تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینعلم و ادبفکشن

سٹیل کی پلیٹ : عنبر عبیر کا افسانچہ

by Editor2 09/02/2018
written by Editor2 09/02/2018
58

میں تب سے شازیہ کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھانے لگا تھا جب اس کے گھر والے ہمارے پڑوسی بن کر آئے تھے۔وہ ایک خاموش طبع اور بات بات پر شرما جانے والی لڑکی تھی۔ شاید اسے گھر میں اپنی بے وقعتی کا احساس تھا۔ اس لئے جلد ہی میری چکنی چپڑی باتوں سے رام ہوگئی۔ کیونکہ میں اس کی وہ خوبیاں بھی اجاگر کرتا تھا جو گھر والوں کی نظروں سے پوشیدہ تھی۔

ہمارے گھر میں جب بھی کوئی اچھا پکوان پکتا تو اس کے گھر ایک پلیٹ ضرور بجھواتا۔ سٹیل کی اس پلیٹ کے پچھلے حصے پر میں نے جان بوجھ کر اپنا نام کندہ کیا ہوا تھا۔ وہ پلیٹ جب ان کے گھر سے واپس آتی تو سب سے پہلے‘ مَیں ہونٹوں کے اس نشان کو مٹانے دوڑ پڑتا‘ جو اس کے پچھلے حصے پر میرے نام کے اوپر بنا ہوتا۔ شازیہ کے گھر والے سمجھتے کہ پاس پڑوس والے ان کا بہت خیال رکھتے ہیں جب کہ شازیہ جانتی تھی کہ یہ کوئی اور ہے جو صرف اس کا خیال رکھتا ہے!

ایک سال کرائے کے گھر میں رہنے کے بعد وہ چلے گئے۔ شاید وہ ہمارے گاؤں سے ہی چلے گئے تھے۔ کیونکہ پھر کبھی اس کے خاندان کے مردوں سے مڈبھیڑ نہیں ہوئی۔ میں بھی اسے بھول گیا تھا۔ ہمارے گاؤں میں لڑکیوں کی کوئی کمی نہیں تھی!

پکوان پکتا تو اس کے گھر ایک پلیٹ ضرور بجھواتا۔ اس کے گھر والے سمجھتے کہ پاس پڑوس والے ان کا بہت خیال رکھتے ہیں

لڑکپن، جوانی کے مزے گزر گئے۔ زندگی بہت مصروف ہوگئی تھی۔ اپنے بچوں کیلئے کمانے سے فرصت نہ ملتی۔ بجلی کا بل, پانی کا بل, سکول کی فیسیں اہل و عیال کیلئے دو وقت کا کھانا کتنی ہی ٹینشنیں سر پر سوار رہتی۔ کب ہمارے پڑوس میں ایک مطلقہ عورت تین چار بچوں کے ساتھ آ پدھاری پتا ہی نہ چلا۔ کون ڈھیر ساری ذمہ داریوں کے ہوتے پڑوسی کا خیال رکھتا ہے؟

ایک رات دروازے پر دستک ہوئی۔ میں نے دروازہ کھولا۔ سامنے جو عورت کھڑی تھی وہ بلا توقف اپنی کتھا سنانے لگی۔ وہ ہماری پڑوسن ہی تھی۔
"بہت انتظار کیا کہ آپ لوگ ایک پلیٹ کھانا بھیجیں گے“ اس نے شاید شکوہ کیا
میں نے غور سے اس کے چہرے کو دیکھا۔ اور ایک طویل سانس لے کر بیزاری سے بولا "او بی بی جی! وہ خواب تھے اور یہ زندگی ہے“

اس نے ایک سرد آہ بھری اور مغموم لہجے میں گویا ہوئی”خواب میں کسے کھانا کھانے کی ضرورت ہوتی ہے؟ آپ کو بھی چاہئے تھا تب اپنا کھانا سنبھال کر رکھتے۔ آج ہمارا بھلا ہوجاتا“

میں نے دروازہ بند کر دیا۔ اور اپنے بچوں کو اس کے بچوں کے ساتھ کھیلنے سے منع کرنے لگا۔ کم ازکم میں تو اس عورت کا ماضی جانتا تھا۔ ہر باپ اپنے بچوں کی بھلائی کا ہی سوچتا ہے۔ میں نے اپنی بیوی کو بھی منع کردیا کہ کبھی بھی کھانا ضرورت سے زائد نہ پکایا کرے خوامخواہ کا خرچہ ہوجاتا ہے۔۔۔

وہی گھر تھا وہی مٹی کی مشترکہ دیوار تھی جس کے پرے وہی عورت تھی جس کے پہلو میں محبت بھرا دل دھڑکتا تھا۔لیکن سٹیل کی ایک پلیٹ درمیان میں سے کم ہوگئی تھی جس پر میرا نام کندہ تھا!!

Facebook Comments Box
featuredافسانہپڑوسنپلیٹدروازےدستکشادیعورت
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor2

previous post
سوشل میڈیا کا ادب اور خواتین : احمد اقبال
next post
ادب میں ’’کاسہ لیسی‘‘ کی روایت اور پروفیسر سحر انصاری : خرم سہیل

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.