تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
پڑھنے کے لیے ۶ اچھی اردو کتابیں اور...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگز

بجٹ اور عام آدمی کے مفادات ایک دوسرے کے ضد پر کیوں؟ — تجزیہ و تبصرہ: عبدالمتین اخونزادہ

مالیاتی سال 23 /24 کا تجزیہ اور آمدہ بجٹ 2024/25 کے لئے تجاویز

by دانش ڈیسک 19/06/2024
written by دانش ڈیسک 19/06/2024
209

غربت زدہ صوبے میں کیا وسائل خرچ کرنے کی سمت درست ہے؟

عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے کیا بنیادی و جوہری تبدیلیاں رونما ہونا ضروری ہیں؟

سماجی شعور کی بیداری اور تعلیمی و سائنسی بیانیے کی تشکیل نو کیوں کر ضروری ہے؟

ہر سال کی طرح اس سال انتخابات اور حکومتوں کی تشکیل کے بعد بجٹ کو مالیاتی اور تعمیری مباحث و ورکنگ میں سب سے اہم اور معتبر دستاویز شمار کیا جاتا ہے۔

2018 ء میں عام انتخابات کے بعد 2023ء تک بلوچستان صوبے کے وسائل و دانش مندی کی ذمہ داری منظور نظر باپ پارٹی اور اس کے درجن بھر اتحادیوں کے اوپر رہا ہیں اور اب 2024ء کے انتخابات متنازع ترین چیلنج و سوال لئے سر پر موجود ہیں اگرچہ اس دوران پورے ملک اور صوبہ بلوچستان بھی کرونا وائرس سے انتہائی تشویشناک صورتحال کے بعد سنگین حالات میں متا ثرہ مالی سالوں کے لئے صوبائی اسمبلی سے منظور شدہ بجٹ پر دو انتہائی متضاد آراء سامنے آتی تھیں، پہلے تین سالوں میں بلوچستان کے سابق وزیر اعلی جناب میر جام کمال خان اور ان کے اتحادیوں اے این پی، ایچ ڈی پی، بی این پی عوامی، پاکستان تحریک انصاف، جمہوری وطن پارٹی اور سول و ملٹری بیروکریسی سمیت میڈیا نے اس بجٹ کو عوام دوست اور انتہائی مفید و مثبت اور بہترین قرار دیا تھا جبکہ صوبائی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن جماعتوں جس میں جے یو آئی، بی این پی، پشتون خواہ میپ نے اسے یکسر مسترد کرتے ہوئے عدالت عالیہ ہائی کورٹ میں اسے چیلنج کیا تھا جبکہ نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے اسمبلی سے باہر تنقید کے تیر برسائے تھے، پھر درمیان میں صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی تھی، جام کمال خان صاحب اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے پائے گئے اور اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران و ممبران اسمبلی کردار ادا کرنے یا خاموش تماشائی بننے کے بجائے مکمل طور پر قدوس خان کی حکومت عالیہ میں شریک کار بن گئے تھے، ایسی صورت حال میں 2022ء و 2023ء کے لئے پیش کیا جانے والے بجٹ کے بعد 2023ء/ 24 کے لئے پیش ہونے والے بجٹ کی درگت کیسے بنی ہوئی تھی، فی الوقت صوبہ میں پیپلز پارٹی کی قیادت میں مخلوط حکومت قائم ہوئی ہے جس میں مسلم لیگ ن و باپ پارٹی کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی اور اندرون خانہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان صاحب کا وزن بھی شامل حال ہیں ابھی مالی صورت حال بہت پیچیدہ اور خراب ہے، جامعات کے اساتذہ کرام، واسا اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے اہلکاروں کو مہینے مہینے تنخواہیں دستیاب نہیں ہیں جبکہ چمن میں حالات و رحجانات انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں تمام سروے اور رپورٹس بتاتے ہیں کہ بلوچستان میں گڈ گورننس اور مالیاتی ضوابط و میکنزم تشکیل دینے کے لئے کوئی سنجیدہ اور باوقار کوشش نہیں کی جاتی ہیں اور صرف میڈیا و اخبارات کے لئے اچھے و خوشگوار الفاظ کی بھر مار ہی صوبہ میں مینڈیٹ رکھنے والے جماعتوں کا وطیرہ رہا ہیں۔

 بجٹ کیا ہے؟ کیا اس کے مثبت نتائج عوام اور خواص، مرد وخواتین، بچے و جوانوں، ملازمین اور انتہائی مفلوک الحال افراد دیہاڑی دار، جو روز کمانے کے لئے نکلتے ہیں،  ان سب کے لئے ممکنہ طور پر مالی خوشحالی، ارزانی، مناسب قیمتیں اور بنیادی ضروریات زندگی، صاف پانی، متوازن خوراک، علاج اور تعلیم کی ضروریات، کا دستیاب ہونے کے انتظام کے طریق کار کا نام بجٹ ہیں یا مشکل سے مشکل الفاظ کے ہیر پھیر میں عوام کے ٹیکس سے جمع شدہ رقم، عوامی آمدنی اور ملکی و غیر ملکی فنڈز، قرضے اور عطیات کی مد میں آنے والی رقوم کو سیاسی چالاکی، بیروکریسی کے ضابطوں، میڈیا کے خوشنما بیانات اور اقتدار میں موجود سیاسی جماعتوں و اشرافیہ مع ملٹری بیوروکریسی کے اشتراک سے عوام وخواص کے مفادات کے تحفظ کے بجائے اپنی مرضی کی ترجیحات مقرر کرکے وسائل کا خرچ کرنا اور عملاً ضیاع کا نام بجٹ رکھا ہے، ہم بحیثیت مجموعی کس درجے میں شامل ہونا چاہتے ہیں؟ ہمیں بجٹ کے اس بنیادی تصورات اور پیمانے سے دلچسپی ہے، آج جب دنیا عالمی طور پر ایک انتہائی خوفناک اور موذی وائرس کرونا، یوکرین جنگ کے بعد غربت اور معاشی کمزوری کی وجہ سےغریب ممالک اور کمزور اقوام کی عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، جس نے ہمارے معاشرے کے غربت ذدہ علاقوں کے ننگ و عار کو عیاں کیا ہے اور انتظامی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے حالانکہ غربت و بد انتظامی کے ساتھ پہلے بھی ہماری سوسائٹی آشناء رہی ہے، پاکستان سمیت بلوچستان بھی قریب کے دنوں میں موسمیاتی تبدیلیوں، عالمی آفتوں اور زمینوں و فصلوں پر ٹڈی دل کے عذاب سے بھی دوچار رہا ہیں، زراعت اور مالداری لائیو سٹاک پر ہماری دیہاتی زندگی کا انحصار ہے، زرعی پیداوار و مال مویشی کو بڑھانے کے اقدامات ہونے کے بجائے ہمارے حکمرانوں کے کرتوت زمینداروں و مال داروں کو مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے عذاب کے حوالے کرچکے ہیں،  وہیں صوبے کے اندر اسکولوں، مدارس، کالجوں اور یونیورسٹیز سمیت ٹیکنیکل ادارے اور ہنرمندی اور تعلیم سکھانے کے تمام چھوٹے بڑے مراکز اب مشکل سے فعال کردار ادا کرنے کے قابل رہ گئے ہیں اور ہمارے چھوٹے بڑے کاروباری اداروں اور انجمنوں کے ساتھ ساتھ انفرادی اور اجتماعی سطح کے چھوٹے بڑے کاوربار اور کام کاج ابھی اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوئے ہیں، اس طرح بیک وقت معاشی، سماجی، تعلیمی، ثقافتی اور ہنرمندی کے مراکز کے ساتھ کھیل کود اور تفریح کے تمام پارکس اور کھلے مقامات بھی متاثر پڑے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ احساس زندہ ہو جاتا کہ بجٹ سے عوام کے چھوٹے بڑے معاشی ذرائع جو ابھی کمزور ہو چکے ہیں، منظور شدہ صوبائی بجٹ سے ہی ان کا تعلق و بحالی ہے صوبے کے دو کروڑ عوام کا موسیٰ خیل سے لے سوئی تک اور ماشکیل سے لورالائی تک اور گوادر سے لے کر ڈیرہ بگٹی اور کوہلوو چمن تک لاکھوں انسانوں کا معاش، تعلیم روزگار، خوشی و غمی کا تقدیر بجٹ، معاشی پالیسیوں اور طرزِ حکمرانی و طرز زندگی سے وابستہ ہیں-

اس پہلو سے بجٹ کی تفصیل وگہرائی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ آیا ہمارے سیاستدانوں، بیورو کریسی، میڈیا، عدلیہ، معاشی فلسفوں اور قبائلی و مذہبی نظام کے سائے تلے وسائل کی تقسیم کا فارمولا اور طریقہ کار انسانوں کے لیے کارآمد ہے یا زحمت اور تکالیف سے پر ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1970ء میں بننے والے صوبہ بلوچستان کا پہلا بجٹ71ء میں پیش ہوا وہ صرف پندرہ کروڑ روپے کا تھا اور 2020، ء21 ءکا بجٹ کروڑوں اربوں روپے سے بڑھ کر کھربوں روپے تک جا پہنچا ہے جبکہ عوام کی حالت زار بنیادی اہمیت کی حامل ضروریات، کوالٹی ایجوکیشن، صحت کی بنیادی ضروریاتِ کی فراہمی، صاف پانی، روزگار کے لئے لیے مواقع اور لمحہ موجود کے مطابق ہنر و اسکل ناپید ہیں، آج پرائمری تعلیم سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک صوبے کے تمام اداروں کا معیار زوال کا شکار ہیں، تعلیم جیسی بنیادی ضرورت، جس کی کمی کے باعث آج دور جدید میں بلوچستان جیسے ساحلی اہمیت رکھنے والے صوبہ اور انتہائی اہم ذخائر سے مالامال صوبے میں، جہاں سونے و چاندی کے ذخائر، کرومائیٹ، کوئلہ، گیس و تیل کے ذخائر پچھلے ایک عشرے سے نہیں بلکہ ایک صدی سے ناممکنہ طور پر نا قابل رسائی رہے ہیں اور کتنے حکمرانوں اور سیاستدانوں نے اس کے دعوے کیے اور بیورو کریسی کے بنے ہوئے پی ایس ڈی پی اور بجٹ میں ان وعدوں کے لئے وافر رقوم رکھی گئی تھیں لیکن آج حال یہ ہے کہ 21 ویں صدی میں رہتے ہوئے ہمیں سونے وگیس نکالنے کے لئے اور ساحل سمندر کو آباد کرنے کے لئے ہنر و ٹیکنالوجی اور وسائل کے لئے دوسروں کے محتاج ہیں، ریکوڈک منصوبے کے لئے حالیہ معاہدہ ہمارے حکومتوں کی ناکامی کی دلیل ہے کہ وہ ہنر و سکلز ڈویلپمنٹ پر کام نہیں کرتے ہیں۔

تعلیم حاصل کرنے کے باوجود صوبے کی تمام جامعات، ڈگری کالجز، ہائی سکول اور پرائمری اسکول سمیت مدارس ملک بھر کے تمام کے تمام ادارے ایک لحاظ سے ناکارہ تصور کئے جاتے ہیں چونکہ وہ مطلوبہ اسکلز اور ہنرمندی پیدا نہیں کر رہے ہیں۔

بجٹ کا سب سے اہم اور دلچسپ پہلو عوامی زندگی میں اس کے اثرات ناپنے، اخذ کرنے اور عوامی خوشحالی کا تجزیہ کرنا ہے، بلوچستان میں بنیادی تصورات اور وسائل حیات کی کمی ایسا مشکل امر ہے جسے سمجھے بغیر ترقی و خوشحالی کا دارومدار ایسا ہی خواب ہے جیسے ایک ہی جست میں چائنا و ملائشیا اور ایران و ترکی کی طرح ترقی یافتہ ہونے کا خیال و خواب پانا ہے، اس خواہش و آرزو کے لئے بجٹ و معاشی پالیسیوں میں بنیادی تصورات و نظریات کے ساتھ وسائل کی تقسیم کار اور ترجیحات میں جوہری تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، سابقہ سالوں کے صوبائی بجٹ کی ہیت ترکیںی کو بنیادی طور پر چار حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں جاری و انتظامی اخراجات سب سے پہلا نمبر ہے جس پر بجٹ کا سب سے زیادہ رقم و حصہ خرچ ہوتا ہے گویا انتظامی تقسیم در تقسیم کے باعث پچھلے چھ سات دہائیوں میں وفاق اور صوبوں میں انتظامی اختیارات اور فرائض کے گورکھ دھندے کے نام پر ایک انتہائی خوفناک اور نقصان دہ مافیاز بن چکے ہیں جنہیں اب آسانی سے ہلانا ممکن نہیں ہے حالانکہ ریاست پاکستان میں اس انتظامی مشینری کا اولین آئینی کام عوام کے لئے سہولیات و تحفظ کی مستقل اور محفوظ فراہمی ہی ہے جبکہ اب عملاً یہ انتظامی مشینری یعنی بیروکریسی سب کچھ اپنے لئے چاہتے ہیں جو ہمارے ان نادان دوستوں کی ہڑتالوں اور رویوں سے عیاں ہیں۔

دوسرا حصہ بجٹ کا آمدنی اور ریونیو یعنی وسائل بڑھانے کے لئے اقدامات پر مشتمل ہے جو زیادہ قابل رشک نہیں ہے۔

تیسرے حصے میں امدادی و فلاحی اقدامات عوام الناس کے لئے ہوتے ہیں مگر بلوچستان کے بجٹ میں اس کا ناقص حالت زار درج کیا گیا ہے، اور جتنا درج کیا جاتا ہے اس کے استعمال کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں اب حالیہ دنوں میں 99 ارب ارب روپے لیپس ہونے اور پیچلھلے صوبائی وزیر صحت جناب احسان شاہ نے 07 ارب روپے کے صرف محکمہ صحت میں لیپس ہونے کی میڈیا ٹاک چاولوں کی دیگ میں صرف ایک دانہ ہی قرار دیا جاسکتا ہے بجٹ کے چوتھے حصےمیں مالی سال کے تخمینے و موازنے کی تفصیل درج ہوتی ہے،

بجٹ کے پہلے اور بنیادی حصے میں دو تصورات یا پیمانے ہیں،

ترقیاتی اخراجات اور غیر ترقیاتی اخراجات: ان مدتوں میں پہلا نمبر عموماً داخلی صورت حال میں امن و امان کی بحالی، تعلیم و صحت کے ہوتے ہیں جو یقینی طور پر حالات کے پیش نظر مناسب ترجیحات قرار پاتے ہیں، ہمیں اس موقع پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیےکہ کچھ سال پہلے امن عامہ کے لئے سب سے زیادہ وسائل جاتے تھے اور آج امن وامان آٹھویں دسویں نمبر پر درج ہے، صحت ہر انسان کی زندگی میں سب سے اہمیت کا حامل شعبہ ہے اگرچہ صحتِ عامہ کے بجٹ کی تفصیل صوبے کے وسائل میں سے سب سے اہم حصہ دیا گیا ہے مگر مائنڈ سیٹ کی تبدیلی، سماجی اور ثقافتی رویوں کی تبدیلی سب سے اہم قرار پاتی ہے مگر اس بنیادی توجہ و تصور کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہےاور اسے اپنے مدد آپ کے تحت ایک فرد کے طور پر اس کی جسمانی صحت کی خودکفالت و نگرانی کا کام مختص کرنا ہے لیکن جو مروجہ اس وقت کا نظام ہے اسے اس میں سے ممکنہ طور پر بہتری لانے کے لئے لیے کچھ نسخے اور کچھ شفا کے لیے پوری کی پوری شعبے کی اورہالنگ کی ضرورت یے، ڈاکٹروں کی طویل ہڑتالوں اور صوبائی محکمہ صحت میں بار بار تبدیلیوں کے بعد اب خانہ پری کے لئے صحت کارڈ کے نام پر صوبائی حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے لے آتی ہے اور اب انجام کے طور پر عوام و ڈاکٹرز دونوں کے لئے بند گلی چنا گیا ہے جو زیادہ خطرناک راستہ ہے، یعنی جب وسائل خرچ کرنے کے بجائے ضائع ہو جاتے ہیں اور اشرافیہ و مقتدرہ کی علاج و معالجہ کے لئے کروڑوں نہیں اربوں روپے آغا خان ہسپتال اور دوسرے اس طرح کے اداروں کے لئے مختص کئے جاتے ہیں۔

 مالی سال/24 ,/ 25ء کے بجٹ میں اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ صحت پر ایک ایسی جامعہ پالیسی ، وسیع البنیاد مکالمہ کی بنیاد پر اختیار کی جائے جس سے مستقبل قریب اور بعید میں عوام کے اندر شعور و آگاہی کے یقینی تصورات اجاگر ہو اور صحت کے نام پر جو مشکلات سوسائٹی کو اس وقت درپیش ہیں اسے کم کرنے کے لیے فطری روحانی و اخلاقی علاج اور ترجیحات و اصلاحات زیادہ قابل ترجیح قرار پائے اور ضروری طبی امداد و علاج کے لئے مختص وسائل عوام کے لئے ممکنہ طور پر قابل رسائی پاسکیں، اس بنیادی اور جوہری تبدیلی کے بغیر سماجی ذہنیت اور صحت عامہ کے مسائل پر قابو پانے میں کامیابی ممکن نہیں ہے، صحت کی صوبائی وزرات سابقہ وزیر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے پاس رہنے کے بعد اب ایک سنئیر ممبر اسمبلی کے پاس رہنے کے بعد پھر ایک جونئیر ممبر اسمبلی کے پاس ہے، صوبائی سیکٹری صحت کے طور پر دو محنتی و بااعتماد بیوروکریٹس جناب اسفند خان کاکڑ اور جناب عبداللہ خان نوروزئی نے اپنے پوری کوششیں کیں لیکن ہسپتالوں و محکمہ صحت میں مافیاز و نااہل بیوروکریسی ٹس سے مس نہیں ہوئی اگرچہ انھیں یکطرفہ سفر کے بجائے ورکنگ سٹائل و فکری ارتقاء کی طرف قدم بڑھانے کی ضرورت تھی۔

 سابقہ دو تین حکومتوں کے اندر بجٹ میں دوسری اہم ترجیح زراعت/ایگریکلچر قرار پاتی ہے۔

 زراعت کی ترقی میں ہمارے صوبے کے 60 سے 70 فیصد دیہی زندگی کا انحصار ہے بلاشبہ بہت اہم تبدیلیاں معاشی زندگی میں وسیع تر صوبے کے کے پہلے ہوئی آبادی میں زراعت، خوراک، دیہی ترقی اور محنت و افرادی قوت کے وسائل اور منصوبے کو حاصل ہونا چاہیے۔

اپنے زراعت و زمیندار کو لمحہ موجود کے ٹیکنالوجی اور سائنسی ترقی سے ہم آہنگ نہ کرنا ایک المیہ ہے جب تک معاشی خوشحالی اور عوام کے فلاح و بہبود کا واضح وژن اور سوچ وعملی اقدامات کے ساتھ ہمارے سیاستدانوں، سیاسی پارٹیوں، بیرو کریسی اور عمل درآمد کرنے والے میکنزم کے ذریعے اسے ترجیح اول قرار نہیں پائے گی تب تک اس ذہنی تقسیمات اور عملی مشکلات کے باعث وسائل کا ضیاع یقینی ہے، ، زرعی پالیسی باہمی مشاورت و دانش مندی سے لانے کی ضرورت ہےمعاشرتی اور ضروریات زندگی پر مشتمل بنیادی شعبہ جات کی ازسرنو تشکیل اور اکیسویں صدی کے زندگی میں ان کی اہمیت کے باعث پہلے مرحلے میں پالیسی میکرز ز سینئر بیوروکریٹس اور سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور میڈیا کے نمائندوں کو اس پر ضروری ذہن سازی اور آئیڈیاز کو اخذ کرنے کا کام شروع کر دینا چاہیے اس لیے کہ کرونا وائرس کے بعد بیالوجیکل وار ز کے اندر ضروریات زندگی کی فراہمی میں اور ذہنی و جسمانی اور معاشرتی طور پر سوسائٹی کو زندہ رکھنا اب ہمارے انیسویں اور بیسویں صدی کے کمزور اسٹرکچر کے بس میں نہیں ہے۔

حالیہ صوبائی بجٹ میں تعلیم پہلے نمبر پر ترجیح قرار پاتی ہے جسے کالجز ہائر وٹیکنیکل ایجوکیشن اور ثانوی تعلیم و سیکنڈری ایجوکیشن کے ناموں سے تعبیر کیا جاتا ہے جب کہ ہمارے صوبے اور معاشرے کی بنیادی ضرورت کوالٹی ایجوکیشن، پری اور پرائمری سطح پر عالمی معیار کے تعلیمی نظام کا احیاءو قیام سب سے اہم تر ہے، ٹیکنالوجی اور جدید تصورات کے مطابق نظام تعلیم کی تشکیل نو اور وژن و منصوبہ بجٹ کا خاصا نہیں قرار پایا ہے، ہائر ایجوکیشن میں یونیورسٹیوں کے المناک انجام سب کے سامنے سوالیہ نشان کی طرح کھڑا ہے اگرچہ صوبائی بجٹ میں توانائی، سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی الگ سے بھی عنوانات موجود ہوتے ہیں لیکن تعلیم کے مد میں نئی دنیا کے تصورات اور میکنزم کا ذکر کرنا مناسب نہیں سمجھا جاتا ہے۔

ہائر ایجوکیشن یعنی اعلیٰ تعلیم

 ٹیکنیکل ایجوکیشن یعنی ہنرمندی کا پروگرام اور ثانوی تعلیم یعنی پری و پرائمری اسکولنگ کے بھاری بھرکم بوجھ کے ساتھ اٹھارویں ترمیم کے بعد یونیورسٹیز اور جامعات کا نہایت ہی اہم ہدف اور یقنی طور بھاری بھراور بھرپور ورکنگ صوبے کے سر پر آن پڑا ہے بلوچستان میں اب تک ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تشکیل سے ضرورت کے باوجود اعراض کیا جا رہا ہےاور یونیورسٹیز ایکٹ 2022ء صوبائی اسمبلی و پارلیمانی جماعتوں کے اوپر ایک بدنما داغ کی طرح پھیل رہا ہے بلوچستان کے پس منظر میں بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے معاملات بھی ابھی پوری روح اور سنجیدگی کے ساتھ نہیں چل پا رہے ہیں اور نہ ہی جامعات و دیگر اداروں کے ضروریات و مقتضیات ایڈریس کئے جاتے ہیں بلوچستان یونیورسٹی کی حالیہ مالی بحران اور احتجاج و قانون سازی کے ناقص حالت زار کے باعث وقت و صلاحیتوں کا ضیاع ہورہا ہے، بیوٹمز یونیورسٹی کی صورتحال دیگر گوں ہوچکی ہے اور خواتین یونیورسٹی کے انتظامیہ و محکمہ ھائر ایجوکیشن نے پبلک سروس کمیشن اور بلوچستان بورڈ کے ہوتے ہوئے اپنے ذمے سیکنڈری ایجوکیشن کے محکمے کا ناروا بوجھ اپنے ناتواں کاندھوں پر لادا ہے جس سے اس ادارے کی بدنامی اور بیوروکریسی کی چالبازیوں میں خوشنمائی کے علاؤہ کچھ برآمد نہیں ہوگا تعلیم کے دنیا میں نئے تصورات، ذہن سازی اور عملی دنیا کے لئے اکیسویں صدی کے بنیادی ضروریات پیش نظر رکھنے کے بجائےصوبائی بجٹ میں تعمیرات، سروس سٹرکچر اور پیچھلے صدی کے انداز و اطوار کے مطابق پرائمری تعلیم، ثانوی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کے لئے کچھوے کے رفتار سے پیش رفت ممکن بنانے کی کوشش اور ترجیحات قرار پائے ہیں، ٹیکنالوجی، انٹرنیٹ اور نئی دنیا کی سائنسی اور علمی رویے کی تشکیل کے لئے صوبائی بجٹ میں بنیادی تصوراتی ڈھانچہ کی تشکیل اور وسائل کا مختص کرنا شاید خواب ہی ہے۔

خوراک کے لئے صوبائی بجٹ میں بلا سود قرضوں کی خوبصورت تصویر کشی کی گئی بلاشبہ سودی نظام نے ہمیں انتہائی نقصانات دئیے ہیں صوبائی بجٹ میں سود کی وصولی اور اس سود پر کی ادائیگی اور خساروں کی تفصیل نہیں دی جاتی ہے اور نہیں معلوم کہ بجٹ میں صوبائی حکومت نے سودی قرضوں کی ادائیگی کے لئے کتنی رقوم خرچ کئے ہیں۔ وفاقی بجٹ میں صرف اندرونی سود کی مد میں 9775 ارب روپے سے زائد رقم ادا کی جاتی ہے۔

صوبائی حکومت کے بجٹ دستاویز اور محکمہ خزانہ اس حوالے سے مکمل خاموش ہوتی ہیں،

لوکل گورنمنٹ بلدیاتی نظام دیہی ترقی کے پورے نظام کو ازسرنو تشکیل اور عوام دوست بنانے کی ضرورت ہے، دنیا بھر میں اچھی طرز حکمرانی اور مثالی معاشرے کی تشکیل نو میں جدید بلدیاتی نظام کا اہم حصہ بن رہا ہے، بلوچستان میں قبائلی جاگیردارانہ اشرافیہ کے زیر اثر ونفوذ کے باعث پچھلی نصف صدی سے زائد عرصے میں شہریوں کی ضروریات اور خواہشات کے مطابق پرائمری بلدیاتی نظام، دیہی ترقی اور شہری بستیوں کے باسیوں کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح قرار نہیں پائی ہیں، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مثبت و توانا قدم قرار دیا جاسکتا ہے کوئٹہ میں نئے ترقیاتی اپروچ اور انسانی نفسیات کے مطابق بامقصد اور نتیجہ خیز بلدیاتی اداروں کے قیام اور استحکام کے لئے صوبائی بیوروکریسی و اسمبلی ممبران کے ساتھ ساتھ کوئٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم نے بھی عملی و ٹیکنکل ورکنگ میں پیش رفت کی ہے، کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں کی فوری ضرورت ہے اور تمام اضلاع کے بلدیاتی اداروں کو 30 تا 60 فیصد وسائل زندگی و عظمت زندگی پیدا کرنے کے لئے منتقل کرنے چاہئیں _ ھائی کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں وسائل کی فراہمی اور مناسب اخراجات بلدیاتی اداروں کے ذریعے میونسپل سروسز کی بحالی کا ہدف پورا کیا جاسکتا ہے۔

 سابقہ بجٹوں کے اندر مواصلات و تعمیرات میں، ، ڈیزائن سیل، ، کے قائم کرنے کی نوید سنائی گئی تھی لیکن ڈیزائن بنانے کے لیے پرائیویٹ اداروں کی خدمات حاصل کرنے کی پالیسی متعارف کرائی گئی ہے جو اس امر کا کھلا اعتراف ہے کہ حکومتی سطح پر وسائل خرچ ہونے کے باوجود تکنیکی طور پر ابھی تک حکومت کے ادارے کمزوری کا شکار ہیں۔

 سیکرٹریٹ میں نئے بلاک، سمارٹ بلڈنگ اور بیبی ڈیے کیئرسینٹر کیلئے 395 ملین روپے مختص کیے گئے تھے کیا بڑے بڑے بلڈنگ بنانے کے بجائے ای گورنمنٹ پالیسی زیادہ سے زیادہ کارگر اور وقت اور حالات کے ذرائع کے مطابق بہتر نہیں ہے، صوبائی بجٹ میں بہت مناسب قدم کے طور پر امن و امان کے حوالے سے آٹھویں نمبر پر ترجیح قرار پائی تھی اگرچہ اس میں پولیس، بی سی اور لیویز کے لیے دو ہزار ملین روپیے مختص کی گئی ہیں جبکہ ایف سی، کھوسٹ گارڈ، کسٹم اور بہت سارے وفاقی اداروں کی ہم نے امان و امان کے قیام کے لئے خدمات حاصل کی ہیں۔

اچھی طرز حکمرانی کے لیے پر امن ماحول کی تشکیل اولین ضرورت ہے جس پر توجہ اور اس کے دائرے کو عوام دوست بنانے، عوام و خواص دونوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ عزت نفس مجروح کئے بغیر سماجی ذہنیت کی تبدیلی اور سائنسی دنیا کی تشکیل ممکن نہیں ہوتی، حفاظتی اداروں کی پالیسی تشکیل سے متعلق نئے ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست پاکستان کی بقاء و سلامتی کے ساتھ عوام کی اکثریت کا تعلق بہتر معاشی رویے کی بنیاد پر ہی ریاست دوست بنیادی تصورات کے ساتھ جڑا جاسکتا ہے حفاظتی اداروں کے آفیسران اور انتظامی اختیارات کی تقسیم کار مربوط اور منظم کرنے کی کوشش اور ترجیحات مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔

بجٹ میں آبپاشی اور آبنوشی، ایریگیشن اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے محکموں اور ان کے خدمات وخطیر رقومات مختص کرنے کا ذکر خیر شامل ہوتا ہے، زراعت، مالداری، اور ضروریات زندگی کے لیے پانی کا جمع کرنا، پھر اس کا بہتر استعمال اس وقت ایک عالمی چیلنج ہے۔

,,,پانی ہی زندگی ہے، ، اس سلوگن کے تحت اب عملی اقدامات اور معاشرتی رویوں کی تشکیل نو سب سے بڑا اور اہم ترین ہدف ہے جب کہ ہمارا مشکل یہ ہے کہ دونوں محکمہ اہمیت کے باوجود اس وقت بھی پرانے اسٹرکچر اور تصورات پر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں بیسویں صدی اور انگریزی راج کے قوانین اب عملاً ممکن العمل نہیں ہیں، صوبائی بجٹ میں معلومات عامہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نئے ذرائع اختیار کرنے کی نوید سنائی جاتی ہے میڈیا اور معلومات عامہ کا شعبہ دنیا میں جس تخلیق و جدت کا حامل ہو رہا ہے اس حوالے سے بنیادی پالیسی متعارف کرانے کی ضرورت ہے کیونکہ تصورات زندگی اور آج روئیے و عملی طور پر زندگیوں کی تعبیر و تشریح اس وقت عملاً ان فارمیشن ٹیکنالوجی، میڈیا چینلز، سوشل میڈیا کے وسیع تر تیز رفتار ذرائع اور اخبارات کے ذریعے ہو پا رہی ہیں۔

 ہم اکیسویں صدی کے نصف اور بائیسویں صدی کے آغاز پر پر معاشرتی طرز زندگی کس انداز و اطوار کے ساتھ چاہتے ہیں، اس کا تصوراتی اور عملی خاکہ نگاری اور فکری و نظریاتی اساس کی تشکیل نو، اب قبائلی نظام، جمود زدہ روایات اور مذہب و مسلک کے غیر مسلم علمی وسائنسی محاکمے کے بجائے اب انفارمیشن سسٹم و ابلاغ عامہ کے نئے ذرائع اختیار کرنے کے ساتھ ہی ممکن العمل ہو سکتا ہے۔

صوبائی بجٹ میں مائینر اور معدنی وسائل کے متعلق پورا چیپٹر ہوتا ہے جس میں کرونا کی سالوں یہ خوش کن خبر بھی موجود تھی کہ لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے باوجود دو ارب 50 کروڑ روپے کی آمدنی اس شعبے کے ذریعے محاصل میں جمع ہوئی تھی لیکن معدنیات کے لیے ایک وسیع اور بنیادی فریم ورک کی تشکیل اس بجٹ کا بنیادی فریم ورک ہونا چاہیے تھا جس کے نہ ہونے کے باعث ہم پچھلے نصف صدی سے زائد عرصے میں سوئی سدرن گیس اورریکوڈک، سیندک، ساحلی علاقوں کی دیرینہ ترقیاتی منصوبوں، ماربل، کوئلہ، اور اس جیسے بنیادی نوعیت کے نعمتوں کے باوجود عملی مسائل سے وفاق اور عالمی دنیا کے ساتھ مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں، معدنیات قدرت کا ایک انمول تحفہ اور آج کی دینا میں جینے کا سلیقہ بھی ہیں، لیکن ہمارے بدقسمتی و نااہلی سے ان مادی و معدنی وسائل سے استفادہ نہیں کر سکتے ہیں چونکہ بنیادی اسکیل و ہنر ہی ناپید ہے، سونے، چاندی، ساحل اور تیل وگیس کے نعمتوں سے مالا مال علاقے آج بھی بنیادی تعلیم اور زندگی کے بنیادی ضروریات سے محروم ہونے کے باعث سونا، چاندی، گیس، کرومائٹ، کوئلہ اور دیگر قیمتی معدنیات نکالنے کے لئے اور اسے استعمال کے قابل بنانے کے جوہر سے محروم چلے آرہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم معدنیات اور علم جدید کے متعلق پالیسی کا ازسرنو جائزہ لے کر تشکیل نو کی جائے اور بنیادیں اسکلز اور صلاحیت پیدا کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیم کے مواقع پیدا کیے جائیں اور فی الفور اس کے لئے بنیادی نوعیت کی منصوبہ بندی شروع کی جائے، کیا 1998ء، 97ء میں چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکوں کے ساتھ اگر سائنس اور ٹیکنالوجی کی وسعت وتعلیم کے حوالے سے بھی صوبے کے نوجوانوں اور بچوں کے لئے سوچا جاتا اور عوام کی بہبود و ترقی کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جاتا تو آج وقت گزرنے کے ساتھ یہ صوبہ بہت بہتر حالت میں ہوتا۔

اکیسویں صدی کے وسط یعنی 2050ء تک صوبے کی معیشت و معاشرت بہتر نہیں ہوپاتی تو انسانی زندگی کے دوڑ میں شامل ہونے کی بنیادی تصورات سے ناآشنا قومی قیادت، سیاہ و سفید کے مالک بیروکریسی اور تیز رفتار میڈیا کے ساتھ قبائلی و مذہبی لیڈرز اس کی ذمہ دار ہونگے۔

یہی صورتحال ماہی گیری یعنی فشیریز کا ہے بلوچستان کے خوبصورت ساحل و سیاحت کے کثیر مواقع پانے کے باوجود اور بے پناہ فطری حسن کے باوجود محرومی اور غفلت کا شکار رہا ہے، گوادر اور مکران کی عوام مسلسل جدوجہد و جستجو اور تلاش و احتجاج پر ہے کہ سمندری علوم اور بے پناہ فطری مواقع سے ہم بحیثیت معاشرہ اور ریاست کے مقتدرہ کب استفادے کا راستہ اختیار کرتے ہیں یہ ہمارے معاشرتی زندگی میں ترقیاتی اپروچ کا پہلا قدم ہوگا، جبکہ باڈر ٹریڈ کے سہولیات فراہم کرنے کے لئے بجٹ اور صوبائی بیوروکریسی کی چالبازیوں و بدنیتی کا نوٹس لیتے ہوئے ممبران اسمبلی و پارلیمانی جماعتوں کے لئے سب سے بڑا امتحان ہے مرکزی پالیسیاں تشکیل دینے کا رویہ و سماجی شعور کی نا پیداوری رویے نے صوبے کے تیس لاکھ افراد و طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لئے کچھ بھی ممکن نہیں بنایا۔

سابقہ صوبائی بجٹ میں توانائی ، ماحول اور ماحولیاتی تبدیلی، کلائمٹ چینج کے لیے بھی تصورات تشکیل پانے اور وسائل مختص کرنے کی بات کی جاتی ہے توانائی کی مد میں ترقیاتی مد میں 2۔5 بلین روپے اور غیر ترقیاتی مد میں 6851 بلین روپے رکھے گئے تھے یہی صورتحال ما حول اور ماحولیاتی تبدیلی کے منصوبے و محکمے کا ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلی پر کرونا وائرس کی موجودگی میں پاکستان کے ممتاز ترین دانشور جناب احمد جاوید کے نکتہ نظر کو بنیادی تصورات اور راہنمائی کے لیے درج کیا جا رہا ہے، وہ کہتے ہیں کہ ماحولیات کے ساتھ ظالمانہ رویہ اس وقت عالمی سطح پر اختیار کیا ہوا ہے، بہت سے لوگوں کی رائے یہ ہے کہ کرونا وائرس بھی اس کا ایک نتیجہ ہے بہرحال حقیقت حال جو بھی ہو خاص طور پر ہم جیسے معاشروں میں، اب عالمگیر سطح پر ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے، ماحول کی صفائی کے حوالے سے ایک احساس ذمہ داری پیدا ہو سکتی ہے۔

 اللہ کے ہاں یہاں پاکیزگی اور صفائی کا ہر تصور تزکیہ نفس سے مشروط ہے جو بدنصیب لوگ باطن کی صفائی کا سارا سامان رکھنے کے باوجود خود اس کی طرف متوجہ نہیں ہے وہ باہر کی دنیا کی صفائی کا کیا خیال رکھتے ہوں گے۔

ہو سکتا ہے کہ ہمارے مدارس میں بھی ہمارے دینی تعلیم کے نظام میں بھی ماحولیات ایک مستقل مضمون کے طور پر پڑھایا جانے لگے، یاد رہے کہ اہل ایمان کی انفرادی ذمہ داری تزکیہ نفس ہے، جب کہ اہل ایمان کی اجتماعی ذمہ داری تزکیہ دنیا ہے یعنی دنیا کو صاف و شفاف رکھنا، ہدایت کے معنی میں بھی اور تخلیق کے اندر چھپی ہوئی روشنی اور شفاف پن کے احیاء کے معنی میں بھی ہے، اللہ کی ہدایت بھی پاکیزگی کے مظاہر کے ساتھ رہنی چاہیے اور اللہ کی تخلیق بھی پاکیزگی کے ماحول میں ہونی چاہیے، اللہ کرے کہ یہ ماحولیاتی صفائی کا مضمون ہمارے ہاں ایک مذہبی مضمون کی حیثیت حاصل کر لے”

ہمارے معاشرے میں ایک بنیادی مشکل مذہب اسلام کے متعلق ابہام اور شک و شبہ کا پیدا ہونا ہیں جسکی تصدیق اور ازالے میں ہم بحیثیت ریاست و معاشرہ کوتاہی کرتے آرہے ہیں۔”

امور حیوانات لائیوسٹاک صوبائی بجٹ میں کبھی بھی اچھی پر ترجیح قرار نہیں پائی جاتی ہیں جو یقینی طور پر نظر انداز ہونے کی نشان دہی کرتی ہے سابقہ ادوار میں اگرچہ ادویات کے مد میں 30 ملین سے بڑھ کر تین سو ساٹھ ملین روپے کر دیا گیا تھا لیکن مجموعی طور پر حیوانات اور اس فیلڈ سے وسیع کمانے کے مواقع ہونے کے باوجود اس کی بنیاد ی ضروریات کی تشکیل اور مالداروں پر تو جہ دینے کی ضرورت ہے، اگر چہ بجٹ پالیسی میں لائیوسٹاک کے لئے دس سالہ منصوبہ بندی کی پالیسی اختیار کرنے کی بات کی گئی تھی لیکن اس کے انتہائی خوش آئند اثرات و نتائج ابھی تک کہیں دکھائی نہیں دیئے ہیں –

صوبائی بجٹ میں محنت و افرادی قوت اور صنعت و حرفت کے محکموں اور امداد کا ذکر ہوتا ہیں لیکن سال2021ء/2020 ء سے لے کر اب تک کرونا وائرس کی تباہ کاریوں اور عام آدمی کی مشکلات کے باوجود اس اہم مد میں دیہاڑی دار مزدور کے لئے لیے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی اور نہ ہی صنعت و حرفت کے مد میں سی پیک، پاک چائنا اکنامک کاریڈور، سنٹرل ایشیائی ریاستوں تک رسائی حاصل کرنے اور ان کے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی ہیں ان دونوں محکموں کے اندر ای کامرس پالیسی اور روزگار کی فراہمی کے لیے صوبے کے نوجوانوں، تاجروں اور بنیادی روزگار کے ضرورت مند قوم کیلئے جامع پالیسی اختیار نہیں کی جاتی ہیں،

صوبائی بجٹ میں سماجی بہبود و تحفظ اور سوشل ویلفیئر کے سلسلے میں عوامی انڈومنٹ فنڈ کی بات کی جاتی ہے لیکن سماجی تحفظ کے بنیادی ضروریات کے پیش نظر صحت عامہ کے لیے ضروری ہے کہ بنیادی مسائل باہر خرچ کرنے کے بجائے صوبے کے اندر موجود ادا رو ں کی اصلاح کریں اور صلاحیت میں اضافے پر توجہ دی جائے، اور منشیات و اسلحہ سازی کے پورے نظام و روایات کے اورہالنگ پلان تشکیل دینے کی ضرورت ہیں۔

صوبائی بجٹ میں کبھی  امور نوجوانان کے مد میں 550 ملین روپے رکھے گئے تھے اور یہ خوشخبری شامل کی گئی تھی کہ ہر میونسپل کارپوریشن اور ہر ٹاؤن کمیٹی میں فٹبال گراؤنڈ تعمیر کیے جائیں گے، کیا پہلے سے موجود تعلیمی اداروں سے منسلک کھیل کے میدان دونوں طرف سے آباد کرنے کی طرف بھی توجہ دی جائے گی تعلیم اور محکمہ کھیلوں کا آپس میں پالیسی بنانے اور میکنزم تشکیل دینے پر مشترکہ ورکنگ ممکن العمل ہے صوبے کے اندر فٹ بال کے ساتھ ساتھ دوسرے کھیل اور تفریح کے ذرائع، خاص کر دیہاتوں کے نوجوانوں کے لیے، طالبات اور چھوٹے بچوں کے لئے کھیلوں کے مواقع پیدا کرنے کے لئے پالیسی تشکیل دینےاور وسائل مختص کرنے کی ضرورت ہیں۔

بجٹ کے مدات میں سے دو مدات ثقافت و سیاحت اور آثار قدیمہ کے ساتھ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنسی و فکری مکالمے و بیانئے کی تشکیل و تعبیر نو کے لئے "لائبریریاں بناؤ۔ نسلیں بچاؤ” کے سلوگن و معنی خیزی ان تہائی اہمیت کے حامل ہیں، ہمارے معاشرے اور حکومتی پالیسی میں آرٹ اور ثقافت کا اصطلاحی مفہوم کا پایا جانا انتہائی مشکل امر رہا ہے سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وسعت ایک مائنڈ سیٹ کی تبدیلی اور سائنسی دنیا کی تعمیر کے لئے بنیادی تصورات کے کے بڑے حصے میں تبدیلی پیدا کرنے کے لئے وسائل مختص کرنے کی ضرورت ہے، عجیب امر ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے آفت اور مسلسل غربت و افلاس کے باعث پچھلے پندرہ بیس سالوں سے چھوٹے بڑے ہر سطح کے لاکھوں طلبہ وطالبات تعلیمی اداروں سے باہر ہیں۔

 پاکستان اور دنیا بھر کی طرح آن لائن یا ورچول کلاسز کی بازگشت صوبے کے بڑے شہر کوئٹہ اور دور دراز دیہاتوں علاقوں میں بطور فریاد سنی جاتی ہے اور طلبہ و طالبات انٹرنیٹ اور نئی ٹیکنالوجی کی کمی کے باعث سراپا احتجاج ہوتے ہیں لیکن مخلوط صوبائی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں، بیروکریسی اور مقتدرہ نے چھپ سادھ رکھی ہے، انٹرنیٹ کی عام نوجوانوں اور طلبہ و طالبات کے لیے فراہمی کے لئےکوئی پالیسی اور وسائل نہیں رکھے گئے ہیں، اگرچہ فری لانسنگ، Digi Bizz اور انٹرپرینورشپ کے لئے کچھ ملین روپے رکھے گئے تھے اور ایمرجنگ ڈیجیٹل بلوچستان کے مد میں 20 ملین روپے رکھے گئے تھے لیکن ایک عام طالب علم کو بھی اس وقت پڑھنے کے لئے اور اپنے نفسیاتی اور ذہنی خوراک کے لیے انٹرنیٹ اور نئی ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے، وہ کیسے صوبائی بجٹ اور حکمرانوں کی پالیسیوں سے استفادے کا قابل ہوگا،

 بنیادی تصور وسلوگن، غربت و لاچارگی اور بدانتظامی و وسائل کی درست استعمال تھا، لیکن یہ الفاظ کبھی بھی اقدامات و کارناموں کے اندر تبدیل نہیں ہوئے ہیں

 ان نکات کی تفصیلی تشریح، تعبیر اور فریم ورک و مکینزم کے لئے صوبائی ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی، سیکنڑوں صفات پر مشتمل تفصیلی دستاویز بن جاتی ہے مگر یہ سارے سہانے خواب اور اچھے وعدے نواب اسلم رئیسانی و نواب ثناءاللہ زہری، جام کمال خان نے اپنے مزاج و صلاحیت اور تدبر و غرور کی بنیاد پر کئے تھے میر عبدالقدوس خان بزنجو کے قیادت میں ڈھیلے ڈھالے حکومت اپوزیشن جماعتوں کی اشتراک و تعاون کے باوجود ابھی تک بغیر ویژن کے سب کچھ چل رہا ہیں

بجٹ کے دوسرے حصے کے طور پر وسائل بڑھانے کے لئے اقدامات تجویز کیے گئے تھے جس میں دو بڑے بنیادی حصے وفاق سے وسائل کے حصول، این ایف سی ایوارڈ میں مضبوط پیش کیس پیش کرنے کا ذکر خیر اور معدنی وسائل و ٹیکس کی بڑھوتری شا مل تھا، این ایف سی ایوارڈ میں مخلوط صوبائی حکومت کی ضرورت و افادیت اور کارکردگی و تجاویز کا الگ سے تفصیلی مضمون میں جائزہ پیش کیا جائے گا۔

صوبائی حکومت نے جتنے بھی غلطیاں کی ہے ان غلطیوں سے سبق سیکھنے اور معاشرتی طور پر اصلاح کاری کے کلچر کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے، ، صوبائی بجٹ کے تیسرے حصے میں امدادی اور فلاحی اقدامات کے عنوان سے عوام کے بجائے ملازمین مین محکموں کے لیے اصلاحات اور امداد کا ذکر تھا، جس پر ورکنگ میکنزم بنانے اور اطمینان کے بجائے ملازمین نے کوئٹہ میں طویل و تاریخی دھرنے کے ذریعے کوشش کرتے ہیں جیسے مارچ 2022 ء میں کوئٹہ کے شہریوں سمیت پورے صوبائی حکومت کو بری طرح سے یرغمال بنانے کے بعد ہی ملازمین کے مسائل و مطالبات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کمیٹی قائم کی تھی، گویا صوبائی حکومت اپنے ہی ملازمین کو اعتماد دینے میں سنجیدگی سے ایڈریس کرنے اور جامع پالیسی مرتب کرنے میں کامیابی حاصل نہیں کر پائی ہے، حالانکہ فلاحی معاشرے کے لئے یہ لازمی امر ہے کہ وسائل کا ایک اہم اور معتبر حصہ متعین طور پر عام آدمی کے ضروریات پر خرچ ہونے کا تعین ہو سکیں، جبکہ یہاں وسائل سیاست دانوں اور منصب داروں کے درمیان ہی تقسیم در تقسیم ہی ہوتے ہیں، ، ہمارے معاشی نظام مالیات، اسٹرکچر معاشی پالیسیوں اور معاشی اقدامات کا سب سے ظالمانہ رویہ یہی ہے کہ اس میں عام آدمی کے لیے لیے ایک فیصد رقم بھی مختص نہیں کیا جاتا اور جو بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے، وہ ریاست و حکومتی محکمے و مشینری پورا نہیں کر پاتے ہیں، ، عام آدمی کے لیے ہمارا سیاسی و حکومتی اسٹرکچر بدانتظامی، کرپشن اور اقربا پروری، میرٹ کی پامالی کے باعث انتہائی محدود اور ناکارہ بنا دیا گیا ہے اس لیے اصولی طور پر اس حصے کی نشاندہی بہت خوش آئند ہے لیکن اس کے پورے تصور اور ممکنہ اقدامات میں وسائل کی صحیح تقسیم، اسراف، کرپشن وسائل کے زیاں کے باعث سب سے اہم جمہور ی عوامی حاکمیت یا جمہور کی دنیا میں عوام کے لئے وسائل کا متعین حصہ اس کی یقینی فراہمی اور عام آدمی کے لیے اس کے استفادے کی راہیں ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔

صوبائی بجٹوں کے اندر بنیادی تصورات اور منصوبے ووسائل میں سے جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ، دستکاری، خواتین اور نوجوانوں کے بنیادی پروگرام سب سے اہم چھوٹے کاروبار کے لئے ماحول اور وسائل کی فراہمی نظر انداز کئے جاتے ہیں اگرچہ اخوت کے غیر سودی قرضوں کا ذکر بجٹ میں شامل ہوتا ہے لیکن کرونا وائرس کے عالمی بحران کے پس منظر میں رواں اور چلتے ہوئے کاروبار و اور بڑے معاشی ذرائع کا منقطع ہونا اور بے روزگاری کے شرح میں اضافے کے باعث خود صوبے کے حدود میں نوجوانوں، طالب علموں، خواتین، دیہاتوں میں پیشہ ور زمینداروں، عمررسیدہ افراد اور دیہاڑی دار افراد کے لئے آسان اور سستے قرضوں کی فراہمی اور کاروبار کے سلسلے میں معاونت بجٹ کا اہم تر حصہ اب تک نہیں بن سکا ہے بلکہ چمن سے لے کر گوادر تک سرحدی تجارت و باڈر ٹریڈ کا راستہ بھی بند کیا جارہا ہے۔

بجٹ میں الہامی تعلیمات کا معاشی پس منظر اور ثقافتی تناظر میں تذکیہ و دانش مندی کے فروغ کے لئے ایک لفظ تک نہیں ہوتا ہے اور ہمارے نیم مذہبی و سیاسی جماعتوں نے اپنے کارکنان و سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنایا ہوتا ہے، دراصل انسانوں کے معاشی رویے کی اصلاح انسانوں کے تجارت کے طور طریقوں کی اصلاح اور لین دین اور معاملات میں بہتری الہامی کتابوں کا ایک اہم ہدف رہا ہے اور قرآن کریم کے بہت اہداف میں سے ایک بنیادی ہدف ہے، قرآن مجید نے جہاں جہاں مختلف پیغمبروں کی قوموں اور ان کے مسائل و وسائل کا خلاصہ بیان کیا ہے اس کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ معاشرے کی اصلاح اور تجارت اور معیشت کی پاکیزگی اور تطہیر آ سمانی شریعت کے مقاصد میں اہم ہدف رہا ہے، بیسویں صدی کے معروف مفکر اور جید عالم ڈاکٹر محمود احمد غازی نے "محاضرات سیریز معیشت و تجارت” میں ایک بہت بنیادی تصور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں کہ

"” اسراف اور تبذیر کا دولت سے بڑا گہرا تعلق ہے جب دولت بہت بہتات کے ساتھ کسی فرد یا طبقہ کے پاس آتی ہے تو اسراف اور تبذیر کے رویے پیدا ہو ہی جاتے ہیں، (یہاں افراد اور حکومت دونوں مراد ہیں) اسراف سے مراد یہ ہے کہ جائز کام میں ضرورت سے زیادہ خرچ کیا جائے، مثال کے طور پر بچے کی شادی کرنی ہے جتنی رقم میں اس زمانے، اس دور یا اس علاقے کے لحاظ سے شادی کے اخراجات پورے کیے جا سکتے ہوں اس سے زیادہ رقم آپ خرچ کریں، دولت کا مظاہرہ کرنے کے لئے، اپنی سخاوت کا ڈنکا بجوانے کے لئے، ایک کی جگہ دو دو کی جگہ چار خرچ کریں یہ اسراف ہے (یہی رویہ ارباب اختیار و اقتدار میں آنے والے حکمران بھی رکھتے ہیں)

تبذیر یہ ہے کہ ناجائز کام میں دولت کو خرچ کیا جائے ناجائز کام میں ایک پیسہ بھی خرچ کیا جائے گا تو وہ تبذیرہوگا، جائز کام میں حدود کے مطابق ایک لاکھ روپے بھی خرچ کریں گے تو شاید اسراف کے حدود میں نہیں آئے گا اسراف کا تعلق بہت حد تک زمانے کے معیار اور عرف سے ہوتا ہے، جس زمانے کا جو عرف یعنی روایت ہے، جس علاقے کا جو معاشی معیار ہے جس علاقے کی جو سطح ہے اس سطح کے حساب سےاسراف کا تعین ہوگا، پیچھے رہ جانے والے طبقے یا علاقے میں اسراف کا معیار اور ہوگا، ایک ترقی یافتہ ملک میں اگر مسلمان ہوں، ان کے لئے اسراف کا معیار اور ہوگا، ایک ایسے علاقے میں جہاں لوگ ائرکنڈیشن کے عادی ہوں پورے گھر کو ائرکنڈیشن کر لینا اسراف نہیں سمجھا جائے گا لیکن برصغیر کے کسی ایسے گاؤں یا دیہات میں جہاں موسم معتدل رہتا ہو اور بجلی بھی مشکل سے ہی پہنچتی ہو ایرکنڈیشن کا اہتمام کرنا اور پورے گھر کو ٹھنڈا کر لینا اسراف سمجھا جائے گا۔

یہی معاملہ اقوام اور تہذیبوں و حکومتوں کے متعلق بھی جانچا جاتا ہے، ہماری اچھی و بری دونوں طرح کی حکمرانی کرنے والوں نے ابھی اس اہم معاملے میں ہدف واختیار کو اخذ ہی نہیں کیا ہے ابھی نتائج و ثمرات پیدا کرنے کی بات اور امید دور کی بات ہے۔

اسلام اور ترقی کا آپس میں کیا تعلق ہے اسے اسی عنوان سے ہی بیسویں صدی کے معروف عالم اور ریاست قلات کے وزیر تعلیم جناب مولانا شمس الحق افغانی رحمتہ اللہ علیہ کے کتاب سے ایک اقتباس سے سمجھتے ہیں وہ "صرف مادی ترقی” کے عنوان سے فرماتے ہیں کہ

، ، یورپ، امریکا بلکہ دور حاضر کی اکثر اقوام کی تمام جدوجہد اور سعی و عمل انسان کے صرف پہلے جز یعنی جسم مادی کے ارتقا پر مصروف کار ہے اور اسی جز کی ترقی میں ان کو بڑی حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے لیکن انسان من حیث کل ترقی سے محروم ہے، روحانی ارتقاء کو بالکل نظر انداز کر رکھا ہے جس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہیں کہ اس وقت جن اقوام عالم کو مادی ترقی بے مثال ہیں اسی طرح ان کا روحانی انحطاط بھی بےنظیر ہے، انسانی روح جس قدر آج گندگی و تاریکی میں ملوث ہیں پوری تاریخ انسانیت میں ایسا وقت کبھی نہیں آیا، اسکے تباہ کن نتائج ساری دنیا بھگت رہی ہے،، مادی ترقی نے دور حاضر کے انسان کے لیے تباہ کن آلات پیدا کیے اور ان کی تاریک و ناپاک روحوں نے ان آلات کو انسان کی تباہی کے لیے مختص کی گئی ہے اس کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے پیچھلے صدی میں جاتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ "سائنس کی بین الاقوامی کانفرنس بمقام پگواش امریکہ میں منعقدہ جس میں برطانوی سائنسدان سررابرٹ ڈاٹسن ڈاٹ نے انکشاف کیا کہ بیالوجیکل وار فئیر یعنی کیمیائی جراثیمی ہتھیار کے ایک بم کی مقدار آٹھ اونس ہے جس کو معمولی ریاست بلکہ معمولی سرمایہ دار بھی بنا سکتا ہے تمام کرہ ارض کی تباہی کے لیے کافی ہے یہ اس خالص مادی ترقی کے نتائج ہے جن سے دنیا کانپ رہی ہے اور جس نے پورے انسانیت کے لئے زندہ رہنے کو ناممکن بنا دیا ہے بقول اکبر مرحوم

ترقی مستقل وہ ہے جو روحانی ہواے اکبر

اڑا جو ذرہ عنصر وہ پھر سوئے زمین آیا۔

 صرف مادیت پر زندگی کی بنیاد رکھناشاخ نازک پر آشیانہ بنانے کے مترادف ہے بقول ڈاکٹر علامہ محمد اقبال مرحوم

 تمہاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خودکشی کرے گی

 جو شاخِ نازک پہ آشیانہ بنے گا وہ ناپائیدار ہوگا۔

صرف مادی ترقی کا یہ نتیجہ ہے کہ انفرادی اور اجتماعی رنگ میں ظلم عام ہو گیا جس کی وجہ سے پوری دنیا میں انتشار اور بے اطمینانی پائی جاتی ہے اورتباہ کن لڑائی کا بے مقصد سلسلہ قائم ہے ایک تباہ کن جنگ ختم ہوتی ہے تو دوسری جنگ کی تیاری شروع ہو جاتی ہے یہاں تک کہ زمین کسی بھی وقت انسانیت کی ہلاکت سے خالی نہیں رہتی ہے، ناپاک روحیں مادی اسلحہ سے لیس ہو کر انسانیت کی تباہی کے لیے ہر وقت برسرپیکار ہے، نا خدا ترسوں کے ہاتھ اسلحہ دینا ایک ڈاکو کو مسلح کرنا ہے اس لیے حضرت رومی نے بہت پہلے فرمایا تھا کہ

"جزوی اور مادی ترقی کے لئے یہ مہلک نتائج نہ صرف انسان کش ہے بلکہ پوری زمین کو جہنم کدہ بنانے کا سامان ہیں”۔

اگرچہ ہمیں اس وقت مادی ترقی شدید طور پر مطلوب ہیں لیکن روحانی تربیت و تعلیم کیلئے کیا جامع منصوبہ اختیار کیا جائے،

اکیسویں صدی کے ممتاز مصنف پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان کہتے ہیں کہ

” مسلم ممالک مادی ترقی کو کافرانہ قرار دے کر اپنی عوام کو غربت اور پسماندگی میں رکھے ہوئے ہیں اور مدت سات صدیوں سے اوپر جا رہی ہے مادی ترقی کو غیر اسلامی قرار دے کر جمہوریت کو بھی غیر اسلامی قرار دیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مسلم ممالک بدترین آمریت کا شکار چلے آ رہے ہیں مادی ترقی کے نتیجے میں ایجادات و سہولیات کا ایک طوفان امنڈ آیا ہے ہم اس سے بھرپور استفادہ کرنے کی دوڑ میں بہت آگے ہیں، بیسویں صدی میں علامہ اقبال کہتے ہیں وہ مادی ترقی کے لیے جمہوریت کو ناگزیر قرار دیتے ہیں جمہوریت کے لیے مادی تصور میں نرمی کے لیے روحانی جمہوریت کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں روحانی جمہوریت سے مراد جمہوری خلافت لیتے ہیں جو مادی ترقی اور روحانی طاقت سے لیس ہونے کا تصور ہے”۔

کیا ہمارے معاشرتی تصورات اور نظریات اور سیاستدانوں و منتخب نمائندوں کے ساتھ بیروکریسی و میڈیا، لمحہ موجود کے مسائل زندگی سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ورنہ ہمارے معاشی اور معاشرتی مسائل، مادی وسائل کی تقسیم اور سب سے بڑ کر عوام کی اکثریت کی تقدیر بدلنے کے لئے کوئی نسخہ شفاء ہاتھ نہیں آئے گا، ضرورت اس امر کی ہے کہ وسائل کے استعمال، آمدنی بڑھانے اور عوام کے لئے وسائل کی تقسیم کا رُخ درست کرنے کے لئے صوبے کی سطح پر ایک باختیار مالیاتی نظام و کمیشن ہو اور روحانی اقدار اور جمہوری نظام حکومت میں انسانی زندگی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لئے اجتماعی دانش وفکر نو کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ مسائل حیات میں صوبائی اسمبلی اور اس کے معزز ممبران فعال و آئینی کردار ادا کرنے کے تقاضوں سے پوری طرح آشنا نہیں ہے، ابھی سیاسی کشیدگی کے عروج کے دنوں میں صوبائی اسمبلی میں دو تین دنوں میں آمدہ بجٹ مالیاتی سال 2024ء/2025ء پر ایوان میں بحث کیجاتی ہے لیکن محدود اور جامد مباحث سے عوام کی تقدیر بدلنے والی نہیں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے عوام الناس سے مکالمے کی راہ اختیار کی جائے اور بجٹ و مالیاتی پالیسیوں پر کھل کر بحث و مباحثہ کیا جائے اور پھر پوری عوامی جمہوری روح و ہمدردی کے جذبات و احساسات کے پیش نظر عوامی پالیسیاں تشکیل دیا جائے ورنہ یہ وقت قریب آیا ہے کہ عوامی غیض و غضب بیوروکریسی اور اشرافیہ کے گٹھ جوڑ سے ظلم و استہزاء کے اس ظالمانہ نظام زندگی کو بہا کر لے جائے گی۔

Facebook Comments Box
BaluchistanBaluchistan Budgetبجٹبلوچستان
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
The Silent Struggle — Bubbly Shaikh
next post
مصنوعی ذہانت اور نیا سماج —- قاسم یعقوب

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.