تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگز

لاجواب سروس —— جاوید ملک

by دانش ڈیسک 25/05/2020
written by دانش ڈیسک 25/05/2020
87

اس قوم میں قومی سطح پر جو قائدانہ صلاحیتیں مسلمہ سمجھی جاتی ہیں ان میں نااہلی، بے ایمانی، اقرباء پروری اور کرپشن سرفہرست ہیں۔ پوری قوم کے پاس ایک ڈھنگ کا کیریکٹر نہیں ہے جس کے سہارے کچھ قدم چلا جا سکے منزل کا تو سوچیئے بھی مت۔

کتنے سال ہو گئے وہی جھوٹے الفاظ. کہنے والے دوغلے جو دو منٹ بعد اپنے کرپشن کے مال کی گنتی میں لگ جاتے ہوں ان کے بے معنی الفاظ کی وقعت قومی سطح پر صفر ہوچکی ہے۔

کچھ عرصہ قبل کراچی سے اسلام آباد جانے کا اتفاق ہوا وہ بھی قومی ائیرلائن سے۔ دل تو قطعاً نہیں چاہ رہا تھا مگر جانا بھی ضروری تھا اور کوئی دوسرا آپشن بھی نہیں تھا۔ مگر بہت احتیاط سے کہہ رہا ہوں کہ ٹیک آ ف کے وقت دعا کے سوا کچھ یاد نہیں تھا۔ پورا جہاز ایک پسماندہ علاقے کی بس اور رن وے اندرون سندھ کے کسی گاوں کی موٹر وے کا منظر پیش کر رہا تھا۔ جہاز کا رواں رواں خوف خدا کے بجائے پی آئی اے کے فرعونوں کے خوف سے یا اپنی کم مائیگی کے احساس سے بری طرح کانپ رہا تھا۔ مجھے لگا جس حصے میں میں دبک کر بیٹھا ہوں شاید جہاز اڑان بھرتے ہی جنگی سورما کی طرح اپنی زخمی ٹانگ کو اڑان میں رکاوٹ سمجھ کر یہی چھوڑ جائے گا۔ اس کے بعد مسلسل مجھے بے چینی رہی اور جہاز کے عملے نے شاید میری حالت بھانپ کر اگنور کرنے پر اکتفا کرنا مناسب سمجھا۔

مگر وہ کہتے ہیں نا کہ پھر اک اور دریا میرا منتظر تھا۔ اب لینڈنگ کے پل صراط سے بھی گزرنا باقی تھا۔ جہاز کی حالت میں وہی کپکپی کی سی کیفیت تھی جو کہ گنہگاروں کے ماتھے پر چسپاں ہوتی ہے۔ مجھے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے جہاز زمین پر لینڈ کرنے سے زیادہ زمین ممتا کی گود میں سما جانا چاہتا ہو۔ جہاز کے جسم کا میری طرح مسلسل باآواز بلند ورد جاری تھا۔

اس دن مجھے اپنے سارے گناہ یاد آچکے تھے جس کے لیے میں باکمال لوگ لاجواب سروس کا تہہ دل سے مشکور تھا۔ اور یہ وقت کا تقاضا تھا کہ میں بھی لاجواب سروس کی بہتری کے لیے کچھ سوچتا مگر کہاں جی غم روزگار نے وقت ہی نہیں دیا۔

پھر جمعتہ الوداع کا دن آن پہنچا اور کتنے ہی گھروں کے چراغ گل ہو گئے لاجواب سروس کے ہاتھوں۔ میں نے بہت غور کیا اور بالآخر اس نتیجے پر پہنچا کہ دن کی مناسبت سے حل بھی وداع ہی ہے۔ اب میرے کچھ محب الوطن بھائی ضرور محبت کے جذبے سے سرشار ہو کر مجھے طعن و تشنیع سے شرابور کرنے کی کوشش کریں گے مگر "یہ تو ہوگا”۔

ہمارے ہر قومی ادارے کی طرح پی آئی اے میں بھی ویسے ہی لوگ ہیں دیہاڑی دار جن کو دیہاڑی کے سوا کسی چیز سےسروکار نہیں اور باقی ماندہ زندگی ملازم بن کر ہی جینا ہے۔ تو میں نے سوچا کہ ملازمت تو کہیں بھی کی جا سکتی ہے جب صرف دیہاڑی پر فوکس ہو۔ اس کے لیے قومی وقار، قومی ادارہ, قومی سرمایہ، ضمیر اور معصوم عوام کی جان لینے کی کیا ضرورت ہے۔ کیونکہ ائیرلائن تو بے شمار ہیں اور وہ امن و امان سے کام بطور احسن چل رہا ہے ایسے میں اتنی قربانیاں دے کر اپنا چورن بیچنا ضروری تو نہیں ہے۔ مرے ہوئے مریض کو مردہ خوری کے لیے استعمال کرنے کے بجائے دفنا دینا عقلی اور سماجی طور پر مثبت عمل ہے۔ بچے کچے ملبے کے ڈھیر کو بیچ کر گدھوں کے ٹولے سے نجات حاصل کی جائے اور چچا، ماموں، خالو اور دامادوں کے جم غفیر سے دست بستہ پوری قوم عرض کرے کہ معاف کردیں قوم کے جسم سے سارا خون آپ نچوڑ چکے ہیں اب کوئی اور مردار تلاش کریں یا پھر گرگسوں کے غول سے نکل کر شاہیں ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ شاہین مردار نہیں کھاتے۔

آ خر میں ایک نہایت کڑوی گولی کہ لاشوں پر تعمیر محلوں میں زندگی کبھی نہیں پنپتی۔ ایم اے اصفہانی کی اورینٹ ائیر لائن کو قومیانے والے شاید بھول گئے تھے کہ ادارے خون دل سے بنتے ہیں، قبضوں اور اقرباء پروری سے نہیں۔

Facebook Comments Box
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
کورونا وائرس : حکمرانوں کی نااہلی اور میڈیا کی بے حِسی —- غازی سہیل خان
next post
"دانش” کیلئے احمد جاوید صاحب کے مشورے: اک جہان معنی

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.