تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینعلم و ادبفکشن

گڑیا —- ناعمہ قاضی

by دانش ڈیسک 03/04/2020
written by دانش ڈیسک 03/04/2020
78

شمائل اس کی زندگی کی پہلی دوست تھی۔ پتہ نہیں دوست تھی یا اس سے کچھ زیادہ یا کم۔۔۔ تین سال کی عمر ہی کیا ہوتی ہے ایسی باتوں کو سمجھنے کے لئے۔ چھوٹے سے فاران کے لئے سنہرے بالوں اور نیلی آنکھوں والی یہ گڑیا ہی کل کائنات تھی. خوشی ہو یا غم، کھیل ہو کام، اداسی ہو یا شرارت، انگنائی سے کوٹھا رسوئی سے زنان خانہ. پورے گھر میں فاران اپنی شمائل کے ساتھ مٹر گشت کرتا رہتا. بچپن کی دوستی، جوانی کی محبت اور بڑھاپے کا غم بھلائے نہیں بھولتا. وقت گزرتا گیا اور شمائل زندگی کے عناصر میں سے ایک بن گئی. کچھ سال بیتے کہ فاران کو شمائل سے الجھن ہونے لگی۔ وہ اس کے ساتھ بات کرتا تو اسکول کا ہوم ورک رہ جاتا۔ رات جاگتا تو صبح لیٹ ہو جاتا۔ ایک دن استاد نے کام مکمل نہ کرنے پر مار لگائی تو فاران نے گھر آ کر سارا غصہ شمائل پر نکال دیا. وہ بے زبان کیا بولتی، بال نوچ ڈالے۔ ہاتھ پاؤں توڑ دیے۔ کپڑے پھاڑ دیے اور اٹھا کر کوڑے دان میں پھینک دیا. گھر میں کسی نے سکھ کا سانس لیا تو کسی نے ہنسی میں اڑا دیا، مگر پتہ نہیں کیوں فاران کی ماں کی آنکھ نم ہو گئی۔

اس کے بعد فاران کا یہ معمول ہی ہو گیا، نئی گڑیا لاتا، بناتا، سنوارنا، کھیلنا، پیار کرتا اور جس دن غصہ آتا توڑ تاڑ کے پھینک دیتا. اس مشغلے میں اب تو اس نے گڑیوں کو نام دینا تک چھوڑ دیے تھے۔
غریب کا حال اور امیر کے احوال کب کسی کو نظر آتے ہیں۔ کسی نے دھیان ہی نہ دیا اور فاران بچپن سے لڑکپن اور لڑکپن سے جوانی میں داخل ہو گیا۔

اس کے والدین ایک دن سچی مچی گڑیا اس کے لئے لے آئے، سنبل سے شادی نے فاران کو جیسے اس کا دیوانہ بنا دیا۔تھی بھی وہ گڑیا جیسی، گورا رنگ، سرمئی آنکھیں، سرخ ہونٹ، بھرے بھرے رخسار، ہنسی ایسی کہ آبشار بہنے کا گمان ہو اور سگھڑ ایسی کہ خاندان گن گائے. دس انگلیاں دس چراغ تھی وہ۔ فاران اس کی آنکھوں کا محور اور مجازی خدا، جسے خوش رکھنا شاید اس کی زندگی کا واحد مقصد اور فاران اس کی انکھوں کا حسن اپنے چہرے پہ سجائے یونہی اتراتا پھرتا۔

وقت کا دھارا چلتا رہا اور کچھ ہی عرصے میں فاران بے زار ہونے لگا۔ بات بات پہ جھگڑا اور تو تو میں میں۔۔۔ لشتم پشتم زندگی گزر رہی تھی کہ ایک دن فاران کو کاروبار میں نقصان ہو گیا جس کی وجہ سے ہمیشہ کی طرح سنبل ہی قرار پائی۔کہ وہ فاران کو کہیں اور قرار لینے دیتی تو وہ دل لگا کے کچھ کر سکتا نا۔

فاران بپھرا ہوا گھر آیا، سنبل پر نظر پڑتے ہی اس کا دل چاہا کہ بال نوچ ڈالے، ہاتھ پاؤں توڑ کے کہیں پھینک دے .اس نے اپنے جارحانہ قدم ابھی بڑھائے ہی تھے کہ سنبل ڈر کے دیوار سے جا لگی، یہ کہنا مشکل ہے کہ زبان ڈر سے چپ تھی یا صدمے سے۔ اس سے پہلے کہ فاران کچھ کرتا، فاران کی ماں دونوں کے بیچ میں آہنی دیوار بن کر کھڑی ہو گئی، کہ فاران کو جاتے ہی بنی۔

سنبل اس دن کے بعد گھر میں نہ رکی، حق تو یہ ہے کہ جس نے مارنے کا قصد کر لیا تو اس نے مار ہی دیا. جسمانی چوٹ کا کیا ہے، لگی لگی نہ لگی، روح کے زخم کہاں رفو ہوتے ہیں۔
اس بات کو چالیس سال گزر گئے، شوکت ہسپتال میں بستر مرگ پر لیٹا ہے. پچھلی زندگی کسی فلم کی طرح اس کے سامنے چل رہی ہے، اس نے سوچا کہ اے کاش..! شمائل کو نہ توڑا ہوتا، زندگی نکال کے زندہ رکھ چھوڑنے کا یہ کھیل نہ کھیلا ہوتا تو شاید آج زندگی مختلف ہوتی اور شاید کوئی گڑیا آج سرہانے ہوتی۔
فاران کی آنکھ بند ہو گئی، کبھی نہ کھلنے کے لئے۔

Facebook Comments Box
dollGuriyaMarriage problemsگڑیانعیمہ قازی
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
ضمیر کی صدائیں(پہلا حصہ) —- نجویٰ زیبین/ترجمہ: محمد کامران خالد
next post
تہذیب و ترتیب: طبِ قدیم: ارتقاء و اہمیت کا مختصر جائزہ — محمد شاہ جہان اقبال

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.