تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

کیا دنیا مردان جفاکش کے لئے تنگ ہے؟ —–  محمد عنصر عثمانی

by دانش ڈیسک 04/06/2019
written by دانش ڈیسک 04/06/2019
88

کسی دانش ور نے کہا تھا: "انسان اگرغریب پیدا ہوتا ہے تواس میں اس کاقصور نہیں اگرغریب مرتا ہے تو اس میں اس کا ضرور قصور ہے”۔ بے نشان رہنا بھی غریبی سے کم نہیں۔ فطری طور سے انسان میں لامحدود، نا قابل تسخیر نعمتیں ودیعت ہوئی ہیں۔ اس لیے انسان سب سے پہلے اپنے اندر سے پوشیدہ جوہر کو پرکھتا ہے۔ پھر کوئی جوہری کی طرح صلاحیتوں کومحنت، عزم مصمم اور مستقل مزاجی کی آگ میں پکا کر کندن بناتا ہے تب جا کر دنیا کے سامنے پیش ہوتا ہے۔ جب دنیا اسے دیکھتی ہے تو اس پر لوگ رشک کرتے ہیں اس کی مثالیں دیتے ہیں۔ انسان کواللہ تبارک وتعالیٰ نے عقل جیسی عظیم نعمت سے نوازا ہے۔ اسی عقل کی بناپر انسان ناممکن کوممکن بنا لیتا ہے۔ دنیا میں ایسے لوگوں کی داستانیں موجود ہیں۔ کتابیں بھری پڑی ہیں اور ورق خاک آلود ہو چکے ہیں۔ ان لوگوں کے کہانیوں کے نشانات باقی ہیں کہ جب انہوں نے عقل سے سوچ وفکر کرکے افق کوچھوا تو پھر یہی انسان چاند تک پہنچ گیا۔ یہی انسان مادی دنیا میں شاہکار ایجادات کرتا چلا گیا اور ان ایجادات سے عقلیں دنگ رہ گئیں۔

انسان کا بے نشان رہنا بھی غریبی سے کم نہیں۔

کبھی انسان "رومن بادشاہ ” کی صورت 2000ء سال قبل کی ’’کیل‘‘ دریافت کرتا ہے۔ کبھی جرمنی کا ’’یوہان گاٹنبرگ‘‘1440ء میں ’’ٹائپ رائٹر‘‘ بنا کر خطاطی کو نیا رخ دیتا ہے۔ ’’اندرونی احتراق محرکیہ‘‘ کی کھوج میں کئی دہائیاں صرف ہوئیں لیکن انسان نے اس کوشش کو ترک نہیں کیا۔ بلآخر 1808ء میں ’’اندرونی احتراقی محرکیہ‘‘ کے چھپے آثار پرسے بھی انسان نے پردہ اٹھا لیا۔ اس سے بھی آگے انسان کی سوچ وفکر کے دریچے کھلے تو 1876ء میں ’’انٹوینومیوچی‘‘ نے ’’ ٹیلی فون‘‘ ایجاد کیا اور دنیا کے طویل فاصلوں کو سکینڈز میں بند کردیا۔ دن کام کاج محنت ومشقت کے لیے ہوتا ہے لیکن جب جستجو اور ناممکن کوممکن کرنے کا جذبہ جنوں کی حد تک سرچھڑ کر بولے تو ’’ٹامس ایڈیسن‘‘ پیدا ہوتا ہے۔ جس نے 1928ء میں ’’بلب‘‘ ایجاد کرکے رات کی تاریکی کودن کی روشنی جیسا بنا دیا۔ 1928ء میں ہی اسکاٹ لینڈ کے ’’الیگ نیڈز فلیمنگ‘‘ نے ’’ پنسلین‘‘ بنا کر ہزاروں انسانوں کی جان بچائی۔ آج کی دنیا جس تیزی کے ساتھ ترقی کرکے عروج پر پہنچی ہے اور سالوں کے کام سمٹ کر چند لمحوں میں آگئے ہیں ان کے محرکات وہی انسانی ترقی کچھ نیا کرنے کا جنون ہے۔ 1969ء میں ’’آربانٹ‘‘ نامی فوجی پروجیکٹ سے وجود پذیر ہونے والے ’’انٹرنیٹ‘‘ کے طوفان نے انسانوں کو ہی چکرا دیا ہے۔

حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے: ’’اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سے بعض ایسے بندے ہیں اگر وہ کسی ناممکن کوممکن بنانے کی قسم کھا لیں توگردش زمانہ پلٹ جایے سورج کی دھڑکن رک جایے مگر ان کی قسم پوری ہوکررہے گی‘‘۔

تاریخ کے اوراق پر ہمیں دسیوں ایسے کردار چمکتے نظر آتے ہیں، جو دانے سے گوہر، قطرے سے دریا اور رائی سے پہاڑ بنے۔ اسی طرح کے روشن نام کہ جن کوان کی مسلسل محنت ومشقت نے نیلگوں آسمان کی بلندیوں تک لے گئی۔ یہ اپنے عمل پیہم، عقابی پرواز سے زمین کی بے نام ونشان وادیوں سے نکل کر فلک کی وسعتوں تک جا پہنچے۔ تاریخ کے یہ روشن نام جنہوں نے اپنی محرومیوں کا رونا نہیں رویا۔ اپنے مقام اپنے مرتبے سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے اور آگے ہی بڑھتے چلے گئے۔ انہوں نے خود کوروبہ زوال نہیں کیا۔ بلکہ اپنے اٹل ارادوں، پکی دھن اور مضبوط قوت ارادی کے سے رستے میں حائل تمام رکاوٹوں کوپاؤں کی ٹھوکر سے دور کیااور خندہ پیشانی سے منزل ِمقصود کو پا لیا۔ دنیا ان کو ’’مسلم سائنس دانوں‘‘ کے نام سے جانتی ہے۔ بارویں صدی میں یورپ کو ’’الجبرا‘‘ کے نیے حساب وکتاب کے سسٹم سے روشناس کرانے والا’’محمد بن موسیٰ الخوارزمی‘‘ مسلم سائنس دان ہیں۔ تصویری صنعت کے موجد ’’ابن الہیثم‘‘ بھی مسلمان ہیں۔ جن کی کامیابی کا مغرب و مشرق معترف ہے۔ ابن الہیثم نے آنکھ کے حصوں کی تشریح کے لیے ڈایا گرام بنائی۔ ایٹنا، کٹاریکٹ، کورنیا، جس سے آج تک دنیا انسانیت کوفائدہ پہنچ رہا ہے۔ ’’کافی‘‘کی ابتدا پہلی مرتبہ 1645ء میں ہو، یا 943ء میں ’’ڈپلوما‘‘ کافارمولا۔ 1185ء میں بننے والی ’’گھڑی‘‘ ہو، یا ہوا بازی، جہاز سازی، طب، ہسپتال ہر جگہ مسلمان سائنس دانوں کی جستجو اور ان کی محققانہ، مفکرانہ سوچ نے انسانی زندگی میں ایک انقلاب بپا کردیا۔

نبی آخرالزمان رحمۃ للعالمین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے: ’’اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سے بعض ایسے بندے ہیں اگر وہ کسی ناممکن کوممکن بنانے کی قسم کھا لیں توگردش زمانہ پلٹ جایے سورج کی دھڑکن رک جایے مگر ان کی قسم پوری ہوکررہے گی‘‘۔ اب سوچنے کا امریہ ہے کہ انسانوں میں امیر ہو یا غریب، مسلم ہو یاغیر مسلم، مغربی ہو یا مشرقی سب یکساں ہیں۔ صلاحیتوں کو پیمانہ ایک اور مثبت منفی پہلو بھی ایک جیسے ہیں۔ سائنس وٹیکنالوجی تک دسترس بھی ہرفریق کو ہے۔ اس کے باوجود محرومی وناکامی کا اژدھا صرف عالم اسلام کی طرف منہ کھولے کیوں کھڑا ہے؟ جب کہ دین حنیف جیسا روشن مذہب مسلمانوں کے پاس ہے۔ کیوں مسلمان خالی ہاتھ بے نام ونشان پھر رہے ہیں؟ یہودونصاریٰ نامور ہوتے جارہے ہیں۔ تسخیرِ دنیا کا میزان بھی ان کا بھرا ہوا ہے اور مسلمانوں کا پلڑا خالی اور جھکا ہوا ہے۔ مسلمانوں کو اپنی تاریخ کی طرف لوٹنا ہوگا۔ یہ دنیا ایسے لوگوں کے لیے تنگ نہیں جنہوں نے اپنی سحر انگیز شخصیت سے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ آج بھی یہ دنیا وہی ہے۔ اس لیے جس نے اس کو بند گلی سمجھا ا س کے لیے کوئی جائے حیات نہیں ہے۔

Facebook Comments Box
Successful Manwork hardامارتعزمغربتمحنتمردان جفاکشہمتہمت مرداںیقین
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
’’کشمکش‘‘  ایک تاریخی دستاویز ——- غازی سہیل خان
next post
اولاد اور والدین ——– شہزاد وریا

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.