تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالم

عمران خان: یو این کے میدان میں بھی ورلڈ کپ جیت لیا‎ ——– عطا محمد تبسم

by Editor2 28/09/2019
written by Editor2 28/09/2019
73

عمران خان نے یواین او کے میدان میں ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ جیت لیا۔ خان کی تقریر اب تک سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خطاب عمران خان کو ایک بار پھر دنیا بھر میں مقبولیت کی انتہا پر لے گیا ہے۔ بھارت کے وزیر اعظم کی تقریر ان سے پہلے ہوئی، لیکن 17 منٹ کی یہ تقریر نہ تو کہیں دیکھی گئی اور نہ ہی اس کی بازگشت سنائی دی۔

مودی کی تقریر کا کوئی موضوع نہیں تھا۔ ان کا ایک ہی جملہ ’’ہم اس دیس کے رہنے والے ہیں جس نے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے‘‘ سنا گیا لیکن ان کے خطاب کے وقت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نیو یارک میں بڑی تعداد میں مظاہرین ’مودی قاتل‘ اور ’مودی دہشت گرد‘ کے فلک شگاف نعرے لگ رہے تھے۔ مقبوضہ کشمیر میں جبری پابندیاں اور کرفیو ختم کرنے کے مطالبات نیویارک میں لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔ عمران خان کی تقریر، مودی کی خطے میں امن، شدت پسندی اور ترقی کا دندان شکن جواب تھا۔ قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ عمران خان کو جنرل اسمبلی میں بولنے کے لیے اتنا اچھا سلاٹ نہیں ملا۔ وہ لنچ ٹائم کے دوران بولیں گے جب ہال عام طور پر خالی ہو چکا ہوتا ہے لیکن عمران خان کی تقریر کے وقت ہال میں غیر معمولی حاضری تھی اور ان کی تقریر کے دوران تین بار تالیوں کی گونج بھی سنائی دی۔

عمران خان کی تقریباً 50 منٹ تقریر، ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ تھا۔ رات گئے اور اگلے دن تک ان کی تقریر پر بحث و مباحثہ جاری رہا۔ خان نے اپنے خطاب میں دنیا پر واضح کیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی جنگ کا آغاز ہو گیا تو اس کے پوری دنیا پر بھیانک اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم دن بہ دن بڑھتے چلے جا رہے ہیں لیکن عالمی برادری مادیت پرستی کی وجہ سے خاموش ہے۔ دنیا کو بھارت کی بڑی آبادی والی مارکیٹ تو نظر آ رہی ہے لیکن وہ 80 لاکھ لوگ نظر نہیں آ رہے جنہیں گزشتہ53 روز سے کرفیو کے نام پر قید کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ظلم کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے، ہمارا ایمان’ لا الہ الا اللہ‘ ہے۔ انھوں نے مغربی ممالک کو مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسلام فوبیا کی وجہ سے دنیا میں تقسیم بڑھی۔ افسوس کی بات ہے مسلم ملکوں کے سربراہوں نے اس بارے میں توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام صرف ایک ہے جو حضور ﷺ نے ہمیں سکھایا۔

انھوں نے عالمی برادری سے کہا کہ’ اقوام متحدہ دو نیوکلیئر طاقتوں‘ کے آمنے سامنے آنے سے پہلے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں ایسا سوچا بھی نہیں جا سکتا ہے، اقلیت سے اچھا سلوک نہ کرنا اسلامی تعلیمات کے برعکس ہے۔ ہولوکاسٹ کے بارے میں احتیاط کی جاتی ہے کہ یہودیوں کو تکلیف ہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں اللہ کے رسول ﷺ کی عزت کی جائے۔ لہٰذا یواین او بھی اپنی مجرمانہ خاموشی کو توڑے ا ور کشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کرے۔

عمران خان کی تقریر متاثر کن تھی۔ ان کے مخالفین کے پاس اس پر تنقید کے لیے کچھ باقی نہ رہا تھا۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم بھی یہ کہنے پر مجبور ہوئے کہ آج اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر نے کشمیر یوں کے دل جیت لیے ہیں۔ گو انھیں یہ شکوہ رہا کہ عمران خان نے ڈاکٹر عافیہ کا مسئلہ اس فورم پر نہیں اٹھایا ’امیر جماعت سراج الحق‘ نے اسے ایک مثبت خطاب کہا۔ ایک بچکانہ تبصرہ بلاول بھٹو کا تھا، انھوں نے وزیراعظم کے خطاب کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو 50 روز قبل دنیا بھر کے ممالک کا دورہ کر کے کشمیر کا مقدمہ لڑنا چاہیئے تھا۔

شائد ایسے ہی تبصروں پر جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرنے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال میں آپ کو برنال کی ضرورت ہے اور امید ہے آپ کے پاس ہو گی اور اگر نہیں ہے تو میں بھجوا دیتا ہوں‘۔ عمران خان نے اس خطاب میں موسمی تبدیلی پر بھی بات کی۔ انھوں نے کہا کہ، اقوام متحدہ کو موسمی تبدیلی پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ گلیشئرز پگھلتے رہے اور کچھ نہ کیا تو بڑی تباہی ہوگی۔ اقوام متحدہ کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے بارے میں عمران خان کا یہ مشورہ سیاسی بصرت والوں کے لیے بھی ایک پیغام ہے کہ گلیشئرز پگھلتے رہے اور کچھ نہ کیا تو بڑی تباہی ہو گی۔

Facebook Comments Box
featuredImran Khan Speechاسلام فوبیااسلامی تعلیماتامریکہپاکستانعمران خانعمران خان کا اقوام متحدہ میں خطابعمران خان کا خطابکشمیرمسلمانمودیہولو کاسٹیہودییو این او
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor2

previous post
افغانستان میں صدارتی انتخابات 2019‎ ——– سعدیہ کیانی
next post
دیدہ عبرت بننے کے شوقین ——– خرم شہزاد

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.