تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالم

کیا ایک اور این آر او کی آمد ہے؟ محمد خان قلندر کا کالم

by دانش ڈیسک 18/09/2017
written by دانش ڈیسک 18/09/2017
156

سابق وزیراعظم کا نااہل قرار دیئے جانے کے بعد اسلام آباد سے رخصتی کے وقت کیا جانے والا اعلان کہ میرے سینے میں راز ہیں جنہیں اب میں کھول دوں گا، اور انکی کابینہ کے سابق وزیر داخلہ کا یہ فرمان کہ، ملکی سلامتی کو اندرونی اور بیرونی شدید خطرات لاحق ہیں، وہ الارم ہیں جو ہمیشہ اس وقت بجائے جاتے ہیں جب سیاسی اور انتظامی معاملات بدترین انتشار کا شکار ہو چکے ہوں۔ اومزید ان کو حل کرنے کے لئے پس پردہ فیس لیس بروکرز کسی ماورائے آئین و قانون حل کے لئے کسی سمجھوتے کی کوششیں شروع کر چکے ہوں۔
عوام میں دانستہ طور پر بے چینی، خوف، اور بے یقینی کی فضا پیدا کر کے کسی بھی ایسے سمجھوتے کو، وسیع تر قومی مفاد میں، قبول کرانے کا ماحول بنانا مقصود ہوتا ہے۔

ملک میں جب سابقہ قومی مصالحتی آرڈنینس یا این آر او کا نفاذ کیا گیا تو اس سے پہلے بھی اسی طرح یہی حربے استعمال کئے گئے تھ۔ جو اگرچہ بعد میں عدالت عالیہ نے کالعدم قرار دے دیا، لیکن اس کے مقاصد حاصل کر لئے گئے تھے۔ اس وقت کے اور موجودہ حالات کے انتشار میں تو مماثلت ہے البتہ زمینی حقائق یکسر مختلف ہیں۔ اس وقت نواز شریف اور بینظیر بھٹو ایک طرح سے جلا وطن تھے ملک میں جنرل پرویز مشرف مطلق العنان تھے ۔اگرچہ دہشت گردی، لال مسجد آپریشن، عدلیہ سے محاذ آرائی اور اپنے آرمی چیف کے عہدے کو بارہا توسیع دینے کی وجہ سے اقتدار پر ان کی گرفت کمزور ہو چکی تھی اور ہر صورت میں باوردی صدر رہنے کی خواہش ایک ضد بن چکی تھی۔ لندن میں میثاق جمہوریت ہونے سے بظاہر وہ بڑی سیاسی قوتوں کی باہمی مناقشت سے فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں بھی نہیں تھے۔ پھر بھی انہیں ایم کیو ایم اور قاف لیگ کی کھُلی اور غیر مشروط حمایت حاصل تھی ساتھ پہ فوج کے سربراہ بھی وہ خود تھے، دیگر سیاسی اور مذہبی عناصر بھی اپنے اپنے مفاد کے حساب سے ان کے دست نگر تھے، یوں وہ این آر او، نافذ ہو گیا تھا۔

نواز شریف کی نااہلی حتمی ہونے کے بعد جانشینی کی جنگ شروع ہو چکی ہے۔ ان حالات میں پورے شریف خاندان کو اجتماعی طور پر عدالت سے بریت کی شرط اگر مشترکہ طور پر رکھی جائے تو اس کی قیمت دوبارہ ممکنہ طور پر کم ازکم دس سال تک سیاست سے دستبرداری ہو گی۔

آج کی صورت حال بہت زیادہ مخدوش ہے۔ عدلیہ سے نُون لیگ براہ راست محاذ آرائی کر رہی ہے۔ دیکھا جائے تو مرکز و پنجاب میں ان کی حکومت بدستور قائم اور فعال ہے، پیپلز پارٹی مکمل منتشر الذہن ہے، سندھ کی حکومت ہی چلانا اس کے لئے مشکل امر رہتا ہے۔ دیگر سیاسی قوتیں بھی بےسمتی کا شکار ہیں۔ پنامہ لیکس سے زیادہ سنگین اور سنجیدہ معاملہ ڈان لیکس کا ہے، جسے ایک عبوری انڈر سٹینڈنگ اور بین الاقوامی مضمرات کی وجہ سے وقتی طور پر لپیٹ دیا گیا ہے۔ نُون لیگ بظاہر متحد نظر آتی ہے لیکن پاور پالیٹیکس، خاندانی حکومت، اور اب نیب کے ریفرنس کی وجہ سے دھڑے بندی کے آثار نمودار ہو رہے ہیں۔

نواز شریف کی نااہلی حتمی ہونے کے بعد جانشینی کی جنگ شروع ہو چکی ہے، ان حالات میں پورے شریف خاندان کو اجتماعی طور پر عدالت سے بریت کی شرط اگر مشترکہ طور پر رکھی جائے تو اس کی قیمت دوبارہ ممکنہ طور پر کم ازکم دس سال تک سیاست سے دستبرداری ہو گی۔ یہ اشتراک عمل اگر مذکورہ مصالحتی عناصر پیدا کرا بھی لیں، تو بھی مقتدرہ قوتیں، نواز شریف کے سابقہ معاہدہ خلافی کے ریکارڈز کو مد نظر رکھیں گے۔

ایک اور اہم پہلو بیرونی ضمانت کاروں کا ہے، این آر او میں امریکی انتظامیہ کا رول بہت ایکٹیو تھا، شنید ہے کِہ کچھ زعماء نیو یارک جا رہے ہیں۔ لندن میں اب تک ہونے والے مذاکرات میں تاحال کسی بیرونی طاقت کی آشیر باد شامل نہیں ہے، شہباز شریف ترکی ہو کے آئے ہیں، لیکن ابھی تک وہاں سے بھی کوئی اشارہ نہی مل سکا۔ کسی بھی وسیع تر قومی مصالحت کے نام پر پارلیمان میں قانون پاس کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس پر بظاہر پوری اپوزیشن، حالیہ لندن کی یاتراؤں کے بعد رضامند نظر آتی ہے۔

کسی بھی وسیع تر قومی مصالحت کے نام پر پارلیمان میں قانون پاس کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس پر بظاہر پوری اپوزیشن، حالیہ لندن کی یاتراؤں کے بعد رضامند نظر آتی ہے۔

اگر پس پردہ قوتوں کی کوشش بار آور ہوتی ہے تو عدالتی معاملات میں لچک نظر آ جائے گی، کیونکہ ادارے ریاستی نظام کو متزلزل کرنے کے حق میں کبھی بھی نہی ہو سکتے۔ اب یہ مکمل طور پر شریف خاندان پر منحصر ہے کہ وہ کس حد تک حالات کا کتنی جلدی ادراک کرتے ہیں۔ لاہور کے نمائشی میچ کی وجہ سے انہیں وقت مل گیا ہے۔ اس سے آگے یہ جمہوریت اور ووٹ کی حرمت اور عوام کی عدالت کے کھو کھلے نعرے نہ کام آ سکیں گے نہ ان سے فائدہ حاصل ہو گا۔

جمہوریت کا اہم ترین ستون ہمیشہ اپوزیشن ہوتی ہے۔ یہ اگر نہ ہو یا بہت کمزور یا نمائشی ہو تو حکمران بلنڈر کرتے ہیں جن کی تادیب کے لئے پھر دیگر ریاستی ادارے مداخلت پر مجبور ہوتے ہیں۔ نُون لیگ کے بزرجمہر یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس سے آگے محاذ آرائی سے نقصان شریف خاندان اور پارٹی کا ہی ہو گا، اگر ان مصالحت کاروں سے تعاون نہی کرتے، تو انجام پیپلز پارٹی سے بڑھ کر بھیانک ہو سکتا ہے۔ نُون کے اندر تو پارٹی بدل لیڈروں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے۔

میڈیا پہ عمران خان کو فرضی مخالف، عدلیہ اور افواج کو حقیقی سازشی کہہ کر شور مچانے سے مزید وقت گزارنا اب ممکن نظر نہیں آتا۔

دعا کرتے ہیں کِہ عوام کی اس ذہنی تشدد سے جان جلد چھُوٹ جائے، عقل سلیم۔ ضد، انا، دولت اور ذات کے فخر کو مسخر کر کے حاوی ہو جائے۔

Facebook Comments Box
featuredNawaz SharifNROپاکستانی سیاستتحریک انصافچوہدری نثار علیسیاسی محاذ آرائیشہباز شریفنواز شریف
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
ایموشنل مینجمنٹ: غصہ نعمت بھی مصیبت بھی ۔۔۔۔ سید اسرار احمد بخاری
next post
رشتوں کی نیشنلائزیشن: محمد عثمان جامعی

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.