تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
پڑھنے کے لیے ۶ اچھی اردو کتابیں اور...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیکالم

باپ : زندگی کا پہلا ولن؟ — اظہر عزمی

by دانش ڈیسک 14/12/2019
written by دانش ڈیسک 14/12/2019
107

ہوسکتا ہے بہت سے افراد کو میری یہ بات اچھی نہ لگے لیکن اگر وہ کچھ لمحے ماضی میں پلٹ کر دیکھیں تو شاید وہ کسی حد تک میرے ہم خیال ہو جائیں۔ اب وہ تکلیف دہ بات بھی سن لیجئے "زندگی میں پہلا ولن کوئی اور نہیں آپ کا اپنا باپ ہوتا ہے”۔ وضاحت کردوں اس سے مراد فلموں والا ولن نہیں ہے۔

جب اولاد لڑکپن یا بلوغت کی عمر میں آزادی کی بے سمت، بے ارادہ، لاحاصل اور وقت گذاری کے لئے آوارہ پرواز اڑنا چاھتی ہے تو جو شخص آپ کے رن وے پر "ناں” کا اشارہ لئے کھڑا ہوتا ہے وہ پرانے خیالات کا حامل، نئی دنیا سے بے خبر، دقیانوسی باپ ہوتا ہے۔ وہ آنے جانے کا پوچھتا ہے۔ دنیا کی اونچ نیچ سمجھاتا ہے۔ پڑھنے کا کہتا ہے، زندگی میں وقت اور اوقات میں رہنے کی اہمیت سمجھاتا ہے۔ غرض ہر وہ بات کرتا ہے جو آپ کے خیال میں Outdated ہوتی ہے۔ آپ کو دوستوں کا ہر وہ باپ Broadminded اور Up to-date لگتا ہے جو اپنے بچوں کو چھوٹ دے کر رکھتا ہے اور آپ اپنے باپ کو اچھوت سمجھنے لگتے ہیں۔

دوست آپ کے باپ کے لئے کہتے ہیں "یار تھارا بابا کس زمانے کی پیدائش ہے؟ گاوں سے آئے ہیں؟ مغرب کی نماز بڑھکر سو جاتے ہیں۔ انہیں سمجھاو، اب زندگی مغرب کے بعد شروع ہوتی ہے۔ رات بارہ بجے تو لڑکے گھر لوٹنے کا سوچتے ہیں۔  جب آپ رات گئے گھر جانے کا کہتے ہیں تو دوست ہاتھ پکڑ کر بٹھاتے ہیں "یار ٹوپی کرادینا۔ ویسے بھی وہ اب سو گئے ہوں گے۔”

اب انہہں یہ کون بتائے کہ بچوں کے والدین سوتے نہیں ہیں۔ بستر پر ہوں بھی تو کروٹیں بدل رہے ہوتے ہیں۔ خود کو سمجھا رہے ہوتے ہیں۔ نئے زمانے سے لیٹے لیٹے ہم قدم ہو رہے ہوتے ہیں۔ گھڑی انہیں زہر لگ رہی ہوتی کیونکہ وہ انہہں وقت بتا رہی ہوتی ہے جو اولاد کی کلائی اور ان کے دل و دماغ سے بندھی ہوتی ہے۔ ہر ٹک ٹک پر دل دھک دھک اور دروازے پر دستک کا گمان ہوتا ہے۔ موبائل پر کتنی مرتبہ نمبر ملتے ملتے رہ جاتا ہے۔ گھر آکر غصہ نہ ہو۔ اپنے غصہ کو وہ خود بھی قنوطیت کا نام دینے لگتا ہے۔ اپنی اولاد کے لیے اپنے آپ سے لڑتا ہے۔ اس کو صحیح ثابت کرنے لگتا ہے مگر پھر اندر کا ڈرا سہما باپ باہر آنکلتا ہے۔ غصہ میں آجاتا ہے۔ کہتا ہے "آج آجائے صاف صاف کہہ دوں گا۔ یہاں یہ سب نہیں چلے گا۔ سدھر جاو ورنہ اپنا ٹھکانہ کہیں اور کرلو” اور جب وہ گھر آتا ہے تو خاموشی سے گیٹ کھول دیتا ہے۔ چاھتا کہ وہ اس کی خاموشی سے میرے سارے غصہ کو سمجھ لے۔ بیٹا یہ نہیں جانتا کہ صبح باپ کو گھر چلانے کے لئے ڈھلتی عمرمیں دفتر جانا ہے۔ وہ اس شعر کی عملی تفسیر ہے۔ بقول معراج فیض آبادی:

مجھ کو تھکنے نہیں دیتا یہ ضرورت کا پہاڑ
میرے بچے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے

اولاد سمجھتی ہے کہ باپ کو جھانسا دے دیں گے۔ ماں سے سفارش کروالیں گئے۔ سامنے سے خاموشی سے نظر بچا کر گذر جائیں۔ وہ احمق ہیں، نہیں جانتے کہ احمق سے احمق باپ بھی اولاد کے معاملے میں احمق نہیں ہوتا۔ بس وہ نوجوانی کے منہ زور گھوڑے کو جگہ دیتا ہے۔ اولاد کا عقلی ٹی وی اگر 32 انچ کا ہے تو باپ کا 72 انچ کا ہوتا۔ وہ چہرہ دیکھکر تمہارا سچ جھوٹ بتا دے۔

اولاد کو شاید یہ پتہ ہی نہیں ہوتا کہ جس عمر سے وہ گزر رہا ہے باپ وہ عمر گذار کر آیا ہے۔ دنیا بدلی ہے۔ رشتے تو نہیں بدلے انسانی سرشت تو نہیں بدلی۔ یہ دنیا مکافات عمل ہے۔ آج جو بویا جا رہا ہے، کل وہی کاٹا جائے گا۔ پھر یہ نہ کہنا کہ زمانہ کتنا بدل گیا۔ زمانہ ہم ہی بدلتے ہیں اور روتے ہیں۔ بالکل ایسے ہی جیسے کسی فقیر طبعیت شخص نے کہا تھا کہ دوزخ میں کوئی آگ نہیں ہوگی سب اپنے اپنے حصہ کی لے کر آئیں گے۔

میں آپ کو اپنی زندگی کا ایک واقعہ سناتا ہوں۔ جب میں نیا نیا ایڈورٹائزنگ میں نیا تو رات 12 یا 1 بجنا روز کا معمول تھا۔ میرے والد صاحب میرے گھر نہ آنے پر رات گئے تک گلی میں ٹہلتے رہتے ہیں۔ جب میں آتا تو ساتھ اندر آتے۔ گلی میں بیٹھے لڑکے اس بات پر میرا مذاق اڑاتے۔ میں والدہ سے ہلکی اواز میں روز ہی یہ کہتا "جب ابو کو پتہ ہے کہ میں دیر سے آتا ہوں تو باہر گلی میں کیوں ٹہلتے ہیں”۔ والد سن لیا کرتے اور خاموش ہی رہتے۔ ایک دن بولے: "جب آپ صاحب اولاد ہوں گے تو پوچھوں گا”۔

میری شادی ہوئی۔ دو بچے ہوئے۔ اسکول جانے لگے۔ وہ وین سے اسکول آیا جایا کرتے۔ ایک دن میں آفس نہیں گیا۔ بیوی سے پوچھا: بچے کب آسکول سے آتے ہیں؟ بیوی نے کہا کہ سوا دو بجے۔ میری نظر گھڑی پر تھی۔ سوا دو بج گئے اور پھر ایک ایک منٹ بھاری ہوتا گیا۔ میری پریشانی بڑھتی چلی جارہی تھی۔ بیوی نی کہا بھی کہ آتے ہوں گے مگر مجھ سے صبر نہ ہوا میری رہائش تھرڈ فلور پر تھی۔ ڈھائی بجے نیچے اتر آیا۔ وین آئی تو وین والے کو بھی خوب سنایا۔

بے چارہ کہتا رہ گیا کہ ٹریفک جام تھا مگر اسے کیا پتہ تھا کہ میرا دماغ کتنا جام ہورہا تھا۔ ذہن میں کیا کچھ تھا جو نہیں آرہا تھا۔ جب میں بچوں کو اوپر لے کر چڑھ رہا تھا تو سوچا کیا یہ پاگل پن تھا تو دل نے کہا نہیں یہ باپ پن تھا جو میرے والد کو تھا جو ہر باپ کو ہوتا ہے مگر اولاد اسے سمجھ نہیں پاتی۔ واقعی والد نے صحیح کہا تھا "جب صاحب اولاد ہو گے تو پوچھوں گا”۔ ابو میں آپ سے معذرت خواہ ہوں۔ اب میں نہیں جانتا کہ میرے بعد آنے والی نسل یہ معذرت کہنا یا شاید سوچنا بھی ضروری سمجھے گی کہ نہیں۔

جن کے والد بقید حیات ہیں ان سے صرف اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ ان کے پاس بیٹھ جایا کریں۔ مجھے اپنے والد سے ملنے کے لئے قبرستان جانا پڑتا ہے۔


مصنف کا تعلق ایڈورٹائزنگ کے شعبہ تخلیق سے ہے ۔ 30 سال پر محیط کیریئر میں متعدد ٹی وی کمرشلز اور جنگلز آپ کے کریڈٹ پر ہیں۔ 90 کی دھائی میں اخبارات میں مختلف موضوعات پر آرٹیکلز لکھے ۔ ٹی وی کے لئے ڈرامہ بھی لکھتے رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
Fatherfeaturedباپوالدوالدین
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
معاشرے میں بے رحمی اور لاقانونیت کا بڑھتا رحجان —- فارینہ الماس
next post
سیمنتنی اُپدیش، تانیثی ادب کی ایک زرّیں دستاویز ——– نعیم الرحمٰن

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.