تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترینکالمکھیل

پی ایس ایل، امید کی کرن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سراج احمد تنولی

by Editor2 16/03/2018
written by Editor2 16/03/2018
177

پی ایس ایل کی صورت میں پاکستان میں کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔ اس مرتبہ ایک کے بجائے تین میچز پاکستانی گرؤنڈز میں کھیلے جائیں گے۔ مقام شکر ہے کہ خوشیوں کو ترسی ہوئی قوم کو ایک لمبے عرصے بعد ایک بڑی خوشی ملنے والی ہے، جس کا منہ بولتا ثبوت چند منٹوں میں ساڑھے چھبیس ہزار کے ٹکٹس کا فروخت ہونا ہے اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عوام کرکٹ کو دیکھنے کے لئے کس قدر بے تاب ہیں۔ دکھ، دردوں، غموں سے نڈھال اور محرومیوں کا شکار لوگ چند لمحوں کے لئے خوشیوں کو سینے سے لگا دیں گے اور دنیا کو بتا دینگے کہ ہم پر امن لوگ ہیں۔ نوجوانوں کی رگوں میں اپنی پسندیدہ ٹیموں کے لئے خون دوڑے گا۔ اس سیزن کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس مرتبہ پانچ کے بجائے چھٹی ٹیم ملتان سلطان بھی حصہ لے رہی ہے اور دوسرا پی سی بی حسب وعدہ اس دفعہ فائنل کراچی میں کرائے گی جبکہ ایلیمینٹر راؤنڈ کے دو میچز لاہور میں کرائے گی، انشاء اللہ یہ اقدام پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔

تمام لوگ نجم سیٹھی کی بھر پور کاوشوں کو داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتے کیونکہ وہ کرکٹ کے لئے بہت محنت کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل نوجوان لڑکوں کو کھیلنے کا بھر پور موقع مل رہا ہے جسکی وجہ سے نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آرہا ہے۔ کرکٹ آہستہ آہستہ بہت تیزی آرہی ہے۔ اسی تیزی کی وجہ سے کرکٹ میں پیسوں کی فراوانی بھی بڑھ رہی ہے۔ ہمارے نوجوان جو سالہا سال کھیل کر اتنانہیں کما سکتے تھے جتنا لیگ میچز کھیل کر کما رہے ہیں۔

جیت چاہے کسی کی بھی ہو جس کا نصیب ہو خوشی کی بات ہے کہ کافی عرصے بعد پاکستانی عوام کو کراچی میں بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی

پی ایس ایل کی بدولت پاکستان کرکٹ میں واپس لوٹ رہی ہے۔ گزشتہ سال بھی پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوا تھا جو مقبولیت کے ساتھ کامیاب رہااور چند غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آئے تھے۔ جس کے بعد ورلڈ الیون اور سری لنکن ٹیم کی صورت میں بین الاقوامی میچز پاکستان میں کھیلے گئے تھے۔ اس سیزن میں مزید پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جیسا کہ آئندہ ماہ کے اوائل میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان کا دورہ کرنے والی ہے۔

جبکہ ادھر بری خبر یہ کہ انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے نائب کپتان اوئن مورگن نے پاکستان میں آ کر کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس سے قبل کیون پیٹر سن بھی پاکستان میں آکر کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں۔ جبکہ آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان جانے کے بارے میں حتمی فیصلے کو اپنی فیملی سے مشاورت سے مشروط کر رکھا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے فل پروف سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے تو ضرور تمام کھلاڑیوں کو آنا چاہیئے۔

بہر کیف پی ایس ایل کے اس سیزن میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ سب سے بہترین اور سنسنی خیز میچ اب تک کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے مابین کھیلا گیا۔ مگر لاہور قلندر کی بد قسمتی نے ان کا ساتھ اس مرتبہ بھی نہ چھوڑا۔ کراچی کنگز کی ٹیم نے بھی گزشتہ سال کی بنسبت اچھا پر فارم کیا۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور اسلام آباد کی ٹیمیں اس بار بھی پی ایس ایل کی بہترین ٹیمیں ہیں اور پشاور زلمی نے بھی گزشتہ تینوں میچز میں بہترین پرفارم کیا، ہم زلمی الیون کو ممکنات کی ٹیم بھی کہہ سکتے ہیں۔

چونکہ میری فیورٹ ٹیم پہلے سیزن سے ہی کراچی کنگز ہے اس لئے میں اسی کی حمایت کر رہا ہوں اور چاہتا ہوں کہ اس بار کراچی کنگز پی ایس ایل کی چمپین بنے۔ آخر میں یہی کہوں گا جیت چاہے کسی کی بھی ہو جس کا نصیب ہو خوشی کی بات ہے کہ کافی عرصے بعد پاکستانی عوام کو کراچی میں بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ میں اس موقع پر دعا ہوں کہ اللہ پاک ان میچز کو ہر طرح کہ سانحات سے محفوظ رکھیں۔۔۔آمین
پاکستان زندہ باد

Facebook Comments Box
پاکستان سپر لیگپشاور زلمیپی ایس ایلغیر ملکی کھلاڑیکراچی کنگزلاہور گلیڈییٹرز
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor2

previous post
نئے چیرمین سینٹ اور جوڑ توڑ کی سیاست ۔۔۔۔۔۔۔۔ انوار احمد
next post
سرسید احمد خان: ایک پرانا سوال نیا مسئلہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم احمد (حصہ دوم)

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.