تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
آپ بیتی، خاکہ، تذکرہتازہ ترینعلم و ادبکتابوں پر تبصرے

"لاھور: شہر پر کمال” اور اس کا محمود الحسن- —– عزیز ابن الحسن

by دانش ڈیسک 13/12/2021
written by دانش ڈیسک 13/12/2021
229

پچھلے دنوں محمد کاظم کے بارے میں ایک شذرہ اپنے تاثر کا لکھا۔ کچھ دوستوں کو اس فقیر منش ادیب اور گوشہ گیر ادیب عالم کے بارے میں مزید کچھ جاننے کی دلچسپی پیدا ہوئی تو کل مدت کے بعد محمودالحسن سے محمد کاظم کی باتیں کرنے کو جی چاہا۔ محمود سے بات ہو تو پہلا ذکر لازماً دل میں سب سے اونچے سنگھاسن پہ بیٹھے محمد سلیم الرحمن کا آیا کرتا ہے۔ سلیم صاحب کے تذکار فرحت آثار کے بعد دیر تک محمد کاظم کا ذکر رہا!

 خاموش طبع اور شرمیلے جھجھکیلے سے محمود الحسن اس اعتبار سے خوش قسمت ہیں کہ انہیں علمی سفر کی ابتدا ہی میں اپنے زمانے کے چند حقیقی معنی میں بڑے آدمیوں اور اہم ترین ادیبوں کی صحبت رہنمائی اور ان کا اعتبار میسر ہوا۔ اس سب کا سبب محمود کا محض علمی ذوق و شوق اور نایاب کتب و دستاویزات کی تلاش و جستجو و حصول کی سعی ہی نہیں بلکہ ان کی خوئے ادب اپنے بڑوں کا احترام اور ان کی خبر گیری کے لئے ہر مشقت اٹھانے کو ہمہ وقت چوکس رہنا ہے۔ نتیجتاً ان بڑوں کی شفقت اور خورد نوازی کی دولت بھی انہیں ہر وقت میسر رہی۔

Sharf-e-Hum Kalami / شرف ہم کلامی by Mehmood Ul Hassan انتظار حسین جو عموماً لئے دئیے رہنے اور دوسروں، بالخصوص، خوردوں کے سامنے جلدی نہ کھلنے اور بے تکلف نہ ہونے کی شہرت رکھتے تھے وہ بھی محمودالحسن پر ایسے کھلے اور اتنے مہربان رہے کہ انہوں نے اس عزیز کے سامنے نہ صرف اپنی کتابِ زندگی کے سارے اوراق کھول پھرول رکھے بلکہ اپنے ذاتی ذخیرے کے بے شمار خطوط اور دیگر نوادرات بھی ان کے حوالے کر دیے۔ انتظار حسین سے ان صحبتوں کے حاصل کو محمودالحسن نے ضائع نہیں ہونے دیا بلکہ "شرف ہمکلامی” کے عنوان سے انتظار حسین پر ایک ایسی منفرد دستاویز مرتب کر دی ڈالی جس کی دوسری کوئی مثال کم ہی ہے۔ عجب نہیں کہ انتظار حسین اور دیگر بزرگ ادیبوں سے حاصل ہونے والے "چند تصویر بتاں کچھ حسینوں کے خطوط” کے ذخیرے سے محمود الحسن کسی روز کوئی کاشف الذائز قسم مجموعۂ محمودیہ بھی سامنے لے آئیں۔

 میں نے کہا نا کہ محمود الحسن پرانی کتابوں و رسائل اور دستاویزات کے بھی گاڑھے کھوجی ہیں۔ اپنی اسی کھوجی و مہم جو طبیعت کے زور پر انہوں نے اردو کے تین معروف ادیبوں کرشن چندر، کنہیا لال کپور اور راجندر سنگھ بیدی کی بے شمار تحریروں میں چیونٹی کی سی مشقت اور اسی سگھڑاپے کے ساتھ ذرہ ذرہ جمع کرکے ان ادیبوں کے یاد خزانے میں دبی شہر لاہور کی یادوں کا "لاہور شہر پرکمال” کے نام کا ایک ارژنگ بنا دیا اور اس ارژنگ نامے کا دیباچہ لکھا اردو کے اس ارژنگ صفت و مصور نہاد ادیب نے جو اپنی متنوع شخصیت اور نیرنگئ جہات کے حوالے سے اپنے جیتے جی ہی ایک داستان بن گیا تھا۔ میری مراد ہے اردو کے شمس الناقدین والفکشنین جناب شمس الرحمن فاروقی!

 اپنے دیباچے میں شمس الرحمن فاروقی نے ہندوستان میں علم و ادب کے عروس البلاد دہلی، لکھنؤ، حیدر آباد دکن، مرشد آباد، رامپور اور عظیم آباد میں علم و ادب کے پنپنے و پرورش پانے کی ایک مختصر سی جھلک دکھا کر لاہور اور اہل لاہور کے کسی ایک دور کی ایک جھب کو بھی ان شہروں سے برتر اور بہتر بتایا ہے اور اپنے دیباچے میں محمود الحسن کی ادب جو طبیعت، انتظار حسین سے ان کی قربت اور شہر لاہور کو بڑے ادیبوں کے دلوں سے نکال کر صفحہ قرطاس میں منتقل کرنے کی مہارتِ فن کی داد دیتے ہوئے دل نکال کر رکھ دیا ہے۔

 برصغیر پاک و ہند کی دینی و تہذیبی تاریخ میں لاہور کی جو اہمیت ہے وہ مجدد الف ثانی کی نظروں سے بھی پوشیدہ نہیں تھی۔ شعری تنقید اور شاعری کو نیا مزاج عطا کرنے کے حوالے سے بھی لاہور کی انفرادیت پورے ہندوستان میں مسلم ہے۔ حالی اور آزاد جب ہندوستان کی پرانی دنیا سے نکل کر لاہور وارد ہوئے تو یہاں انہوں نے ویسی ہی چندھائی آنکھوں سے گردوپیش کی دنیا کو دیکھا جن سے ان دو بزرگوں سے کچھ عرصہ پہلے غالب نے کلکتہ کو دیکھا تھا۔

 "لاہور” کا جو ذکر کیا تو نے ہم نشیں
اک تیر میرے سینے پہ مارا کہ ہائے ہائے

لاہور میں اردو کی نئی شاعری اور نئی تنقید ہی کی بنیاد نہیں پڑی بلکہ اردو تنقید کو زندگی اور تہذیب کی نئی جہتوں سے روشناس کروانے والے بے مثل نثرنگار و نقاد محمد حسن عسکری بھی، جو اگرچہ رہے الہ آباد اور دلی میں تھے مگر اپنے ادبی مزا ج کو انہوں نے ہمیشہ لاہور ہی کی ادبی حسیت سے جوڑ کے رکھا تھا اور 1950 میں کراچی منتقل ہو جانے کے بعد بھی لاہور ان کے اندر سے نہیں نکل سکا تھا۔
تو ایسا ہے محمود الحسن کا یہ شہر پرِ کمال!

پار سال کتاب چھپتے ہی محمود الحسن نے "شہر پرکمال کا ایک نسخہ مجھے بھی ارسال کیا۔ کتاب کیا تھی نسخۂ مرہم جراحتِ دل تھا۔ کتاب کیا ہاتھ آئی گویا مسعود سعد سلمان کا "لہانور” دل کا سرور اور آنکھوں کا نور بن کر مشام جاں کو معطر کر گیا۔ لاہور وہ شہر بے مثال ہے جو لاہور سے چلے جانے والوں کے دلوں میں الف لیلہ کا بغداد بن کر سما جاتا ہے اور ہمیشہ زندہ بلکہ زندہ تر ہوتا رہتا ہے۔ زندگی کے چند بہترین اور دور شباب کے دس زریں ترین سال اس خاکسار نے بھی اس شہر پرکمال میں بتائے ہیں۔ اس کتاب کا پڑھنا میرے لئے دوسروں کی یادوں میں شریک ہونا نہیں تھا بلکہ اپنی یادوں کی منقش کتاب کو منور ہوتا ہوا دیکھنا تھا۔ کتاب کب ہاتھ میں لی اور کب ختم ہوئی اس کا پتہ ہی نہ چلا۔ کہنے کو یہ کتاب بھلے ہی راجندر سنگھ بیدی، کنہیا لال کپور اور کرشن چندر کی تحریروں کا عطر کشید ہے مگر کتاب کا ورق ورق محمود الحسن کے حسنِ انتخاب اور مہارتِ تدوّن کا سجایا ور جگمگایا ہوا بقعہ نور ہے کیونکہ اس کتاب میں انھی تین ادیبوں کی تحریروں سے ہی نہیں ان کے لاہور سے تعلق کے حوالے سے دوسرے کئی لکھاریوں کی کتابوں اور رسائل سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔

سچی بات یہ ہے کہ ایسی کتاب محض ایک کتاب کا مصنف بننے کے شوق سے وجود میں نہیں آسکتی۔ جب تک اپنے بڑوں کا احترام کسی کا رہنما نہ ہو وہ کسی ایسے راستے پر چل ہی نہیں سکتا۔

اُن دنوں، جب میں نے یہ کتاب پڑھی تھی اس کا ورق ورق اور صفحوں کے صفحے نشان زد کر کے ایک کاغذ پرزے پر اس خیال سے کچھ بکھرے سے منتشر خیالات لکھ لئے تھے کہ ان سے کسی روز ایک مضمون بناؤں گا، مگر افسوس، آج یہ سب لکھتے ہوئے ان میں سے کوئی شے ہمدست نہیں ہوسکی۔ حیف صد حیف کہ اکثر شذرات کی صورت میں لکھیں یاداشتیں اب یوں ہی یوں ہی نذرِ نسیان اور غرقِ طغیان ہوتی جاتی ہیں!

جن لوگوں نے لاہور دیکھا اور ایک موتی سی چھب دکھا کر لاہور ان سے اوجھل ہوگیا ہے، یا وہ بھی جو لاہور نہ دیکھ سکنے کے سبب ہنوز تولد فرما ہی نہیں ہوئے ان سب سے گزارش ایک دفعہ وہ یہ کتاب ضرور پڑھیں۔ لاہور دیکھے ہوؤں کے لیے یہ کتاب ذکر العیش نصف العیش کا تجربہ ثابت ہوگی اور نہ دیکھے ہوؤں کیئے اور کچھ نہیں تو نصف تولد کا باعث ضرور ہی بنے گی انشاءاللہ!

"لاھور: شہر پر کمال” کے پشت ورق پر، دیکھیے کیا خوب حقیقت آگئیں عبارت درج ہے:

"لاہور راوی کے کنارے ہی نہیں بستا مدتوں سے لوگوں کے دلوں میں بھی بستا آیا ہے۔ کبھی اسے ”جنت دیگر“ قرار دیا گیا اور کبھی ایسا شہر جس کے بارے میں کہنا پڑے کہ جو لاہور نہیں دیکھ سکا وہ دنیا میں آیا ہی نہیں۔ صدیوں پرانے اس دیار نے بیسویں صدی کے نصف اول میں نیا روپ اختیار کیا۔ زندہ دل تو تھا ہی، ثقافتی مرکز بھی بنا، جدید اردو ادب بھی یہاں پروان چڑھا۔ اس کی فضا میں سرشاری تھی، تازگی تھی اور رنگ اور امنگ بھی۔ جو یہاں رہا کبھی اسے فراموش نہ کر سکا۔ اردو کے دو بڑے فکشن نگاروں، کرشن چندر اور راجندر سنگھ بیدی اور ایک اہم مزاج نگار، کنھیا لال کپور نے بڑی محبت اور حسرت سے لاہور کا ذکر کیا ہے۔ اس کتاب میں ان کی یادوں کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ ان کی باتوں میں جہاں لگاوٹ ہے، وہاں حزن بھی ہے کہ 1947ءمیں تقسیم ہند کے بعد ان تینوں کو لاہور سے جدا ہونا پڑا اور واپس آنا نصیب نہ ہوا۔ اس کے باوجود لاہور ان کے دلوں میں ہمیشہ شاد آباد رہا۔ ”

یہ کتاب تیار کرکے محمود الحسن یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ
اے ساکنانِ خطہ لاہور دیکھنا
لایا ہوں اس خرابے سے میں لعلِ معدنی

یہ کتاب قوسین، لاہور نے شائع کی ہے اور سال بھر سے میری "سرہانہ کتاب” کے طور پر
جب ذرا گردن "اٹھائی” دیکھ لی
والے لطفِ مطالعہ کا معروض بنی ہوئی ہے۔ 

Facebook Comments Box
LahoreMehmudul Hassanلاہورمحمود الحسن
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
Homegrown Islamophobia: New Variant, Same Virus
next post
فروٹ مارکیٹ کا چھوٹا منشی -13 —- عطا محمد تبسم

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.