تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیسیاسیکالم

پاکستان کا نحیف و نزار برگد —– سعدیہ بشیر

by دانش ڈیسک 14/08/2020
written by دانش ڈیسک 14/08/2020
156

میرے سامنے برگد کے ایک درخت کی تصویر ہے جس کی مماثلت ایک نحیف و نزار بوڑھے سے ہے۔ اسے ہرا بھرا اور شادابیوں سے بھرپور ہونا چاہئے تھا کیونکہ نہ تو وسائل کی کمی ہے نہ ہی خلوص و دیانت کی لیکن المیہ یہ ہے کہ اس کے چہرے پر صدہا سلوٹیں ہیں جن سے بے بسی اور بے چارگی جھلکتی ہے۔ اس کی بجھی آنکھوں میں امید و یاس کے چراغ بیک وقت جھلملا رہے ہیں یہ آنکھیں بینائی سے محروم نہیں بس خوابوں کیبے حرمتی پر غم و اندوہ نے لو مدھم کر دی ہے۔ غور سے دیکھیں تو اس کے ایک گال پر چاند اور دوسرے پرستارا بھی نظر آتا ہے۔ ستارے کی چمک مدھم اور چاند کی روشنی بھی دھندلی ہے۔ لیکن پس منظر میں سبز اور سفید رنگ پوری آب و تاب سے جگمگا رہا ہے اس کا لباس خون کے دھبوں سے بھرا ہوا ہے۔ ان دھبوں کو مٹانے کی جدوجہد کے آثار لباس کی حالت سے عیاں ہیں۔ لیکن سوکھے ہوئے خون کے نشان ابھی بے ضمیر نہیں ہوئے۔ شہیدوں کا یہ لہو کبھی بے رنگ نہیں ہو سکتا۔ لازوال قربانیاں اس کی بنیادوں کی مضبوطی میں رخنہ نہیں آنے دیتیں۔ اس کے پاﺅں میں چھالے سہی۔ اس کی چال میں لڑکھڑاہٹ سہی مگر شجر سایہ دار تن کر کھڑا ہے۔ اس کے ایک پاﺅں میں گرد آلود جوتا ہے اور دوسرا پاﺅں….؟

اوہ اس کا دوسرا پاﺅں تو شاید بے نشان سازشوں نے کاٹ ڈالا ہے۔ شاید اس کی لڑکھڑاہٹ کی وجہ بھی یہی ہو۔ برگد کا یہ بوڑھا درخت شاید پاکستان ہے۔ اس کی تصویر گلی محلوں اور ہر شاہراہ پر چسپاں ہے۔ میں نے غور سے نظر ڈالی تو تصویر کے نیچے کچھ لکھا تھا۔ اسے پڑھنے کے لئے رکنا پڑتا تھا۔ جبکہ ایک ہجوم اس پر نظریں ڈالے بغیر ہی رواں دواں تھا میں نے قریب جا کر پڑھا تو لکھا نظر آیا کہ یہ بوڑھا درحقیقت اتنا عمر رسیدہ نہیں جتنا اس پر گزرے ماہ و سال نے اثر ڈالا ہے۔ اس کے ساتھی درخت اس سے عمر میں چھوٹے لیکن بھرپور مضبوط اور شاداب ہیں۔ غور کیا تو یہ بات درست نظر آئی۔ اسے خون کی نہیں صرف دیکھ بھال اور توجہ کی ضرورت ہے۔ بہت سے لوگ اپنا خون پسینہ دے کر اسے محفوظ رکھنے میں کوشاں دکھائی دیتے ہیں۔

تبھی تو تصویر پر دکھائی دینے والے چہرے کے نیچے تنومند تنا ہے۔ اس کی شاخیں دائیں بائیں اوپر نیچے ہر طرف سے سایہ دے رہی ہیں لیکن ہم یہ دیکھنے کی زحمت ہی نہیں کرتے کہ یہ چھاﺅں اور ثمر کا سلسلہ کہاں سے جاری ہے جو کسی بھی موسم کی سختیوں سے گھبرا کر رکتا ہے اور نہ ہی ختم ہوا ہے۔ اس کی کچھ شاخیں اور پتے مرجھائے ہوئے ہیں اور کچھ ثمر آور ہیں۔ اسے جہاں جہاں خلوص، دیانت داری اور محنت کا پانی ملتا ہے اس کے آثار نظر آرہے ہیں اور جن مقامات سے اس کی جڑیں اور شاخیں کاٹنے اور کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے وہ بظاہر نادیدہ ہاتھ بھی اپنا نقش چھوڑ گئے ہیں۔ یہ نقش ان کے الفاظ کی بے ضمیری میں جھلکتے ہیں۔ یہ امن میلے اس بے ضمیری اور دوغلے پن کا داغ نہیں دھو سکتے۔ ان نقوش کو اجاگر کرنے والوں کی قربانیاں بھی تو کم نہیں۔ کئی تو ان نقوش کی تہوں کو کنگھالنے اترے تو جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے۔

انسانی رویوں کے تضاد اور چشم پوشی پر ہر صاحب احساس کے سینے میں چنگاری جلتی ہے۔ دل میں درد بھی ہوتا ہے۔ اگر ہم سب اس کی چھاﺅں میں بیٹھے ہیں تو پانی دینے والے چند ہی ہاتھ کیوں ہیں؟ کتنے ہی گروہ اس کی ناتواں حالت کو نظر انداز کئے اس کے مادی و جذباتی وسائل سے فائدہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔ کتنے ہی موسمی پرندے اس پر گھونسلا بناتے ہیں اور پھر نظر نہیں آتے۔ جسے بھی اس تصویر کا دکھ نظر آتا ہے۔ اس کا دل دکھ سے بھر جاتا ہے۔ خدا جانے اس کے پیچھے کون لوگ ہیں جو اس کی درد مندی کے رنگ تو گہرے کرتے ہیں مگر اس کے لئے کی گئی کوششوں اور امداد کو غائب کر دیتے ہیں یہ لوگ ہر سطح پر منحرک ہیں۔ اسی لئے نہ تو امداد نہ افرادی محنت اور نہ ہی عملی کوششیں بار آور ہوتی ہیں۔ اتنے برسوں میں کی گئی صد ہا مثبت کوششیں نہاں ہیں اور چند ایک منفی عمل اس کو دیمک لگانے کی کوششیں کر رہے ہیں چوہوں اور موسمی پرندوں نے اس کے بدن پر جا بجا سوراخ کر دیئے ہیں

اس جھولی میں چھید کیے ہیں مل کر سارے چوہوں نے
اور اب مل کر چیخ رہے ہیں آگے بھی نقصان کھڑے ہیں

لیکن یہ جڑیں اتنی کمزور نہیں۔ اس کو پانی دینے والے ہاتھ ابھی تھکے نہیں ہیں۔ چند سال بعد یہی تصویر مختلف مندرجات کے ساتھ ایک بار پھر سب کی توجہ کھینچتی ہے۔ سب کی مدد چاہتی ہے۔ عام لوگ اسے پانی دیتے ہیں۔ اسے ہرا بھرا رکھنے کی جدوجہد میں دن رات مصروف ہیں مگر وہ جو اس کے گھنے سائے میں آرام سے بیٹھے اس کے پھل سے خصوصی فائدہ اٹھاتے ہیں اسے عام لوگوں کی ہمدردی کے حوالے کر دیتے ہیں۔ تاکہ وہ اپنی محنت کا خون پسینہ دے کر اس کی کمزوری رفع کرنے میں معاونت کریں۔ یہ پاکستان عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ان خواص کا بھی ہے جو اس کی معیشت، ساکھ اور ترقی کے لئے عام لوگوں کا تعاون چاہتے ہیں۔ اس کے لئے اپنا درد دکھا کر جھولیاں اور کشکول پھیلاتے ہیں لیکن نہ تو کشکول اور نہ ہی جھولیاں کبھی بھرتی ہیں کیو نکہ اسے توانا و مضبوط بنانے کے لئے محنت اور امداد سے زیادہ خلوص و دیانت کے معجزہ کی ضرورت ہے….اور”بے معجزہ دنیا میں ابھرتی نہیں قومیں“پھر یہ نقش ناتمام نہیں رہیں گے۔ ان کی رنگینی سب کے مردہ چہروں کو رنگین کر دے گی۔

آئیں مل کر اس کے رنگ بچاتے ہیں۔ کہ یہ ہمارا ماضی، حال اور مستقبل ہے اور ہم نے اسے دِلوں میں محفوظ کرنا ہے۔

سرزمین وطن ہے یہ دل کی زمیں
یہ ہے جنت سماں یہ ہے خلد بریں

Facebook Comments Box
featuredپاکستان
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
اظہار تشکر کا ایک خط: بل اور میلنڈا کے نام —— نعیم صادق
next post
وجود، احساسِ وجود اور مقصدِ حیات: سائنس، فلسفہ اور مذہب کا تناظر — سلمان احمد شیخ

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.