تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترین

انڈیا بہ مقابلہ” افغانستان“ : 450 لفظوں کاتجزیہ: اقبال خورشید

by ویب ڈیسک 05/06/2017
written by ویب ڈیسک 05/06/2017
102

میرے مترو، میرے بھائیو، میرے بچو،
پہلے تویہ سمجھ لو کہ یہ جوپاک بھارت میچ تھاناں، یہ کسی طور برابری کا مقابلہ نہیں تھا۔ یہ توبس یوں تھا کہ ایک شام آسٹریلیا کو بادل نخواستہ افغانستان سے کھیلنا پڑ جاوے۔اب ایسے میں کوئی احمق ہی افغانستان سے جیت کی امید لگائے گا، ماسوائے افغانیوں کے۔ یہی تھا پاک بھارت میچ کامعاملہ۔ البتہ جب جب یہ کم بخت میچ ہوتا ہے، ہمارے ہاں جذبات کے جھکڑ چلنے لگتے ہیں، جو الگنی میں سوکھتے ہمارے عقل، منطق اور حقیقت پسندی کے زیر جاموں کو اڑا لے جاتے ہےں۔ سبب وہ ٹی وی چینلز ، جو اپنی ریٹنگ کے لیے بھارتی مبصرین کو مدعو کرکے شور مچاتے ہیں، ہیجان بڑھاتے ہیں،اور شکست کے بعد ذرا نہیں شرماتے، خوشی خوشی دشمنوں کا منہ میٹھا کرواتے ہیں۔
تو صاحبو، انڈیا فیورٹ تھا،اور ضرورت سے زیادہ فیورٹ تھا، ٹھیک ویسے ہی جیسے کچھ بیویاں ضرور ت سے زیادہ شکی ہوتی ہیں۔ جیتنا تواُسے ہی تھا۔ ہاں، دوسرا مسئلہ گمبھیر ہے، جسے کچھ لوگ” گھمبیر “بھی لکھتے ہیں۔ (اردو کا جنازہ ہے ماموں، دھوم دھام سے نکالنے کا!) تو دوسرا مسئلہ ہے کہ اس وقت پاکستان کے پاس کوئی ورلڈ کلاس کھلاڑی نہیں۔ ٹیسٹ میں یونس اور مصباح عالمی معیار کے بلے باز تھے۔اظہر علی اور اسد شفق اچھے کھلاڑی ہیں، مگر ورلڈ کلاس بننے کے لیے ابھی کئی مراحل طے کرنے ہوں۔ ہماری موجودہ ٹیم ایک اوسط درجے کی ٹی 20 ٹیم تو ہوسکتی ہے، مگر یہ ون ڈے ٹیم نہیں۔قطعی نہیں۔ ون ڈے اسکوڈ میں ماسوائے عامر کے، اے کلاس کھلاڑیوں کا قحط ہے۔ ہاں، کچھ اپنی بابت غلط فہمی کا شکار ضرور ہیں جیسے وہاب بھائی۔مکی آرتھر کی اب تک کی کارکردگی خبر دیتی ہے کہ گورے کو خود کوچنگ درکار ہے۔ ٹھیک ویسے ہی، جیسے اپنے شہریار خان کو ریٹائرمینٹ کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم سے ہمیں پاناما اور ڈان لیکس پر تو کوئی شکوہ نہیں، مگر سیٹھی صاحب کو پی سی بی میں لگائے رکھنے پر ہم کچھ ناراض ضرور ہیں۔ اسی لیے اُن کے حق میں نہیں لکھتے۔
میچ پر سب سے اچھا تبصرہ ہماری بیگم نے کیا۔ بولیں: ”یہ بے چارے شاداب اور حسن علی کیا بولنگ کریں گے، یہ تو اِسی بات پر خوش ہورہے ہوں گے کہ دھونی اور کوہلی کو اتنے قریب سے دیکھ لیا۔“
ہم اپنی ٹیم سے قطعی ناراض نہیں۔ ہندوستانی سازشوں کی خبر ہے۔ وہ اپنے ساتھ بڑے لڑکے لائے تھے۔ ہاں،پہلے پہل عماد وسیم سے کچھ ناراض تھے ۔ سن گلاسز لگا کرتوڈیٹ مارنے والا شخص بھی غیرسنجیدہ لگتا ہے، پھریہ تو کرکٹ ہے ، مگر جب کسی نے بتایا کہ غریب کی آنکھیں آئی ہوئی ہیں، تو اُسے بھی معاف کر دیا۔ اورآیندہ بھی معاف کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
ہم بڑے دل والے ٹائپ کے ہیں۔

Facebook Comments Box
کرکٹ
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ویب ڈیسک

Daanish webdesk.

previous post
میری مفلسی میرا جرم ہے – کوئی اور میری خطا نہیں
next post
معاشی ترقی اور پاکستانی بجٹ کے چند مثبت پہلو

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.