تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

دسمبر کی کسک —– سید مظفر الحق

by دانش ڈیسک 16/12/2019
written by دانش ڈیسک 16/12/2019
89

جوش نے لکھا اور شوکت علی نے ڈوب کر گایا

دل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیا
جب چلی سرد ہوا ہم نے تجھے یاد کیا

سو یہ جو دسمبر کا نصف بیتنے کے ساتھ ہی جو سرد ہوا چلتی ہے یہ ان چوٹوں کی کسک بڑھا دیتی ہیں جواندر سے لگی تھیں لیکن باہر کی زہریلی ہوائیں بھی آتی جاتی سانسوں کے ساتھ ان چوٹوں کو شدید تر کر رہی تھیں یہ چوٹیں جو جسم و جاں کو دولخت کر گئیں یہ کیسی چوٹیں ہیں جو اندر ہی اندر گھاؤ اور ناسور بن گئی ہیں اور ان کا کوئی اندمال بھی نظر نہیں آتا۔ سال بھر تو اس ناسور پہ جیسے کھرنڈ سا جمنے لگتا ہے لیکن اندر ہی امدر مواد پکتا اور کھولتا رہتا ہے
لیکن جیسے جیسے 16 دسمبر قریب آتا جاتا ہے کسک بڑھ جاتی ہے اور یہ پھر سے رسنے لگتا ہے۔

لہو میں دوڑتی وحشتیں ذہن کی اسکریں پہ تصویریں ابھرنے اور متحرک ہونے لگتی ہیں لگتی ہیں، اسکرپٹ کا ایک ایک منظر جیسے زندہ ہوگیا ہو، ڈھاکہ کے پلٹن میدان میں سید مودودی کے جلسے پہ غنڈوں کا دھاوا اور تماشائی مارشل لاء، ڈھاکہ یونیورسٹی کے طالبعلم عبدالمالک کو جرم بیگناہی کی پاداش میں گھیر کر بہیمانہ انداز میں درندگی کے ساتھ قتل ہوتا دیکھنا، پھر انتخابات کے نام پہ وہ ڈرامہ جس کا نگران وہ مارشل لا ایڈمنسٹریٹر جنرل تھا جس کا نام تہران کے امریکی سفارت خانے کی خفیہ دستاویزات میں امریکی سی آئی اے کے نمکخواروں میں درج نکلا۔ یہ وہ شخص تھا جس نے بہاریوں کے قتل عام اور فوجی کانواؤں پہ ہونے والے حملوں پہ چپ سادھے رکھی، الیکشن میں پولنگ اسٹیشنوں کو عملاٌ مکتی باہنی اور عوامی لیگ کے مسلح جتھوں کئ قبضے میں جانے دیا جنہوں نے بیلٹ پیپرز پہ ٹھپّے لگا لگا کر اپنے من مانے نتائج حاصل کر کے علیحدگی کا راستی ہموار کردیا۔ یہ شفاف نہیں بلکہ انجینئیرڈ اور اسکرپٹڈ الیکشن تھے۔

پھر الیکشن کے نتائج تسلیم نہ لر کے”ادھر تم ادھر ہم” کا نعرہ لگوا کر نام نہاد فوجی ایکشن کے نام پر ملک کو دولخت کرنے کا دوسرا مرحلہ سر کرنے کا آغاز ہوا، مکتی باہنی اور بھارتی فوج کا مشترکہ حملہ ہوا تو مشرق کادفاع مغرب سے کرنے کی حکمت عملی بنانے والوں نےمغربی پاکستان کی سرحدوں پہ فوج کو حملہ نہ کرنے اورصرف اپنا دفاع کرنے کا پابند کردیا۔ منظر بدلا تو پلٹن میدان میں بےغیرت فوجی سربراہ کو بنگالی عوام کی جانب سے برستے جوتوں کے سائے میں بغیر کسی خفت اور شرمساری کے جنرل اروڑا کے قدموں میں ہتھیار ڈالتے دیکھا۔ یہ سرد اور بے جان ہتھیار نہ تھے یہ تو ایک قوم کی ناموس تھی اس کا فخر اور وقار تھا۔

پھر ذہن کے پردے پہ ایک تصویر ابھرتی ہے پلٹن میدان ہی میں ایک نوجوان کے پیٹ میں سنگین گھونپی جارہی ہے یہ نوجوان کچھ ہی عرصے پہلے لاہور میں اسلامی جمیعت طلبہ کے اجتماع میں بڑے جوش و جذبے سے پاکستان اور اسلام زندہ باد کےنعرے لگا رہا تھا۔

پھر مولوی فرید احمد شکل ابھر آئی جس نے سقوط ڈھاکہ سےکچھ ہی عرصے پہلے اپنی کتاب ” آفتاب پسِ سحاب” Sun behind clouds لکھی تھی لیکن وہ سورج ڈھاکہ میں ہمیشہ کے لئے ڈوب گیا، اسی ڈھاکہ میں مولوی فرید کا ایک ایک عضو کاٹ کر پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے کے لئے کہا گیا لیکن وہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتا رہا آخر کار درندہ صفت گروہ نے اس کی زبان کاٹ کر سینہ چھلنی کردیا۔

مجھے فضل القادر چوہدری بھی ڈھاکہ کی ایک حوالات میں پابستہِ زنجیر گرجدار آواز میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے دل کے دورے سے دم توڑتا نظر آیا۔

یہ 16دسمبر تو وہ لہو رنگ دن ہے جو عصمتوں کی تاراجی، جواں جسموں کی پامالی اور خوابوں کے چکناچور ہونے کی لازوال اور اندوہناک داستان ہے جسے کسی بھی دوسرے سانحے کی گرد اڑا کر بھلایا نہیں جاسکتا۔

Facebook Comments Box
۱۶ دسمبریوم سقوط ڈھاکہ
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
’’تاریخِ گُم گَشتہ‘‘ مائیکل ہیملٹن مورگن ۔۔ باب چہارم حصہ سوم —- ترجمہ و تلخیص: ناصر فاروق
next post
موٹیویشنل اسپیکرز کا کردار، ضرورت اور ہمارا رویہ _____ سومیہ عزیز

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.