تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینشاعریعلم و ادب

تین غزلیں —– احمد جاوید

by دانش ڈیسک 29/04/2020
written by دانش ڈیسک 29/04/2020
252

غزل

اُس آفتابِ غیب کا اصرار ہے یہ مستقل
اچھی طرح دیکھوں گا میں گنجائشِ آفاقِ دل

مجذوب ہے حلاج سا دل دجلۂ مواج سا
یا آتشِ دیرِ قدیم اک بار پھر سے مشتعل

جیسے کہ باراں اور باغ، جیسے کہ بادہ اور ایاغ
جیسے کہ شعلہ اور چراغ، جیسے کہ وحشت اور دل

میں رقصِ درویشی میں تھا، اس بحرِ خوبی نے کہا
یہ گردبادِ دشتِ دل گرداب ہے دریا گسل

دیوانے کو اربابِ صحو آتی ہے اتنی صرف و نحو
سوزن سے کہتا ہے نہ سی، دامن سے کہتا ہے نہ سل

ضو سے ایاغِ صبح کی، لو سے چراغِ صبح کی
سرمست ہیں، سرشار ہیں، سرگرم ہیں اصحابِ دل

ہر تہہ میں غواصی کریں، ہر لے پہ رقاصی کریں
اعماق در اعماق ہے آہنگ در آہنگ دل

ہاں اہلِ دنیا مرحبا، ہم نے بھی آخر کر لیا
چاکِ گریباں کو رفو، زخمِ جگر کو مندمل

حرفیست اندر حرفہا، ژرفیست اندر ژرفہا
ناگفتہ بالد لب بلب، نادیدہ جوشد دل بدل

یار آمدہ یار آمدہ، صبحِ شبِ تار آمدہ
خورشید انبار آمدہ بر کشت زارِ آب و گل

ہم سے خِفا خوئی نہ کر، اے ماہ بے روئی نہ کر
اس مرتبہ سامانِ دید ہے صرف دل پر مشتمل

رختِ فنا کیشی کے ساتھ، اسبابِ درویشی کے ساتھ
سامانِ بے خویشی کے ساتھ خود میں ہوا ہوں منتقل

گرداں ہے دل سیارہ وار اور عشق ہے قطبِ مدار
تبدیلیِ افلاک بھی اس میں نہیں ہوتی مخل

خورشید کی آواز ہے یہ روشنی اک راز ہے
اظہار پر نامنحصر، دیدار پر نامشتمل

اتنا حسیں کوئی نہیں، ایسا کہیں کوئی نہیں
دیکھا ہے سارا روم و رے، چھانا ہے سب چین و چگل


غزل

برادرم بشارت مرزا صاحب کی نذر
"ترا کسے نشناسد نہ آدمی نہ پری” (مولوی)

———-
سنو سنو یہ نداے ستارۂ سحری
وجود کیا ہے، سراے عدم میں شب بسری

اُدھر نشیمنِ معدوم اور شامِ غیاب
اِدھر یہ طائرِ موہوم کی شکستہ پری

جہاں جمال ہے منسوخ، چشم و دل متروک
وہاں تو بے ہنری سیکھ اور بے بصری

اسی سے عالمِ بود و نبود ہے روشن
دعا کرو نہ بجھے یہ چراغِ بے خبری

چمک رہی ہے فضا سیم گوں پرندوں سے
کہ جیسے شام میں پھیلا سپیدۂ سحری

یہ ٹھنڈی اجلی ہوا ہے کہ کشفِ غیب کی رو
یہ صاف چشمہ ہے یا چشمِ دل کی تربتری

بہار آئی ہے کشتِ زمانہ پر ایسی
کہ جذبِ رنگ سے دن نیلگوں ہے ،رات ہری

یہ ماہِ سبز ہے یا آسماں کی چشمِ شفیق
یہ روشنی ہے کہ بچوں پہ شفقتِ پدری

روایت است ز خیاطِ بایزید کہ بس
قباے عشق دراز و تو سخت مختصری

وقوفِ خویشتن و جذبۂ خودی دارم
کہ بر شوم ز منِ من ز راہِ بے خبری

میں اپنے آپ سے اوجھل نہ ہو سکا جبھی تو
مجھے نصیب نہ ہو پائی چشمِ خود نگری

پڑھا ہے میں نے بھی دیوانِ شمس میں جاوید
ہماے دل سے ہے واقف نہ آدمی نہ پری


غزل

بہت مشغول ہے وہ آنکھ تجدیدِ تغافل میں
کمی سی رفتہ رفتہ آ گئی دل کے توکل میں

اضافہ ہر برس ہوتا رہے رنگینیِ گل میں
بہار اک وقفۂ مشاطگی ہے اس تسلسل میں

شگفتِ گل اسی کو نقل کرنے کی روایت ہے
وہ جو اک خواب سا ہے دیدۂ حیرانِ بلبل میں

مجھے تم کیا سمجھ کر میکدے میں کھینچ لائے تھے
چراغِ مستیِ دل ہو گیا گل شورِ قلقل میں

الا یا ایہاالساقی عطا کر دے، عطا کر دے
شرابِ غیب کی اک بوند میناے تخیل میں

اسی موتی سے ہے دریاے دل میں اک چراغاں سا
یہ آنسو جو ابھی آیا نہیں چشمِ تعقل میں

ترے دریا میں شاید دوسرا طوفاں نہیں کوئی
بہے جاتے ہیں دل کب سے اسی سیلِ تغافل میں

مرا ہونا نہ ہونا اک زمانے میں معطل تھا
ہوئے بود و نبود ایجاد اسی دورِ تعطل میں

 

Facebook Comments Box
Ahmad JavaidAhmad Javedahmed javedGhazalاحمد جاویدشاعریغزل
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
آصف رضا میر کی شادی اور ہمارا مزاحیہ سہرا —- اظہر عزمی
next post
کرونائی صورت حال اور تعلیم کا بدلتا منظر نامہ —- عامر سہیل

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.