تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگز

فکری خلا کا شوشہ.. کتنی حقیقت کتنا فسانہ؟

by ویب ڈیسک 22/04/2017
written by ویب ڈیسک 22/04/2017
72

یہ ایک بدیہی حقیقت ہے کہ علوم وتحقیق کی دنیا میں کسی کو بھی حرف آخر ہونے کا شرف حاصل نہیں اگر ایسا ہوتا تو دنیا پیچھے رہ جاتی اور اتنی ترقی فکری ومادی لحاظ سے کبھی دیکھنے کو نہ ملتی.. دراصل دنیا کی خوبصورتی بھی اسی فکری تنوع میں پنہاں ہے.. انسانی علم اور انسان کی فکری بساط کتنی ہے کیا وہ (انسان) قدرت کے ان تمام علوم وحقائق کا احاطہ کرنے کی وہ استعداد رکھتاہے جو صرف اللہ کے برگزیدہ بندوں (انبیاء) کی تخصیص رہی ہے؟ یہ ایسے سوالات ہیں جو یقینًا کسی بھی نئے مفکر کے مطالعہ سے پہلے صاحب مطالعہ کے ذھن میں پیدا ہوتے ہیں ان کا تشفی جواب پا کر ہی کسی بھی محقق کی آراء اور علمی کاوشوں سے بھرپور استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
اسی تمہید کا سیدھا سادہ جواب تو یہی ہے کہ تمام علوم و اسرار کا مصدر اول تو اللہ کی ذات ہے۔۔وہ تمام علوم و دانش کا سمندر ہے اور تمام علوم اسی کی دسترس میں ہیں اور انسان اپنی عقلی و اکتسابی قوت کے ساتھ اس بچے کی سی حیثیت رکھتاہے جو سمندر کنارے سنگریزوں سے کھیلتا ہو
امت مسلمہ پر اللہ کا خصوصی کرم ہےکہ اللہ نے مسلمانوں میں علمی و فکری سوتے کبھی خشک نہ ہونے دئیے کبھی افراد کی صورت میں تو کبھی اسلامی تحریکات کی شکل میں۔۔مسلمانوں نے ترقی و تنزلی ہر دو طرح کے دور میں علمی روایت سے خود کو جوڑے رکھا۔ ۔یہاں پر یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ ان ادوار میں ان کی فکری نہج کیا رہی۔ ۔دنیا میں اسلام کےمتعلق سوالات کا جو محاذ کھولا گیا۔۔۔! کیا ہمارے زرخیز اذھان ان کا تسلی بخش جواب دینے میں کامیاب رہے تو اس کا جواب یقینًا اثبات میں ہے کہ انھوں نے تین علمی اصولوں (قرآن،سنت، اجتہاد) کے ذریعے ان مسائل کا درک بہم پنچائے۔۔ ملحدین آج ذات باری تعالی کے متعلق جو سوال اٹھاتے ہیں کیا یہ آج ہی کے سوال ہیں؟۔۔ دین اور دنیا کی تفریق کا جو فلسفہ گھڑا گیا ہے کیا یہ آج کی پیداوار ہے؟ کیا اسلام کی اساسیات پر جو رکیک حملے ہورہے ہیں کیا آج ہی سے متعقلہ ہیں یا اس کے ڈانڈے ماضی سے جاملتے ہیں۔۔ اس کا جواب ہر ذی شعور انسان کو معلوم ہے کہ اسلام کے لئے یہ کوئی پہلی اور نئی آزمائش نہیں ہے یہ ماضی میں سر اٹھاتے رہے اور ان کے مقدر میں ذلت و رسوائی کے سوا کچھ اور لکھا ہی نہیں گیا ہے۔۔ یہ میرا دعوی نہیں اللہ کی سنت رہی ہے۔۔ اور قرآن ببانگ دہل اللہ کا یہ دستور بیان فرما رہے ہیں کہ "ولن تجدا لسنت اللہ تبدیلا”
تحریک اسلامی سے جڑے کچھ حضرات علمی وفکری آبیاری کے نام پہ ہر کسی سے خوشہ چینی کرنے کو جس طرح روا رکھے ہوئے ہیں۔۔ ان کے رویوں کو دیکھ کر ایک سوال میرے ذھن میں اٹھ رہاہے کہ کیا عالمی اسلامی تحریکوں کے استاد اور فکری رہنما کہلانے والے سید ابوالاعلی مودودی رح اور اس کے رفقاء تحریک اسلامی کی فکری تربیت کے معاملے میں کیا ایسے خلا چھوڑ گئے ہیں کہ جسے پُر کرنے کے واسطے آج ہمیں ریشم میں ٹاٹ کے پیوند لگانے کی ضرورت پڑرہی ہے۔۔
کیا اتنی بڑی علمی تحریک اور زرخیز لٹریچر رکھنے والی تحریک کے حاملین کا علمی معیار اس قدر نیچے آیا ہے کہ ان کو اب ایسے لوگوں کی طرف دیکھنا پڑ رہا ہے جن کا یہ ازلی وطیرہ رہاہے کہ "چلوتم ادھر کو ہوا ہو جدھر کی”
کیا اسلامی تحریک کے حاملین فکری طور پر اس قدر یتیم ہوگئے ہیں کہ وہ اپنی فکری غذا کے لئے ان کا سہارا لیں جن کی پوری فکری عمارت ٹیڑھی ہو۔۔
ان سب کے باوجود سب سے پریشان کن سوال کیا تحریک اسلامی والوں کو اسلام پر منڈلاتے فکری خطرات کا ادراک بھی ہے یا نہیں؟ کیا ہم یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ اس وقت دین کے کس طرح نئے ایڈیشن لائے جارہے ہیں؟
کیا ہم ان لوگوں پہچان رہے ہیں۔۔۔ جن لوگوں کی پہچان مغرب سے حذر کرکے اسلام کا محاسبہ رہ گئی ہو۔۔ مغرب جو بھی مارکیٹ میں پھینک دے اس پر ان کی رال ٹپکتی ہو۔۔۔ جہاد کا وہ ایڈیشن جس کو مغرب ڈالروں کی بارش کرکے بھی قابل قبول نہ بنا سکا ہو مگر تجدد کے نام پہ یہ سارے مسموم اثرات مسلمانوں کے اذھان پہ انڈیلا جارہاہو۔۔۔ روایتی اسلام کا ڈاروا دے کر اسلام کی اساسیات کو روندا جارہاہو۔۔ ایک ایسی نسل سامنے لائی جارہی ہو جو ہر بات پہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حملہ کرتی ہو۔۔۔ خود کو قرآنسٹ باور کروا کے مسلمانوں کو فکری انتشار کا شکار کیا جا رہا ہو۔۔ ان تمام کاوشوں کو عام کرنے کےلئے میڈیا کا دروازہ جن کےلئے وا کیا گیا ہو۔۔ ان کا لیٹریچرعام کیا جارہاہو۔۔۔ کیا وہ تحریک اسلامی کے ممد ومعاون ثابت ہونگے۔۔۔ فکر کر نادان۔۔۔۔ تیری بربادیوں کے لئے جال بُنا گیا ہے
صاحب تفہیم القرآن نے اس معاملے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی ہے اس کےلئے اسلام ایک عشق تھا سو اس نے اپنے عشق سےایسی وفاداری نبھائی ہے کہ اس کا عشق اس کے لٹریچر میں سر چڑھ کر بول رہاہے۔۔ اس نے تحریک اسلامی میں کوئی بھی فکری خلا نہیں چھوڑا ہے اس نے اسلام کے معاملے پر کسی سے کوئی مفاہمت نہیں برتی ہے اس نے چھانٹ چھانٹ کر ان تمام طبقات کا پول کھول دیا ہے جو مسلمانوں پہ مختلف فکری یلغار کئے ہوئے تھے۔۔۔ بس مطالعہ شرط ہے۔۔جو مطالعہ نہیں کرتے وہ پھر اس طرح تحریک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔
نائن الیون کے بعد اسلام پر جتنے بھی آزمائشیں آئی ہیں۔۔۔ احباب یقین جانئے ہمارا یہ دور ان سب سے کڑا دور ہے کیونکہ اب فکری یلغار کےلئے خود مسلمان ہی کرائے کا سپاہی بنے بیٹھے ہیں۔
اس کا توڑ کیا ہے؟ اسلامی تحریکات کیا ایسا کوئی لائحہ عمل تیار کرچکی ہیں جس سے امت مسلمہ کو اس باد سموم سے محفوظ ومامون کیا جاسکے؟ امت مسلمہ کے زرخیز اذھان کو اس باد صرصر کے اثرات سے بچایا جا سکے۔۔؟ معذرت کے ساتھ میرے علم میں ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔۔۔ یاد رکھیں اس طرح کی کاوش تحریک اسلامی پر قرض ہے۔۔ خدارا اس قرض کو چکانے کا حوصلہ اپنے اندر پیدا کیجئے۔

Facebook Comments Box
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ویب ڈیسک

Daanish webdesk.

previous post
بڑھتی ہوئی دہشت گردی میں عورت کا کردار ۔ فارینہ الماس
next post
سیاست میں انسانی عنصر اور ترقی – احمد جاوید

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.