تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
آپ بیتی، خاکہ، تذکرہبلاگزتازہ ترینعلم و ادب

عہد یوسفی میں ’سنگت یوسفی‘ کے چند پل — شفیق زادہ

by دانش ڈیسک 21/06/2018
written by دانش ڈیسک 21/06/2018
87

ابھی کچھ دیر پہلے ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی سے فون پر بات کی، بزم ظرافت کے سرخیل یوسفی صاحب کی تعزیت انہی کے پائے کے کسی ستون سے ہی جاسکتی ہے۔ ہم نے بتایا کہ بس دل اداس ہے، سوچا آپ سے بات کر لیں، فکاہیہ ادب کی تعزیت بھی ہو جائے گی اور یاسیت کا بوجھ بھی کم ہوگا۔ پھر یوسفی صاحب کی باتیں کہ ہر دو ایک دوسرے کی ادبی محافل میں شریک ہوا کرتے تھے۔

یوسفی صاحب سے پہلی ملاقات میں جب ہم نے ان کی خدمت میں اپنی پہلوٹھی کی تصنیف ’ہم تماشا‘ پیش کی تو انہوں نے نہایت ادب سے اسے تھام کر اپنی انکھوں سے لگا کر بوسہ دیا، کتاب اور لفظ کی ایسی تقدیس، جھرجھری دوڑ گئ ہمارے وجود میں۔ ہم ان کے نہ واقف نہ حلقہ یاراں کے مکین، پھر بھی انہوں نے اپنائیت دکھائی، بزرگانہ شفقت فرمائی۔ ورنہ کیا ہم اور کیا ہمارا تماشا۔ اس کے بعد اپنے ہاتھ سے چائے پیش کی اور اصرار کر کے کباب کھلائے۔ ہماری تو حواس میں یہ ملاقات ہی نہیں اتر رہی تھی توکباب و چائے کے ذائقے بھلا کیا جگہ بنا پاتے۔ بس کسی حریص کی طرح یہ کوشش تھی کہ جتنے پل ہو سکیں ان کے ساتھ گزار لوں۔ یہ عید کا ہی دن تھا اور شاید یہی ہماری عیدی بھی تھی۔

ان سے اگلی ملاقات میں لکھنے لکھانے سے متعلق بہت سے مشورے اور نصائح عطا ہوئے جو ہم نے پلے باندھ لیے۔ ایک جگہ کہنے لگے کہ ’جو چاہے لکھیں مگر خیال رکھیں کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو‘۔ فرمانے لگے کہ جو لوگ پروفیشنل فیلڈ میں ہیں اور باقاعدہ لکھنے والے نہیں، ان کو ضرور لکھنا چاہئے کہ حقیقت سے قریب ہوتے ہیں۔

یوسفی صاحب سے جو ملاقاتیں رہیں، ہمیں بہت فخر ہے کہ وہ بالمشافہ اور دو بہ دو ہوئیں، ان سے بہت سے سوال پوچھے، بہت سے جواب لیے۔ بہت کچھ سیکھا، اور یہ سیکھ نہ صرف یہ کہ ادب سے متعلق تھا بلکہ ’آداب‘ سے متعلق بھی ہے۔ ہمیں فخر ہے اور خوشگوار احساس بھی کہ جن قد آور ادیبوں سے ملاقات رہی، ان سب کے رکھ رکھاؤ، شفقت اور محبت نے ہمیشہ حیران ہی کیا۔ پچھلی پیڑھی کے مزاح لکھنے اور لطف کاشت کرنے والوں میں اطہر شاہ خاں، ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی، عطاء الحق قاسمی، بھارت سے ڈاکٹر مصطفی کمال، مجتبی حسین کے ساتھ وقت گذار کر یا گفتگو کر کے کچھ حاصل کر کے ہی اُٹھے، یہ ہماری خوش نصیبی۔

یوسفی صاحب نے ایک جگہ درست ہی لکھا کہ ’وہ سانچے ہی ٹوٹ گئے جن میں یہ لوگ ڈھلا کرتے تھے‘۔ یوسفی صاحب کاش ہم اپ سے کہہ سکتے کہ اب تو نہ صرف وہ وضع دار سانچے نہ رہے بلکہ وہ ماہر فن بھی عنقا ہوئے جو ان سانچوں کو تخلیق کیا کرتے تھے۔

برسوں سے تھما ہوا عہد یوسفی بالاخر تمام ہوا۔ باغ طرافت تو ان کے ساتھ ہی گیا مگر ان کا کشید کردہ عطر ظرافت رہتی دنیا تک دکھیاروں کے ہونٹوں پر مسکان بکھیرے گا۔

یوسفی صاحب کے فن پر تو ہمیشہ ہی لکھا جاتا رہے گا، ہم تو بس ’عہد یوسفی‘ میں گذارے گئے چند ’یوسفی لمحوں‘ کو ہی ایک قیمتی یاد سمجھ کر تا عمر سینت سینت کر رکھیں گے۔

اللہ سبحانہ تعالی یوسفی صاحب کی مغفرت فرمائے اور لواحقین و چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

Facebook Comments Box
اردو مزاحمزاحمشتاق احمد یوسفیمشتاق یوسفییوسفی
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
یوسفی کا مزاح: درد میں ڈوبی ایک چیخ —– محمود فیاض
next post
جب مشتاق احمد یوسفی پاک ٹی ہائوس تشریف لائے ——- اعجاز الحق اعجاز

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.