تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیعلم و ادبعلمیکالملسانیات

قومی زبان اور فیشن —— اے خالق سرگانہ

by Editor2 20/02/2019
written by Editor2 20/02/2019
88

کچھ اور مسائل کے علاوہ پاکستان کو زبان کے معاملے میں بھی ایک مشکل درپیش ہے وہ یہ کہ چاروں صوبوں میں رہنے والے لوگوں کی مادری زبان اپنی اپنی ہے پھر اُردو سب کے درمیان رابطے کی زبان ہے اور انگریزی سرکاری زبان۔ سابق مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کے درمیان پہلا تنازعہ اُردو زبان کا نفاذ ہی بنا تھا لہٰذا کسی بھی زبان کے نفاذ کو معمولی معاملہ نہیں سمجھنا چاہئے۔ ہمارے ہاں 1973ء کے دستور میں کہا گیا کہ اگلے پندرہ سالوں میں اُردو سرکاری زبان کے طور پر نافذ کی جائے گی لیکن ایسا نہیں ہو سکا اب حال ہی میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ اُردو کو آئین کی روح کے مطابق سرکاری زبان کے طور پر نافذ کیا جائے لیکن اس حکم پر بھی عملدرآمد مشکل نظر آ رہا ہے انگریزی ہی سرکاری زبان کے طور پر پوری طرح نافذ ہے بلکہ وقت کے ساتھ انگریزی کا عمل دخل بڑھتا جا رہا ہے۔

اب سرکاری سکولوں میں انگریزی چھٹی جماعت کی بجائے پہلی جماعت سے شروع کر دی گئی ہے پھر انگریزی سکولوں کی بھرمار ہو گئی ہے اور جس کے پاس مالی وسائل ہیں وہ اپنے بچوں کو انگریزی سکولوں میں ہی پڑھا رہے ہیں کیونکہ انگریزی جاننے والے بچوں کو عملی زندگی خصوصاًسرکاری ملازمت میں اولیت دی جاتی ہے بلکہ ہمارے ہاں عام طور پر انگریزی کو قابلیت کا سرٹیفکیٹ سمجھا جاتا ہے۔ ہماری ذہنی مرعوبیت کا یہ عالم ہے کہ ہم زندگی کے تمام شعبوں میں اُسے لیڈر ماننے کیلئے تیار نہیں جسے انگریزی پر عبور نہ ہو۔ خیر انگریزی سے مرعوبیت اور کئی اور چیزیں ہماری غلامی کے دور کا نتیجہ ہیں لہٰذا اس سے کسی حد تک صرفِ نظر کیا جا سکتا ہے۔

لیکن اِس وقت میں ایک اور مسئلے کی نشاندہی کرنا چاہتا ہوں بدقسمتی یہ ہے کہ ہماری اکثریت نہ صحیح انگریزی بول سکتی ہے اور نہ اُردو۔ ایک زمانہ تھا کہ ہم اُردو میں مونث مذکر کا خیال نہ رکھنے پر اپنے پٹھان بھائیوں کا مذاق اُڑایا کرتے تھے لیکن اب یہ ایشو ختم ہو گیا ہے کیونکہ اب ہر کوئی اُردو کی وہ درگت بنا رہا ہے کہ حیرت ہوتی ہے لہٰذا اب تو مذاق اُڑانے کے لطف سے بھی محرومی ہو گئی ہے کیونکہ اب غلط اُردو بولنا فیشن میں شامل ہو گیا ہے ہمارے میڈیا نے لوگوں کی قابلیت اور اہلیت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ چند دن پہلے ایک ٹیلی ویژن چینل پر بحث ہو رہی تھی کہ بلاول بھٹو زرداری نے شیخ رشید کے بارے میں ’’پنڈی کا شیطان اور بے غیرت انسان‘‘ کے نامناسب الفاظ استعمال کئے ہیں جس پر بعد میں انہوں نے معذرت بھی کر لی حالانکہ شیخ رشید صاحب بلاول کے بارے میں بہت نامناسب باتیں کر چکے ہیں لیکن مجھے حیرت اس بات پر ہوئی کہ بلاول کے دفاع میں قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر نفیسہ شاہ کہہ رہی تھیں کہ بے غیرت کوئی بُرا لفظ نہیں ہے گویا بے غیرت کا مطلب ہمیں ڈکشنری میں دیکھنا پڑے گا۔ خیر یہ تو ایک واقعہ کی بات ہے معاملہ ایک آدھ لفظ یا جملے کا نہیں ہے بلکہ یہاں تو صورتحال یہ بن گئی ہے کہ بدزبانی ہے زباں میری۔

عام آدمی کی نہیں بلکہ پڑھی لکھی مڈل کلاس اور اپر کلاس جس طرح کی اُردو ٹیلی وژن، پارلیمنٹ اور سیمینارز وغیرہ میں بول رہی ہے اُسے سن کر آدمی سر پیٹ لیتا ہے یعنی وہ نہ صرف غلط زبان بولتے ہیں بلکہ اِس پر انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہوتی کیونکہ وہ اِسے فیشن سمجھتے ہیں، فیشن بھی عجیب چیز ہے اِس میں معقولیت کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا مثلاً آجکل پڑھی لکھی کلاس میں فیشن ہے کہ گلے میں مفلر ٹائی کی جگہ لٹکا لیا جائے۔ یہ شروع تو خواجہ آصف جیسے لوگوں نے کیا تھا لیکن اب میاں نواز شریف کے بعد عمران خان نے بھی اِسے اپنا لیا ہے کم از کم کسی بات پر تو اتفاق رائے ہوا۔ ایک اور چیز بھی فیشن ہے کہ قمیض کے بازوئوں کے بٹن بند نہ کئے جائیں بلکہ گلے کے ایک دو بٹن بھی کھول لئے جائیں اِس سے آدمی ماڈرن ہو جاتا ہے۔ ماڈرن بننے کا کتنا آسان طریقہ ہے۔ مشہور سیاستدان جناب رضا ربانی نے پونی بنائی ہوتی ہے غالباً پاکستان جیسے کنزرویٹیو معاشرے میں کم از کم انہوں نے پہل کی ہے۔ پتہ نہیں ایسے بے تکے فیشنز پر رونا چاہئے یا ہنسنا چاہئے خیر اب زبان کی طرف آتے ہیں۔ اِس معاملے میں آجکل ہر جملے کا مقبول ترین حصہ ہے ’’جو ہے‘‘ غالباً اس کے چیمپئن تو خواجہ آصف اور رانا ثناء اللہ تھے لیکن اب یہ الفاظ قبولیت عالم کا درجہ حاصل کر گئے ہیں۔ اب ہر آدمی کم از کم ہر جملے میں ’’جو ہے‘‘ کا ضرور استعمال کرتا ہے بلکہ بعض تو جملے کے شروع اور آخر میں دو جگہ اس کا استعمال کرتے ہیں جیسے کسی چھوٹے افسر کوکوئی سینئر افسر فون کرے تو وہ جواب میں ہر جملے سے پہلے اور آخر پر سر کا استعمال ضرور کرتا ہے پھر مونث مذکر کا تو اب سوال ہی ختم ہو گیا ہے۔ سینٹ میں تقریر کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی صاحب کہہ رہے تھے کہ امریکہ کہتی ہے۔ سیٹھی صاحب اکثر کہتے ہیں الیکشن ہو رہی ہے، کوئی کہتا ہے سپریم کورٹ کہتا ہے۔ پھر تلفظ کی طرف آ جائیں کافی پڑھے لکھے لوگ کچھ عام استعمال کے الفاظ ہمیشہ غلط بولتے ہیں مثلاًغلَط (Ghalat) کو غلّط (Ghalt) کہتے ہیں۔ مُلک کو مُلَک (Mulak) کہتے ہیں۔ اُردو اور انگریزی کو ملانا تو خیر ہماری ضرورت ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ اب اس غلط رحجان کو کوئی برائی یا غلطی نہیں سمجھا جا رہا۔ یہ حال ہماری اشرافیہ کا ہے۔ ہماری جدید نسل تو ویسے ہی اُردو نہیں پڑھ سکتی اور یوں وہ اپنے ادبی اور ثفافتی ورثے سے کٹ چکی ہے۔ افسوس کہ اِس نقصان کا ابھی کسی کو ادراک ہی نہیں۔

Facebook Comments Box
featuredاردو ادباردو زبانالیکشن کمیشنپارلیمنٹپاکستانپی ٹی وی ڈائریکٹر پی ٹی ویچیئرمین سینیٹخواجہ آصفرانا ثناء اللہرضا ربانی کھرزبانسپریم کورٹسینیٹعبد الخالق سرگانہمشرقی پاکستانمغربی پاکستانمیڈیا
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor2

previous post
سرحدِ امکان سے آگے —— نجیبہ عارف کا منفرد افسانہ
next post
باقر نقوی مرحوم سے ایک یادگار گفتگو ۔۔۔۔۔۔۔۔ خرم سہیل

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.