تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیعلمیکالم

کچھ تو بدلیں کہ نیا سال شروع ہو گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ عطا محمد تبسم

by Editor2 31/12/2018
written by Editor2 31/12/2018
70

آج سے مجھے دودھ کے بغیر ایک چمچہ چینی کی چائے دینا۔ یہ کہتے ہوئے میں نے سب کو حیران کر دیا۔ عمران نے پوچھا کہ کیوں؟ میں نے کہا کہ میرے ایک دوست نے کہا ہے کہ سال شروع ہونے سے پہلے کچھ نہ کچھ نیا کرنا چاہیئے، کوئی مثبت تبدیلی جس سے آپ کی شخصیت میں نکھار پیدا ہو، انسانی زندگی نظم و ضبط کی پابند نہ ہو تو آگے چل کر اسے بہت سے نقصانات اٹھانا پڑتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو نظم و ضبط کی عادت بہت ناگوار گزرتی ہے۔ وقت کے گذرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں لچک دار روئیے اپنا چاہیئے۔ ہمارے ایک دوست نے بتایا کہ وہ کئی برس پہلے پیدل نہ چلنے کی عادت کا شکار ہو گئے، اس عادت کے سبب انھیں بسا اوقات سخت مشکل کا سامنا کر نا پڑتا اور تھوڑا سا پیدل چلنے پر بھی انھیں پیروں اور گھٹنوں میں سخت درد ہوتا، پھر ایک دن انھوں نے پیدل چلنے کا تہیہ کر لیا، کہتے ہیں سب سے پہلے میں نے گھر ہی میں لان میں تھوڑا تھوڑا چلنا شروع کیا، پھر گھر سے باہر اس فاصلے کو بڑھایا، اب کہتے ہیں کہ میں روزانہ سات کلو میٹر ضرور پیدل چلتا ہوں۔

جو لوگ نرم دل اور معاون فطرت رکھتے ہیں، وہ افراد اپنی غلطی کھلے دل سے تسلیم کرکے نہ صرف اپنی اصلاح کرتے ہیں بلکہ اس تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے اپنے ماحول، دوستوں اور عزیز و اقرباء میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے سر گرم رہتے ہیں۔ سونا جاگنا اور نئے دن کے لیے اپنے آپ کو تیار کرنا ہر انسان کی ضرورت ہے۔ ہم اس میں بھی اعتدال اور اچھی عادتوں سے محرومی کا شکار ہوتے جارہے ہیں، رات گئے تک انٹرنیٹ اور فیس بک کے چکر میں جاگنا اور صبح سویرے نہ اٹھنا آپ کی صحت کے لیے ٹھیک نہیں ہے، بہت سے افراد رات کو دیر سے سونے اور صبح دیرسے اٹھنے کے عادی ہوتے ہیں، اسی باعث اکثر اوقات وہ اسکول، یونیوسٹی یا آفس آخری وقت میں بھاگم بھاگ پہنچتے ہیں۔ لیکن اگر آج سے طے کرلیں کہ صبح سویرے اٹھیں گے اور فجر کی نماز باجماعت ادا کریں گے اور اس کے لیے بھرپور تیاری اور کوشش کریں تو بہت جلد آپ اپنے شخصیت میں ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے، ایک تو صبح کی تازہ ہوا اورآکسیجن سے بھرپور ماحول آپ کی صحت بہتر بنائے گا اور آپ کو کبھی تنگی وقت کا سامنا بھی نہ کرنا پڑے گا، اگر آپ کتابوں سے دلچسپی رکھتے ہیں اور مطالعہ کی عادت اپنا چاہتے ہیں تو اس بارے میںبھی کوئی لائحہ عمل ترتیب دیں۔ اگر آپ درسی کتابوں میں لکھے کو حرف آخر سمجھ کر رٹا مارنے کے بجائے اس کی تہہ میں پہنچ کر نئی چیزیں دریافت کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں تو سوچ بچار اور اچھے مطالعے کی عادت اپنائیں، روزانہ دس صفحات بھی پڑھنا شروع کریں تو ہر ماہ تین سو صفحات کی ایک کتاب ختم کر سکتے ہیں۔ کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی لائیں، عمر کے ساتھ ساتھ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ اگر ہم نے اپنا لائف اسٹائل نہیں بدلا تو پھر ڈاکٹر ہمیں اس لائف اسٹائل کو بدلنے پر مجبور کریں گے۔ وقت کو برت نا سیکھیں، کہ زمانہ تیزی سے بدل رہا ہے، کمپیوئٹر، موبائیل، لیپ ٹاپ کو تفریح نہ بنائیں، اس میں بہت سے کام کی چیزیں ہیں، انھیں سیکھنے پر توجہ کریں۔ لکھنے کی عادت کو اپنائیں، زندگی کو سادہ بنانے کیلئے نئی عادات اپنائیں۔ دنیا میں کوئی چیز مکمل نہیں، اس لیے بہت زیادہ پرفیکشن پر زیادہ وقت اور توانائی ضائع نہ کریں۔ اس سے آپ کا ذہن بھی متاثر ہوتا ہے اور خوداعتمادی بھی کم ہو جاتی ہے۔ زندگی کے منفی پہلو دیکھنے سے زندگی میں خوشی باقی نہیں رہتی۔ ہر قسم کے حالات میں ہمیشہ کوئی نہ کوئی مثبت پہلو ضرور ہوتا ہے اور بدترین حالات کو بھی تبدیل کرنا ممکن ہوتا ہے۔ اس لیے خوش رہیں اور حالات کو بدلنے کی کوشش کرتے رہیں۔

اپنی زندگی سے خوف اور ڈر کو نکال دیں اپنے لیے جیئں، یہ نہ سوچیں کہ دوسرے کیا کہیں گے، اگر یہ کیا تو یہ عادت آپ کی زندگی کو محدود کر دیتی ہے۔ نئی چیزوں کو آزمانے میں کوئی برائی نہیں اور ہر ایک کو منفرد نظر آنے کا حق ہے۔ نئے آئیڈیاز اور منصوبوں پر کام کریں، یہ نہ دیکھیں کہ دیگر افراد کیسے انہیں دیکھتے ہیں اور ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، دیگر افراد کے خیالات کی پروا کئے بغیر زندگی گزارنے کو اپنی عادت بنائیں۔ زندگی میں شکر کرنا سیکھیں۔ ہمیں جو نعمتیں حاصل ہیں ہم زندگی میں ان چیزوں کا شکر ادا نہیں کرتے۔ دولت پر بہت زیادہ توجہ دینا ختم کر دیں، اپنی روزمرہ کی نعمتوں سے لطف اندوز ہو۔ سوشل میڈیا پر ناراض ہونا چھوڑ دیں۔ کسی کے کامنٹس برے لگیں تو اسے دوستوں کی فہرست سے نکا ل دیں ’آپ بھی یہ عادت ڈال لیں‘ آپ بھی اچھی زندگی گزاریں گے۔ میں نے کچھ اور نئی عادتیں بھی اپنی زندگی میں شامل کر لی۔ آپ کو اپنی قابلیت کے بل ہی پر دنیا جیت سکتے ہیں۔ اپنے بزنس کو جتنی اچھی طرح آپ سمجھتے ہیں اتنی اچھی طرح کوئی دوسرا نہیں سمجھ سکتا۔ اگر آپ کی کچھ عادات کی وجہ سے آپ کو آپ کے بزنس میں نقصان اٹھانا پڑ رہاہے تو ان باتوں سے بچیں، جو آپ کی کامیابی میں رکاوٹ بننے کا کام کر رہی ہیں۔ ’’آج نہیں کل‘‘ والی عادت سے دور رہیں۔ اپنے آج اور آج کرنے پر یقین رکھیں۔

کرنے کے کام تو بہت ہیں اور ان کے بارے میں ہر شخص کو اچھی طرح پتہ ہے کہ انھیں کیا بدلنا ہے، ہم تو بس اتنا ہی کہنا ہے کہ

خود سے خود کو بدل رہا ہوں میں
اپنی عادت بدل رہا ہوں میں

Facebook Comments Box
New yearانٹرنیٹفیس بککمپیوٹرمطالعہنیال سالواٹس ایپورزش
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor2

previous post
اجرک —– شہزاد حنیف سجاول کا افسانہ
next post
جامعہ پنجاب: سرخ اور سبز سے آگے کی بات ——- احمد الیاس

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.