تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
آرٹبلاگزتازہ ترینفنونکلچر، آرٹ

تخلیقی عمل، پنجاب اور چھوٹے صوبے —– رعایت اللہ فاروقی

by دانش ڈیسک 10/10/2018
written by دانش ڈیسک 10/10/2018
136

گیارھویں خلیفہ راشد کے "ظہور” کے پس منظر میں کسی نے پوچھا
"ہر فتنہ پنجاب سے ہی کیوں اٹھتا ہے؟”

عرض کیا
"زرخیز زمین پر صرف مفید میوؤں اور فصلوں کی ہی پیداوار زیادہ نہیں ہوتی بلکہ خس و خشاک بھی زیادہ اگتا ہے”

یہ ایک سچائی ہے کہ پنجاب کی صرف آبادی ہی زیادہ نہیں ہے بلکہ زندگی کے مختلف شعبوں میں اس کا کام بھی زیادہ ہے۔ آپ قاری، خطیب، علماء، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکیل، خطاط، مصور، نعت خواں، گلوکار، اداکار، ڈانسر، شاعر، ادیب، اور دانشوروں سمیت زندگی کے جس شعبے کے نمایاں افراد پر نظر ڈالیں گے آپ کو پنجاب ہی اس میں مسلسل فعال نظر آئے گا۔ آپ صرف گلوکاری کا شعبہ ہی دیکھ لیں تو کلاسیکل موسیقی کے پنجابی تنہاء وارث ہیں۔ سیمی کلاسیکل، غزل اور نغمے کے حوالے سے دیکھیں گے تو ستر اور اسی کی دہائی میں جو گلوکار گا رہے تھے ان کے جانے سے پنجاب میں کوئی خلاء پیدا نہیں ہوا۔ عالم لوہار کی جگہ عارف لوہار لے چکا، نصرت فتح علی خان کی جگہ راحت فتح علی گا رہا ہے، استاد امانت علی خاں کی جگہ شفقت امانت علی سنبھال چکا۔

عطاء اللہ عیسی خیلوی کی سرائیکی گائیکی جن دو غیر سرائیکی شہروں میں بھی سب سے زیادہ شوق سے سنی جاتی ہے ان میں کراچی اور سرینگر شامل ہیں۔

لیکن اس شعبے میں چھوٹے صوبوں کا حال دیکھیں تو جب سے میں پیدا ہوا ہوں بلوچ گلوکاری کے حوالے سے وہ ایک سفید پگڑی والے حضرت ہیں جو ہر 14 اگست پر نمودار ہوکر "دانا پہ دانا داننا” کرکے چلے جاتے ہیں۔ خدا ہی جانے اس دانے کو وہ اور کتنا چھیلیں گے اور کب اس کی جان چھوڑ کر کچھ اور ایسا گائیں گے جو قومی سطح کی توجہ کھینچ سکے۔ میں پیدا ہوکر باپ ہی نہیں بلکہ دادا بھی بن گیا اور بلوچ گائیکی دانا پہ دانا داننا سے آگے بڑھنے کا نام نہیں لے رہی۔ سندھ میں الن فقیر دنیا سے جا چکا اور شازیہ خشک کی آواز کے چشمے کو خشکی کا سامنا ہے۔ پیچھے ایک عابدہ پروین رہ گئی ہے، اس کے جاتے ہی سندھی گائیکی کی قومی سطح کی نمائندگی ختم ہو کر رہ جائے گی۔ تیسری طرف پختون ہیں تو ان کی ساری گلوکاری غنی خان کے کلام اور سردار علی ٹکر کی گائیکی پر منجمد ہو کر رہ گئی ہے۔ ہارون باچا اور گلزار عالم نے کچھ زور لگایا مگر قومی سطح پر پہنچنے کے لئے خیرآباد پل یہ تینوں ہی عبور نہ کر پائے۔

بات یہ نہیں ہے کہ چھوٹے صوبوں کے تخلیق کاروں کا راستہ کسی نے روک رکھا ہے۔ اچھا گانا سننے کا ذوق تو ہر کوئی رکھتا ہے۔ عطاء اللہ عیسی خیلوی کی سرائیکی گائیکی جن دو غیر سرائیکی شہروں میں بھی سب سے زیادہ شوق سے سنی جاتی ہے ان میں کراچی اور سرینگر شامل ہیں۔ سمجھ کسی کو نہیں آتی مگر آواز کا جادو ہے جو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ عطاء اللہ قمیض تیری کالی پر رکا؟ نہیں رکا، بلکہ آگے بڑھتا چلا گیا نتیجہ یہ کہ اس کے سپر ہٹس کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ عارف لوہار بھی جگنی پر رکا نہیں بلکہ آگے بڑھتا چلا گیا۔ چھوٹے صوبوں کے تخلیق کاروں کو یہ بات سمجھنی ہوگی کہ کوئی شخص ساری زندگی دانا پہ دانا داننا نہیں سن سکتا۔ کچھ اور بھی گاؤ یار! مازغو ہوں رالہ شنو کڑو!

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: آرٹ، کرافٹ، زندگی، معاشرہ اور مذھب کی بحث 
Facebook Comments Box
featuredپنجابرعایت اللہ فاروقیگلوکارموسیقی
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
دل والے صحافیوں کی تلاش — حافظ شفیق الرحمن
next post
ففتھ جنریشن وار —- جہاں تاب حسین 

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...

23/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.