تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالم

پی ٹی آئی کا ہنی مون پیریڈ ——– عبد الخالق سرگانہ

by Editor2 06/04/2019
written by Editor2 06/04/2019
79

مسلم لیگ کے لیڈروں سے جب پوچھا جاتا ہے کہ کیا وہ حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے توان کا جواب ہوتا ہے کہ ہمیں تحریک چلانے کی ضرورت نہیں یہ حکومت خود ہی اپنے بوجھ سے گر جائے گی۔ ان کا یہ جواب کچھ مذاق لگتا تھا۔ لگتا تھا کہ درحقیقت ان میں تحریک چلانے کی ہمت نہیں لیکن اب کچھ دنوں سے جو صورت حال پیدا ہوئی ہے اس سے تو شک پڑتا ہے کہ شاید مسلم لیگ والے کچھ زیادہ غلط نہیں کہتے تھے حکومت بیک وقت کئی بحرانوں کاشکار ہو گئی ہے اب تک سب سے بڑا بحران معیشت تھا۔ دوست ملکوں کے آگے ہاتھ بھی پھیلانا پڑا۔ ماضی میں جسے بہت ہتک آمیز کام سمجھتے تھے۔ آئی ایم ایف کے پیکج کے متعلق بھی ’’بھیک‘‘ کا لفظ استعمال کرنے تھے لیکن اس ’’بھیک‘‘ پر فیصلہ کرنے میں بھی سات مہینے لگ گئے اور ابھی تک معاہدہ نہیں ہوسکا اس دوران معیشت کے تمام اعشارے منفی ہو گئے شرح سود بڑھ گئی مہنگائی نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ قرضہ بھی بڑھ گیا معیشت سٹیٹ بینک کے مطابق سکڑ گئی ہے جی ڈی پی گروتھ ریٹ چھ کی بجائے تین کے قریب ہونے کی پیشگوئی ہے۔ ٹیکس کی وصولی میں شارٹ فال ہے، ڈالر مہنگا ہو گیا ہے اور شاید مزید ہو گا۔ گیس کے بلوں نے لوگوں کو حقیقتاً پریشان کر دیا۔ ایف بی آر کی اصلاحات نہ ہو سکیں گویا مجموعی صورت حال مایوس کن نظر آتی ہے حکومت کے قریبی ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ سٹرکچرل اصلاحات کرنی ہوں گی اور صورتحال دو تین سال میں سدھرے گی لیکن کیا لوگ کسی ریلیف کے لئے اتنا انتظار کرنے کو تیار ہیں؟ اب تک حکومت کے پاس ان سارے منفی پہلوئوں کا ایک ہی جواب ہے کہ یہ سب کچھ پچھلی حکومت کا کیا دھرا ہے، پچھلی حکومت کو اقتدار چھوڑے ہوئے دس ماہ سے زیادہ عرصہ گزر گیا ہے اب کب تک دلیل عوامی سطح پر قابل قبول رہے گی؟

پچھلے ہفتے پارٹی اور حکومت میں ایک بڑے شگاف نے صورتحال کو اور زیادہ گھمبیر بنادیا ہے۔ جہانگیر ترین نے کابینہ اور شاید پارٹی کے کچھ اجلاسوں میں شرکت کی جس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سخت ردعمل سامنے آ گیا۔ انہوں نے اس معاملے پر ایک پریس کانفرنس کر ڈالی اور جہانگیر ترین کی کابینہ اجلاس میں شرکت پر سخت اعتراض اٹھا دیا اس پر ترین نے بھی سخت جواب دیا اور بات یہاں تک نہیں ٹھہری بلکہ پوری پارٹی اور کابینہ اس معاملے پردو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی اور وزراء کے بیانات آنے لگے۔ کابینہ اور پارٹی پہلے ہی بھان متی کا کنبہ ہے۔ کابینہ میں تین طرح کے لوگ ہیں ایک جو شروع سے پی ٹی آئی کے ساتھ چلے آ رہے ہیں دوسرے وہ جو ہوا کا رُخ دیکھ کر الیکشن سے چند ماہ پہلے پارٹی میں شامل ہوئے اور تیسرے اتحادی پارٹیوں کے نمائندے، اب وزیراعظم نے اس معاملے پر سیز فائر کرا دی ہے اور وزراء اور پارٹی عہدیداروں کو بیان بازی سے منع کر دیا ہے لیکن یہ کوئی معمولی بات نہیں۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین دونوں پارٹی کے بڑے لیڈر ہیں اُن کے درمیان اس طرح کی کھلی جنگ پارٹی کے لئے بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ معاملہ یہیں نہیں رُکے گا بلکہ اس جنگ کے مستقبل میں بہت دور رس اثرات سامنے آ سکتے ہیں پھر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سے بینظیر کا نام نکالنے کا معاملہ سامنے آ گیا اُس پر بھی یقیناً پارٹی میں اختلاف ہوا خصوصاً شاہ محمود قریشی نے پبلک میں اس تجویز سے اختلاف کیا حالانکہ انہیں پارٹی میں رائے دینی چاہئے تھی اس پر بھی پارٹی نے کچھ دھول اُڑا کر یوٹرن لے لیا کیونکہ سینٹ میں وہ کوئی بھی قانون سازی پاس کرانے کی پوزیشن میں نہیں۔

پی ٹی وی ایک نمایاں قومی ادارہ ہے وہ تقریباً پچھلے تین مہینے سے شدید بحران کا شکار ہے۔ ایم ڈی ارشد خان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے درمیان کھلی جنگ جاری ہے اس کی تفصیلات اخبارات اور الیکٹرانک چینلز پر مسلسل آ رہی ہیں۔ پارلیمنٹ کی سٹیڈنگ کمیٹیوں میں بھی تلخ کلامی کی خبریں آ رہی ہیں۔ ایم ڈی کافی عرصے سے اپنے دفتر نہیں جا رہے کیونکہ دفتر پر یونین نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ چند دن پہلے یونین نے ڈائریکٹر فنانس کے ساتھ جسمانی طور پر بدتمیزی کی ہے ادارہ تباہ ہو رہا ہے ملازمین پریشان ہیں لیکن وزیراعظم اب تک فیصلہ نہیں کر رہے، اب اطلاعات ہیں کہ اگلے چند دن میں فیصلہ آنے والا ہے غالباً وزیراطلاعات کے ہاتھ باندھ دیئے جائیں گے۔ لیکن اب تک جو نقصان ہو چکا ہے اور معاملات جس قدر اُلجھ چکے ہیں اس کا ازالہ کب اور کیسے ہو گا جو غلط روایات ڈال دی گئی ہیں ان کے اثرات کافی دیرپا ہونگے۔ لوگ تو اس حکومت سے تیز رفتار فیصلوں اورگڈ گورننس کی توقع رکھتے تھے لیکن یہ تو اس کے برعکس ہو رہا ہے۔ کہتے ہیں کہ پہلے چھ ماہ کسی حکومت کے لئے ہنی مون پیریڈ ہوتا ہے اس میں وہ سخت فیصلے کر سکتی ہے۔ ایسا نظر آتا ہے کہ وہ پیریڈ گزر گیا ہے اور کوئی ایسے بنیادی فیصلے نہیں ہو سکے جن کے متوقع مثبت نتائج سے لوگ پُرامید رہیں۔ اخبارات میں کالم پڑھیں یا ٹیلی ویژن چینلز پر پرائم ٹائم پروگرام دیکھیں تو کہیں سے حکومت کے لئے کلمۂ خیر نہیں سنائی دیتا وہ اینکر اور تجزیہ نگار جو دن رات پی ٹی آئی کے گن گاتے تھے اور عمران خان کو نجات دہندہ کے طور پر پیش کرتے تھے اب ایسا لگتاہے کہ ان کے پاس کپتان کا دفاع کرنے کے لئے کچھ نہیں۔ صورتحال پی ٹی آئی ہی نہیں ملک کے لئے بہت افسوسناک ہے بظاہر تو ہوا اکھڑ گئی ہے یہ ضرور ہے کہ عوام میں پارٹی اور کپتان کے شیدائی اپنی جگہ پر ابھی تک قائم ہیں لیکن وہ لوگ جنہوں نے نئے آدمی کو آزمانے کا فیصلہ کیا تھا صورتحال سے کچھ مایوس ہونے لگے ہیں اور یہ حکومت کے لئے اچھا شگون نہیں۔

Facebook Comments Box
آئی ایم ایفآصف علی زرداریبلاول بھٹوپاکستانپی ٹی آئیپیپلز پارٹیجماعت اسلامیجہانگیر ترینحمزہ شہبازسراج الحقشاہ محمود قصوریشہباز شریفصحافی نجم سیٹھیعمران خانن لیگنواز شرف، featured
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor2

previous post
شادی: دکھاوا یا ضرورت ——– اسماء ظفر
next post
تکون کی چوتھی جہت: چھوٹے کینوس کا بڑا ناولٹ ——– ناصر شمسی

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.