تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
آپ بیتی، خاکہ، تذکرہتازہ ترینعلم و ادب

عسکری نگر کا باشندہ: عزیز ابن الحسن —- قاضی حسین

by دانش ڈیسک 24/09/2019
written by دانش ڈیسک 24/09/2019
103

ٍ۱۹۸۳ء میں الیکٹریکل انجینئرنگ کی طالب علم کے طور پر حیدرآباد میں محمد حسن عسکری کی تحریروں سے عزیز ابن الحسن کا تعارف بالکل اتفاقی تھا مگر عسکری اور شمس الرحمن فاروقی کے درمیان ہونے والی مکاتبت انہیں بالآخر سراج منیر کی تحریروں کی طرف لے گئی جو ہرگز ایک اتفاق نہ تھا۔ سراج منیر اس وقت ادارے ثقافت اسلامیہ، لاہور کے کم عمر ترین ڈائریکٹر تھے۔ یہی وہ زمانہ تھا جب محمد حسن عسکری کی بعدازمرگ چھپنے والی ایک کتاب جدیدیت پر ادبی دنیا میں ایک غدر مچا ہوا تھا۔ اس ہنگام و کہرام کا میدان رسالہ فنون اور روایت کے صفحات تھے مگر برش قلم تھامے شہسواروں کے رہواروں کے قدموں کی دھمک کراچی تا لاھور اور وہاں سے ایبٹ آباد تک سنائی دیتی تھی مگر ان ہنگاموں کا باعث بننے والے محمد حسن عسکری ان مباحث سے پانچ چھ سال پہلے اپنی قبر میں بے نیاز پڑے سوتے تھے۔ ادھر ان مجلات کے صفحات پر یہ محشرِ تنقید بپا تھا اُدھر رسالہ فنون کے مدیر احمد ندیم قاسمی اور جریدہ روایت کے روح رواں سراج منیر دونوں نرسنگ داس کلب، لاہور کی ایک ہی عمارت میں پرامن بقاۓ باہمی کی بہترین مثال بنے ساتھ ساتھ ڈیرے ڈالے ہوئے تھے۔ ان کا باہمی اکرام و مؤدت دیکھ کر کوئی تصور نہیں کرسکتا تھا کہ یہ دو متحاب ادبی گروہوں کے سرخیل ہیں۔

انجینئرنگ کے ایک نوعمر طالب علم کو رسالہ فنون اور روایت میں یہ سب مباحث پڑھتے اور ادبی، تنقیدی اور تہذیبی مسائل سے جھوجتے دیکھ کر سراج منیر نے طالبعلمِ مذکور کو برقی منہدسی چھڑوا کر ریسرچ اسسٹنٹ کے طور پر ادارہ ثقافت اسلامیہ میں ملازمت کی پیشکش کی جسے اسنے بصد شوق قبول کرلیا۔تب سے اب تک ۳۵ برس کا عرصہ ہوتا ہے کہ ایک دن کی بھی ایسا نہیں گزرا کہ اس طالبعلم کی دلچسپی عسکری سے کم ہوئی ہو۔

عسکری کی تنقید پڑھ کر نہ صرف پوری جدید اردو تنقید سے بلکہ بیسویں صدی کے مغرب کے آتشیں شعور کے ظاہری و باطنی لمس سے آگاہی ہو جاتی ہے۔ عزیز ابن الحسن

تب سے ابتک عزیز ابن الحسن وہی طالب علمِ ادب و زبانِ اردو ہے جس نے سرکار دربار میں ملازمت کا آغاز 1984 میں محمد خان جونیجو کے "نئی روشنی اسکول”، سانگھڑ میں مدرس کی حیثیت سے کیا اور پھر محکمۂ ڈاکخانہ جات میں ٹھپے لگاتے، ادارہ ثقافت اسلامیہ، لاہور اور پنجاب سول سیکریٹیریٹ، لاھور میں پرانے مسودات پھٹکتے ہوئے ایک روز گورڈن کالج، راولپنڈی میں بطور لیکچرر اردو جا پہنچا۔ ۲۰۰۷ء میں وہیں بیٹھ کر محمد حسن عسکری کے تنقیدی تصورات پر پی ایچ. ڈی کا مقالہ لکھا اور پھر اوریئنٹل کالج لاہور میں دو اڑھائی سال تدریسِ ادبِ اردو کے دوران پنجاب یونیورسٹی کے انہی اساتذہ کی ہم نشینی پائی جنکی کلاسوں میں کبھی بطور طالبعلم شریک ہونے کی آرزو کیا کرتا تھا۔

سال۲۰۱۰ء سے اب تک وہ طالب علم بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں پہلے بطور استاد اور سال ۲۰۱۶ء سے اس یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سربراہ کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

عزیز ابن الحسن کو ہم نے اس بات پر ہمیشہ اللہ کا شکر گزار پایا کہ جس طالبعلم کی ابتدائی تعلیم سندھ کے ایک دور افتادہ قصباتی شہر سانگھڑ میں ہوئی، جس نے ایم اے اور پی ایچ۔ ڈی تک کے تمام مراحل بطور نجی امیدوار کے طے کئے وہ آج ایک یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کا صدرنشین ہے۔ مگر وہ اس بات کا تمام تر کریڈٹ سراج منیر، تحسین فراقی اور احمد جاوید جیسے اپنے ان احباب کی زندہ صحبتوں اور محمد حسن عسکری اور سلیم احمد جیسے مہان اور زنندہ نقادوں کی ادبی و علمی معاونتوں کو دیتا ہے جنہوں نے اسے بااعتماد بنایا۔ عزیز ابن الحسن کا کہنا ہے کہ جب اس نے محمد حسن عسکری کو پڑھنا شروع کیا تو اسے اس بات کا بھی پتہ نہیں تھا کہ "تنقید” کس چڑیا کا نام ہے، اور یہ کہ عسکری کی تحریروں کے باہر بھی تنقید کی کوئی دنیا ہے۔ مگر "عسکری نگر” اسکے لیے حیرت و سرشاری ایک ایسا عجائب خانہ ثابت ہوا کہ گویا
؎ عالم کی سیر میر کی صحبت میں ہوگئی

اس کا کہنا ہے کہ عسکری کی تنقید پڑھ کر نہ صرف پوری جدید اردو تنقید سے بلکہ بیسویں صدی کے مغرب کے آتشیں شعور کے ظاہری و باطنی لمس سے آگاہی ہو جاتی ہے۔ اس تنقید کی ایک یہی خصوصیت بھی کافی ہے کہ وہ آج ان مسائل کے بارے میں بھی خاموش نہیں جس پر اب مابعد جدیدیت و پس نو آبادیات وغیرہ کے سرنامے لگے ہوئے ہیں ۔ اس لیے اردو تنقید میں میر کے اس مصرعے کا کامل مصداق اگر کوئی ہے تو صرف محمد حسن عسکری!

عزیز ابن الحسن کے پی ایچ۔ ڈی کے مقالے کے ایک بیرونی ممتحن اردو فکشن، شاعری اور تہذیب و ادب کے ممتاز ہندوستانی نقاد شمیم حنفی کے یہ الفاظ پی ایچ ڈی کے کسی بھی مقالے کے لئے ایک اعزاز ہو سکتے ہیں:

"… Going through this highly accomplished research work, has all along been a
rewarding exercise for me… I have viewed this…as an unorthodox piece of
research and have been greatly impressed by the scholar’s insights…It is, most definitely, a valuable addition to the existing material on Askari (the subject matter of thesis). I have pleasure in recommending this thesis for the award of a Ph.D. Degree”

Facebook Comments Box
اردو تنقیدتنقیدحسن عسکریعزیز ابن الحسن
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
میڈیا کورٹس مسترد : میڈیا کا محسن کون؟ —- ایس کے نیازی
next post
پولیس کی کہانی بدل بھی سکتی ہے ——– خرم شہزاد

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.