تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
پڑھنے کے لیے ۶ اچھی اردو کتابیں اور...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
علمیکالم

شاہ نعمت اللہ ولی کی پیش گوئیوں کی حقیقت — معین نظامی

by دانش ڈیسک 24/08/2019
written by دانش ڈیسک 24/08/2019
134

حضرت شاہ نعمت اللہ ولی کرمانی (1330 تا 1431ء) ایک عظیم صوفی اور قابل قدر شاعر تھے. ان کا مزار ایران کے صوبہ کرمان کے نواح میں ماہان نامی قصبے میں ہے جہاں راقم کو حاضری کا شرف حاصل ہوا ہے۔

برصغیر میں ان کی پیش گوئیاں بہت مشہور و مقبول ہیں اور جنوبی ایشیا میں کئی اہم افراد مختلف مقاصد کے حصول کے لیے ان پر مضامین لکھ چکے ہیں اور شدّ و مدّ سے ان کے مطالب پر معرکہ آرا تقاریر کر چکے ہیں۔

حضرت شاہ نعمت اللہ ولی کا فارسی دیوان، قدیم اور مستند قلمی نسخے پیش نظر رکھ کر کئی محققین نے مرتب و مدون کر کے شائع کیا ہے جس میں چند مقامات پر ایسے اشعار ضرور موجود ہیں جو پیش گوئیوں کے زمرے میں آتے ہیں. ان اشعار کی تعداد زیادہ نہیں ہے. کچھ اشعار ایسے ہیں جن میں عمومی مذہبی و معاشرتی حالات کی خرابی اور اخلاق و کردار کی نا گفتہ بہ صورت کا بیان ملتا ہے، جنھیں قربِ قیامت کی عام نشانیاں کہا جاتا ہے اور ایسے موضوعات دیگر متعدد شاعروں مثلاً حکیم سنائی غزنوی اور حکیم ناصر خسرو وغیرہ بلکہ ان کے پیش رووں کے کلام میں بھی ملتے ہیں. قربِ قیامت کے آثار و علائم کا بیان تو ہزاروں سال سے ابراہیمی اور غیر ابراہیمی مذاہب میں ہوتا آیا ہے اور اس موضوع پر بہت زیادہ تحریری ذخیرہ موجود ہے۔

برصغیر میں بالکل غیر تحقیقی انداز میں چھپنے والے شاہ نعمت اللہ ولی کے دیوان میں پیش گوئیوں پر مبنی اشعار کی تعداد قدرے زیادہ ہے. ہمارے ہاں ان سے منسوب پیش گوئیاں الگ بھی شائع ہوئی ہیں جن کی مختلف اشاعتوں میں اشعار کی تعداد کم و بیش ملتی ہے. بعض کتابچوں میں ہزار سے زائد اشعار بھی پائے جاتے ہیں. ان میں ہر شعبہء زندگی سے متعلق حیرت انگیز پیش گوئیاں موجود ہیں جو درست ہو چکی ہیں. گویا باقی ماندہ بھی ضرور درست ثابت ہوں گی. برصغیر میں شائع ہونے والے ان کتابچوں کی کچھ غیر تحقیقی اشاعتیں افغانستان اور ایران میں بھی ہوئی ہیں جن میں محض تاجرانہ مفادات کو دخل ہے. بعض فاضل حضرات نے ان پیش گوئیوں کی مفصل شرحیں بھی لکھی ہیں. اکا دکا کتابچے اور کچھ متفرق مضامین اس جعل سازی کے رد میں بھی لکھے گئے لیکن نقار خانے میں طوطی کی آواز کی طرح ان کی شنوائی اور پذیرائی نہ ہو سکی۔

اس کلام کو کامل اعتماد کے ساتھ وضعی، الحاقی اور منسوب قرار دے دینا چاہیے۔ اس سلسلے میں مندرجہ ذیل حقائق اور شواہد پیش نظر رکھنا ضروری ہیں:

١- دیوان شاہ نعمت اللہ ولی کے قدیم ترین قلمی نسخوں میں یہ اشعار موجود نہیں ہیں. ان اشعار کے پرانے نسخے اگر ملتے بھی ہیں تو بہت بعد کے زمانے کے ہیں اور ان میں سے ایک بھی حضرت شاہ نعمت اللہ ولی کے وطن ایران میں کتابت نہیں ہوا۔

٢- دیوان کی معتبر اور مستند اشاعتوں میں یہ اشعار شامل نہیں ہیں اور نہ کسی ذمہ دار مرتب نے، ایک آدھ سرسری سے جملے کے علاوہ، ان پیش گوئیوں پر کلام کیا ہے۔

٣- فارسی کے کسی اہم ایرانی، افغانی، پاکستانی یا کسی دوسرے ملک کے محقق نے موجودہ دور میں رائج ان پیش گوئیوں کو حضرت شاہ نعمت اللہ ولی کا کلام نہیں مانا اور ان پر کچھ نہیں لکھا. اگر یہ کلام درست ہوتا تو بہت بڑا موضوع تحقیق ہوتا۔

٤- حضرت شاہ نعمت اللہ ولی کے سلسلہء طریقت "نعمت اللہی” کے معتبر افراد نے بھی کبھی ان اشعار کو اپنے بانی سلسلہ سے منسوب نہیں کیا۔ اس سلسلے کے اہم مشائخ اور محققین ایران، امریکا اور یورپ میں مقیم ہیں اور اپنے سلسلے، اس کے بانی اور دیگر مشائخ کے بارے میں معیاری کتابیں شائع کرتے رہتے ہیں. اگر یہ کلام درست ہوتا تو مذکورہ افراد اس کی طرف یقیناً متوجہ ہوتے اور فخریہ انداز میں اس پر دادِ تحقیق دیتے۔

٥- یہ کلام زبان و بیان کی خامیوں اور اسلوب کی نا رسائیوں سے بھرا ہوا ہے، جا بجا تلفظ کی تکلیف دہ غلطیاں ہیں جن کی کسی اہل زبان اور تیسرے درجے کے شاعر سے بھی توقع نہیں کی جا سکتی. استعمال کیے گئے بہت سے الفاظ کی تاریخ زیادہ قدیم نہیں ہے اور متعدد الفاظ ایسے بھی ہیں جو کبھی ایرانی فارسی میں رائج نہیں رہے. ایسے غیر معیاری کلام کو حضرت شاہ نعمت اللہ ولی سے منسوب کرنا بہت بڑی جسارت ہے اور ان کے روحانی اور ادبی مرتبے کو گھٹانے کی کوشش ہے۔

٦- یہ اشعار مختلف علاقوں اور مختلف ادوار میں مختلف توہم پرست، ضعیف العقیدہ یا کاروباری ذہنیت رکھنے والے ہوشیار افراد نے گھڑے ہیں اسی لیے نہ ان کا زبان و بیان کا معیار ایک سا ہے اور نہ ہی اسلوب۔ اسی بنا پر بعض لوگوں نے دبے لفظوں میں انھیں کئی مقامی نعمت اللہوں کی طرف نسبت دینے کی نیم دلانہ کوششیں بھی کی ہیں، کسی نے نعمت اللہ کشمیری کہا، کسی نے نعمت اللہ بنگالی و علی ھذا القیاس۔ یہ تمام نام بھی مجہول الاحوال ہیں۔

Facebook Comments Box
Moeen NizamiShah Naimatاحمد شاہ مسعودپیش گوئیپیشن گوئیشاہ نعمت اللہ ولی پیشنگوئیشاہ نعمت اللہ ولی کی پیشگوئیمعین نظامی
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
’’وقت‘‘ Time پر تیرہ اہم کتب ——- اعجاز الحق اعجاز
next post
یادوں کی دستک ۔۔۔۔۔۔۔۔ نعیم الرحمٰن

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

کراچی سے حافظ نعیم الرحمٰن کے نام کھلا...

06/07/2025

30/03/2025

30/03/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.