تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

کھٹے میٹھے رشتوں کا بندھن ——- اسما ظفر

by دانش ڈیسک 12/07/2019
written by دانش ڈیسک 12/07/2019
99

کہیں پڑھا تھا کہ "جب سالن میں دم نا ہو تو شوہر حضرات کھانے کے ساتھ بار بار اچار چٹنی مانگتے ہیں۔”
شاید ان میں اتنا دم نہیں ہوتا کہ بیوی سے کہہ سکیں کہ یہ کھانا بدذائقہ ہے۔

زوجین کے باہمی تعلقات بھی کچھ ایسے ہی ہوتے ہیں جب درمیان سے محبت کا ذائقہ اٹھ جائے تو دل باہر کی اچار چٹنیوں میں اٹک جاتا ہے۔اور کسی کو ایک بار ان چٹپٹے ذائقوں کا مزہ لگ جائے تو اکثر واپسی مشکل ہو جاتی ہے۔

ہم اکثر شادی شدہ جوڑوں کو دیکھتے ہیں جو ایک دوسرے سے بےزار نظر آتے ہیں جبکہ ایک مدت تک آپس میں پیار محبت سے رہتے رہے ہوتے ہیں پھر اچانک ایسا کیا ہوتا ہے کہ انکے درمیان اتنی دوری اور بے گانگی پیدا ہو جاتی ہے؟

اکثر تو محبت کی شادی کا انجام بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ ساری دنیا سے لڑ کر جن دو لوگوں نے آپس میں رشتہ بنایا وہی آپس میں لڑ لڑ کر اس رشتے کو برباد کر دیتے ہیں۔

ایسا کیوں ہوتا ہے اسکی وجوہات ہر دوسرے جوڑے کے لیے الگ ہو سکتی ہیں مگر انجام ایک ہی ہوتا ہے یعنی گھر کی بربادی۔

ہم اکثر ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کرتے چلے جاتے ہیں جو اکھٹی ہو کر بہت بڑی بن جاتی ہیں۔

شادی کسی بھی شخص کے لیے ایک یادگار اور حسین لمحہ ہوتی ہے۔چاہے وہ والدین کی رضامندی سے ہوئی ہو یا اپنی پسند سے ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ وہ جس سے بھی شادی کرے وہ اسکی زندگی میں خوشیاں بھر دے مگر اکثر ایسا نہیں ہوتا اور شادیاں ناکام ہو جاتی ہیں اسکی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں بعض دفعہ ہم شادی سے پہلے اپنے لائف پارٹنر سے بہت سی توقعات وابستہ کر لیتے ہیں اور انکے پورا نا ہونے کی صورت میں دل برداشتہ ھو جاتے ہیں اور نتیجتاً لڑائی جھگڑے رشتے میں کھنچاؤ پیدا کر دیتے ہیں۔

کبھی کبھی ہم خود شادی سے پہلے اپنے ہونے والے شریک سفر سے بلند و بانگ دعوے کر بیٹھتے ہیں جو شادی کے بعد پورا نا ہونے کی صورت میں دوسرے کی دل شکنی کی وجہ بنتا ہے ایسے وعدے نا کریں جنکا پورا کرنا آپکے بس میں نا ہو اور توقعات کا محل گرنے سے آپکی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار ہوجائے۔شادی سنت نبوی ہے اسے ہنسی کھیل نا سمجھیں۔

رسول اللہ کاارشاد ہے۔
لم یر للمتحابین مثل التزویج

ترجمہ۔ "دو آپس میں محبت کرنے والوں کے لیے شادی کی مثل کوئی چیز نہیں دیکھی۔” ( ابن ماجہ کتاب النکاح 1597)

اسلام میں شادی کی بڑی اہمیت ہے اسلام نے نکاح کے تعلق سے جو فکر اعتدال اور نظریہ توازن پیش کیا ہے وہ نہایت جامع اور بے نظیر ہے اسلام کی رو سے شادی محض انسانی خواہشات کی تکمیل اور فطری جذبات کی تسکین کا نام نہیں ہے بلکہ اسے انسانی بقاء و تحفظ کے لیئے ضروری بتایا گیا ہے۔ اس سے اس بندھن کی اہمیت کا اندازہ ہم بخوبی لگا سکتے ہیں۔

اس رشتے کے قائم کرنے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار ہوں تب ہی قائم کریں ورنہ زندگی گزارنا مشکل ہو جاتا ہے دوسری سب سے اہم بات یہ ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے سے مخلص رہیں کبھی ایک دوسرے کو دھوکہ نا دیں کامیاب رشتے کی بنیاد ہمیشہ بھروسے اور یقین پر قائم ہوتی ہے۔

مقام افسوس یہ ہے کہ آج امت مسلمہ نے نکاح کے احکام و اغراض سے کنارہ کشی کا رویہ اختیار کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے نا صرف یہ کہ نکاح مشکل سے مشکل تر ہو رہا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں قائم ہونے والا تعلق بھی کمزور تر ہو رہا ہے اور نتیجتاً طلاق کی شرح میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے۔

نکاح سے بننے والا تعلق یا بندھن بیک وقت بہت مضبوط اور بہت نازک ہوتا ہے زرا سی بھول٫ شک اور بدگمانی اس رشتے کو توڑنے کا سبب بن سکتی ہے۔ ضروری ہے کہ ایک دوسرے کو عزت اور اعتماد دیں۔
جتنی عزت آپ اپنے لیے توقع کریں اتنی اپنے لائف پارٹنر کو بھی دیں جتنے حقوق آپ کے ہیں اتنے ہی آپ کے شوہر یا بیوی کے بھی ہیں یک طرفہ معیار مت بنائیں اپنے لیے کچھ اور اپنے پارٹنر کے لیے کچھ اور ۔
ارشاد باری ہے۔۔

ھن لباس لکم وانتم لباس لھن
شوہر اور بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں۔

سوچیں یہ بات شوہر اور بیوی کے لیے کہی گئی۔ ماں بیٹے٫ باپ بیٹی٫ یا بھائی بہن کے رشتے کے لیے نہیں کی گئی۔ اس چیز سے اس تعلق کی قربت اور نزاکت کا اندازہ کریں۔

آپس کے رشتوں کو زرا سی بات کے لیے خراب نا کریں ایک دوسرے کی غلطیوں کو درگزر کرنا سیکھیں۔ باہر سکون ڈھونڈنے کی کوشش نہیں کریں ایسا وقت اگر آ جائے تو اپنا تجزیہ ضرور کریں۔

سورہ الروم کی آیت 21 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے۔

” تمھارا جوڑا تم میں سے پیدا کیا ہے تاکہ تمھیں اس سے سکون ملے۔”

ایک حلال رشتے کی خوبصورتی کبھی ایک ناجائز رشتے کے برابر نہیں ہوسکتی آپس کی چھوٹی چھوٹی رنجشوں کو کبھی اتنا نا بڑھنے دیں کہ وہ آپ کے رشتے کو دیمک کی طرح چاٹ جائیں۔
حاصل کلام یہ بات ٹھہری کہ اپنے رشتے میں محبت کا ذائقہ بڑھانے کی ذمہ داری دونوں زوجین کی ہے اسے وفا اور خلوص کی چاشنی سے بھرا رکھیں اور باہمی اعتماد سے اسے دوام بخشیں۔
محبت سے زیادہ ضروری باہمی اعتماد ہے کوشش کریں وہ کبھی کم نا ہونے پائے آپ کی زندگی پرسکون ہو جائے گی۔

Facebook Comments Box
ازدواجیاتاسما ظفررشتےزوجہشادیمیاں بیوی
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
ایسے زخموں کا کیا کرے کوئی – سلگتے سوال — ظل ہما
next post
رد انقلاب کا اصلی تے وڈا کیڑ (۱) — جاوید چوہدری کو فرحان شبیر کا جواب

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.