تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگز

میگا پکسل کا دھوکا: سجاد خالد

by سجاد خالد 13/03/2017
written by سجاد خالد 13/03/2017
145
 
کیمروں بالخصوص ڈیجیٹل کیمروں کے بارے میں ہر کوئی جاننا چاہتا ہے۔ جب سے موبائل فون میں کیمرے آنے لگے ہیں میگا پکسل کی ایک دوڑ لگی ہوئی ہے۔ پہلے پہلے تو ایک دو میگا پکسل سے کام چل جاتا تھا لیکن اب مہنگے موبائل کی ایک خاصیت یہ بن چکی ہے کہ اس میں کتنے میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ یہ موبائل فون ڈبہ کھلتے ہی اپنی قیمت کا پانچواں حصہ گنوا بیٹھتے ہیں اور 6 ماہ کے استعمال کے بعد آدھی قیمت پر مر مر کے بکتے ہیں وہ بھی اگر آپ کی قسمت مہربان ہو۔
موبائل فون کیوں کہ سوسائٹی میں سٹیٹس سمبل بھی بن چکے ہیں اس لئے یہ جاننے کی زحمت کم ہی کی جاتی ہے کہ اضافی قیمت دے کر ہم حقیقت میں کیا حاصل کر رہے ہیں۔ اپنے نام نہاد دوستوں کی محفل میں ایک دوسرے کو احساسِ کمتری میں مبتلا کر دینے کے علاوہ موبائل فون سے آپ کبھی کبھار کال بھی کر سکتے ہیں۔اور ایسی تصویریں تو بیشمار کھینچی جاتی ہیں جن کے نصیب میں کبھی کارڈ یا کاغذ پر پرنٹ ہونا نہیں ہوتا۔
 
پہلے پہل اچھے موبائل بنانے والی کمپنیاں ایک مصروف اور پڑھے لکھے کاروباری شخص کو ذہن میں رکھ کر ماڈل بنایا کرتی تھیں لیکن جیسے جیسے اُن کے علم میں آیا کہ وہ موبائل فون تو گدھے بھی خرید سکتے ہیں تو انہوں نے مناسب سمجھا کہ مصروف اور پڑھے لکھے شخص کی بجائے گدھوں کے لئے پراڈکٹس بنائی جائیں جو تعداد میں زیادہ ہیں اور وسائل پر بھی کافی حد تک قابض ہیں۔ رہے مصروف کاروباری تو وہ اپنے لئے بہتر حل خود ڈھونڈ لیں گے۔
ہمارا مقصد نہ تو گدھوں سے گھوڑے بنانا ہے اور نہ مصروف کاروباری شخص کے لئے گیجٹ تلاش کرنا۔ ہم تو محض یہ چاہتے ہیں کہ ایسے دوستوں کی کچھ خدمت کریں جو ان موبائل کمپنیوں کے مضر اثرات سے بچنا تو چاہتے ہیں لیکن معلومات کی کمی کے باعث اِن کا شکار ہو جاتے ہیں پھر بھی اس کوشش میں انجانے سے اگر کوئی گدھا دو پیروں پر کھڑا ہو گیا تو ہم بری الذمہ ہوں گے۔

اس سلسلے میں ہم آپ کو کیمرے کے بارے میں کچھ معلوت دیں گے تاکہ آپ جان سکیں کہ اچھے کیمرے کی کیا خوبیاں ہوتی ہیں۔
 
  1. کم روشنی میں بہتر تصویر (آئی ایس او کے ساتھ ساتھ لینز کے اپرچر کی بنیاد پر)
  2. تیز حرکت کرتے ہوئے اجسام کی تصویر (شٹر سپیڈ، آئی ایس او او ر لینز کے اپرچر کی بنیاد پر)
  3. پرنٹنگ میں اچھا رزلٹ (کیمرے کے فوٹو سینسر اور لینز کے سائز/ معیار کی بنیاد پر)
     
میگا پکسل کسی کیمرے کو جانچنے کا معیا ر نہیں ہے۔ بلکہ اچھی تصویر کے لئے اچھا لینز اور اچھا سینسر ضروری ہوتے ہیں۔ لینز اور سینسر مل کر تصویر بناتے ہیں۔ لینز کا کام روشنی کو کیمرے میں داخل کرنا ہے اور سینسر کا کام اُسے کیمرے میں محفوظ کرنا ہے۔ اگر لینز تو صاف ستھرا، معیاری اور بڑا ہو لیکن سینسر میلا، غیرمعیاری اور چھوٹا ہو تو کیمرہ ایک اچھی تصویر کو محفوظ کرنے میں ناکام رہے گا۔ جس قدر لینز کا سائز بڑا ہو، اسی قدر سینسر کا سائز بھی بڑا ہونا چاہئے۔

موبائل فون میں لگایا جانے والا سینسر سائز میں عام کیمرے کے سینسر کا 30٪ بھی نہیں ہوتا۔ اسی لئے موبائل فون میں لگایا جانے والا لینز بھی چھوٹا ہوتا ہے۔ سینسر کا سائز بڑا ہو تو وہ تصویر کی باریکیوں کو محفوظ کر سکتا ہے۔ چھوٹے سینسر سے بننے والی دھندلی تصویر کو آپ خواہ ہزاروں خانوں یا پکسلز میں تقسیم کر دیں اُس سے معیار میں کوئی اضافہ نہیں ہو سکتا۔ موبائل فون میں آٹھ یا دس میگا پکسل کا کیمرہ وہ تصویر ہرگز نہیں کھینچ سکتا جو6 میگا پکسل کا ایک عام ڈیجیٹل کیمرہ کھینچ سکتا ہے۔ اس لئے کہ اُس کا لینز بھی بڑا ہے اور سینسر بھی۔ اس کے علاوہ ایک عام ڈیچیٹل کیمرے میں تصویر کھینچنے کی ایسی سہولتیں بھی رکھی جاتی ہیں جو موبائل فون کے کیمرے میں نہیں دی جا تیں۔
 
ہمارا مشورہ یہ ہے کہ موبائل فون کے انتخاب کے وقت آپ کیمرے کی بنیاد پر فیصلہ نہ کریں اور کوشش کریں کہ اچھا موبائل فون لیا جاےت جس سے فون اور میسیجنگ کے ساتھ ساتھ کبھی کبھار انٹرنیٹ پر ای میل چیک کی جا سکے۔ رہی بات میڈیا پلیئر کی تو مارکیٹ میں اچھی کمپنیوں کے جیبی میڈیا پلیئرز دستیاب ہیں جو آپ کے نئے فون سے بہتر یہ کام کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں ایک اچھا موبائل فون 3 سے 15 ہزار روپے کی قیمت میں آسانی کے ساتھ خریدا جا سکتا ہے۔
 
کیمرے کی خریداری کرتے ہوئے آپ 10 سے 15 ہزار روپے میں 5 سے 10 گنا بڑا دکھانے والے لینز( جنہیں5x یا 10x آپٹیکل زوم بھی کہا جاتا ہے اور یہ سہولت موبائل فون کے کیمرے میں نہیں ملتی) کے ساتھ 10 سے 16 میگا پکسل کیمرہ خرید سکتے ہیں۔ جب کہ اس سے کہیں کم صلاحیت والا موبائل فون آج کل 35 سے 65 ہزار روپے میں بیچا جا رہا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ اس قیمت میں ڈیجیٹل ایس ایل آر کیمرہ خریدا جا سکتا ہے جس سے ایک پیشہ ور فوٹوگرافر اپنی روزگار کما سکتا ہے۔
Facebook Comments Box
کیمرہمیگا پکسل
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
سجاد خالد

previous post
An epistemological crisis of Liberalism
next post
قبائلی علاقے اور قومی دھارا۔ راو جاوید

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

16/07/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.