تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

ہندا نئیں یا کر دے نئیں؟ ——- عظمیٰ ذوالفقار

by دانش ڈیسک 08/05/2019
written by دانش ڈیسک 08/05/2019
279

"ہُندا نہی یا کر دے نہی؟” یہ ڈائیلاگ میری فیملی کی ایک خاتون کا ہے جو میرے گھر آئی میری دوست سے اپنی پہلی ملاقات میں دو بچوں کے بعد تیسرے کی بابت مسکرا کر دریافت فرمارہی تھیں۔ جواب میں میری سہیلی بیچاری ٹکر ٹکر ان کا منہ دیکھ کر رہ گئی۔ وہ یقیناً سوچ رہی ہو گی کہ بظاہر اچھی خاصی معقول اور باشعور خاتون نے یہ انتہائی ذاتی نوعیت کا سوال اتنے آرام سے کیسے پوچھ لیا؟
کون لوگ ہیں یہ آخر؟

سچ کہوں تو ہم سب ہی وقتاً فوقتاً کہتے رہتے ہیں کہ ‘لوگ جینے نہی دیتے’۔ ‘لوگ ایسے ہیں اور لوگ ویسے ہیں’۔ سوال اٹھتا ہے آخر یہ کمبخت ‘لوگ’ ہیں کون جو ہر بات میں ٹانگ، بازو اَڑانا اپنا فرض عین خیال کرتے ہیں؟ تو عزیزو جان لیجیے کہ یہ سب ‘لوگ’ ہم ہی ہیں۔ آپ کے لیے ‘میں’ لوگ ہوں اور میرے لیے ‘آپ’ لوگ ہیں۔ یعنی اربوں کی آبادی مجھے ہی لوگ کہتی اور سمجھتی ہے۔

تو اگر لوگ ٹھیک کرنے ہیں تو ظاہر ہے کہ مجھے خود پر یعنی اپنے سوالوں پر توجہ دینی ہوگی۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ خود سے یہ عہد کیا جائے کہ آج بلکہ ابھی سے اپنے اندر کے اس غیر ضروری تجسس کے کیڑے کو مار دینا ہے۔ کہیں کوئی 25 برس سے اوپر کی کنواری لڑکی نظر ائی تو بھلے پوچھنے کو بڑا دل مچلے کہ ‘شادی کب کرا رہی ہو؟’ تجسس کے اس کیڑے کو شٹ اپ کال دینی ہے اور دنیا سے ایک عدد ‘فضول لوگ’ کا خاتمہ کر دینا ہے۔

کہیں کوئی 25 برس سے اوپر کی کنواری لڑکی نظر ائی تو بھلے پوچھنے کو بڑا دل مچلے کہ ‘شادی کب کرا رہی ہو؟’ تجسس کے اس کیڑے کو شٹ اپ کال دینی ہے اور دنیا سے ایک عدد ‘فضول لوگ’ کا خاتمہ کر دینا ہے۔

کسی جوڑے کا مادی تسلسل (اولاد) ابھی دنیا میں ظہور پزیر نہیں ہوا اور وہ خود پِٹ سیاپا بھی نہیں ڈال رہا تو آپ بھی اپنے اندر کے اس کیڑے کو ریسٹ دیں۔ واللہ انہیں سب وجوہات کا آپ سے بہتر علم ہو گا۔ مانا کہ آپ یہ سب خیر خواہی میں پوچھتے ہیں مگر سوچیں کہ یہی ‘خیر خواہی’ اگر پندرہ ملنے والے روزانہ کریں تو سننے والے پر کیسا شدید دباؤ ہو گا؟

ایک اور حرکت فی الفور چھوڑنا بھی اپنی فہرست میں شامل کریں کہ جہاں نظر آ رہا ہو کہ کوئی شخص کسی محرومی کا شکار ہے وہاں اپنی نعمت کا ذکر جو آپ کو کسی عمل یا دعا کے صلے میں حاصل ہوئی ہے، بڑھ چڑھ کر نہ کریں کہ سامنے والا احساسِ کمتری کا ہی شکار ہو جائے۔ بہتر ہے کہ اس کے کسی بہتر پہلو کو تلاشیں اور اسکی تعریف کی کوشش کریں تاکہ وہ اپنی زندگی سے مطمئن ہو۔ مانا کہ خامیاں اور محرومیاں دور سے ہی نظر آجاتی ہیں مگر اپنی تنقیدی عینک اتار کر زرا دیر کو خوبیوں والی عینک پہن کر دیکھیں۔ دنیا حسین لگے گی۔ بلکہ خود میں بھی مثبت تبدیلیوں لانے کو من چاہے گا۔ آزمائش شرط ہے۔

اب زرا وہ لوگ ہاتھ کھڑا کریں جنہیں کسی رشتے دار خصوصاً سسرال میں کسی کا کوئی عیب، کوئی کمزوری معلوم ہو گئی ہے۔ اور وہ اپنے احباب میں اس کا زکر کرنے بلکہ چسکہ لینے سے شعوری طور پر باز رہے۔۔۔یہ کام دل گردے کا ہے مگر ایسے ہی کاموں کے لیے کہا گیا ہے کہ کسی کا عیب چھپاؤ تو خدا تمھاری پردہ پوشی فرمائے گا۔ غور کریں تو سودا مہنگا نہیں۔ نہ ہم فرشتے ہیں اور نہ لوگ۔۔۔۔۔تو توقعات فرشتوں کی سی کیوں رکھی جائیں؟ کون جانے کسی کمزور لمحے ہم بھی کہیں ٹھوکر کھا جاتے؟ تو ایسے مواقع نہ ملنے پر بھی ایک شکر تو بنتا ہے باس!!!!!!

ارے ہاں،،،وہ جو ہاتھ اٹھایا تھا نا، اس سے خود کو ایک تھپکی دے دیجیے گا میری طرف سے۔۔۔

Facebook Comments Box
بر عادتٹانگ اڑانادخل در معقولاتعورتوں کی عادات
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
نوازشریف : قیدی نمبر 4470 —— ارشاد محمود
next post
چار ویک اینڈ کا دیس نکالا —– وارث اقبال کا افسانہ

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.