تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
آپ بیتی، خاکہ، تذکرہبلاگزتازہ ترینعلم و ادب

پاکستانی ہائی کمشنر عبدالستار کے نام خط اور ویزہ -10 —- عطا محمد تبسم

by دانش ڈیسک 04/11/2021
written by دانش ڈیسک 04/11/2021
357

بھارت سے والد صاحب اور تایا کی واپسی میں تاخیر ہورہی تھی۔ جبکہ تایا پھول محمد خان کے ویزے کا مسئہ بھی گھمبیر ہوگیا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ان دنوں کشیدہ ہوگئے تھے اور پاکستانی سفارت خانے نے کام بند کردیا۔ سینکڑوں افراد پاکستان سفارت خانے کے سامنے ڈیڑہ ڈالے بیٹھے رہتے۔ ایسے میں ابا کا خط آیا کہ ویزا ملنا مشکل ہے۔ دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے روزانہ ہزاروں افراد جمع ہوتے۔ لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ بھارت میں ان دنوں عبدالستار صاحب ہمارے ہائی کمشنر تھے۔ بعد میں وہ وزیر خارجہ بھی رہے۔ ہمارے استاد ذکریا ساجد صاحب، اکثر عبدالستار صاحب کا ذکر کرتے رہتے تھے اور بتاتے تھے کہ وہ ان کے دوست ہیں۔ ہم نے اپنے تایا کے ویزے کا مسئلہ ذکریا ساجد صاحب کے سامنے رکھا۔ ساجد صاحب نے کہا کہ "کوئی مسئلہ نہیں، میں عبدالستار صاحب کو خط لکھ دیتا ہوں، وہ انشا اللہ اس مسئلہ کو حل کردیں گے”۔

استاد محترم ذکریا ساجد اپنے شاگردوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔ جو ایک بار ان کی شاگردی میں آگیا۔ جانئے کہ اب اس کی روزی روٹی، روزگار کا مسئلہ ساجد صاحب کا مسئلہ بن گیا۔ وہ اپنے پرانے شاگردوں اور دوستوں کے نام اپنے نئے شاگردوں کو خط دیتے اور ان سے، ان کے روزگار کی سفارش کرتے، جب ہم جرنلزم کے فائینل میں تھے تو پہلے تو وہ ہمیں مشرق میں ٹرینگ کے لیے بھیجتے اور پھر شام کو خود بھی مشرق کا ایک چکر لگا لیتے کہ ہم لوگ وہاں جاکر کام کرتے ہیں، کچھ سیکھتے ہیں یا نہیں۔ پھر ایک دن وہ ہم پانچ چھ افراد کو لے کر نوائے وقت کراچی کے دفتر پہنچ گئے۔ اس زمانے میں نوائے وقت کراچی سے شائع کرنے کی تیاریاں ہورہی تھیں۔ جبکہ جنگ والے لاہور سے جنگ نکال رہے تھے۔ ساجد صاحب نے مجید نظامی صاحب سے کہہ سن کر اپنے کئی شاگردوں کو اس اخبار میں لگا دیا۔ ان میں اخلاق احمد، مظفر احمد، تنویر شیرازی، سعید خان، یوسف خان اور ہم شامل تھے۔ ہم ساجد صاحب کے لکھے خط پر اعتبار کرتے تھے۔ کیونکہ ان کے معمولی سے رقعہ یا خط کی بہت اہمیت ہوا کرتی تھی۔

ساجد صاحب نے شعبہ صحافت کے لیٹر ہیڈ پر عبدالستار صاحب کے نام خط لکھ دیا۔ جسے ایک لفافے میں ڈال کر ہم نے اپنے تایا کو بھیج دیا اور ان سے کہا کہ وہ دہلی جاکر یہ خظ عبدالستار صاحب کو پہنچا دیں، اور اپنے کاغذات لے کر پہنچ جائیں۔ ہمارے تایا نے بعد میں ہمیں یہ روئیداد سنائی۔

” جب میں سفارت خانے پہنچا تو وہاں ہزاروں افراد پاکستانی سفارت خانے کے سامنے ویزے کی درخواستیں لیے بیٹھے تھے۔ بہت سے افراد کئی کئی ہفتے سے وہاں پڑاؤ ڈالے ہوئے تھے۔ سفارت خانے میں اندر گھسنے کی کوئی صورت نہ تھی۔ بڑی مشکل سے میں نے دروازے پر کھڑے ایک اہلکار سے کہا کہ بھائی یہ خط عبدالستار صاحب کے دوست نے بھیجا ہے تم انھیں یہ خط پہنچادو۔ پھر یہ ہماری قسمت کہ ہمارا کام ہوتا ہے یا نہیں۔ وہ نیک دل اہلکار یہ خظ لے کر سفارت خانے کے اندر چلا گیا۔ کوئی آدھے گھنٹے کے بعد گیٹ پر وہ اہلکار اور دوسرا عملہ میرا نام لے لے کر پکار رہا تھا کہ پھول محمد خان جو ٹونک راج محل سے آئے ہیں۔ آگے آجائیں۔ میں فورا اٹھ کر ان کے پاس آیا۔ مجھے سفارت خانے کے عملے نے اپنے ساتھ لیا اور اندر لے گئے۔ اچھی طرح بٹھایا۔ میرے کاغذات لیے اور دو گھنٹے کے بعد مجھے پاکستان آنے کا ویزامل گیا۔ "

تایا پھول محمد خان اور میرے سسر احمد خان میری شادی کے موقع پر

یہ دو پرانے دوستوں کی وضعداری اور ایک دوسرے کا احترام تھا۔ کہ ایک دوسرے کا برسوں ملاقات نہ ہونے کے باوجود صرف ایک خط پر اتنے اعلی منصب پر ہوتے ہوئے، نہ صرف خیال کیا۔ بلکہ وہ کام بھی کردیا۔ عبدالستار 6 نومبر 1999 سے 14 جون 2002 تک پاکستان کے وزیر خارجہ رہے۔ وہ فارن سیکریٹری بھی رہے اور مشرف دور میں اٹل بہاری واجپائی اور پرویز مشرف کے درمیان ہونے والی آگرہ کانفرنس میں بھی شامل رہے۔ وہ پڑھنے لکھنے والے آدمی تھے۔ انھوں نے "فارن پالیسی آف پاکستان” نیوکلئیر اسٹرٹیجی” پر کئی کتابیں تحریر کیں۔ وہ شملہ معاہدے کے وقت بھی آغا شاہی کی معاونت کرتے رہے، 2002 میں جب پرویز مشرف نے وزارت خارجہ سے مشورے کرنا ترک دیئے تو عبدالستار صاحب نے خرابی صحت کی بنا پر استعفی دے دیا۔ وہ 23 جون 2019 کو اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔

تایا پھول محمد خان پاکستان آگئے۔ وہ حیدرآباد میں رہے۔ پرانے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقات کرتے، بہت ہنس مکھ طبعیت کے تھے۔ ان کی بھارت سے آمد کا ایک مقصد ہماری شادی میں شرکت کرنا بھی تھا۔ اس شادی میں وہ شریک رہے۔ بعد میں کینسر کے مرض میں ان کا پاکستان ہی میں انتقال ہوا۔

اس سلسلہ کی اگلی تحریر اس لنک پہ پڑھیں

پچھلی قسط کے لئے اس لنک پہ کلک کریں

Facebook Comments Box
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
”یاد مفارقت” اک ادھوری زندگی کی داستاں —– نوشین قمر
next post
امید اور خواب کا شاعر: سید الطاف بخاری —– رقیہ اکبر چوہدری

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.