تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترین

یہ دھوکا بھی کھا کے دیکھو: طاہر عمیر

by دانش ڈیسک 02/09/2017
written by دانش ڈیسک 02/09/2017
106

ناظرین! آج ہم موجود ہیں اپنے علاقے کے معروف سیاستدان اور ایم این اے جناب حاجی غلام رسول صاحب کے گھر۔۔ اور ہم یہاں اس لئے ہیں کیونکہ ہمیں خبر ملی ہے کہ حاجی صاحب نے قربانی کے لئے جانور خرید لیا ہے۔ اور کمال کی بات یہ ہے اس بار انہوں نے قربانی کے لئے جو جانور خریدا ہے وہ نہ تو بکرا ہے نہ گائے نہ اونٹ۔۔۔ بلکہ یہ کوئی "عوام” نام کا جانور ہے۔ اس لئے یہاں سارے ملک کا میڈیا موجود ہے۔ اور ہم یہ پتہ چلانے آئے ہیں کہ یہ کیسا جانور ہے اور حاجی صاحب نے اسے ہی کیوں منتخب کیا ہے۔
آئیے پہلے آپ کو یہ دکھاتے ہیں کہ عوام نامی یہ جانور دکھتا کیسا ہے۔۔ یہ دیکھئے۔۔ یہ جو مجہول سا گھٹڑی نما وجود پڑا ہے یہ عوام ہے۔ یہ دو پایہ ہے۔۔ ویسے تو بہت بولتا تھا لیکن چونکہ زیادہ تر یہ فضول بولتا تھا اسلئے اب یہ بہت کم بولتا ہے حتی کہ اب تو اپنے اوپر ہونے والے مظالم پر بھی نہیں بولتا۔ بس ہر وقت سر نیہواڑے اپنے اوپر افسوس کرتا رہتا ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں کرتا۔
چلئے حاجی صاحب سے اس بارے میں مزید پوچھتے ہیں
حاجی صاحب! یہ بتائیے کہ یہ آپ نے کتنے میں خریدا ہے؟
حاجی صاحب: بس جی دو نالیاں پکی کروائی تھیں۔۔۔ تین ہزار روپیہ دیا تھا اور ایک سرکاری نوکری کا وعدہ۔
اینکر: واو پھر تو کافی سستے پیکج میں مل گیا یہ۔
حاجی صاحب: نہیں اتنا بھی سستا نہیں۔ یہ تو بڑی عید (جنرل الیکشن) کی وجہ سے ریٹ اس نے بڑھا دیا ہے۔۔ چھوٹی عید (ضمنی الیکشن) وغیرہ پر تو اس سے بھی سستا مل جاتا ہے
اینکر: یہ کھاتا پیتا کیا ہے؟
حاجی صاحب: یہ کھانے کا شوقین تو بہت ہے لیکن کھانے میں اس کو کچھ خاص مرغوب نہیں ہے۔۔ لکڑ پتھر سب ہضم ہے۔۔ملاوٹ زدہ کھانوں سے لے کر۔۔ ہماری ٹھوکریں، گالیاں، دھکے، سب کچھ کھا پی لیتا ہے اور افف تک نہیں کرتا۔۔ پینے کا بھی یہی معاملہ ہے۔ جوہڑ سے لے کر سیوریج تک کا گندہ پانی بھی پینے کو دو تو چپ چاپ پی لیتا ہے۔
اینکر: کافی صبر والا لگتا ہے
حاجی صاحب: او نہیں جی۔۔ صبر والا نہیں ہے۔۔ بس حرام کھانے کی عادت ہی اتنی ہوگئی ہے اسے کہ اب حلال کے لئے کوشش ہی نہیں کرتا
اینکر: حاجی صاحب! آپ کی باتوں سے تو ایک سوال پیدا ہوگیا ہے۔۔۔ کیا عید قربان پر اس کی قربانی جائز بھی ہے؟
حاجی صاحب: نا کیوں جائز نہیں ہے۔جب پورا سال اس کی قربانی دی جاسکتی ہے تو عید قربان پر کیوں نہیں دی جاسکتی۔۔ بلکہ عید پر قربان کرنے سے تو زیادہ ثواب ملتا ہے۔
اینکر: وہ تو ٹھیک ہے لیکن پھر بھی آپ کسی مولانا سے فتوی وغیرہ پوچھ لیں۔۔ ہوسکتا ہے کہ۔۔
حاجی صاحب: ناجی نا مولانا فتوی نہیں دے سکتا ہے اس کی قربانی کے بارے میں۔۔
اینکر: کیوں نہیں دے سکتا؟
حاجی: کیونکہ اس کی کھال اسی کے مدرسے میں تو جانی ہے۔۔ ویسے بھی جب میں نے کہا کہ پورا سال اس کی قربانی دی جاتی ہے تو یہ ہم سیاستدان تھوڑی ہیں جو اسے قربان کرتے رہتے ہیں۔۔ ہمارے ساتھ اور بہت سے سرمایہ داروں کے علاوہ مولوی صاحبان بھی تو ہیں جو اس عوام کی قربانی کا گوشت بڑے شوق سے تناول کرتے ہیں
اینکر: ہممم بات تو آپ کی درست ہے۔۔ کیا ہم آپ کی اجازت
سے اس سے ایک سوال کر سکتے ہیں؟
حاجی صاحب: ہاں جی کیوں نہیں۔۔ جو پوچھنا ہے پوچھو اس سے۔
اینکر: (عوام سے) : آپ کو قربان کیا جاتا رہا ہے اور کیا جارہا ہے۔۔ کیا آپ اس بارے میں کچھ کہیں گے
عوام: (اثبات میں سر ہلا کر۔۔سرگوشی کے انداز میں)۔۔
میں بس اتنا کہنا چاہتا ہوں۔۔ کہ چھری تیز اور بوٹی چھوٹی رکھنا۔

Facebook Comments Box
featuredعیدعید الاضحٰیعید قرباں
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
کاغذ کے سپاہیوں سے لشکر بنانے والا: سلیم احمد
next post
’’نینا مورے‘‘ اور کچھ یادیں: ایک تاثر —- خرم سہیل

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.