تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالممعیشت

بائیس کروڑ آبادی کے بیرونِ ملک اثاثے؟ —– نعمان علی خان

by دانش ڈیسک 31/05/2019
written by دانش ڈیسک 31/05/2019
90

کل خانصاحب نے پوری قوم کے نام پیغام میں فرمایا ہے کہ ملک کی آبادی میں سے صرف ایک فیصد لوگ "ٹیکس” دیتے ہیں اور انہوں نے "قوم” سے اپیل کی کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فایدہ اٹھائیں اور بیرونِ ملک اپنے اثاثے ملک میں واجبی ٹیکس کی ادائیگی کرکے واپس لے آئیں۔

آجکل حکومت کے ساتھ جوایم کیو ایم کے نمائندے شامل ہیں ان میں سے کچھ ایک زمانے میں کہا کرتے تھے کہ ملک کی صرف دو فیصد آبادی، باقی اٹھانوے فیصد آبادی کی لوٹ مار کررہی ہے- چنانچہ اگر ایم کیو ایم سے بطور اتحادی پی ٹی آئی کا اس بات پر بھی اتفاق ہوگیا ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ چونکہ صورتحال میں کوئی خاص تبدیلی پیدا نہیں ہوئی ہے اس لئیے خان صاحب کے مطابق ملک کی آبادی کا صرف ایک فیصد حصہ اگرٹیکس دے رہا ہے تو باقی جو طبقہ لوٹ مار کرکے بیرونِ ملک پیسہ لے گیا ہے وہ بھی یقیناً آبادی کا ایک فیصد ہی ہوگا۔ کیونکہ ایم کیو ایم کے نمائندوں کی سابقہ تقاریر [جن کی کبھی کسی موقر ادارے نے تردید نہیں کی] کے مطابق تو آبادی کا صرف دو فیصد حصہ لوٹ مار میں مصروف رہا ہے۔

پاکستان کے اسلامی فلاحی آئین کی ساری اسلامی فلاحی شقوں کوغیر اہم ثابت کرنے کیلئیے آپ سمیت آپ کا کوئی بھی وزیر اس ملک کے فلاحی آئین کی شقوں کا حوالہ نہیں دیتا بلکہ ہر بات، وعدے کی شکل میں مستقبل کے حوالے سے کرتے ہیں۔

سو، ہمیں بین طور پر جو کچھ دکھائی دے رہا ہے اس میں تویہ دو فیصد جوملک پر قابض ہیں، انہوں نے عوام کے حقوق ادا کرنے کے اپنے آئینی فرائض کو ہر مد میں کسی نہ کسی دکھاوے کی واردات کے نیچے چھپایا ہوا ہے۔ اِن میں سے کچھ "نیک دِل”، رمضان میں غریبوں کیلئیے اجتماعی افطاری کا بندوبست کردیتے ہیں اور باقی سارا سال اِن اٹھانوے فیصد کی روزی روٹی، کپڑا مکان علاج کو بھلائے رکھتے ہیں۔ اور یوں آرٹیکل 38 کی کھلی خلاف ورزی میں، عوام کا خون نچوڑتے رہتے ہیں۔ اِن میں سے کچھ "نیک کردار”، ڈھائی فیصد ذکٰوۃ دے کر سارا سال بیس فیصد ٹیکس سے قومی خزانے کو محروم رکھتے ہیں۔ ان میں سے کچھ، جو حکومت میں آتے ہیں تو ھیلتھ کارڈز کے اجرا کے ڈرامے کرکے آرٹیکل 38 ڈی کے مطابق پوری آبادی کی مکمل صحت کی سہولت کی ذمے داری سے جان چھڑانے کیلئیے، چند ہزار خاندانوں اور چند لاکھ روپے کی سہولت کے دائرے میں اپنی ذمے داری ادا کرنے کا ڈھکوسلہ کرتے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعہ چند سو روپے فی خاندان اور چند لاکھ افراد کورلا رلا کر رقم دے کر، اپنے سوشل سیکیورٹی کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہوجاتے ہیں۔ کبھی میٹرو بسیں چلاتے ہیں، کبھی پیلی ٹیکسیاں بانٹتے ہیں، کبھی لیپ ٹاپس کی تقسیم کے ڈرامے کرتے ہیں اور آپ کی حکومت نے تو حد ہی کردی۔ پاکستان کے اسلامی فلاحی آئین کی ساری اسلامی فلاحی شقوں کوغیر اہم ثابت کرنے کیلئیے آپ سمیت آپ کا کوئی بھی وزیر اس ملک کے فلاحی آئین کی شقوں کا حوالہ نہیں دیتا بلکہ ہر بات، وعدے کی شکل میں مستقبل کے حوالے سے کرتے ہیں۔ پاکستان کے اسلامی آئین کو غیر مذکور کرکے آپ ریاستِ مدینہ بنانے کا وعدہ کررہے ہیں جبکہ اگر آپ اس ملک کے اسلامی آئین کے احکامت پر فوراً عمل شروع کردیں تو یہ ملک فوری طور پر اسلامی فلاحی ریاست بن جائے گا جس کی تطبیق حضرت عمر رض نے ریاستِ مدینہ میں کی تھی۔ آپ کہتے ہیں لوگوں کو روزگار، روٹی کپڑا مکان اور ھیلتھ کئیر اس ریاستِ مدینہ میں ملے گا جو آپ مستقبل میں تشکیل دیں گے، اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین آرٹیکل 38 ڈی میں آپ کو حکم دیتا ہے کہ آپ فوری طور پر یہ سب کچھ عوام کو مہیا کریں اور آرٹیکل 29 سی میں صدرِ مملکت کو حکم دیتا ہے کہ وہ اس بابت عوام کے نمائندوں کے سامنے اس بات کی رپورٹ پیش کریں کہ آپ کی حکومت نے کس حد تک عوام کے یہ حقوق ادا کئیے اور آپ نے مستقبل کی ریاست مدینہ کے بہانے عوام کے فوری حقوق ادا کرنے کے فرض سے کوئی آنا کانی تو نہیں کی؟

جب گزشتہ شب "قوم کے نام پیغام” کی اصل مخاطب محض دو فیصد آبادی ہے کہ جِس سے انتہائی رِقت کے ساتھ وزیر اعظم نے بیرونِ ملک سے اثاثے واپس لانے کی اپیل کی، تو یہ اپیل ٹی وی چینلز پر پوری قوم سے کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ آخر وزیرِ اعظم صاحب نے باقی اٹھانوے فیصد، لٹی پٹی، تباہ حال، بے یارومددگار "قوم” کو مخاطب کیوں کیا؟ ان پر "بیرونِ ملک اثاثے” رکھنے کے غیر سنجیدہ شک کا اظہار کرکے ان بیچاروں کے زخموں پر نمک پاشی کیوں کی؟ یہ کیسا سرکاری مذاق ہے کہ لوٹ مار اور ملک کا بیڑا غرق آپ کے اپنے طبقے کے چند لاکھ افراد کریں اور آپ ان کی کم ظرفیوں اور جرائم کے حوالے سے ملک کے عوام کو گِلٹی کرنے لگیں مگر مجرموں پر ہاتھ نہ ڈالیں۔ بلکہ ان سے آپ لجلجا کرملک اور قوم کی مدد کرنے کی درخواست کریں؟

آپ کے ایک خزانے کے ماہر نے چند ہفتے پہلے ہی ٹی وی پر دعویٰ کیا تھا کہ حکومت کے پاس ان چند ہزار لوگوں کے ناموں کی لِسٹیں موجود ہیں جن کے بیرونِ ملک، بے نامی اکاوٰنٹس ہیں۔ تو حضورِوالا آپ کیا ان لِسٹوں کا اچار ڈال رہے ہیں؟ یا وہ لِسٹیں صرف سیاسی جوڑ توڑ کیلئِے رکھی ہوئی ہیں؟ کیوں نہیں سامنے لاتے وہ نام؟ کیوں نہیں بتاتے کہ پاکستانیوں کی کل کتنی لٹی ہوئی دولت بیرونِ ملک موجود ہے؟ کیوں نہیں بتاتے کہ اس دولت میں سے کتنی رقم، کتنی مدت میں آپ واپس نکلوا ئیں گے؟ جنابِ اعلیٰ اتنے دھوم دھڑکے سے ٹی وی چینلز پر قوم کو مخاطب کرنے کی بجائے آپ ان سب غداروں کو بغیر کسی رعایت کے پکڑیں، مقدمے چلائیں اور بیرون ملک چھپائی گئی دولت واپس لاکرریاست کے اکاوٰنٹ میں جمع کروائیں۔ آپ کو اِسی کام کیلئِے تو "قوم” نے منتخب کیا ہے۔ آپ کے پاس کوئی بڑا آدرش، کوئی بڑا آئیڈیلزم نہ ہو، نہ سہی لیکن کوئی گول سیٹنگ؟ کوئی ٹارگِٹس؟ کوئی کے پی آئیز؟ کیا یہ بھی نہیں؟

Facebook Comments Box
نعمان علی خان
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
معروف کالم نگاروں کے ورلڈکپ پر دلچسپ تبصرے
next post
میکیاولیت‎ ——- سمیع کلیا

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.