تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترین

کیا خلافت ایک دینی اصطلاح ہے؟ سید متین شاہ کے جواب میں

by ویب ڈیسک 13/04/2017
written by ویب ڈیسک 13/04/2017
99

گذشتہ روز شایع ہونے والے اس موضوع پہ خورشید ندیم کے کالم کے جواب میں شائع ہونے والے سید متین شاہ صاحب کے مضمون کے جواب میں ڈاکٹر عرفان شہزاد نے یہ مضمون لکھا ہے، قارئین کے مطالعہ کے لئے پیش ہے۔ کوئی اور صاحب اگر اس سلسلے میں اپنی تحریر بھیجنا چاہیں تو دانش کا پلیٹ فارم حاضر ہے۔ ادارہ


علم کی دنیا میں بڑے اچنبھے کی بات ہوتی ہے کہ بعض اوقات ایک سادہ سی بات علمی مغالطے کا شکار بن کر اہل علم کے لیے بھی مخمصہ بن جاتی ہے۔ یہی کچھ خلافت کے دینی اصطلاح ہونے کے بیان میں بھی ہو رہا ہے۔ چند توضیحات امید ہے معاملہ کی تنقیح میں معاون ہوں گی۔

جب یہ کہا جاتا ہے کہ خلافت کوئی دینی اصطلاح نہیں، تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا ہے کہ خلافت کے نام سے مسلمانوں کی کی ریاست کا کبھی کوئی وجود نہیں تھا، یا مسلمانوں کے حکمرانوں کو خلفاء نہیں کہا جاتا تھا، یا قرآن میں یہ لفظ حکمران کے لیے استعمال نہیں ہوا۔

بات علمی دائرے میں کی گئی تھی کہ کہ خلافت دینی اصطلاح ہے یا نہیں۔ اس بات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پہلی بات یہ ہے کہ کوئی لفظ اپنی لغوی معنی سے اصطلاح کیسے بنتا ہے؟

جب کسی علمی یا عملی ضرروت کے تحت کسی لفظ میں اس کے لغوی معنی سے کچھ زائد مفہوم یا مفاہیم شامل کر دیئے جائیں تو وہ اصطلاح بن جاتا ہے۔

دوسری بات یہ کہ کوئی لفظ دینی اصطلاح کب بنتا ہے؟

لفظ دینی اصطلاح تب بنتا ہے جب اللہ یا اس کا رسول کسی لفظ کو دینی لحاظ سے اس کے لغوی معنی سے زائد مفاہیم پہنا دے۔ مثلا الصلوۃ۔ اس کا لغوی مطلب دعا ہے، اور اصطلاحی مفہوم، نماز کا وہ مخصوص طریقہ ہے جس سے ہم سب واقف ہیں۔ یہ اس کے اصطلاحی معنی ہیں۔

دین خدا کی طرف سے پیغمبر لے کر آتا ہے، دینی اصطلاح قائم کرنے کا حق بھی خدا اور اس کے رسول کا ہے اور کسی کا نہیں۔ علوم دینیہ میں جو علمی ضرورت کے لیے اصطلاحات وضع ہوتی ہیں وہ فنی اصطلاحات ہیں جیسے ہر علم میں ہوتی ہیں، انہیں دینی اصطلاح قرار دے کر خدا اور رسول کے دائرہ اختیار میں قدم رکھنا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا خلافت یا خلیفہ کے لفظ کو بھی خدا اور اس کے رسول نے دینی لحاظ سے اس کے لغوی معنی سے کوئی زائد مفہموم دیا ہے؟ اگر ایسا ہے تو وہ دینی اصطلاح بنے گی ورنہ نہیں۔

قرآن میں اس لفظ کا استعمال دیکھیے۔ خلیفہ کا لفظ جانشین اور حکمران دونوں معانی میں استعمال ہوا ہے اور دونوں معانی لغوی ہیں۔ قرآن میں کہیں یہ صرف حکمران کے معنی میں آیا ہے جیسے:

یا داؤد انا جعلناک خلیفہ

ایے داؤد ہم نے تمہیں خلیفہ یعنی حکمران بنایا۔

اور بعض جگہ مفسرین نے خلیفہ کے لفظ کے تحت ایک ہی آیت کے دونوں معانی کے لحاظ سے تفسیر کی ہے، مثلا:

وَاذْكُرُوا إِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاءَ مِنْ بَعْدِ قَوْمِ نُوحٍ

یعنی قوم عاد کو قوم نوح کے بعد دنیا میں بسایا

دوسرے معنی کے لحاظ سے، قوم نوح کی سلطنت و تمکن کے بعد قوم عاد کوسلطنت و تمکن عطا کی۔

اس میں اصطلاح بننے جیسی کیا بات ہے؟

اب حدیث میں دیکھیے۔ اللہ تعالی کو انسان کا خلیفہ کہا گیا ہے:

اللهم انت رفيقي في سفري و خليفتي في اهلي و مالي

اے اللہ تو میرے سفر میں میرا رفیق ہے اور میرے گھر والوں اور میرے مال میں میرا خلیفہ ہے۔

اب اگلا سوال زیادہ اہم ہے۔ اگر خلافت دینی اصطلاح ہے تو اس کا مطلب و مفہوم کیا ہے؟

اگر اس کا مطلب محض حکمران ہے تو یہ تو اس کے لغوی معنی ہیں۔ اس میں کوئی اشکال نہیں۔

اگر اس سے مراد مسلمانوں کا حکمران ہے؟ تو اس معنی میں یہ قرآن میں مخصوص طور پر استعمال نہیں ہوا۔ درج ذیل بالا آیت دوبارہ دیکھیے:

قوم عاد کو قوم نوح کا خلیفہ کہا گیا ہے۔ قوم نوح بھی کافر تھی اور قوم عاد میں۔ یعنی کافر کا جانشین بھی کافر یا کافر حکمران قوم کی جانشین حکمران قوم بھی کافر۔

ایک اور زاویے سے دیکھیے۔ خلیفہ عادل و صالح ہو یا غیر عادل و صالح، تب بھی اسے خلیفہ ہی کہا جاتا ہے۔ وہ عادل و صالح نظام قائم کرے یا انحراف کر ڈالے، اسے خلیفہ ہی کہا جائے گا۔ اسی وجہ سے خلافت کے لفظ کے ساتھ خلیفہ راشد، خلیفہ عادل اور خلیفہ غیر عادل کی اضافتیں لگائی جاتی ہیں۔

تو خلافت کو دینی اصطلاح قرار دینے سے آخر مطلب کیا ہے۔

خلافت دینی اصطلاح نہیں ہے، نہ ہی یہ کسی نظام حکومت کا سر عنوان ہے۔ یہ ایک لفظ ہے جسے اس کے لغوی مفہوم میں مسلمانوں کے حکمرانوں کے لیے اختیار کر لیا گیا تھا۔

رہی یہ بات یہ علامہ فراہی اور مولانا اصلاحی خلافت کے وجوب کی بات کرتے ہیں تو یہ دیکھا جائے کہ وہ اسے دین اور مسلمانوں کے لیے ضروری قرار دے رہے ہیں یا فی نفسہ دین کا مطالبہ سمجھتے ہیں۔ اس کی ضرورت سے انکار کسی کو نہیں، لیکن فی نفسہ اسے دین کا مطالبہ سمجھنا اور اس کے قیام کو دینی فریضہ قرار دینا اور اس کے ترک پر مسلمانوں کو ایسے ہی گناہ گار سمجھنا جیسے کہ نماز کے ترک پر سمجھا جا سکتا ہے، دین میں اضافہ کرنا ہے۔

اب یہ سوال کہ اسلام کا قانون سیاست کیا ہے، اور مسلمانوں کے حکمرانوں کے لیے کیا دینی احکامات ہیں یہ موضوع ایک الگ مضمون کا متقاضی ہے۔

Facebook Comments Box
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ویب ڈیسک

Daanish webdesk.

previous post
آدمی اورخبرکا المیہ
next post
چامکا ——— اسٹیج کی دنیا کا خفیہ کردار بے نقاب: قسط 2

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.