تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینفلمکلچر، آرٹ

فلم پروجیکٹ غازی: خرم سہیل کی تحریر

by دانش ڈیسک 09/07/2017
written by دانش ڈیسک 09/07/2017
106

فلم ساز: سیدمحمدعلی رضا
ہدایت کار: نادرحسین
فنکار: ہمایوں سعید، شہریارمنور، سائرہ شہروز، طلعت حسین، عدنان جعفر، عامرقریشی
ریلیز:  14 جولائی، 2017
ملک: پاکستان
زبان: اردو
پاکستان میں فلمی صنعت کی بحالی خوش آئند ہے۔ ایک طرف تو کمرشل فلمیں بن رہی ہیں، جن کے ذریعے باکس آفس کے نتائج بہترہورہے ہیں اورپاکستانی فلم بینوں کواچھی فلمیں دیکھنے کاموقع مل رہاہے، بیرون ملک بھی پاکستانی فلموں کی نمائش سے اچھا تاثر پیدا ہوا ہے، اس طرح مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اورفلمی صنعت مزید پھلے پھولے گی۔ دوسری طرف فلمی صنعت میں کچھ تجربات بھی کیے جارہے ہیں، جن کو دیکھ  کراندازہ ہوتا ہے، اب پاکستان میں فلمی صنعت مزید باشعور ہورہی ہے۔
ہمارے فلم سازدورجدید کے تقاضوں اورعالمی سینما کی ضرورتوں کو بھی محسوس کررہے ہیں، تجرباتی پہلوسے جوفلمیں موجودہ دہائی (2011-2017) میں بنائی گئیں، ان میں اسپورٹس کے شعبے میں، کرکٹ پر ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘ اورباکسنگ پر ’’شاہ‘‘ ہیں۔ سماجی مسائل پربول، چنبیلی، دختر، مورشامل ہیں۔ ادبی موضوعات پر ’’منٹو‘‘ اور ’’ماہ میر‘‘ بنائی گئیں۔ سب سے زیادہ فلمیں جن موضوعات پربنیں، ان میں کامیڈی اورایکشن شامل ہے اورباکس آفس پربھی یہی دوطرح کی فلمیں ابھی تک سب سے زیادہ کامیاب رہی ہیں۔

رواں برس نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم ’’پروجیکٹ غازی‘‘ پاکستانی فلمی سینما میں مزید ایک نیا تجربہ ہے، کیونکہ پہلی مرتبہ سائنس فکشن فلم بنائی جارہی ہے، جس میں سپرہیروزاپنے کمالات دکھائیں گے۔ حال ہی میں اس فلم کا آفیشل ٹریلرجاری کیا گیا ہے، جس کودیکھ کراندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم کا معیار کیا ہوگا۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسے سائنسی تجربے پرہے، جس میں انسانوں پر طبی تجربات کیے گئے ہیں، تاکہ وہ مزید طاقتور ہوسکیں اوراس میں جن کومنتخب کیا گیا، وہ فوجی ہوتے ہیں، یہ کامیاب تجربہ ایک سطح پرآ کر بگڑجاتا ہے اورسائنسدانوں کے قابوسے باہرہوجاتا ہے، اب عام انسان اورخاص انسان کی آپس میں جنگ کو موضوع بنایا گیا ہے۔
اس فلم کی کہانی کمزورمعلوم ہورہی ہے، کیونکہ اس کولکھتے وقت بہت وقت ضایع کیا گیا اورمتعدد تبدیلیاں بھی ہوئیں، کئی مواقع پر ایسا بھی ہوا کہ جب فنکاروں کو کاسٹ کیا گیا، تواس وقت اسکرپٹ کچھ اور تھا، جوفلم کی تکمیل تک بالکل مختلف ہوگیا، جس کی وجہ سے کئی فنکاروں کواس میں تحفظات تھے۔ اس فلم کے لیے مرکزی کردارمیں شان شاہد کو بھی پیشکش کی گئی تھی، مگر انہوں نے اس کو مسترد کر دیا۔ فلم کے کرداروں کے بارے میں بھی زیادہ واضح طورپرنہیں بتایا گیا۔ فلم کی کہانی میں کافی کنفیوژن ہے، جس کا اندازہ آفیشل ٹریلردیکھ  کرہی ہورہا ہے۔
اس فلم میں سینئراداکار طلعت حسین نے بطور سائنسدان کام کیا، فلم کی پروموشن میں کہیں ان کا تذکرہ نہیں، نہ ہی وہ کسی جگہ فلم کی ٹیم کے ساتھ تشہیر کی غرض سے دیکھے گئے۔ آفیشل ٹریلر کے اندرطلعت حسین کے دکھائے گئے مناظرمیں، انہوں نے پہلے کی طرح شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیاہے، البتہ ہمایوں سعید آفیشل ٹریلرمیں ایک جگہ ساتھی کوبتار ہے ہیں کہ ان کی جانوں کو خطرہ ہے، مگریہ بولتے ہوئے، ان کے لہجے میں نہ کوئی خوف کا شائبہ ہے اورنہ ہی تشویش کی لہر، ایسا لگ رہا ہے، وہ مکالمے ادا نہیں کررہے، بلکہ پڑھ رہے ہیں۔ اسی طرح سائرہ شہروز اورشہریارمنوربھی ڈرامے کے فریم سے باہرنہیں نکلے، انہوں نے ایک سائنس فکشن فلم کے تاثرات کو اپنے کرداروں میں جذب نہیں کیا، ورنہ وہ محسوس ہوجاتے۔ عدنان جعفرکسی بھی طرح اپنے کردار میں مماثلت رکھتے دکھائی نہیں دیتے، ان کی اداکاری کا رنگ بالکل مختلف ہے۔ عامر قریشی کا کردار بھی مختصر دکھائی دیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=UQgQn-vRHao

اس فلم میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کئی نئی چیزیں کی گئی ہیں، جیسے عدنان جعفرکے چہرے کا نقاب، جوتھری ڈی ہے، اس طرح سائنسدانوں کی لیب، مختلف ادویات اورروبوٹس کااستعمال وغیرہ، سائونڈ اور ایڈیٹنگ وغیرہ میں بھی مثبت نتائج محسوس ہورہے ہیں، مگرنہ جانے کیوں ہمارے فلم سازکہانی کی اہمیت کونہیں سمجھتے، اب ہالی ووڈ کی کہانی کو پاکستانی سینما میں فلمائیں گے توفلم بین کیوں ان کی فلم دیکھے گا، اس کو ہالی ووڈ کی فلم دیکھنے میں پھرکیا عارہے، جو اصل ہے اورتکنیکی اعتبارسے بہتربھی۔
پاکستان میں سب سے پہلے سائنس فکشن اورسپرہیروز پرفلم بنانے کا تمغہ اورتاج ضروراپنے پاس رکھیں، مگر اس فلم کے متعلقہ حضرات کویہ سوچنا ہوگا کہ پاکستان میں کیوں کوئی آپ کی فلم دیکھے اوراس موضوع پر ویسے بھی محدود فلم بین دلچسپی لیں گے، جواس طرف راغب بھی ہوں گے، انہوں نے ہالی ووڈ کی اس قسم کی تمام فلمیں دیکھ رکھی ہوں گی، ان کوآپ اس فلم کی شکل میں، ایک بھونڈی نقل کے علاوہ کچھ دینے نہیں جا رہے۔
ہمارے فلم سازوں کواپنے لحاظ سے، مقامی فلم بین اور ذہنی سطح کوسامنے رکھ کر فلمیں بنانا ہوں گی، ان کا موضوع چاہے کچھ بھی ہو، تب ہی کامیابی ممکن ہے۔ مجھے تویہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دے رہی، اس کے باجود، اگراس فلم میں دم ہے، تووہ اپنی نمائش پرسب اندازے غلط ثابت کرسکتی ہے، مگر ایسا ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا، بہرحال ایک مختلف موضوع اورتجربے کوکرنے پراس فلم کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

Facebook Comments Box
فلمفلم پری ویو
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
باہمی احترام : حمزہ صدیق
next post
خواجہ سعد رفیق کی تقریر: طاہر ملک

Related Posts

شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...

23/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.