تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیکالممذہبی

شب برات: عمل صالح کی رات ——– محمد عنصر عثمانی

by Editor2 20/04/2019
written by Editor2 20/04/2019
111

اسلامی مہینوں رجب المرجب اور رمضان المبارک کے درمیان آنے والے مہینے کو شعبان المعظم کہتے ہیں۔ اسلامی کلینڈر میں شعبان المعظم کا آٹھواں نمبر ہے۔ اس ماہ کی پندرہویں رات یعنی چودہ تاریخ کے سورج غروب ہونے سے لے کر پندرہویں تاریخ کی صبح صادق تک کا وقت بلا شبہ شب برات کا ہے اور بے حد برکتوں اور فضیلتوں کا حامل ہے۔ شعبان وہ مہینہ ہے جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تقریباََ تمام دنوں میں روزہ رکھتے تھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ

’’میں نے رمضان المبارک کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی بھی کسی مہینے کے پورے روزے رکھتے نہیں دیکھا سوائے شعبان کے کہ اس کے سارے دنوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھتے تھے ‘‘(بخاری ، مسلم ، ابو داؤد)

شب برات اعمال صالحہ کی رات ہے لہٰذا رب کو راضی کیجیے اور ایسے کاموں سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کریں جن سے پیارے مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہو۔

شب برات کی فضیلت کے بارے زمانہ قدیم سے علماء کرام میں اختلاف کے باوجود آج تک بالکلیہ کسی نے بھی اس کی شان سے انکار نہیں کیا۔ مشہور مفسر حضرت عکرمہ ؒ  جن کی تحقیق پر ہر زمانہ کے مفسرین کو مکمل اعتبار رہا ہے، انہوں نے سورۃ الدخان کی اس آیت انا انزلناہ فی لیلۃ مبارکۃ انا کنا منذرین فیہا یفرق کل امرِِ حکیم سے شب برات ،یعنی شعبان المعظم کی پندرہویں رات مراد لی ہے۔ شب برات وہ رات ہے جس کی فضیلت و اہمیت سے امت مسلمہ غافل ہو کر اعمال صالحہ سے مفر ہو چکی ہے۔ جب کہ اس رات میں تو اعمالِ صالحہ خصوصاََ نمازِ فجر و عشاء کی باجماعت ادائی، کثرتِ اذکار ، نوافل کے ساتھ تہجد کی نماز کی پابندی کرنی چاہیے۔ شب برات میں خصوصاََ اور شعبان المعظم میں عموماََ عبادات سے تعلق جڑے رکھنا چاہیے کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

’’شعبان وہ مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ پورے سال انتقال کرنے والے انسانوں کے نام لکھتے ہیں میری خواہش ہے کہ میری موت کا فیصلہ اس حال میں ہو کہ میں روزے سے ہوں ‘‘۔ ( اترغیب والترہیب )

ایک اور روایت میں فرمایا:

’’اس ماہ میں اللہ جل شانہ کے سامنے انسانوں کے اعمال پیش کیے جاتے ہیں میری خواہش ہے کہ میرے اعمال اس حال میں پیش ہوں کہ میں روزے سے ہوں ‘‘۔( مسند احمد و ابو داؤد)

شب برات رحمتوں، برکتوں اور فضیلتوں کی رات ہے۔ اس رات کی فضیلت پر تقریباََ 17 صحابہ کرام ؓ سے احادیث مبارکہ وارد ہوئی ہیں۔ شب برات میں بہت سے اعمال رائج زمانہ میں غیر ضروری شامل کردیے گئے ہیں جن کو بڑے اہتمام سے اور ثواب کی نیت سے کیا جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان اعمال کی کوئی حقیقت نہیں۔ اس کے برعکس ایسے نیک اعمال کہ جن کا کرنا کارِ ثواب ہے ان کو ترک کر دیا گیا ہے۔ مثلاََ پندرہویں شعبان کی رات کو قبرستان جایا جاتا ہے۔ آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں صرف ایک بار شب برات کی رات کو قبرستان جانا ثابت ہے۔ اس ک علاوہ مکمل حیات مبارکہ میں کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبرستان نہیں گئے۔ لیکن ہم جس طرح سے قبرستان جاتے، شب برات مناتے ہیں اور اس عمل کو سنت کا درجہ دیتے ہیں یہ درست نہیں۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل مقصود ہو تو زندگی میں کسی ایک شب برات میں قبرستان جا کر اپنے مرحومین اور میتوں کی مغفرت کی دعا کر لی جائے۔

شب برات کو مسلمانوں نے اجتماعی عبادت کی رات بنا دیا ہے ۔ جب کہ یہ رات انفرادی عبادت کی رات ہے نا کہ اجتماعی عبادت کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس رات میں کسی بھی اجتماعی عبادت کا کرنا ثبوت کے ساتھ نہیں ملتا جو ہمارے لیے حجت ہو۔

لوگوں کو اس رات میں کرنے والے بہت سے اعمال صالحہ کا شعور ہی نہیں یہاں تک کہ غفلت اور ناسمجھی میں لوگ اجتماعی اعمال کو عبادت پر محمول کر لیتے ہیں اور فرائض کو چھوڑ دیتے ہیں۔ نماز اس حال میں خاص طور پر ترک ہوتی ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ پندرہویں شعبان کی فجر اور عشاء کی نماز وقت پر پڑھی جائے۔ بقدر استطاعت نوافل ادا کیے جائیں۔ صلاۃ التسبیح پڑھی جائے۔ قرآن پاک کی تلاوت کی جائے۔ قرآن مجید کا حق ہم پر یہی ہے کہ اس کی تلاوت کی جائے۔ کثرت سے ذکر اللہ کریں اور اپنے گناہوں کی خوب اللہ پاک سے مغفرت طلب کریں۔ حضرت عثمان بن ابی العاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

’’پندرہویں شعبان کی شب اللہ کی طرف سے آواز لگائی جاتی ہے کہ ہے کوئی مغفرت مانگنے والا کہ میں اس کو معاف کروں؟ ہے کوئی سوال کرنے والا کہ میں اس کو عطا کروں؟ ہر سوال کرنے والے کو میں عطا کرتا ہوں سوائے مشرک اور زانی کے‘‘۔( بیہقی فی شعب الایمان)

شب برات کو مسلمانوں نے اجتماعی عبادت کی رات بنا دیا ہے ۔ جب کہ یہ رات انفرادی عبادت کی رات ہے نا کہ اجتماعی عبادت کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس رات میں کسی بھی اجتماعی عبادت کا کرنا ثبوت کے ساتھ نہیں ملتا جو ہمارے لیے حجت ہو۔ اس لیے ہمیں بھی انفرادی عبادت کرنے کو ترجیح دینی چاہیے اور اجتماعی عبادت سے بچنا چاہیے۔ بہت سے ثواب کے کام جو اس رات سے منسوب کر دیے گئے ہیں ان کا دور تک شب برات سے تعلق نہیں۔ وہ غیر ضروری کام ہیں جنہیں نا کرنا چاہیے اور نا ہی ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ جیسے حلوا پکانا۔ آتش بازی کرنا ( اور یہ صریح فضول خرچی ہے) اجتماع کی شکل میں قبرستان جانا۔ گھروں کی ڈیکوریشن کرنا اور قبروں پر چادریں چڑھانا وغیرہ ( قبر پرچادر چڑھانا کسی بھی وقت صحیح نہیں) شب برات اعمال صالحہ کی رات ہے لہٰذا رب کو راضی کیجیے اور ایسے کاموں سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کریں جن سے پیارے مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہو۔ اللہ پاک ہمیں اس رات کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس کی برکتیں ہم سب کو عنایت فرمائے۔ آمین

Facebook Comments Box
رجب المرجبشب براتشب برات کی فضیلتشعبان
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor2

previous post
اقبال کا پیغام، اقوامِ مشرق کے نام ——– فتح محمد ملک
next post
اقبال کا مرد مومن اور نطشے کا فوق البشر ——– اعجاز الحق اعجاز

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.