تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ تریندیگرعلم و ادب

نخیلِ زیست کی چھاؤں میں نَے بہ لب تری یاد: ہمایوں مجاہد

by ہمایوں مجاہد تارڑ 30/12/2017
written by ہمایوں مجاہد تارڑ 30/12/2017
84

ہر طرف پت جھڑ کا سماں ہے۔ خزاں کا دلفریب موسم میرے وطن اسلام آباد میں اتری سرد رُت کی گالیں گرمائے دیتا ہے۔ سرد رُت کی اپنی سی رنگینیاں ہیں جنہیں ذوفشاں کرتی خزاں راتیں، خزاں سورج اور بھی دلنشیں بنا دیتے ہیں۔ سرزمینِ اسلام آباد خزاں رسیدہ پتوں سے اب لدی پڑی ہے۔جا بجا سنہری پتوں کی چادر سی بچھی گویا کسی مست خرام، حزِیں دل شخص کی راہ دیکھتی ہو۔

زرد، بنفشی، سرمئی رنگ کے اِن پتوں پر پاؤں رکھ دو تو کوئی ساز سا بج اٹھتا ہے۔  سست رو چال سے چلتے جاؤ۔ پتوں کی چُرمُراہٹ سے اٹھتا دل گداز میوزک سنتے جاؤ۔ دل خواہ مخواہ اداس ہونے لگتا ہے، اور بطخ سا بنا ماضی کی سحر آفریں جھیل میں ڈبکیاں مارنے لگتا ہے۔کوئی شخص سچ مچ اداس ہو تو خزاں رُت اداس کیفیتیں انگیخت کرنے، حزن کو سِوا کرنے کو پورا ابرِ کرم بن کر برستی ہے۔ اداسی تو خیر کسی رُت بھی درِ دل پر دستک دے دیا کرتی، بس آتی اور چھا جاتی ہے۔ ایسے میں جب من اندر موسمِ غم کا بسیرا ہو تو سمندر، دریا، جھیل، آبشاریں سب آنسوؤں سے بنے دکھائی دیں گے۔ کسی اداس دل پنچھی کو سارا جہان اداسی کی چادر اوڑھے، سسکیاں بھرتے نظر آئے گا۔ ہنستے مسکراتے چہرے  یا تو فریبی ہیں، یا وہ سراسراحمق دِکھیں گے۔

اداسی میں لازم ہے کہ جو کچھ پاس ہے، دستیاب ہے، بہت قلیل اور ناکافی لگے۔سارا جیون بے معنی لگے۔جو کچھ پایا ہے، اس پر دل ناشاد ہو۔ جو کھویا ہے، اسے نہ پانے کا ملال، اس کی چاہت کا فسوں آپ کے دُروں پر آسیب بن کر چھایا رہے۔

زندگی کی بے ثباتی پر نظر نہ ہوتو فکروخیال اشیا کو، ان کےحصول اور عدمِ حصول کو خوشی اور غم سے تعبیر کرنے لگتے ہیں۔ معمولی باتیں بڑی لگتی، اور بڑے واقعات تو اور بھی مہیب بن جاتے ہیں۔ دانائی یہی ہے کہ اس جہان کی موجودات کو، حاصل کی اصلیت کواور لا حاصل کی بھڑکیلی ہوس کو دیکھنے کے پیمانے کسی طور بدلے جائیں۔ پیراڈائم شفٹ کا کچھ بندوبست ہو۔ پردہِ فریب کے پار دیکھنے کا یارا ہوتو صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ رفتہ رفتہ اِس پیڑ کی ہر شاخ، جلد یا بدیر،ایک روز ٹوٹ گرے گی، اور پھر: "ہے عہدِ خزاں لازوال اس کے واسطے – ممکن نہیں ہری ہو سحابِ بہار سے۔”

واصف مرحوم نے کیا خوب کہا تھا: "انسان اس دنیا میں نہ کچھ کھوتا ہے نہ پاتا ہے۔ وہ تو بس آتا ہے، اور چلا جاتا ہے۔” یعنی جو پایا ہے، اسے بھی یہیں چھوڑ جانا ہے۔موسمِ خزاں کا بس یہی ایک پیغام ہے۔ گلزارِ ہست و بود کاخالق قدم قدم پر اپنے بندوں کو اشارے کنایے سےاپنی طرف متوجّہ کرتا ہے۔ کبھی خارج میں بدلتے موسم اور منظر سے تو کبھی اس کے من اندر آباد نگر میں کوئی طوفان برپا کر نےسے۔ اداسی کیسی؟ کوئی شے، کوئی مقامِ بلند پانے کی آرزو کا ملال کیسا؟ کسی عزیز کو کھو دینے کاسوال کیسا؟ — جب طے ہے کہ والی اللہِ تُرجع الامور ۔ یعنی، سب معاملات نے، حاصل اور لا حاصل نے اسی کی طرف لوٹ جانا ہے۔

تو اُداسی وہی زیبا ہے جو خالق سے تعلقِ خاطر میں رکاوٹ بنی اپنی کسی ادا، کسی خطا کا شاخسانہ ہو۔ اوراداسی وہی زیبا ہے جو اُس مہربان کی یاد کا عرق بن کر، دیدہ تر میں موتی بن کر چمکے۔ خزاں رُت میں برپا یہ پت جھڑ، یہ اداس منظر پیغام ہیں کہ  یہ رنگا رنگ زندگی، یہ گُل کاریوں سے لدا پھدا پُر بہار جیون، یہ سوزوسازِ حیات،یہ فصل ِ گل و لالہ بہت جلد خزاں آشنا ہونے کو ہے۔ ہر منظر، ہر موسم کی ہر ادا میں، ہر شجر، ہر حجر، ندّی، دریا، جنگل، پہاڑ میں، اورفضا میں پنکھ پھیلائے اڑتے طیور کی دلآویز پروازوں میں — سب تیرے رب کی یاد کے ہی ساماں ہیں۔ دانائی یہی ہے، اس یاد سے خود کو ہم آہنگ کرنے کا کچھ حیلہ کیا جائے:

طلوعِ مہر، شگفتِ سحر، سیاہیِ شب
تری طلب، تجھے پانے کی آرزو، ترا غم

غبارِ رنگ میں رس ڈھونڈتی کرن، تری دھن!
گرفتِ سنگ میں بل کھاتی آبجو، ترا غم

ندّی پہ چاند کا پرتو، ترا نشانِ قدم
خطِ سحر پہ اندھیروں کا رقص تُو، ترا غم

نخیلِ زیست کی چھاؤں میں نَے بلب تری یاد
فصیلِ دل کے کلس پر ستارہ جو ترا غم

نگہ اٹھی تو زمانے کے سامنے ترا روپ
پلک جھکی تو مرے دل کے روبرو ترا غم
مجید امجد

Facebook Comments Box
خزانمجید امجد
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ہمایوں مجاہد تارڑ

ہمایوں مجاہد تارڑ شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں۔ اولیول سسٹم آف ایجوکیشن میں انگریزی مضمون کے استاد ہیں۔ بیکن ہاؤس، سٹی سکول ایسے متعدّد پرائیویٹ اداروں سے منسلک رہ چکے۔ ان دنوں بھی اسلام آباد کے ایک پرائیویٹ ادارے کے کیمبرج سیکشن میں تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر خاصے ایکٹو رہے ہیں۔تاہم، کسی قلبی واردات کا شکار ہو کر نئے سال 2017 کے طلوع سے ٹھیک ایک روز قبل یہ غروب ہو گئے تھے۔ پردہ نشینی کی وجوہات میں ایک خاص وجہ ان کا ایک نئے تعلیمی ماڈل کا قیام پر کام کرنا تھا، جو خاصی مقدار میں ہو بھی چکا۔اِن دنوں اس انقلاب آفریں نئے ماڈل کے خواب کو تعبیر دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس موضوع پر ان کی تحریر 'بچوں کی تعلیم کا جبر: آزادی کا ایک ماڈل' دانش ویب سائٹ پر ہی ظاہر ہو کر اچھا رسپانس وصول کر چکی۔اندرون اور بیرون ملک مقیم کچھ احباب نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا، اور ان کےہمرکاب ہو جانے کا دم بھر ا ہے۔

previous post
ایم ایم اے بحالی اور جماعت اسلامی: امکانات خدشات — سردار جمیل
next post
سلیم احمد بنام احمد جاوید : تاریخی خطوط

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.