تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

بے نوا چہرے کا دکھ اور بھکاری ——— محمد اویس حیدر

by دانش ڈیسک 30/11/2019
written by دانش ڈیسک 30/11/2019
72

روشنیوں سے چمچماتی ایک بڑی بیکری پر لوگ دھڑا دھڑ کھانے پینے کی اشیا خریدنے میں مصروف تھے۔ کوئی کسی کی خوشی کو منانے کے لیے مٹھائی خرید رہا تھا تو کوئی کسی کے لیے کیک۔ کچھ لوگ اپنے لیے پیزے، پیٹس، کیک رس، بسکٹ، انڈے یا دیگر آئٹمز لے رہے تھے تو کچھ فریزر کے پاس کھڑے اپنے بچوں کے لیے ان کی من پسند آئس کریم یا جوسز لینے میں مگن تھے۔ بیکری کا سٹاف تیز رفتاری سے اپنے سب خریداروں کو سہولت دینے میں مصروف تھا۔ بل کاونٹر پر تقریباََ قطار لگی تھی جہاں لوگوں کے ہاتھوں میں خریدی گئی اشیا سے بھرے بڑے بڑے شاپنگ بیگ تھے اور اسی حساب سے بڑے بڑے بل بن رہے تھے۔ شاپ کے اندر چلتا چِلر (chiller) بھی اپنی پوری کارکردگی دکھاتے ہوئے لوگوں کو گرمی کے احساس سے بچائے ہوئے تھا۔

شاپ سے باہر نکلتے ہی دروازے کے ساتھ پڑی خستہ حال کرسی پر ایک شخص ساقط بیٹھا تھا۔ اس کے ہاتھوں میں قدیم طرز کی بندوق تھی جو کسی طور بھی چلنے کے قابل دکھائی نہ دیتی تھی اور نہ ہی اس کے بوڑھے ہاتھوں میں اتنی قوت دکھائی دے رہی تھے کہ وہ بندوق چلا سکیں۔ اس کی عمر ساٹھ پیسنٹھ سال محسوس ہو رہی تھی۔ بالوں کی سفیدی میں کہیں کہیں سرخ مہندی کے رنگ کی آمیزش تھی۔ بندوق کو اپنی دونوں زانوں کے درمیان رکھے خود ایک سیگریٹ پینے میں مصروف تھا۔ حبس اور گرمی کے باعث اس کے شکنوں سے بھرے ماتھے پر پسینے کے سفید سفید قطرے چمک ریے تھے جنہیں وہ بار بار اپنے ہاتھ کے انگوٹھے کو پھیر کر صاف کر لیتا۔ بیکری کی شاپ کے شفاف شیشوں سے نکلتی تیز روشنی کے سبب اس کا سایہ اس کے وجود کی طرح اس کے سامنے جما ہوا تھا جس پر اس کی نگاہ اٹکی ہوئی تھی۔ کیونکہ عقب میں موجود بیکری شاپ میں ہو رہی اس پوری چہل پہل میں۔۔۔۔۔ یہ تنہا سایہ ہی اس کا رفیق تھا۔

اپنی زندگی کے ساٹھ پیسنٹھ سال گزار کر ماہانہ دس سے بارہ ہزار تنخواہ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار اس بیکری کی شاپ کا یہ بوڑھا محافظ آخر کون تھا؟ اس کے چہرے پر پڑی جھریاں اور دھنسی آنکھیں بتا رہی تھیں کہ اس نے زندگی کے کن کن امتحانات کو کیسے کیسے گزارا ہوگا۔ اور اب ایک خستہ کرسی پر بیٹھا لوگوں کے ہاتھوں میں پکڑے بھرے ہوئے لفافوں کو آتے جاتے دیکھ رہا ہے۔ اس کے اپنے خواب تو اس کی بجھتی عمر کے ساتھ ساتھ سلگتے سگرٹوں کے دھوئیں میں کہیں اڑ چکے ہوں گے اور اپنی لا حاصل خواہشوں کو وہ یقیناََ ہر سیگریٹ کے آخری کش کے بعد اس کے بجھے بڈ کے ساتھ ہی پھینک کر اپنے پاوں تلے مسل دیتا ہوگا۔۔۔ مگر اپنی ذات سے ہٹ کر یہ تو ممکن ہے کہ کسی بچے کے ہاتھ میں پکڑی آئس کریم دیکھ کر اس کی نگاہوں میں اپنے کسی پوتے پوتی کی یاد آتی ہو۔ اس کی بوڑھی بیوی کی محبت اب بھی اس کے دل میں جوان ہو مگر اس کے لیے اسی شاپ سے کچھ بھی خریدنے کی سکت اس میں نہیں۔ اس کے پیروں میں پڑی گھسی ہوئی سیاہ پشاوری چپل بتا رہی تھی کہ یہ پیر روزانہ اپنے گھر سے اس شاپ تک آنے میں کتنی خاک چھانتے ہیں۔

سامان تھام کر لوگ جب اپنی اپنی بائکس یا گاڑیوں میں بیٹھنے لگتے تو کئی بھکاری ان کو گھیر لیتے۔۔۔ اور ان کو طرح طرح کے واسطے یا درد سنا کر ان سے کچھ نہ کچھ پیسے نکلوا لیتے۔ بڑی شاپ کے بوڑھے محافظ کی نگاہیں یہ منظر بھی دیکھتی تھیں۔۔۔ مگر اس کی خود داری اُسے کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے نہ دیتی۔۔۔ اسے اپنی پوزیشن کی قدر تھی کہ وہ ایک محافظ ہے۔۔۔ جسے اپنی شاپ اور شاپ میں موجود خریداروں کی حفاظت کرنا ہے۔۔۔ وہ کوئی بھیک منگا نہیں۔ مگر افسوس کہ اتنی عمر گزار کر بھی وہ یہ بات بھی نہ سمجھ پایا تھا کہ اس موجود معاشرے میں ہم لوگوں کو تو صرف بھیک ہی دینے کی عادت ہے۔۔۔ کسی بے نوا چہرے کو خوشی دینے کی نہیں۔

Facebook Comments Box
بھکاریسماجعزت نفسغریب انسانغریب مزدور
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
خشونت سنگھ کی باتیں‎ ——– سلیم عاصمی
next post
طلبہ تنظیموں کے سحر انگیز نعرے اور حقیقت —- لالہ صحرائی

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.