تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالم

امریکی صدر کا دماغی معائنہ ضروری ہے : ڈاکٹر رئیس صمدانی

by دانش ڈیسک 12/01/2018
written by دانش ڈیسک 12/01/2018
86

این این آئی کی خبرجسے ایکسپریس نے کوٹ کیا، وائٹ ہاؤس کے نائب پریس سیکریٹری ’ہوگن گڈ لے‘ کے مطابق "امیریکی صدر ٹرمپ کا سالانہ میڈیکل چیک اپ جمعہ 12جنوری کو ہوگا۔ طبی معائنے میں دماغی معائنہ شامل نہیں۔” حیرت کی بات ہے کہ میڈیل چیک اپ میں جس چیز کے چیک اپ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، اس کو شامل چیک اپ نہیں کیا گیا۔ خیر کیا کہا جا سکتا ہے۔ امریکیوں کی مرضی، اگر ٹرمپ کے میدیکل چیک اپ میں دماغ کا چیک اپ بھی شامل کرالیا جائے تو خود ٹرمپ کے حق میں اور امریکیوں کے مفاد میں بہتر ہوگا۔ اگر ایسا ہوا تو امید ہے رپورٹ منفی نہیں آئے گی۔ رپورٹ میں یہ خبر بھی نہ ہوگی کہ ان کے دماغ میں خلل ہے، یا کچھ پرذے گھس چکے ہیں، کچھ بالکل ہی کام نہیں کر رہے، کچھ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے وغیرہ وغیرہ۔ کیونکہ ٹرمپ نے جس دن سے اپنی صدارتی مہم شروع کی تھی اور پھر جب کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر، ایک پڑھی لکھی سیاست داں خاتون کو شکست دے کر صدارت کا حلف اٹھایا اور پھر عملی سیاست کے جوہر دکھائے، فضول قسم کے بیانات سامنے آئے، ان کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا خیال ہے کہ ٹرمپ بغیر دماغ کا انسان ہے، اس کی کھوپڑی میں دماغ نام کی کوئی چیز پائی ہی نہیں جاتی۔۔ اس لیے کہ دماغ خواہ کیسا بھی ہو، اس میں خلل ہی واقع کیوں نہ اس قسم کی بے تکی باتیں، عجیب و غریب بیانات دینے والا، جو اتنے اہم اور بڑے منصب پر فائز ہو دماغ ہونے کی صورت میں یہ سب کچھ نہیں کرسکتا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے نائب پریس سیکریٹری ہوگن گڈ لے نے گزشتہ روز وہاٹ ہاؤس میں امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں صدر ٹرمپ کے دماغی توازن ٹھیک نہ ہونے سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جب کے صدر ذہین اور فوری فیصلہ ساز ہیں۔ گڈلے نے اپنی نوکری پکی کرتے اور ماہرین نفسیات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈاکٹر صدر ٹرمپ کی ذہنی کیفیت سے آگاہ نہیں اورنہ کبھی ان سے ملے انہیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ ہوگن گڈلے کی اس وضاحت سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ امریکہ کے ماہر نفسیات ڈاکٹرز اپنے صدر کی دماغی حالت پر انگلی اٹھا چکے ہیں۔ وہ امریکی ڈاکٹرز جو ڈونلڈ ٹرمپ کی دماغی کیفیت کو مشکوک اور اس کے علاج کی تجویز دے چکے ہیں، امریکیوں کو خاص طور پر سنجیدگی سے اس پر غورکرنا چاہیے، اس کی اہمیت کے پیش نظر ٹرمپ کا جو سالانہ میڈیکل چیک اپ ہونے جارہا ہے اس چیک اپ میں فوقیت دماغ کے چیک اپ کو دی جائے، اس بورڈ میں ان ماہرین نفسیات کو بھی شامل کیا جائے جو اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ ٹرمپ کے دماغ میں کچھ گڑ بڑ ہے۔ ابھی تو صدارت کا دوسراہی سال ہے، باقی ماندہ عرصہ میں کیا کچھ ہوگا اس کا اللہ ہی حافظ ہے۔ ٹرمپ اپنے دماغ کا اسی طرح استعمال کرتے رہے تو وہ امریکہ کو سپر پاور سے صفر پاور بنادیں گے۔ امریکہ کی تاریخ میں اس قسم کی صفات کا حامل شخص کرسی ٔ صدارت پر پہلی مرتبہ ہی پہنچا ہے جس کے قول و فعل میں اس قدر تضاد، عناد، بیر، پرخاش، تفاوت، مخالفت پائی جاتی ہے۔ خاص طور پر مسلمانوں کے لیے نفرت، ناپسندیدگی، تنفر، کدورت، مغائرت، مخاصمت، ناگواری کا عنصر غالب ہے۔ اس کا اظہار وہ شروع ہی سے کرتے چلے آرہے ہیں۔ حال ہی میں ان کا ٹوئیٹ ان کے دماغی خلل کی غماضی کرتا ہے۔ جس سے مسلمانوں کے لیے، پاکستان کے لیے ناپسندیدگی، حقارت اور چڑ کا کھلا اظہار کیا گیا ہے۔

ٹرمپ اپنے دماغ کا اسی طرح استعمال کرتے رہے تو وہ امریکہ کو سپر پاور سے صفر پاور بنادیں گے۔ امریکہ کی تاریخ میں اس قسم کی صفات کا حامل شخص کرسی ٔ صدارت پر پہلی مرتبہ ہی پہنچا ہے جس کے قول و فعل میں اس قدر تضاد، عناد، بیر، پرخاش، تفاوت، مخالفت پائی جاتی ہے۔

یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں، انہوں نے صدارتی الیکشن جیتا ہی ہے امریکی اور غیر امریکی کا نعرہ لگا کر، کالے اور گورے میں نفرت کی دیوار کھڑی کر کے، مسلمانوں کو دہشت گرد کہہ کر۔ چنانچہ اب صدر منتخب ہونے کے بعد کبھی مسلمانوں کو، کبھی کسی ملک کو کبھی کسی ملک کو نیست و نابود کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ وہ کسی بھی ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، دوبرس ہونے کو ہیں وہ اسی طرح گیڈر بھپکیاں دے رہے ہیں۔ ایران کے خلاف بیانات، کیا بگاڑ لیا ایران کا؟ شمالی کوریا کو تباہ کرنے کے بیانات، کیا بگاڑ لیا کوریا کا؟ اس کے صدر نے جب یہ جواب دیا کہ میری میز پر لگا ہے جوہری دھماکے کا بٹن تب خاموشی اختیار کرلی، دیتے جواب اگر ہمت تھی۔ اس شخص کو یہ نہیں معلوم کہ اب دنیا، وہ دنیا نہیں رہی کہ جب صرف تم ہی تم جوہری قوت ہوا کرتے تھے۔ جوں ہی پاکستان کے خلاف بات کی دوسرے دن چین کی حمایت کا بیان سامنے آگیا۔ پاکستان نے تو جو جواب دیا وہ ایسا ہی دینا تھا۔

نا اہل وزیر اعظم اب جب نا اہل ہوکر کرسی سے ہٹ گئے تو فرماتے ہیں کہ کشکول پھینک دیں گے۔ 

نا اہل وزیر اعظم اب جب نا اہل ہوکر کرسی سے ہٹ گئے تو فرماتے ہیں کہ کشکول پھینک دیں گے۔ وزیر اعظم تھے اس وقت خیال نہیں آیا کشکول پھینکنے کا کہ اس وقت تو اپنے سمدھی وزیر خزانہ کو بیرونی قرضے لینے پر شاباش دیا کرتے تھے۔ اب جب ہاتھ سے اختیار جاتا رہا تو کشکول پھینکنے کی باتیں کررہے ہیں۔ غضب خدا کا پاکستان کا ہر شہری ایک لاکھ کا مقروض، یہ کس کے دور میں ہوا، انہی نااہل صاحب کے دور وزارت عظمیٰ میں۔ پاکستان مقروض، ہر شہری مقروض اور وزیر خزانہ جو اب بیماری کو جواز بنا کر چھٹی پر عیش کی زندگی گزار رہے ہیں۔ وزیر خزانہ کے اثاثے ان کی آمدن سے کہیں زیادہ ہیں، یہ عدالت نے کہا ہے، کیس عدالت میں چل رہا ہے۔ اصل معاملہ تو یہ ہے کہ اثاثے آپ کی آمدن سے کہیں زیادہ ہیں۔ مانا کہ آپ نے کرپشن نہیں کی، پھر یہ جائیدادیں، بنک بیلنس، اسٹیل ملیں، شوگرملیں، آفشور کمپنیاں، سرے محل، لندن فلیٹس کیسے اور کس پیسے سے بن گئے؟ یہ سوال ہے جس کا جواب قوم کو دینا ہوگا۔ بات ٹرمپ کے میڈیکل چیک اپ سے شروع ہوئی تھی احتساب، آمدن سے بڑھ کر اثاثوں پر اختتام ہوا۔ اپنے ہی گھر میں خرابی ہو تو دوسروں کو کیا کہا جائے۔ اپنے ہی بگاڑ کا باعث ہوں، اپنے ہی لٹیرے ہوں، ڈاکو ہوں، کرپشن کرنے والے ہوں تو کسی کا کیا قصور۔ ہمیں اپنے گھر کو صاف کرنا ہوگا، یہ صفائی بلاتفریق سب کا احتساب سے ہی ممکن ہے۔

Facebook Comments Box
احتساباسحاق ڈارامریکی سیاستامریکی صدر کا سالانہ چیک اپبیرونی قرضےٹرمپٹرمپ کا ٹویٹکشکولمسلم دشمنی
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
بچے، جنسی جرائم اور سماج : عثمان سہیل
next post
جماعت اسلامی کا فکری مغالطہ: ’مذھبی سیاست اور دین کا کام‘ — سردار جمیل خان

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.