تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
آپ بیتی، خاکہ، تذکرہعلم و ادب

مگر اقبال اور نہیں آیا کرتے۔۔۔ –عائشہ غازی

by ویب ڈیسک 24/02/2017
written by ویب ڈیسک 24/02/2017
214

دیواروں کے کان ہوتے ہیں.. وہ اپنے مکینوں کی باتیں ، آہیں آہٹیں اور گنگناہٹیں سنتی ہیں ۰۰۰ دیواروں کے صرف کان نہیں آنکھیں بھی ہوتی ہیں جو مکینوں کو دیکھتی ہیں ، پہچانتی ہیں ، پڑھتی ہیں اور ہجرت کر گئے مکینوں کے لیئے روتی ہیں ۰۰ اور نئے آنے والے ان آنکھوں کے راستے ان کے دل میں نہ اتر سکیں تو دیواریں صدمے سے سکتے میں بھی چلی جایا کرتی ہیں ۰۰
میں نے صدمے سے خاموش دیواریں خود دیکھیں ہیں ۰۰ صرف دیواریں نہیں ، پورے کمرے، دالان ، دروازے ، گلیاں اور کبھی کبھی شہر ۰۰ میں نے شہروں کو روتے دیکھا ہے ۰۰ میں نے کمروں میں جالے جیسے تنے ہوئے سکتے کی گواہ ہوں ۰۰

بھاٹی گیٹ لاہور سے سیدھا اندر جائیں تو کوئی پانچ منٹ چلنے کے بعد تنگ گلی میں چائے کی دکان کے سامنے تنگ اور اونچی سیڑھیاں چڑھتی ہیں جن پر اوپر سے نیچے تک ایک موٹی رسی بندھی ہے تاکہ اوپر کی منزل پر رہتے ہوئے سکتے کو کھوجنے یا توڑنے کے لیے آنے والے اس کے سہارے اوپر چڑھ سکیں ۰۰ اوپر پہنچیں تو دروازہ ایک کمرے میں کھلتا ہے جس کے آگے گلی کی طرف کھلتی اتنی مختصر چوڑائی کے بالکونی ہے جس پر ایک وقت میں ایک شخص بیٹھ جائے تو دوسرا پیچھے سے گزر نہیں سکتا ۰۰

اور اس کمرے کے پیچھے ایک تاریک کمرہ ہے ۰۰ جس میں نہ کوئی کھڑکی ہے نہ روشندان ۰۰ بالکونی کی روشنی اور پچھلے کمرے کی گھٹا ٹوپ تاریکی کے درمیان ٹھہرے کمرے میں وہ حسرت رہتی ہے جو ان لوگوں سے پردہ کرتی ہے جن کے دل دیواروں کی آنکھیں نہیں  دیکھ سکتے ۰۰

اس کمرے میں کبھی مختصر وقت کے لیے اقبال کا قیام تھا ۰۰ شاید اس وقت جب وہ ایم اے او کالج سے  وابستہ تھے ۰۰ روشنی اور تاریکی کے درمیان یہ شاعر درویش اپنا وقت کبھی بالکونی میں بیٹھ کر گزارتا اور کبھی تاریک کمرہ میں جا بیٹھتا ۰۰ اب یہ کمرہ اور اس کی دیواریں اس طرح خاموش ہیں جیسے کوئی صدمے سے گزرنے کے بعد اپنی تقدیر پر سمجھوتہ کر لے اور اچھے وقت دوبارہ لوٹ آنے تک خود میں بند ہو جائے ۰۰ پھر اس میں جو رہے ، جو آئے جو گزرے ، اس پر ایک خاموش سمجھوتہ طاری رہتا ہے ۰۰

گھروں کے بھی بخت ہوتے ہیں اور قوموں، انسانوں  اور خاندانوں کی طرح ، گھروں اور کمروں کے بخت بدلتے رہتے ہیں ۰۰

آج یہ کمرہ اپنے اس بخت پر خاموشی سے نوحہ کناں ہے جو اس کمرے کے ساتھ ساتھ قوم سے ہو گزرا ۰۰۰ کبھی اس قوم میں اقبال رہا کرتے تھے تو تمام تنگیاں اور تاریکیاں وسعتوں اور روشنیوں کو تعبیر کرتی تھیں ۰۰۰  قوم کی طرح اس کمرے میں بھی کبھی اقبال رہا کرتے تھے۰۰ آج اس کمرے میں شادی بیاہ پر بینڈ باجے بجانے والا ہیرو بینڈ رہتا ہے ۰۰ ویسے ہی جیسے اب اس قوم سے اقبال چل دئیے اور اب یہاں ہر خوشی غمی پر اس کی مطابقت کا شور کرنے والا ہجوم رہتا ہے ۰۰حادثہ ہو یا واقعہ ، بغیر دل بھیگے آنکھیں روتی ہنستی ہیں ، شور مچاتی ہیں اور تھک کر سو جاتی ہیں ۰۰ اگلا دن شروع ہوتا ہے ، ہجوم آ کر اخبار ٹی وی کی بالکونی سے لٹک کر ہنسنے رونے کا نیا تماشہ ڈھونڈتا ہے کہ کہیں دماغ کو سوچ پر مائل کر دینے والی فراغت نہ میسر آ جائے ۰۰

کبھی اسی بالکنی سے وہ دو آنکھیں دیکھا کرتی تھیں جو اپنے زمانے کے آر پار بھی دیکھ سکتی تھیں اور اس کے حال کو بھی ۰۰۰ اب بالکونی خاموش کھڑی دیکھتی ہے ، کبھی نیچے گلی میں جھانک کر ، کبھی کمروں میں ۰۰ اب اقبال دیکھتے ہیں ۰۰ خاموش دیکھتے ہیں ۰۰ اور ان کے ساتھ کمرے میں لگا یہ پرانا لیمپ بھی ۰۰ کوئی اور اقبال آئے تو ان کی آہ سنے ۰۰ مگر اقبال اور نہیں آیا کرتے ۰۰

Facebook Comments Box
اقبالعائشہ غازی
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ویب ڈیسک

Daanish webdesk.

previous post
رکھ بابل گھر اپنا، دھی چلی بگانے دیس
next post
لبرل ازم کیا ہے؟ عمر بنگش

Related Posts

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری

11/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.