تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگز

گنہگارآپ کے پیٹی بھائی ہیں – محمود فیاض

by محمود فیاض 17/03/2017
written by محمود فیاض 17/03/2017
86
انسانی سوچ اور نیت کو صرف اپنے تک محدود رکھ کر ستارالعیوب نے انسان کو اشارہ دیا ہے کہ کچھ معاملات صرف اسکے اور انسان کے درمیان ہی رہنے چاہیں۔ زندگی میں انسان سے اکثر کچھ ایسا سرزد ہوجاتا ہے جو وہ کسی دوسرے انسان کو بتا کر بھی سمجھا نہیں پاتا۔
۔
اسلیے جب کبھی زندگی میں ایسا مقام آ جائے تو اسی عیبوں کا پردہ رکھنے والے رحمن و رحیم سےرجوع کریں، اور کسی انسان سے معافی، تلافی، یا دلجوئی کی امید نہ کریں۔ اگر آپ کی غلطی یا خطا کسی حقوق العباد کے زمرے میں آتی ہے تو جسکے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اس پر کوئی احسان کرکے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں۔ اگر آپ دل سے نادم ہیں تو آپکی توبہ خؤد بخود عرشوں کے پائے سے جا ٹکرائے گی۔
۔
اگر آپ کا اعتراف گناہ کسی کی تسلی و تشفی بن سکتا ہے تو ضرور کریں، اور پورے دل اور خلوص سے اپنی غلطی کا اعتراف کریں، کسی اگر مگر، چونکہ چناچہ کے بغیر، مگر اگر آپ ایسا سمجھتے ہیں کہ آپ کا انکشاف کسی کے لیے زندگی بھر کی اذیت بن سکتا ہے، تو اسکو بھی اللہ تعالی کی رحمت پر چھوڑ دیں۔ اور خاموشی سے اپنی توبہ پر عمل کریں۔
۔
ایسے ہی اگر آپ کسی کے کسی برے عمل کے شاہد ہوں تو کوشش کریں کہ اسکا پردہ ہی رہنے دیں۔ سوائے اسکے کہ اگر دوسرا ایسی غلطی دوبارہ کرنے جا رہا ہو، یا اسکا گناہ معاشرے میں ھیجان برپا کر رہا ہوں، اس صورت میں جو مناسب جگہ ہو وہاں اسکا اظہار کریں۔ مگر اگر کسی کی کوئی وقتی غلطی، گناہ، خطا یا کمزوری آپ کے علم میں آ ہی گئی ہے تو اس کو پردے میں ہی رہنے دیں، اور معاملہ اس کے رب کے سپرد کردیں، جو انصاف والا بھی ہے اور پردہ رکھنے والا بھی۔
۔
یاد رکھیں! اربوں انسانوں اور کھربوں دنیاؤں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کا رب آپ سے صرف آپ کے اپنے متعلق جاننے کا خواہشمند ہے۔ آپ خؤد کیا کرتے ہیں، اور کیسے اس عارضی وقفے والی زندگی کو گذار کر جاتےہیں یہ اسکے اور آپ کے درمیان وجہ وجود ہے، اور شائد آخری مقصد بھی، کم از کم آپ کی ہستی تک۔ دوسرے انسان، دوسری دنیائیں، یا آپ کی زندگی کے علاوہ دوسرے زمانوں میں کیا ہوتا آیا ہے، اور کیا ہوتا رہے گا، اسکا نہ آپ سے سوال ہونا بنتا ہے اور نہ ہی یہ رب دلیل و منطق کی سنت ہے کہ وہ غیر مکلف کو مکلف گردانے۔
۔
آخری بات، انسانی رویوں کے حوالے سے، یہ کہ جب ہم کسی گنہگار کو دیکھتے ہیں تو ہمیں دو طرح کے فخر و غرور کا احساس ہوتا ہے۔ ایک کہ وہ گنہکار کوئی اور ہے ہم نہیں، اور دوسرا یہ کہ ہمیں اس کے اس گناہ کی وجہ سے اس پر یہ قدرت حاصل ہو چکی ہے کہ ہم اسکو دی جانے والی سزا کے عمل میں شریک ہوں۔ یہ دونوں حق اصل میں صرف اس زات کبریا کے ہیں، جو خود ہر خطا سے پاک ہے، اور جو اس گنہگار بندے اور اس دنیا ، دونوں کا مالک ہے۔ کبھی اپنے آپ کو ان حقوق کا مالک مت سمجھیے۔ ایک قاضی خدا کا قانون زمین پر لاگو کرنے پر مامور ہے، مگر خود اس قانون کا مالک نہیں ہے۔ ہم عام انسان تو اس پر مامور بھی نہیں ہیں۔ ہمیں تو صرف عبرت حاصل کرنے تک کا اختیار ہے۔
۔
خطاکاروں اور پاکبازوں کا رب ایک ہی ہے۔ اپنے جیسے انسانوں کو اپنے پیٹی بھائی سمجھ کر خدا سے انکی سفارش کرتے رہا کیجیے، ورنہ تو ہم اپنی کرپٹ ، اور انتہائی جاہل پولیس سے بھی گئے گذرے ہو جائیں گے، جو کم از کم اپنے پیٹی بھائی کو سزا سے بچانے کی خاطر اپنی نوکری خطرے میں ڈال لیتے ہیں۔ یاد رکھیے! سب انسان آپ کے پیٹی بھائی ہیں، انکو سزا سے بچائیے۔ انکی سفارش کیجیے۔
 
 
Facebook Comments Box
انسانربگناہمعاشرہ
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
محمود فیاض

محمودفیاض بلاگر اور ناول نگار ہیں۔ انکے موضوعات محبت ، زندگی اور نوجوانوں کے مسائل کا احاطہ کرتے ہیں۔ آجکل ایک ناول اور نوجوانوں کے لیے ایک کتاب پر کام کر رہے ہیں۔ اپنی تحریروں میں میں محبت، اعتدال، اور تفکر کی تبلیغ کرتے ہیں۔

previous post
مفلوج تعلیمی پالیسی اور حکومتی سنجیدگی
next post
معیشت کا فریم ورک (2) معیشت اور عوام کا نصیب: لالہ صحرائی

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

16/07/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.