تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزسماجیکالم

میرا جسم۔۔۔۔ امپورٹڈ نعرہ، دیسی غرارہ —– سحرش عثمان

by دانش ڈیسک 04/03/2021
written by دانش ڈیسک 04/03/2021
193

رسم دنیا موقع و دستور تو تھا ہی یہ جو دونوں اطراف کے لوگ خون آشام بلاؤں کی مانند ایک دوجے پر حملہ فرما رہے ہیں اس نے موقعے کو دو آتشہ کردیا۔ اس ہاہاکار نے آنسہ کو بھی خواب غفلت سے جگا دیا اور ہم نے بھی اپنی رائے بتانے کا فیصلہ کرلیا حالانکہ ہمیں معلوم ہے اس سے خاص فرق نہیں پڑنے والا۔ جب کوئی انسان فیصلہ کرلیتا ہے چیزوں کو اپنی مرضی کا مطلب پہنانے کا تو پھر اسے کوئی سمجھا نہیں سکتا اور جب کوئی دوسرے کو غلط ثابت کرنے کا فیصلہ کرلیتا ہے تو پھر اسے صحیح سمت دکھانا مشکل ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے مرد و زن اسی کشمکش میں مبتلا ہیں اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی خواہش الگ سے ماحول گرما رہی ہے۔

تو پیاری خواتین گزارش ہے کہ یہ جو آپ لوگ امپورٹڈ نعروں کو دیسی غرارے پہنانے کی کوشش کررہی ہیں یقین کریں ذرا مزا نہیں آرہا۔ آپ خواتین بضد کیوں ہیں کہ میرا جسم میری مرضی ہی لکھا جائے اور اسے آپ ہی کے معنی میں سمجھا جائے۔ دیکھئے جب کوئی چیز "مشہور” ہوجاتی ہے یا کسی چیز سے منسوب ہوجاتی ہے تو پھر وہ اسی معنی میں لی جاتی ہے۔ آپ دنیا کو یوں کہہ سکتے ہیں کہ انڈیا کشمیر میں ہولوکاسٹ کررہا ہے؟ نہیں نا؟ کہنے کو تو وہ بھی نسل ہی ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ لیکن آپ یہ نہیں کہہ سکتیں کیوں؟ کیونکہ "مہذب” دنیا آپ کا منہ نوچ لے گی اور آپ کو بتائے گی کہ یہ خلاف تہذیب ہے۔ مہذب بنو اور کوئی اور لفظ استمال کرو۔

خود کو جوان ثابت کرنے کے لیے پئے درپے بچے پیداکرنے کی خواہش بھی خواتین میں ہی زیادہ ہوتی ہے۔

بالکل ایسے ہی جب میرا جسم میری مرضی کو ابارشن رائٹس کے لیے استعمال کیا گیا، ابارٹ کرانے پر انشورنس مانگی گئی، بعد میں کئی جگہوں پر یہ حق تسلیم بھی کرلیا گیا تو یقینا تب سے یہ نعرہ انہی مطالب میں استعمال ہونے لگا۔ آپ ہراسمنٹ، بچوں کی پیدائش، ریپ میریٹل ریپ جیسے معاملات میں اس کو فٹ نہیں کرسکتے۔

اور منسوب کرنا بھی کیوں ہیں کیا الفاظ کی قلت ہے؟ اظہار کو حرف میسر نہیں یا خواتین کو اور کوئی آزار لاحق نہیں؟

ہراسمنٹ کی بات کرنی ہے تو واضح الفاظ میں کیجئے۔ یہیں سوشل میڈیا سے شروع کیجئے۔ ہراس کرنے والوں کے خلاف دوسری خواتین کا ساتھ دیجئے، ایک دوسرے کو مضبوط کیجئے ناکہ ہراس کرنے والے کو دوست رکھیں۔

ورک پلیس کے ماحول کی بات کرنی ہے تو معاشی آزادی کی خودمختاری کی بات کیجئے۔ جہیز کے خلاف بات کریں۔

رہ گئی بچوں کی پیدائش۔۔ تو معذرت خواتین، آنسہ بھی ایک عدد خاتون ہی ہے ہمیں معلوم ہے شریکے کے منہ پہ پانچ بیٹوں کی چپیڑ مارنے کا شوق کسے ہوتا ہے۔ دیورانیوں جیٹھانیوں سے "ریس” (یہ انگریزی و پنجابی دونوں والا ہے) کس نے لگانی ہوتی یے۔

خود کو جوان ثابت کرنے کے لیے پئے درپے بچے پیداکرنے کی خواہش بھی خواتین میں ہی زیادہ ہوتی ہے۔ کبھی جوڑی "رلانی” ہوتی ہے کبھی ہائے میری دھی دی پین کوئی نہیں۔ اور کبھی خوشخبریوں میں "ان” رہنے کے لیے اور کبھی شوہروں کو قابو میں رکھنے کے لیے بچے خواتین ہی پیدا کرنا چاہتی ہیں۔۔ اور یقین کیجئے مجھے اس سب پر اعتراض بھی کوئی نہیں۔ میں تو صرف تصویر کا یہ رخ دکھانا چاہ رہی ہوں کہ صرف شوہر کو ہی "شوقین” ثابت نہ کریں۔ اتنی نہ بڑھایا کریں پاکی داماں کی حکایت۔ ذمہ داری لینا بھی سیکھیں برابری کے حقوق چاہیئیں تو پھر خود میں برابر کی ذمہ داری کا حوصلہ بھی پیدا کریں۔

ابارشن کی جہاں تک بات ہے تو جب تعلق اس نوعیت کا ہو جب "محبت” میں یہ نوبت آجائے کہ نہ آپ کو پریکاشنز کا ہوش رہے نہ سیف ڈیز والا ٹنٹنا پالیں تو پھر بہتر ہے وہ جو روح آرہی ہے اسے آنے دیں۔ قاتل تو نہ بنیں کم از کم۔ اپنی "محبت” کو اون کرنا سیکھیں۔ خود میں گٹس پیدا کریں جس سماج کے مذہب کے بیرئیرز نہیں مانے آپ نے اب اس کی پروا کیوں؟ اب بھی اس میں نئے پن سے جئیں نا۔ اب یہاں یہ کوئی نہ بتائے کہ وہ روح ایک کامن پن جتنی ہوتی ہے چاہے کامن پن کی نوک جتنی ہی کیوں نہ ہو اب وہ ایک زندگی ہے اس کی حفاظت کریں۔ اس کو مارنے سے آپ کے مسائل حل نہیں ہوں نہ آپ کا جسم ترقی کرے گا بلکہ تنزلی کا ہی شکار ہوگا۔ آپ کے جسم رفتہ رفتہ اس ذمہ داری کو اٹھانے کے قابل نہیں رہے گا۔

اور مرد حضرات نے اگر خواتین کے حقوق کی بات کرنی ہے تو واضح الفاظ میں کریں یوں غیر واضح نعروں کے پیچھے چھپ کر ناآسودہ خواہشات کے پھندے نہ لگائیں نہ ہی دوسروں کے کندھوں پہ رکھ کے بندوق چلائیں۔ مرد بنیں سامنے آئیں اپنے اردگرد کی خواتین کو حق دیں۔

بہنوں بیٹیوں کو جائیداد میں سے حصہ، فیصلے کی آزادی دیں، بیوی کو مرضی کا مہر اور رشتے میں سانس لینے کی آزادی دیں۔ ماں اور بیوی کے درمیان انصاف کرنا سیکھیں۔ بہنوں بیٹیوں کو تعلیم کا، صحت کا، شادی میں پسند کا حق دیں۔پھر آئیں فیس بک پر اور دوسروں کے حقوق کی بات کریں۔

یوں خالی خالی نعروں سے حقوق نہیں ملتے کسی کو کوشش کرنا پڑتی ہے۔ اخلاص کے ساتھ ظلم کو اور ظالم کو صنف میں تقسیم کیے بغیر برا کہنا پڑتا ہے۔ حق کا ساتھ دینا پڑتا ہے۔ تبدیلی خود سے لائیں پہلے خود کو بدلیں دوسری صورت میں لڑتے رہیں ہمیں کیا۔

یوں ہی ایک دوسرے سے دست و گریباں رہیے۔ ہرسال تماشا کیجئے داد لیجئے اور گھر کو سدھارئیے، اگلے سال پھر آنے کے لئے۔

یہ بھی پڑھیں:فیمنزم/ جینڈر اسٹڈیز Feminism/ Gender-Studies: مغربی متبادل بیانیہ اور ہمارے ماہرین کا تقابل
Facebook Comments Box
featuredfeminisWomen's Dayخواتین کے حقوقسحرش عثمانمیرا جسم میری مرضیویمنز ڈےیوم خواتین
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
خواتین کی نسوانی شناخت مسخ کرنے کے سرمایہ دارانہ ہتھکنڈے —- وحید مراد
next post
ڈاکٹر رشید امجد: اُردو افسانے کا ایک عہد رخصت ہوا —- محمد حمید شاہد

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.