تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
پڑھنے کے لیے ۶ اچھی اردو کتابیں اور...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

بے اثر اقوال سے ذہنی باؤلے پن کا علاج ——– اصغر بشیر

by Editor2 08/10/2019
written by Editor2 08/10/2019
78

اس بحث میں جائے بغیر کہ یہ قول شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا ہے یا نہیں، ہم اس بات پر اکتفا کر لیتے ہیں کہ میں نے یہ قول ایک وٹس ایپ گروپ میں شیئر دیکھا اور خیالات کے سلسلے جو کئی دنوں سے غائب تھے، اس قول پر غور و خوص سے بننے والی اعصابی لہر کے اردگرد کونپلوں کی صورت نمو دار ہونے لگے۔ قول تھا کہ "اچھے لوگ بھینس کی مانند ہوتے ہیں جو سوکھی گھاس کھا کر بھی میٹھا دودھ دیتے ہیں اور برے لوگ سانپ کی مانند ہوتے ہیں جو میٹھا دودھ پی کر بھی زہر دیتے ہیں”۔ یعنی کسی انسان کے اچھا یا برا ہونے کا پیمانہ یہ ہے کہ اس کے اندر وسائل کو استعمال کر کے آوٹ پٹ کے طور پر دینے کے لیے کیا ہے۔ ایک ایسا آوٹ پٹ جس کو کوئی اور ان پٹ کے طور پر استعمال کرے اور نقصان اٹھائے تو وہ ایک برا انسان یا یوزر ہے۔ اس کے برعکس ایسا آوٹ پٹ جس کو کوئی اور ان پٹ کے طور پر استعمال کرے اور فائدہ اٹھائے تو وہ اچھا انسان یا یوزر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ایک فرد کی کوشش یہ ہونی چاہیے کہ وہ خود کو ایسا یوزر بنائے کہ اس کی آوٹ پٹ دوسروں کے لیے فائدہ مند ہو۔

اس مقام پر سوال یہ ہے کہ ایک فرد اپنی آوٹ پٹ دینے میں کتنا خود مختار ہے؟ راقم اس نظریے کا مالک ہے کہ یہ فرد کے اختیار میں نہیں رہا کہ وہ اپنی مرضی سے آوٹ پٹ دے سکے۔ مجھے شک ہے کہ یہ جو میں لکھ رہا ہوں اس کا بیج کسی نہ کسی مقام پر میرے ذہن میں بو دیا گیا تھا جو اچانک وٹس ایپ پر پیغام دیکھ کر تحریک پا گیا اور میں اسی کے زیر اثر لکھتا جا رہا ہوں۔ مجھے شک ہے کہ میں خود نہیں لکھ رہا بلکہ لکھوایا جا رہا ہے۔ ہماری معاشرے کے ایک فرد کے طور پر پی جی، پری نرسری، اور اس جیسی دوسروں بلاؤں کے وقت سے برین واشنگ شروع ہو جاتی ہے اور معاشرے کے ذمہ دار فرد ہونے تک یہ برین واشنگ گھر میں بیوی، محلے میں مولوی اور ملکی سطح پر وردی تک ہوتی چلی جاتی ہے۔ ایسے میں ایک فرد کے ذمہ یہ لگانا کہ وہ اچھے کی کوشش کرے تو در اصل یہ اور اس طرح کے دوسرے اقوال طاقت ور کو مزید طاقت دینے کے علاوہ کچھ نہیں ہیں۔ کہتے ہیں کہ سرداری نظام میں کمی کمین ذاتوں کی ترتیب میں سب سے اوپر مولوی اور اس کے بعد ماسٹر کا نام لکھا جاتا رہا ہے۔ ہمارے ہاں اچھے کی پہچان کروانے والے یہی دو لوگ بچتے ہیں، ورنہ باقیوں کو یا تو مار دیا جاتا ہے یا بے دخل کر دیا جاتا ہے۔

موضوع کی طرف لوٹتے ہیں۔ حضرت ؒ  کے قول کے مطابق انسان کو اچھا یوزر بننے کی کوشش کرنی چاہیے تا کہ اچھا آوٹ پٹ دے سکے اور کیا گستاخی قبل از وقت معاف کرواتے ہوئے اتنا پوچھا جا سکتا ہے کہ ۲۲ کروڑ کی انسانی منڈی جو ایک غیر جمہوری مقتدرہ کی سیوا میں مگن ہے، کون سے آوٹ پٹ کو اچھا سمجھے؟ ایک طرف ضمیر ہے اور دوسری طرف دینی و دنیاوی علوم کی خاص شکل ہے جو بچپن سے ذہنوں میں ٹھونس دی جا تی ہے اور کندھوں پر لاد دی جا تی ہے۔

اس بات کو ایک اور رخ دیا جا سکتا ہے کہ سماجی، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اگر ہمارے لیے اچھے کا معیار دوسروں کی تکلیف ٹھہرے تو کیا سانپ بننا جائز ہے؟ کیا وہی دوسروں کے لیے تیار کیا جانے والا سانپ اگر خود کے بچوں کو ڈسنے لگے تو وہ قابل ِ گردن زنی ہو گا یا نہیں؟ کیا ہم دوسروں کو یہ بتانے کی اجازت دیں گے کہ وہ اپنے اصولوں کے مطابق ہمیں جانچ سکیں اور ہمیں آئینہ دکھا سکیں؟

زبان بندی کا دور چل رہا ہے، کچھ کہنے کی جسارت نہیں۔ بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ادوایات اپنا اثر کھو دیں تو ایک مریض مرتا ہے لیکن اقوال اپنا اثر کھو دیں تو معاشرے اور تہذیبیں دم توڑ ڈیتی ہیں کیونکہ ذہنی باؤلے پن کا علاج صرف اقوال سے ممکن ہے۔

Facebook Comments Box
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor2

previous post
پراڈکٹ: عورت کی معاشی آزادی پہ ایک مارکسی تحریر —- عاطف جاوید
next post
اصلاحات کے خلاف پنجاب پولیس کی ہڑتال —- سید اعجاز گیلانی

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.