تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
سیاسیکالم

احتساب کا عمل اورسمجھوتے کی سیاست : سلمان عابد

by ویب ڈیسک 06/06/2017
written by ویب ڈیسک 06/06/2017
72

پاکستان میں احتساب کا عمل فوجی اور سیاسی قوتوں کے درمیان ہمیشہ سے سیاسی سمجھوتے کا شکار رہا ہے ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ سیاست دانوں اور فوجی حکمرانوں کے تمام تر دعووں کے باوجود اس ملک میں احتساب کا عمل شفاف انداز میں آگے نہیں بڑھ سکا ۔ فوج جب بھی اقتدار میں آئی اس نے سیاسی حکومتوں کے خلاف کرپشن اور بدعنوا نی کے مسئلہ کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔ لیکن اول فوجی حکمرانوں کا احتساب شفاف نہیں تھا اور دوئم اس احتساب کو بنیاد بنا کر فوجی حکمرانوں نے سیاسی قوتوں سے سمجھوتہ کرکے اپنے اقتدار کو مضبوط کیا ۔ یہ ہی صورتحال ہمیں سیاسی حکومتوں کے درمیان بھی دیکھنے کو ملی ۔ ان سیاسی ادوارا میں احتساب کو سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائی کے طور پر بطور ہتھیار استعمال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ندونوں نے احتساب کے عمل کو اقتدار کی سیڑھی کے طور پر استعمال کیا۔
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان میثاق جمہوریت کے معاہدہ میں بھی ایک نقطہ اقتدار میں آنے کے بعد شفاف احتساب کے عمل کو آگے بڑھانا تھا۔ لیکن سب نے دیکھا کہ ان دونوں بڑی جماعتوں کے ماضی میں جہاں احتساب کے نام پر انتقامی کاروائیاں کی، لیکن اس بار سمجھوتے کے ساتھ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کی کرپشن او ربدعنوانی کی سیاست کو تحفظ فراہم کیا۔ اس لیے مسئلہ محض فوجی حکمرانوں کا ہی نہیں بلکہ سیاسی قیادتوں کا مقدمہ بھی احتساب کی سیاست میں غیر شفاف ہے۔ اس سمجھوتے کی سیاست نے پاکستان کی سیاست میں کرپشن اور بدعنوانی کی سیاست کو حقیقی معنوں میں نہ صرف تحفظ دیا بلکہ اس میں کئی سو گنا اضافہ ہوا۔ آج پاکستان کی سیاست میں دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ کرپشن اور بدعنوانی کا مسئلہ بھی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔
پانامہ جسے کے بارے میں خیال تھا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں بن سکے گا ۔ لیکن گذشتہ ایک برس کی سیاست میں پانامہ کا مقدمہ اور حکمرانوں کا خاندان واقعی ایک بڑے قومی مسئلہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس وقت وزیر اعظم او ران کا خاندان ملک کی سب سے بڑی عدالت اور اس کے تحت بننے والی جے آئی ٹی میں تفتیش کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ اس احتساب کے عمل میں ایک بار پھر وہی پرانی کہانی دہرائی جا رہی ہے کہ یہ احتساب شفاف نہیں بلکہ حکمرانوں کے بقول یہ انتقامی کاروائی ہے۔ حکمرانوں کے بقول ایک خاص سازش اور پس پردہ قوتوں کی مدد سے ان کو ٹارگٹ کرکے سیاست سے بے دخل کرنے کا ایجنڈا ہے۔ یہ مسئلہ محض شریف خاندان تک محدود نہیں بلکہ پوری حکومتی مشینری اس وقت یہ ثابت کررہی ہے کہ عدالت اور جے آئی ٹی متنازعہ ہے اور ان کو سیاسی بنیادوں پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
احتساب کی ناکامی میں ایک بڑا المیہ اس ملک میں اداروںکی خود مختاری اور شفافیت کا ہے۔ ہم نے عملی طور پر اداروں میں سیاسی مداخلت کر کے ان کی خود مختاری کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس وقت ریاستی ادارے عملا قانون کی حکمرانی کے مقابلے میں فرد یا حکمران طبقات کے ذاتی مفادات میں استعمال ہورہے ہیں۔ اب بھی عجیب معاملہ یہ ہے کہ احتساب وزیر اعظم او ران کے خاندان کے خلاف ہو رہا ہے، لیکن یہ ہی افراد حکومت میں بھی ہیں او ریقینی طور پر کسی نہ کسی طرح شفاف احتساب کے عمل میں اثرانداز بھی ہو رہے ہیں۔ ہم احتساب کے عمل میں سیاسی کارڈ کھیل کر پورے احتساب کے عمل کو متازعہ بناتے ہیں ۔ نہال ہاشمی کی ججوں اور سرکاری افسران کو دی جانے دھمکی سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں حکومت میںرہتے ہوئے کسی کا کیسے احتساب ممکن ہوسکے گا ۔عمومی طور پر حزب اختلاف کی سیاست ایک متبادل نظام کے طور پر حکومت پر دباو ڈالتی ہے، لیکن جب حکومت اور حزب اختلاف دونوں کرپشن اور بدعنوانی کی سیاست پر سمجھوتہ کرلیں تو پھر احتساب کا عمل محض مذاق بن کر رہ جاتا ہے ۔
مسئلہ محض سیاست دانوں یا حکومتوں کا نہیں، بلکہ اس کھیل میں فوجیوں سے لے کر ججوںتک، کاروباری طبقات سے لے کر بیوروکریسی تک اور مافیا کے بڑے مضبوط گروہ سے لے کر دیگر طبقات نےعملا مختلف فریقین کے ساتھ مل کر ایک ایسا گٹھ جوڑ بنایا ہے جو کرپشن او ربدعنوانی کی سیاست کو اپنے لیے جائز سمجھتا ہے۔ ریاست، حکومت کی طاقت اور ریاستی وسائل کو جس بے دردی سے یہاں ایک مخصوص طبقہ نے لوٹا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ یہ ہی کرپشن اور بدعنوانی کی سیاست ان بڑے طبقات کی وجہ سے نچلے طبقات میں بھی مضبوط نظر آتی ہے ۔ایک طبقہ ایسا ہے جو پاکستان میں کرپشن او ربدعنوانی کی سیاست کو کوئی بڑا مسئلہ نہیں سمجھتا۔ ان کے بقول کرپشن دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے ،ہمیں آگے کی طرف بڑھنا چاہیے۔ کرپشن اور بدعنوانی کی سیاست کو ختم کیے بغیر کیسے اس ملک میں جمہوریت او رقانون کی حکمرانی کے نظام کو مضبوط بنایاجاسکے گا، محض خوش فہمی ہے۔
کرپشن او ربدعنوانی کے خاتمہ میں تین عمل ضروری ہیں۔ اول سخت قانون سازی اور اس پر بغیر کسی سمجھوتے کے عمل درآمد کا نظام، دوئم ادارہ جاتی عمل کو مضبوط اور خود مختار بنانا جو شفافیت کے عمل کو مضبوط بنائے، سوئم سیاسی اور سماجی کمٹمنٹ قیادت او رمعاشرے کی جانب سے۔ یہ کام مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔ وگرنہ اگر ہم احتساب کو محض بیان بازی اور مخالفت کی بنیاد پر چلائیں گے تو اس سے احتساب کا عمل مذاق بن جائے گا۔ یہ کہنا کہ اس ملک میں کرپشن اور بدعنوانی کی سیاست عروج پر نہیں، غلط ہے۔ اس وقت یہ ایک اہم مسئلہ ہے اور اس پر تمام قوتوں سمیت معاشرے میںسے ایک بڑی مزاحمت کی ضرورت ہے، وگرنہ یہ نظام پوری قوت کے ساتھ کرپشن اور بدعنوانی کا روپ دھار پر جمہوریت، سیاست اور قانون کا مذاق بن کر رہ جائے گا۔

Facebook Comments Box
احتسابسیاست
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ویب ڈیسک

Daanish webdesk.

previous post
عامر ذکی: گٹار کا ماسٹر چلا گیا —- خرم سہیل
next post
ڈاکٹر رتھ فاو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جیمز اسٹریچن

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

کراچی سے حافظ نعیم الرحمٰن کے نام کھلا...

06/07/2025

30/03/2025

30/03/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.