تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگز

دہلی : شب برات جہاں شب بارات تھی۔ احمد اقبال

by ویب ڈیسک 12/05/2017
written by ویب ڈیسک 12/05/2017
134

میں خط تقسیم کے اس پارکے وقت میں دیکھتا ہوں جب میں دس سال کا تھا تو دہلی کے نواح میں سویوں والی عید اوربکرے والی عید سے پہلے حلوے والی عید پڑتی تھی۔ ایمانداری کی بات ہے کہ اس کے دینی مطالب ہم پر واضح نہ تھے۔ میری عمر کے مسلمان لونڈے اسے ہندووں کی دیوالی کے مقابلے کا تہوار سمجھتے تھے۔وہ گھروں میں دیئے جلاتے تھے۔ہم موم بتیاں روشن کرتے تھے۔صحن کی دیوار سے چھت کی منڈیر تک جہاں جگہ ہو ہندو کڑوے تیل یعنی سرسوں کے تیل سے بھرے مٹی کے دیوں میں ہاتھ سے بٹی روئی کی بتی ڈال کے اندھیرا ہوتے ہی جلا دیتے تھے ہم موم بتیوں کے پیکٹ لاتے تھے جس میں ہر رنگ کی موم بتی ہوتی تھی۔ ایک پیکٹ میں شاید درجن یا دو درجن ہوتی تھیں۔ شام ہوتے ان کو روشن کرکے ہر جگہ نصب کر دینا ایک چیلنج تھا۔اندھیرا ہوتے ہی انہیں جلانے کی بے تابی ہوتی تھی اور اس چراغاں کا مقابلہ پہلا راونڈ تھا۔ دوسرے راونڈ میں آتشبازی کا مقابلہ آ جاتا تھا۔
چھوٹے بڑے پٹاخوں کی گونج سے فضا بھر جاتی تھی۔زیادہ دلچسپ چیز پھلجڑی تھی یا ہوائی۔؎ یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہوگی ۔۔پورا شعر یاد نہیں۔۔ ایک لمبی پتلی ڈنڈی کے اوپر دو انچ کے رنگین کاغذ کی پٹاخے جیسی چیز لگی ہوتی تھی، اس کے نچلے حصے میں دھاگے جیسا بارود کا فتیلہ۔۔ہوائی کو کسی گلاس میں ایک خاص زاویے پر کھڑا کرکے فتیلے کو ماچس دکھاتے تھے تو” شوں” کی اواز کے ساتھ ہوائی آسمان کا رخ کرتی تھی اور پیچھے ستارے چھوڑتی جاتی تھی دھڑکتے دل کے ساتھ ہم آسمان کو تکتے تھے کہ ہوائی کس بلندی کو پہنچتی ہے چند سیکنڈ میں ستارے بجھ جاتے تھے،جو ہوائی پرواز سے پہلے ہی "پھس” ہو جائے بڑا مایوس کرتی تھی۔ اب آتشبازی پر پابندی ہے لیکن سنا ہے سرکاری انتظام میں آتشبازی کے لئےبڑے بڑے ماہرین لاہور میں ہیں جو فضا کو رنگین اور روشن بناتے ہیں تو آسمان کو رنگ ونور کی تحریر و تصویر سے سجا سکتے ہیں ۔
گھروں میں طرح طرح کے حلوے پکانے کا مقابلہ تھا۔ ہر گھر سے دوسرے گھر حلوا بھیجا جاتا تھا۔ اس میں ہندو مسلمان کی تخصیص نہ تھی۔کواتیں سب کو چکھ کر فیصلے صادر کرتی تھیں کہ”اچھا ہے” یا گزارا ہے۔۔ یا بےکار ہے۔ شب برات کے بعد مقابلہ جیتنے والے حلووں کی ترکیب پوچھی جاتی تھی۔رات گےؑ مقابلہ کفرو اسلام کے مضاہد نکلتے تھے۔ ہاتھ میں چھوٹی بڑے بانس۔۔ ان کے اوپر لوہے کے تار والا کنڈا سا۔۔ کوئی لونڈا” میدان خالی ہے” کا سگنل سیٹی بجا کے دیتا تھا، بانس بردار بانس اونچا کر کے یوں دوڑتا تھا کہ کنڈا دیوار کی منڈیر پر روشن دیئے گراتا جائے۔۔ ایک دم شور اٹھتا تھا۔۔” ارے پکڑو سالے مسلے کو”، مجرم پکڑا جاتا تو گو شمالی کے لئےماں باپ کے پاس لایا جاتا ورنہ جائے واردات پر بھی خاطر تواضع ہو جاتی تھی۔یہ حرکت شب برات پر ہندو لونڈے کرتے تھے مگر مجال ہے جو دلوں میں میل آجائے۔۔ فساد کا تو سوال ہی نہ تھا کیونکہ دونوں طرف کے مجرموں کے ابا اپنے بچپن میں یہ کرتے آئے تھے
اب شب برات کا مفہوم بدل گیا ہے۔ میں کسی شرعی تاویل کی بات نہیں کروں گا،اس وقت ہم کبھی رات کو قبرستان نہیں گئے تھے کیونکہ وہ ہمارا آبائی گھرنہ تھا جہاں کوئی خاندانی قبرستان ہوتا، شب برات کے حلوے کے خلاف اور حق میں کسی جوازکے بغیرآج ہم ایک خاندانی روایت نبھا رہے ہیں۔ کراچی میں قبرستان جانا ایک معمول ہے جہاں اب میرے والد کی قبر ہی باقی ہے۔ والدہ کی قبر کو چند ماہ بعد ہی لینڈ مافیا نے برابر کر دیا تھا فاتحہ خوانی کرنے والوں میں ان کے پوتے پڑپوتے شامل ہیں۔ رہے نام اللہ کا

Facebook Comments Box
دہلیشب برات
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ویب ڈیسک

Daanish webdesk.

previous post
جنسی حیوانیت اور معصوم بچے — فارینہ الماس
next post
داستان گو ——– ادریس آزاد

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.