکن یہ اسی کی قیادت تھی کہ پرانے پٹے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ ورلڈ کپ گھر لے آیا اور آج ایک بار پھر پاکستان کی امید بن کے وہ ابھرا ھے اور یقیناً ہر داغ دھو دے گا۔ نئی مزلیں ہماری منتظر ہیں، لیکن بس اک زرا حوصلہ درکار ھے۔

Facebook Comments Box
اسلامی جمہوریہاسلامی جمہوریہ پاکستاناک زرا حوصلہ۔۔۔۔۔۔۔۔ عمارہ خانپاکستانعمرانعمران خانمخالفینوزیر اعظم پاکستانوزیر اعظم عمران خان
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor2

previous post
باز ________ ڈاکٹر مریم عرفان کا افسانہ
next post
جمہوریت کا اونٹ اور دھاندلی کا کوہان —– شاہد اعوان

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.