تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترین

قومی زبان کا مسئلہ: سندھی اخبارات کے ادارتی خیالات ۲

by ویب ڈیسک 06/04/2017
written by ویب ڈیسک 06/04/2017
113

تمام پاکستانی زبانوں کو قومی زبان کے طور پر تسلیم کیا جائے

گذشتہ دنوں سندھی اخبارات نے مادری زبانوں کو درپیش خطرات پر ادارتی نوٹ لکھےجس میں بتایا گیا کہ مادری زبانوں کا تحفظ بنیادی حقوق کے زمرےمیں آتا ہے۔ ہمارے ملک میں لوگ انگریزی اور دیگرغیر ملکی زبانیں سیکھنے پر تو توجہ دیتے ہیں لیکن اپنے ملک کی زبانوں کوحکومتی سطح پر قبولیت کا شرف حاصل نہیں ہوتا۔ قانوں ساز اداروں نے سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ کی طرف سے پیش کردہ پاکستان کی 9 زبانوں کو قومی زبانوں کا درجہ دینے کے لئے سینیٹ میں بل حکومت کی طرف سے رد کرنے پر غم اور غصے کا اظہار کیا اور اس بات کو ملک کی وحدت کے خلاف ناپسندیدہ قرار دیا ہے۔ اخبار میں لکھا ہے مقتدرہ قوتیں اس چیز کی اہمیت کو نہیں سمجھتی کہ یہ مادری زبان کا ہی مسئلہ تھا جو مشرقی پاکستان علیحدہ ہونے کا سبب بنا اور اب بھی حکمرانوں کو احساس نہیں۔

 روزنامہ کاوش نے مادری زبانوں کی ترقی اور تحفظ کو بنیادی حقوق کا حصہ قرا دیا ہے۔ اخبار نے مزید لکھا کہ اردو، سندھی، بلوچی، پشتو، پنجابی، سرائکی، براہوی، ہندکواور بلتی کو پاکستان کی قومی زبانوں کا درجہ دیا جائے۔ اس سے ملک میں باہمی لسانی روابط اور محبتوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھی زبان کو انگریزوں کے زمانے میں بھی سرکاری زبان کی حیثیت حاصل تھی اور کراچی شہر میں 300 سندھی میڈیم اسکول موجود تھے۔ اور ان اسکولوں میں سندھ مدرسۃ الاسلام بھی ایک تھا جس میں قائد اعظم محمد علی جناح نے تعلیم حاصل کی۔ لیکن آج سندھ کی شہری آبادی کے اسکولوں میں انگریزی میڈیم کے نام پر اردو اور سندھی زبان کی تعلیم کو ختم کیا جارہا ہے۔ جو قومی اتحاد کے خلاف ایک تکلیف دہ عمل ہے۔

روزنامہ عبرت نے اس سلسلے میں لکھا ہے کہ زبان انسان کے اندرونی اظہار کا نام ہے۔ جس میں سماج کے لوگ ایک دوسرے سے وابستہ رہتے ہیں۔ ماں بولی کے بغیر سماج کا تصور نامکمل ہے۔ یہ بدقسمتی ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھااور ملک کی زبانوں کو قومی اتحاد کے لئے خطرہ قرار دیا گیا۔ دنیا کے دوسرے ممالک نے اپنی مختلف زبانوں کو قومی زبانوں کا درجہ دیا اور انہوں نے کوئی خطرہ محسوس نہیں کیا۔ جہاں تک سندھی زبان کا تعلق ہے تو یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ قرآن پاک کا سب سے پہلا ترجمہ سندھی زبان میں ہوا تھا۔ روزنامہ عبرت نے پیپلز پارٹی کے سیاسی رھنمائوں کو یاد دلایا کہ ان کی مرکز اور صوبے سندھ میں حکومت ہونے کے باوجود سندھی زبان کے لئے انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ اخبار نے لکھا ہے کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ قومیں اور تہذیبیں زبان کہ ساتھ وابستہ رہتی ہیں۔ اور ماں بولی ایک فطری حقیقت ہےجس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

روزنامہ عوامی آواز نے مادری زبانوں کی اہمیت کے حوالے سے امریکا میں موجود نیوز 10 چینل کے سربراہ ابوبکر میمن کا ایک انٹرویو شایع کیا ہے جس نے بتایا کہ مادری زبان کے تحفظ کے لئے ذریعہ تعلیم موثر ذریعہ ہے۔بچہ سب سے پہلے اپنے مادری زبان سیکھتا ہے اس لئے تعلیم بھی اسی میں آسانی سے حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر مادری زبان کےذریعے تعلیم حاصل کرنے والی قومیں غلامی اور محرومی میں رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے سرکاری تعلیمی اداروں کو مزید فعال کرکے ان کے اندر مادری زبانوں میں تعلیم دی جائے اور عدالتی اور سرکاری محکموں میں بھی احکامات اور فیصلے مادری زبانوں میں لکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ زبانوں کے معاملے کو 1971ء کے حالات کے پس منظر میں دیکھا جائے اور پاکستانی زبانوں کو قومی حیثیت دی جائے۔ روزنامہ عوامی آواز نے اس سلسلے میں کچھ سیاسی، سماجی شخصیات کے خیالات شایع کئے ہیں جن میں پنجاب کے سیاستدانوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ماضی سے سبق سیکھیں اور رکاوٹ نہ بنے۔ کیونکہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ پہ وہ قابض ہیں۔ سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں سینیٹ میں تمام پاکستانی زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دینے کا بل پیش کیا گیا۔ لیکن ہمیں بغیر کسی تیاری کے بل پیش کرنا نہیں چاہیے کیونکہ نواز لیگ بل کی منظوری میں سنجیدہ نہیں ہیں اور پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ دوسری سیاسی جماعتوں کے اراکین سے رابطہ قائم کر کے اس کو منظور کروائیں۔ اخبار نےممتاز دانشور اور کالم نگارنصیر میمن کا نقطہ نظر شایع کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک کو لسانی طور پہ وحدانی ریاست کے طور پہ چلایا جا رہا ہے جو ملک کی وحدت کے خلاف ہے۔

Facebook Comments Box
سندھی اخباراتقومی زبان
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ویب ڈیسک

Daanish webdesk.

previous post
مولاناابوالکلام آزاد کی تحریریں: نقد ونظرکی کسوٹی پر (حصہ 4)
next post
کتنی تصویروں کے ساتھ آئی ہے شامِ زندگی   – انور عباسی کی آپ بیتی حصہ 6

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.