تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
پڑھنے کے لیے ۶ اچھی اردو کتابیں اور...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالم

جمہوری نظام، سیاسی مٹیریل اور بہتر آپشن : شہزاد حسین

by دانش ڈیسک 04/05/2018
written by دانش ڈیسک 04/05/2018
102

مجھے عمران خان سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ نہیں۔ وجہ عمران خان نہیں، یہ سسٹم ہے جو ڈیلور کرنے کی خاص اہلیت نہیں رکھتا۔ جمہوریت، خاص کر پاکستانی جمہوریت طرح طرح کی مثلحتوں میں الجھی، زمینی حقائق میں جکڑی ایک مجبوری کا نام ہے۔ ہمارے ہاں پرفارمنس پر ووٹ ڈالنے والے آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔ بھلا ہو عمران خان کا جس نے قومی تاریخ میں پہلی بار ووٹر کو پرفارمنس کو معیار بنانے کی ترغیب دی ورنہ عوام کی ایک بڑی تعداد لسانیت، زبان، ذاتی تعلقات، مراسم، شادی و جنازے میں شرکت اور مشترکہ مفادات جیسی لغویات کی بناء پر ووٹ ڈالتی آئی ہے۔

ایسی جمہوریت کو سپورٹ محض مجبوری کی بناء پر کرتا آیا ہوں کہ فی الوقت یہی سکہ رائج الوقت ہے۔ ہم سب ہی اپنے تعلیمی نظام سے شدید نالاں ہیں، اسکے باوجود اسی نظام کے تحت اپنے تمام تعلیمی مراحل طے کرتے آئے ہیں۔ بلکل اسی طرح، میں بھی مجبوراً موجودہ سیاسی نظام کو سپورٹ کرنے پر خود کو مجبور پاتا ہوں کیونکہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر گھر بیٹھے رہنا، مسئلے کا حل نہیں۔

سو، فی الوقت اسی جمہوری نظام کے تحت ملکی نظام کو چلنا ہے۔ موجودہ سیاسی مٹیریل میں عمران خان کو سپورٹ کرنے کی کچھ چیدہ چیدہ وجوہات ہیں:

– دوسری جماعتوں کے برعکس تحریک انصاف کے ہاتھوں پر خون نہیں۔ سندھ میں متحدہ و پیپلز پارٹی کی مثال سامنے ہے۔ متحدہ کا militant ونگ، ٹارگٹ کلرز کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ قتل و غارت میں سر تا پیر ڈوبی جماعت کو سپورٹ کرنا میرے ضمیر کے بس سے باہر ہے، باوجود اس بات کے میرا تعلق اردو اسپیکنگ گھرانے سے ہے۔ امن کمیٹی، عزیر بلوچ و راؤ انوار جیسے فیکٹرز نے قدرے پرامن ماضی رکھنے والی پیپلز پارٹی کے حال اور مستقبل کو اس حوالے سے ہمیشہ کے لیے داغ دار کرڈالا ہے۔ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت اس حوالے سے کسی سے بھی پیچھے نہیں رہی۔ متحدہ اور پیپلز پارٹی کے برعکس، ن لیگ نے "سیاسی ایکشن” کو عملی جامہ پہنانے کے لیے براہ راست سرکاری طاقت کے استعمال کو ترجیح دی۔ عابد باکسر جیسے پولیس افسروں کو نرم ترین الفاظ میں سرکاری ٹارگٹ کلرز کہا جاسکتا ہے۔ اسکے علاوہ ماڈل ٹاؤن میں کھیلی جانے والی ناحق خون کی ہولی کبھی بھلائی نہ جاسکے گی۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کا ریکارڈ قابل تقلید ہے۔ کسی قسم کی دہشتگردی، غنڈہ گردی، ہڑتالیں، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگز، قتل و غارتگری سے تحریک انصاف کا دامن صاف شفاف ہے۔ یہ فرق تحریک انصاف کو تمام بڑی جماعتوں سے ممتاز کرتا ہے۔

عمران خان کو اگر بہتریں نہیں بھی تو کم سے کم دوسرے سیاسی مٹیریل سے بہت بہتر قرار دیا جاسکتا ہے۔

– عمران خان سیاست میں اپنے بل بوتے پر آیا۔ کسی جرنیل نے اسے لانچ نہیں کیا۔ نہ تو عمران خان کسی جنرل ایوب کی کابینہ کا حصہ تھا نہ ہی کسی ضیاء الحق کے گھر کے باہر مٹھائی کا ڈبہ پکڑے کھڑا رہا۔ سیاست کو عبادت ایک ایسا شخص ہی سمجھ سکتا ہے جس نے کسی جرنیل کی کاسۂ لیسی کے ذریعے کوئی بڑا عوامی عہدہ کبھی حاصل نہ کیا ہو۔ جرنیلی جمپ اسٹارٹ کی ضرورت صرف ایسی لوگوں کو ہی ہوتی ہیں جو سیاست میں دو کو چار، چار کو آٹھ بنانے کی غرض سے آئے ہوں۔

– عمران خان کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں۔ وہ کسی فیکٹری کا مالک نہیں۔ بیوپاریوں کو حاکم بنانا کسی بھی ملک کے لیے کبھی سود مند نہیں رہا۔ کاروباری آدمی کے ہاتھوں ملک کی باگ ڈور تھمادینے سے conflict of interest کا ہمیشہ احتمال رہتا ہے۔ جو افراد ڈونلڈ ٹرمپ کی مثال دینا چاہیں، انکے لیے پیشگی عرض ہے کہ ٹرمپ کی صدارت سنبھالنے کے بعد سے امریکہ کی عالمی برادری میں جو سبکی ہورہی ہے، اسکو ضرور ملحوظ خاطر رکھیں۔ کاروباری انسان کی فطرتاً پہلی ترجیح اسکا کاروبار ہوتا ہے، ملک نہیں۔

– عمران خان کی شخصیت، انکے charisma قابلیت اور اپنا نکتہ نظر سمجھانے کی قابلیت انھیں ملک کے موجودہ تمام سیاسی لیڈروں سے ممتاز کرتی ہے۔ دنیا بھر میں خان صاحب کی عزت کی جاتی ہے، مختلف پروگراموں میں انھیں مدعو کیا جاتا، انھیں دلچسپی سے سنا جاتا ہے، چاہے پڑوسی ملک ہو یا مغربی ممالک۔ خان صاحب میں پاکستان کا مقدمہ دنیا بھر کے سامنے effectively پیش کرنے کی قدرتی صلاحیت ہے۔ اس معاملے میں دوسری جماعت کے لیڈران کا خان صاحب سے کوئی مقابلہ نہیں۔

یہی کچھ وجوہات ہیں، جن کی بناء پر عمران خان کو اگر بہتریں نہیں بھی تو کم سے کم دوسرے سیاسی مٹیریل سے بہت بہتر قرار دیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: عمران خان ہمیں کنفیوز کر رہا ہے ۔ محمودفیاض
Facebook Comments Box
featuredIKImran Khanپی ٹی آئیتحریک انصافعمران خان
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
جذباتی بول اور عقلی آراء —– محمد تہامی بشر علوی
next post
بارے کچھ بیان آزادیِ صحافت کا ہو جائے : سید مظفر الحق

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.